تبادلۂ خیال:یکی عددی سر والی لکیری مساوات

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • گو اردو لغات میں coefficient کے لیۓ --- سر --- آتا تو ہے مگر میرا خیال ہے کہ علوم ریاضیات کے علاوہ دیگر علوم میں اس لفظ کو یا اس سے بناۓ گۓ لفظ (جیسے عددی سر) کو استعمال کرنے میں دشوراری کا سامنا ہوگا کیونکہ coefficient کا لفظ ریاضی سمیت تمام سائنسی علوم میں کسی بھی شۓ یا جزء کے ساتھ مشترکہ (co-) طور پر مؤثر (-efficient) ہونے والے حصے کے لیۓ آتا ہے؛ چونکہ ریاضی میں تو یہ اشتراکی جزء عدد ہوتا ہے اس لیۓ عددی سر سے کام چل جاۓ گا مگر absorption coefficient ، absolute coefficient ، creatinine coefficient میں تو کوئی عدد ہی نہیں پھر ان الفاظ کا ترجمہ کس طرح کریں گے؟ جبکہ اگر عربی قواعد کو استعمال کر کہ میم کا سہارا لیا جاۓ تو coefficient کا ترجمہ ---- مُعامل ---- آتا ہے جو کہ شائد تمام جگہوں پر coefficient کے لیۓ یکساں استعمال کے قابل ہوگا، میم کا استعمال یہاں انگریزی کے (co-) کے معنی رکھتا ہے اور عامل (-efficient) یعنی مؤثر کے معنوں میں آتا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر عامل ، processor کے لیۓ آرہا ہے مگر عامل اور معامل اسقدر مختلف تلفظ کے حامل ہیں کہ میرے خیال میں کوئی ابہام پیدا نہیں ہوسکتا۔ یہ صرف میری ذاتی راۓ ہے اور میں اس تبدیلی پر مصر بھی نہیں، اگر ریاضی میں عددی سر ہی مناسب لگتا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ سمرقندی
  • عربی میں "عامل" factor کو بھی کہتے ہیں، اور اردو میں "عوامل" بھی شاید اسی لیے "وجوہات" (یا factors) کے معنی میں آتا ہے۔ "عددی سر" کے لیے واقعی بہتر لفظ درکار ہے، مگر میرے خیال میں مزید سوچ بچار کی ضرورت ہے۔ --Urdutext 11:10, 5 مئی 2008 (UTC)
  • آپ کی بات درست ہے، اصل میں factor کا ہم پلہ لفظ تو جز ہی ہوتا ہے مگر اردو میں جز دیگر معنوں میں بھی آجاتا ہے اسی لیۓ factorial کے لیۓ عاملیہ چننا پڑا۔ اب اسی عاملیہ کو اگر اپنایا گیا تو میرے خیال سے factor کے لیۓ عامل نہیں بلکہ ----- فاعل ----- مناسب لفظ ہو سکتا ہے اور اسی سے factitive کے لیۓ ----- فاعلی ----- بنایا جاتا ہے۔ ویسے مزید غور کر لیتے ہیں ہو سکتا ہے کہ کوئی اس سے بہتر لفظ مل جاۓ ، فی الحال تو یہی نظر آتا ہے۔ سمرقندی
  • الجبرا چونکہ عربی سے انگریزی میں ترجمہ ہؤا ہے، اس لیے معامل کا مفہوم تو درست ہے، صحیح انگریزی ترجمہco-factor ہوتا۔ طبیعیات میں بھی مساوات میں co-factor کا مفہوم درست تھا، مثلاً heat engine کی output اور input کی مساوات

میں cofactor ہے۔ مساوات کو جب یوں لکھا جائے

تو میں جان پڑ جاتی ہے کہ یہ انجن کی اچھائی کا پیمانہ بن جاتا ہے، اور یہ efficiency کہلاتا ہے۔ اس طرح غالباً بن گیا co-efficient ۔ اور پھر ریاضی میں بھی استعمال ہونے لگا۔ --Urdutext 00:14, 6 مئی 2008 (UTC)