تبادلۂ خیال:ینی چری

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اسلام علیکم فہد صاحب گزارش ہے لفظ ینی چری فارسی لفظ جانثار کی ہی بگڑی شکل ہے۔ ج کی خاصیت ہے کہ یہ ی میں بدل جاتی ہے۔ جیسے عربی حروف تحجی کا لفظ ید انگریزی کے جے میں بدل گيا۔ عربی میں ید کا مطلب ہاتھ اور انگریزی میں دیکھیں تو جے کی شکل ہاتھ جیسی ہے۔ جارڑن یردن میں اور اردن میں بدل گیا یہ نارمل بات ہے۔

ہو سکتا ہے میں غلط ہوں اور میں اکثر ہو جاتا ہوں۔ آپکی بڑي مہربانی ہوگی اگر آپ کہیں سے یہ بتا دیں کہ ینی چری خالص ترک لفظ ہے اور اسکا مطلب نئی فوج ہے۔

جانثار اردو میں بھی ہے ایک اردو شاعر جانثار اختر بھی ہیں۔ جانثار کا مطلب ہے جان قربان کرنے والاJannissaries میں نے اس لفظ سے دھوکہ نہیں کھایا ینی چری کی اصل بنیاد یہی لفظ ہے۔ یا پھر آپ یہ بتائیں یہ انگریزی لفظ کہاں سے آیا۔

کرپشن یا بددیانتی انسانی معاشرے کا حصہ رہی ہے انسان ہمیشہ اپنے بیوی بچوں کی خاطر بددیانتی کرتا ہے افلاطون نے اپنی جمہوریہ میں اسکا یہ حل سوچا کہ وہ لوگ جو اقتدار میں آنا چاہتے ہیں اور قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں انھیں شادی نہیں کرنی چاہیۓ۔ کیتھولک چرچ میں اسی لیۓ پادریوں کو شادی کی اجازۃ نہیں ترک سلطانوں نے اسی فلسفے کو سامنے رکھتے ہوۓ جانثار تخلق کیے کہ جن کہ کوئی رشتہ دار نہیں تھے صرف سلطان ہی انکا باپ تھا اور ینی چری کی وفاداری اور ایمان داری سلطنت عثمانیہ کی لمبی بقاء کی وجہ تھی۔

انگریزی وکیپیڈیا میں جو لکھا ہے ضروری نہیں کہ وہ حرف بہ حرف درست ہو۔

آپ کو میری راۓ اگر پسند نہیں ہے تو کاٹنے سے پہلے اسکا ثبوت دیں اور یا پھر اسکو بھی ساتھ رہنے دیں۔

شکریہ

خالد

خالد صاحب، میرا مقصد ہرگز بحث کرنا یا آپ کا دل دکھانا نہیں تھا میرا مقصد صرف اورصرف درست معلومات فراہم کرنا تھا۔ میرا ماخذ آکسفورڈ کی انگریزی۔اردو لغت ہے جسے شان الحق حقی صاحب نے مرتب کیا ہے۔ اس لغت کے صفحہ نمبر 852 پر Janissary یا janizary کا مطلب یہی درج ہے جو میں آپ کو بتارہا ہوں یعنی ترکی زبان کا لفظ جس کا مطلب "نئی فوج" ہے۔ باقی رہی بات انگریزی کی تو انگریزوں اور یورپیوں نے عربی اور مسلمانوں کی دیگر زبانوں کے الفاظ کا جو حشر کرکے اپنی زبان میں ڈھالا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ آپ ینی چری کی بات کررہے ہیں عثمانی سلطنت کو سب مسلمان اور خود ترک عثمانی سلطنت بولتے تھے لیکن انگریز اور یورپی Ottoman (اوٹومین) کہتے ہیں ، کیوں؟ اس کا کوئی جواب نہیں، ترکوں نے جاکر انہیں نہیں بولا تھا کہ آپ Ottoman کہیں۔ بالکل اسی طرح انہوں نے ینی چری کو بھی اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرڈالا۔ مانا کہ ینی چری جانثار تھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اصل لفظ جانثاری تھا۔ اس کے علاوہ مندرجہ ذیل لنکس پر دیکھ سکتے ہیں کہ اصل لفظ کیا ہے۔

  • یونیورسٹی آف کیلگری اس میں پہلے ہی جملے میں بتایا گیا ہے کہ یہ انگریزی میں آکر بدلا ہے نہ کہ انگریزی میں جانثاری سے بدل کر ینی چری ہوگیا۔
  • یاہو ڈکشنری اس لنک پر ETYMOLOGY میں بتایا گیا ہے کہ یہ لفظ کہاں سے آیا ہے؟


میرے خیال میں اب کسی شک و شبے کی گنجائش نہیں، اگر اب بھی آپ کو کوئی شک ہے تو مطلع کیجئے۔ میں حاضر ہوں۔ --Fkehar 09:30, 28 دسمبر 2006 (UTC)


ایک وضاحت ، عربی میں ث کو اردو کی طرح نہیں بولا جاتا ۔ یعنی جیسے میرا نام ثاقب ہے اسے ہم ساقب بولتے ہیں مگر اصل میں یہ تھاقب بولا جاتا ہے۔

عثمان شاید عربی میں عتھمان بولا جاتا ہے۔


اگر غلط ہوں تو بتائیں!سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 14:11, 28 دسمبر 2006 (UTC)

  • آپکی یہ بات تو درست ہے کہ ث کو عربی میں س کی طرح نہیں ادا کیا جاتا۔ مگر یہ تھـ کی طرح بھی نہیں ہوتی، گو انگریزی میں اسکو th سے ہی لکھا جاتا ہے۔ اصل میں یہ زبان کی نوک کو تھـ کے مقام پر رکھ کر اس طرح ادا کی جاتی ہے کہ س کی طرح ہوا کا گذر مکمل ادائگی کے دوران قائم رہتا ہے جبکہ تھـ میں ہوا کا گذر صرف ادائگی کے اختتام پر یکلخت ہوتا ہے۔ الفاظ میں سمجھنا مشکل ہے بہتر ہے کہ کسی عربی قاری کی تلاوت قرآن سے مدد لے لی جاۓ۔ افراز

بیرونی روابط کی درستی (دسمبر 2021)[ترمیم]

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے ینی چری پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with [iabot.wmcloud.org/iabot/index.php?page=manageurlsingle this tool].

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 11:03، 28 دسمبر 2021ء (م ع و)