تبادلۂ خیال سانچہ:مسلم ائمہ کرام

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یہ سانچہ اسلیے تشکیل دیا ہے کہ پڑھنے والے فقہ اور حدیث کی تاریخ اور ان کی ترتیب زمانی سے با آسانی آگاہی حاصل کر سکیں۔ --کاشف عقیل 00:20, 2 مارچ 2010 (UTC)

  • کاشف بھائی بہت اچھی کوشش ہے؛ میرا خیال ہے کہ اس کا نام مسلم آئمہ کرام ہی رکھنا ہے تو کم از کم اثنا عشریہ امام بھی درج ہونے چاہیں بصورت دیگر اس سانچے کا نام سنی آئمہ کرام زیادہ مناسب رہے گا۔ ایک اور صورت یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ترتیب نام میں عدد 7 کا اضافہ کر کہ اثنا عشریہ امام کے سانچے کا ربط دے دیا جائے۔ --سمرقندی 00:58, 2 مارچ 2010 (UTC)
  • میرا مقصد چونکہ فقہ اور حدیث کی تاریخ سے آگاہی ہے، اسلیے میری رائے میں تمام بارہ اماموں کی بجائے فقہ کے لیے صرف امام جعفر صادق کا نام شامل کیا جائے اور اہل تشیع کے مستند مجموعہ احادیث کے دو یا تین مصنفین کو شامل کیا جائے۔ آپ کی کیا رائے ہے؟ اگر آپ اتفاق کرتے ہیں تو خود یا سلمان بھائی سے کہ کر ان مجموعہ احادیث کے نام اور ان کے مصنفین کے نام فراہم کر دیں کیونکہ مجھے ان سے واقفیت نہیں ہے۔ --کاشف عقیل 01:50, 2 مارچ 2010 (UTC)
  • آپ نے مناسب کہا؛ ویسے تو شیعاؤں میں بھی متعدد فقہے ہیں تمام جعفری نہیں لیکن ان کو کسی اور وقت پرکھا جاسکتا ہے۔ صحیح بخاری اور مسلم ہیں تو نھج البلاغۃ کیوں نا ہو بھائی مسلمان ہیں؛ اتفاق کیسا صاحب؟! ایک اور بات یہ کہ ہو سکے تو اس میں عیسوی سن بھی درج کر دیجیئے؛ اگر ھجری کے سامنے (قوسین) میں درج کرنے سے سطر کی طوالت کا اندیشہ ہو تو ہر سطر کے نیچے ایک سطر بنائی جاسکتی ہے جس میں ھجری کے نیچے والی < td > میں عیسوی درج کیا جاسکتا ہے۔ --سمرقندی 04:49, 2 مارچ 2010 (UTC)
  • سمرقندی بھائی، جو تفرقہ ڈھونڈنا چاہے اس کے لیے بہت سے اختلافات ہیں۔ جو اتفاق کی تلاش میں ہو اس کے لیے اتنا کافی ہے کہ ایک اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ماننے والے ہیں۔ از راہِ تذکرہ، جب امام اعظم امام ابو حنیفہ امام باقر اور امام جعفر صادق دونوں کے شاگرد تھے تو آج ہم کیوں نہیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر رہ سکتے

آپ کو اہل تشیع کے جو محدثین معلوم ہوں ان میں سے ایک دو اکابر محدثین شامل کر دیں۔ تمام فقہوں یا محدثین کا ذکر یہاں مناسب نہیں ہوگا کیونکہ مقصد ایک جائزہ ہے نہ کہ مکمل فہرست۔ --کاشف عقیل 05:07, 2 مارچ 2010 (UTC)

بجا فرمایا کاشف بھائی۔ مکتبۂ فکر کی اصطلاح سے بہتر مفہوم تفرقہ سے ادا نہیں ہوتا؟ --سمرقندی 06:11, 2 مارچ 2010 (UTC)

  • مفہوم تو بہتر تفرقہ سے ہی ادا ہوتا ہے کہ یہ بہرحال تفرقے ہیں لیکن میں تفرقہ والے الفاظ سے ذرا پرہیز کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور مجھے مکتبہ فکر اس کی نسبت ایک مثبت لفظ محسوس ہوا، اسلیے اسے استعمال کیا۔ --کاشف عقیل 16:08, 2 مارچ 2010 (UTC)


اس سانچہ کا نام "فقہی آئمہ" زیادہ بہتر ہو گا۔ کوشش کیا کریں سانچوں کے نام چھوٹے رکھا کریں۔ حیدر 21:18, 2 مارچ 2010 (UTC)
  • اردو فقہ jurisprudence کا مترادف ہے (جیسے medical jurisprudence) اور فقہی ائمہ کے نام سے اسلام کے فقہی ائمہ کا مفہوم ادا نہیں ہوگا ؛ مثال کے طور christian jurisprudence وغیرہ بھی فقہی ائمہ کے مفہوم میں آجاتی ہے۔ --سمرقندی 01:38, 3 مارچ 2010 (UTC)