تبادلۂ خیال زمرہ:قبیلہ بڑیچ کی شخصیات

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بڑہیچ لفظ زیادہ تر مستعمل ہے۔ عبدالرزاق قادری (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:18, 29 مئی 2015 (م ع و)

تاریخ بڑیچ کتاب ہے، ڈاکٹر سعود الحسن خان روہیلہ کی 350 صفحات کی، محمد اکبر اعوان کا کتابچہ، شاہ احمد رضا خان بڑیچ افغانی کا نام میں بھی یہ ہی املا ہے۔ --« عبید رضا » 12:07, 29 مئی 2015 (م ع و)
ڈاکٹر سعود الحسن خان روہیلہ میرے کلاس فیلو ہیں۔ میں ان سے پوچھتا ہوں۔ عبدالرزاق قادری (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:14, 30 مئی 2015 (م ع و)
کیا سچ میں، تو پھر تو آپ ان سے یہ کتاب حاصل کریں، بہت معلوماتی کتاب ہے۔ میرے پاس ہے۔ ان کی کئی دیگر کتب بھی ہیں میرے پاس، افغان تاریخ پر۔۔۔۔۔--« عبید رضا » 07:09, 30 مئی 2015 (م ع و)

میں اس طرح جانتا ہوں کہ ہم ہندی کے کلاس فیلو ہیں۔ تین پہیوں والی موٹر سائیکل پر سفر کرنے والا کالے کوٹ والا میرا کلاس فیلو۔دونوں ٹانگیں خراب ہیں۔پولیو کا مریض۔ٹانگوں کو میڈیکلی فکس کروایا ہوا ہے۔نجانے کیا کیا "لوہے" وغیرہ کے ٹکڑے لگا کر۔وہ بندہ لاہور ہائیکورٹ کا وکیل ہے۔ پی ایچ ڈی ڈاکٹر بھی ہے۔پینتیس سے زائد انتہائی کتب کا مصنف ہے۔دس بین الاقوامی زبانوں کا ماہر ہے۔ایک پبلشر بھی ہے۔وہ ایک معروف نام ہے۔ ڈاکٹر سعود الحسن خان روہیلہ۔خود کوصاحبزادہ لکھتے ہیں۔ ان کی ایک کتاب میرے گھر میں ہے۔ وہ ان کے والد کی ترتیب دی ہوئی تھی لیکن والد صاحب کی وفات کے بعد ڈاکٹر صاحب نے چھاپی۔ تاریخ پر ان ایک کتاب ایک سٹال پر نظر آئی تھی، برکت مارکیٹ میں۔ لیکن نہیں خریدی۔ وہ ادھر لاہور میں رہتے ہیں۔ عبدالرزاق قادری (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:00, 30 مئی 2015 (م ع و)

انگریزی میں Barech[ترمیم]

درج ذیل لنک چیک کریں یہ والا