تبادلۂ خیال:ہسپانیہ

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Untitled[ترمیم]

سپین کو ایک اضافی الف سے لکھنے کے کوئی تک نہیں بنتی۔ خود مضمون نگار نے اسے مضمون کے اندر بغیر الف کے سپین لکھا ہے۔ اسے سپین ہی لکھنا چاہئیے۔

یہ اختلافی مسلئہ ہے۔ "اسکول" اور "سکول" دونوں ہی لکھے جاتے رہے ہیں۔ میرے خیال میں "اسپین" بھی درست ہے۔

--Urdutext 00:26, 12 اپريل 2007 (UTC)

  • الف سے اسپین ہی درست ہے، اب مضمون میں بھی دوغلا پن دور کردیا ہے۔ ہر وہ چیز درست نہیں ہوا کرتی جو رائج ہوجاۓ۔ سمرقندی
  • آخر الف لگانے کی وجہ کیا ہے؟ کیا یہ اردو کا کوئی اصول ہے؟
  • بجا فرمایا یہ اردو کا اصول ہے جو عربی اور فارسی سے آیا ہے، اور آپ کے علم میں ہوگا کہ اردو میں الفاظ بنانے کے تمام اصول عربی فارسی سے ہی آۓ ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ اردو میں spain کو Ispain ادا کیا جاتا ہے نہ کہ Spain ۔ میرا خیال ہے کہ آپ بھی اس بات سے اتفاق فرمائیں گے۔ سمرقندی

جی ہاں اسپین ہی سہی لفظ ہے۔kk_loach

تبدیلیاں[ترمیم]

میں نے سپین کے متعلق معلومات میں کچھ اغلاط اور کچھ غلطیاں درست کی ہیں، امید ہے کہ منتطمین کی طرف سے ان کو ختم نہیں کیا جائے گا والسلام