تبادلۂ خیال صارف:راجہ بھائی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خوش آمدید!

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں: اور

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

جناب راجہ بھائی کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 205,120 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 10:28, 22 مئی 2013 (م ع و)

  • سلام علیکم۔ سائنس و ریاضی اور دیگر تمام علمی موضوعات پر معیاری مضامین کی اس وقت اردو کو جس قدر ضرورت ہے اسکا احساس آپ کو بھی ہوگا۔ آپ کے صفحہ صارف پر آپ کے ارادے پڑھ کر خوشی ہوئی، دعا ہے کہ اللہ آپ کو اپنے کہے پر عمل کرنے کی ہمت عطا فرماۓ۔ سمرقندی


جزاک اللہ ، ابھی میں آپ کا کام دیکھ کر آپ سے رابطہ کرنے ہی والا تھا۔ آپ کا بہت شکریہ مگر اس سلسلے میں مجھے آپ جیسے برادران کی مدد چاہئے ہو گی ، کیونکہ سائنس کی کچھ ٹرمینالوجیز کا اردو متبادل ،کم از کم میں تلاش نہیں کر سکا مثلا Fluid انگریزی میں یہ لفظ مائع اور گیس دونوں کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔ اردو میں اس کا متبادل مجھے نہیں مل سکا ، اسی طرح چند دیگر الفاظ ہیں ، مگر میں امید کرتا ہوں کہ مل جل کر انشاءاللہ کام ہو جائے گا۔

  • جواب میں تاخیر کی معذرت راجہ بھائی میں اصل میں computer سے دور تھا۔ Fluid کے بارے میں آپ نے درست فرمایا کہ یہ بعض اوقات لفظ مائع سے مختلف معنوں میں سائنسی مضامین میں آتا ہے۔ ایسی صورتحال کیلیۓ Fluid کا مناسب ترین متبادل ----- سیال ----- کرنا بہتر ہوتا ہے اور اردو ویکی پر اسے سیال ہی لکھا گیا ہے، سیال اصل میں ٹھوس کے برخلاف کسی بھی ایسی شۓ کو کہا جاسکتا ہے جو کہ بہنے کی یا یوں کہ لیجیۓ کہ آزادانہ حرکت کی صلاحیت رکھتی ہو۔ سمرقندی


يعني کیا Fluid Mechanics کا ترجمہ ”سیال حرکیات“ کیا جا سکتا ہے؟ اور اسی طرح کیا Transport Phenomenon کا ترجمہ ”نظریۂ حرکيات“ کیا جا سکا ہے؟

اسی طرح کچھ مزید الفاظ ہیں مثلا

Continuum, Continuous Substance, Gravity, Rotation,Momentum

اصطلاحات[ترمیم]

اصل میں حرکیات کا لفظ dynamics کیلیۓ اور نقل کا transport اور تنقل کا لفظ transportation کیلیۓ استعمال کیا جاتا ہے جبکہ انتقال کا لفظ transduction کیلیۓ آتا ہے۔ اس حساب سے اگر دیکھا جاۓ تو مذکورہ بالا دونوں الفاظ کے اردو متبادلات درج ذیل ہوں گے۔

سمرقندی

چند گذارشات[ترمیم]

راجہ بھائی چند کذارشات ہیں اگر ہو سکے تو غور کیجیۓ گا۔

  1. نیا صفحہ بنانے سے پہلے اگر تلاش کے خانے میں لکھ کر تلاش پر ٹک کر لیا جاۓ تو اس سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ اس نام کا صفحہ پہلے سے موجود تو نہیں ، یا یہ کہ اس سے ملتا جلتا کوئی صفحہ موجود تو نہیں۔ مثال کے طور پر آپ کا نیا مضمون سيالی حرکيات کے نام کا ایک صفحہ پہلے سے اس جگہ موجود ہے دیکھیۓ سیالی حرکیات ۔۔۔۔۔ اب ایسا کرنا ہوگا کہ پہلے سے موجود صفحے میں جو زمرہ جات ہیں اسے آپ کے نۓ صفحے میں رکھ کر پرانا سیالی حرکیات حذف کرنا ضروری ہے۔
  2. دوسری گذارش یہ ہے کہ اپنے مضمون میں اگر آپ انگریزی ویکیپیڈیا کا بین الویکی ربط (Interwiki link) دے دیں تو اس سے ان لوگوں کو بہت آسانی رہے گی جو مزید گہرائی میں (یا یوں کہ لیں کہ انگریزی میں بھی پڑھنا چاہیں) انکو آسانی ہوگی ۔ اور اسطرح مضمون کو بہتر کرنے میں بھی آسانی رہتی ہے۔
  3. اگر ہو سکے تو اپنے اردو مضمون کا ربط انگریزی ویکی کے انگریزی مضمون میں بھی دے دیا جاۓ تو بہت اچھا ہوتا ہے کیونکہ اردو جاننے والوں کی بڑی تعداد انگریزی ویکی پر جاتی ہے وہاں انکو اردو مضمون کا ربط نظر آۓ گا تو انکے بھی اردو ویکی کی جانب راغب ہونے کے امکانات زیادہ ہو جائیں گے۔
  4. اگر کسی مضمون کا زمرہ معلوم نا ہو تو اس میں ----- [ [ زمرہ : نامکمل ] ] ----- رکھ دینا مناسب ہوتا ہے اس طرح بعد میں ایسے تمام مضامین کو زمرہ:نامکمل میں جاکر ترتیب دیا جاسکتا ہے۔
  5. ایک آخری عرض یہ کہ کسی مضمون کے نام میں ، یا اس مضمون کی کسی سرخی (heading) میں انگریزی نہیں دینا زیادہ مناسب ہے۔ ہاں مضمون کے متن میں ( قوسین ) میں اس لفظ کی انگریزی لکھنا ضروری ہے۔

یہ صرف وہ باتیں ہیں جو میرے ذہن میں آ رہی تھیں اس لیے میں نے آپ سے عرض کردیں۔ اگر آپ کو کوئی بات نا مناسب لگی ہو تو درگذر کر دیجیۓ گا۔ دعاگو ۔ سمرقندی