تبادلۂ خیال سانچہ:دہائی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کاشف بھائی، آج کل میں زیادہ طور پر تقویمی سانچوں وغیرہ پر ہی کام کر رہا تھا اور آپ نے سانچہ Decade بنا کر میرے لئے آسانی کر دی، آپ کے سانچہ ہذا کے بارے میں میرے کچھ تحفظات ہیں اگر آپ دور کر سکیں تو مہربانی ہو گی۔

  • کیا سانچہ سن 1 یعنی 1601، 1701 وغیرہ سے شروع نہیں ہونا چاہیے۔ آپ کے اس سانچہ میں سن 1600 یا 1700 وغیرہ سے شروع ہوتا ہے۔
    • میری رائے میں دہائی 0 سے شروع ہر کر 9 تک جاتی ہے، یعنی 1960 کا عشرہ 1960 سے 1969 تک ہوگا نہ کہ 1961 سے 1970 تک۔ اس لیے سانچہ اس طرح سے بنایا ہے۔ تاہم اگر باقی لوگ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ دہائی کو 0 کی بجائے 1 سے شروع ہونا چاہیے تو یہ آسان سی تبدیلی ہے اور کسی بھی وقت کی جاسکتی ہے۔
  • سانچہ میں جب پچھلے عشرہ یا اگلے عشرہ کا بٹن دباتے ہیں تو متعلقہ سانچہ کی بجائے متلقہ سن کا صفحہ کھل جاتا ہے۔ کیا یہاں متعلقہ سانچہ نہیں کھلنا چاہیے؟
    • بنیادی نام فضاء سے روابط کو سانچوں کی نام فضاء پر نہیں جانا چاہیے تآنکہ مقصد ہی سانچے کے ساتھ کچھ کرنا ہو۔ صارفین جب یہ سانچہ دیکھیں گے تو وہ بنیادی نام فضاء پر ہونگے اور ان کی دلچسپی سال یا دہائی کے متعلق معلومات حاصل کرنے میں ہوگی، نہ کہ سانچے بارے۔
  • اگر اسی سانچے کے نیچے سانچہ {{جولیئن مہینے}} بھی لگا دیا جائے تو میرے خیال میں بہتر رہے گا۔
    • YesY تکمیل

امید ہے آپ میری رہنمائی فرمائیں گے۔--ساجد امجد ساجد 07:03, 31 اگست 2010 (UTC)

  • جوابات اوپر درج ہیں۔ --کاشف عقیل 13:37, 31 اگست 2010 (UTC)

اس قدر خوبصورت اور معیاری سانچے کی تخلیق پر مبارکباد دیتا ہوں۔ صرف ایک ہلکی سی خلش ہے۔ اگلا اور پچھلا کے الفاظ وکیپیڈیا اردو کی اعلی زبان کے معیار سے کمتر معلوم ہوتے ہیں۔ ان کی جگہ آئندہ اور گزشتہ کے الفاظ زیادہ مناسب معلوم ہوتے ہیں۔ میں آپ کی رائے کا منتظر ہوں۔ حیدر 19:44, 4 جنوری 2011 (UTC)

    • اچھی تجویز ہے۔ بسم اللہ کیجیے۔ --کاشف عقیل 20:00, 4 جنوری 2011 (UTC)
    • YesY تکمیل --کاشف عقیل 20:28, 4 جنوری 2011 (UTC)
بہت نوازش۔ حیدر 21:10, 4 جنوری 2011 (UTC)