تبادلۂ خیال:یک زوجیت

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عنوان[ترمیم]

@Hindustanilanguage: بھائی اس کا عنوان وحدت ازدواج ہونا چاہیے میں نے شروع سے ہی یہ نام سنا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ ایک بار غور کیجیے۔ شکریہ! -- بخاری سعید تبادلہ خیال 18:43, 20 ستمبر 2017 (م ع و)

مگر عام گفتگو میں زور زوجہ پر پے۔ اس مضمون میں بات شوہر کے بھی ایک ہونے کی شامل ہے۔ میں ہر رائے اور مشورے کو سننے تیار ہوں، تاہم درکار رائے یہ ہے کہ صرف ساتھ رہنے کے تعلقات (جس میں شادی کا تصور نہ ہو) اور ہم جنس پسندی کے تعلقات کا احاطہ کیسے کیا جائے (جہاں یا تو کوئی زوجہ نہیں یا کوئی شوہر نہیں)؟--مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:51, 20 ستمبر 2017 (م ع و)
👍پسند جواب کے لیے شکریہ :) -- بخاری سعید تبادلہ خیال 18:57, 20 ستمبر 2017 (م ع و)
زوج، جوڑے کے لیے بولا ہے، مرد اور عورت کے جوڑے میں سے ہر ایک دُوسرے کا زوج ہے یگانہ کا معنی ایک یا واحد نہیں ہے، بلکہ قرابتی رشتہ دار ، سگا، ایک گھرانے کا ، ایک خاندان کا ، بھائی بند ،برادر ،اپنا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:04, 20 ستمبر 2017 (م ع و)
وحدت ازدواج قومی انگریزی اردو لغت میں استعمال ہوا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:06, 20 ستمبر 2017 (م ع و)
مگر لواطت اور ساتھ رہنے کے تعلقات کو کیسے شامل کیا جائے جو اصطلاح کا حصہ ہیں (دائرۃ المعارف کے نقطہ نظر سے)؟ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:11, 20 ستمبر 2017 (م ع و)
ادبی تقاضا ہے کہ آپ بڑوں کے درمیان میں مداخلت سے گریز کروں، مگر مزمل صاحب ٹھیک کہہ رہے گے وغیرہ کا بھی ہوسکتا۔ اس لیے وحدت ازدواج کا رجوع مکرر بنایا جاسکتا ہے -- بخاری سعید تبادلہ خیال 19:23, 20 ستمبر 2017 (م ع و)
YesY تکمیل ایک الگ رجوع مکرر وحدت ازدواج بنا دیا گیا ہے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:12, 21 ستمبر 2017 (م ع و)
لیکن یگانہ کا استعمال غلط ہے، یگانہ کا معنی ایک یا واحد نہیں ہے، بلکہ قرابتی رشتہ دار ، سگا، ایک گھرانے کا ، ایک خاندان کا ، بھائی بند ،برادر ،اپنا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:10, 21 ستمبر 2017 (م ع و)
تو کچھ اور تجاویز آپ اور دیگر صارفین دے سکتے ہیں ان الفاظ کے لیے جو تمام مفاہیم کا احاطہ کرتے ہوں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:47, 21 ستمبر 2017 (م ع و)
یک زوجی یا یک زوجیت؟ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  19:53, 21 ستمبر 2017 (م ع و)
شاید ایک ساتھی پن ٹھیک ہو گا کیونکہ مضمون (اردو یا انگریزی) کو آپ پڑھیں تو پتہ چلے گا کہ زوجیت ہر بار ضروری نہیں۔--مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:57, 21 ستمبر 2017 (م ع و)
دیکھیے اردو بول چال میں تو، شریک حیات مرد اور عورت (میاں بیوی) دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے، اسی طرح زوجہ بیوی کے لیے لیکن زوج ، خاوند، بیوی اور جوڑے کے لیے استعمال ہوتا ہے، ضروری نہیں کہ وہ باہم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں، جیسے قرآن میں آیا ہے کہ ہم نے ہر چیز کا جوڑا جوڑا پیدا کیا۔ اس حساب سے زوج اردو میں پہلے سے کسی حد تک مستعمل ہے۔ یہاں پر بھی زوج کے مترادف دیکھ لیں، مسئلہ یہ ہے کہ اردو برصغیر کی زبان ہے یہاں پر مذہبی، معاشرتی اور قانونی طور پر شادی کے علاوہ دیگر تعلقات کو درست نہیں مامنا جاتا جس وجہ سے انگریزی کے متبادل آپ کو پریشان کر رہے ہیں۔ ورنہ انگریزی والے بھی انہی الفاظ سے کام چلا رہے ہیں، بس کرنا صرف یہ ہوتا ہے کہ پہلے سے موجود کسی قریب ترین مفہوم والے لفظ کو اسی معنی میں بھی استعمال کرنے کا آغاز کرنا ہے، اسی طرح الفاظ کے معنوں میں وسعت پیدا ہوتی ہے۔ ورنہ نئۓ الفاظ سے عوام کو سمجھ نہیں آئے گی۔ مضمون کے اندر تعریف کی سرخی کے تحت اصل موضوع کی وضاحت ہو جاتی ہے، رجوع مکرر سے کئی مترادف نام آ جاتے ہیں۔ لیکن عنوان کو ایسا ہونا چاہیے کہ صارف کو عنوان دیکھ کر کم از کم موضوع کا اندازہ ہو جانا چایئے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:03, 22 ستمبر 2017 (م ع و)
یک زوجیت درست تر ہے، اصطلاح ہے، اور اصطلاح کے اندر تعریف میں وضاحت ہو جاتی ہے، کہ یک زوجیت سے مراد قانونی میاں بیوی کے علاوہ دیگر تعلقات جن میں طول میں شامل ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:06, 22 ستمبر 2017 (م ع و)
 تبصرہ: چلیے اگر ہم یک زوجیت کی اصطلاح کو قطعی طور پر مان بھی لیں اور باقی زیر غور اصطلاحات کو رجوع مکرر بنا لیں، تب بھی ہمیں en:Non-monogamy کا مضمون درکار ہوگا۔ اس کے لیے کیا اصطلاح کی تجویز ہے؟ کیا اسی کی مطابقت میں ہم اسے غیر یک زوجیت کا عنوان دیں گے؟ براہ کرم رہنمائی فرمایئے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:17, 22 ستمبر 2017 (م ع و)
en:Non-monogamy = کثرتِ ازدواج۔ وحدت کا متضاد کثرت ہے، یک زوجیت یا وحدت ازدواج دونوں لغت میں موجود ہیں۔ اور اسی کی ضد کثرت ازدواج بھی۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:26, 22 ستمبر 2017 (م ع و)
YesY تکمیل حالانکہ میں موجودہ تجویز سے پوری مطمئن نہیں ہوں، ہم اس سے قبل ایک مضمون پر غور کر رہے تھے جس کا عنوان یہاں کاروکاری تھا، پھر یہ عزت و آبرو سے جڑے قتل کے معاملے ہوا، تاہم اب یہ عمدہ ہو کر ناموسی قتل بن چکا ہے۔ ممکن ہے کہ ہم اسی طرح ایک جامع عنوان اس مضمون کے لیے بعد میں کبھی ڈھونڈ نکالیں۔ مگر تب تک کام ٹھپ نہیں ہونا چاہیے۔ اس لیے نام بدل کر ابھی کے لیے مباحثہ اب کے لیے ختم کر رہا ہوں۔ آگے کا حال بعد میں انشاءاللہ دیکھا جائے گا۔--مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:59, 22 ستمبر 2017 (م ع و)

ایک زوجیت ، نیک زوجیت[ترمیم]

ایک زوجیت ، نیک زوجیت ہر حلالی جوڑ قاٸم ہونا اور رہنا چاہیٸے اور اگر نکاح کے بعد دین حق کے خلاف عمل ہو تو رشتہ زوجیت کی حرمت ضاٸع ہوجاتی ہے اور طلاق واقع ہونے کے مساٸل ظاہر ہوجاتے ہیں ۔ ای طرح حلال عمل میں حرام آنے پر جُداٸی واقع ہوسکتی ہے تو دُنیا بھر میں تمسم باطل اور حرام کرنے کرنے والے حرامیوں سے حلال عمل انجام دینے والوں کی جُداٸی ہونا چاہیٸے ۔ کیونکہ حلای اور حرامی ایک ساتھ نیں ہودکتے اور اگر ایک ساتھ ہیں تو سمجھا جاٸے گا کہ یہ ناجاٸز رشتہ ۔۔ منافقت کی ماں ہے MOB : 9272313110 2401:4900:5301:888B:3A04:50BE:1E70:A3A2 15:57، 5 فروری 2022ء (م ع و)