تبادلۂ خیال صارف:سمرقندی/وثق دوم

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آپ ایک انتہائی اعلی اور معزز رکن ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ منتظم اعلی بھی ہیں۔ آپ کو اس قسم کی زبان قطعی زیب نہیں دیتی۔ امید ہے آپ آئندہ الفاظ کے اس قسم کے چناؤ سے پرہیز کریں گے۔ اطلاعا عرض ہے کہ تخریب کار کا آئی پی کا پتا برطانیہ سے تعلق رکھتا ہے۔ شکریہ حیدر 13:38, 11 ستمبر 2007 (UTC

Selam Again[ترمیم]

I am glad to meet you.

msn: kizilsungur@hotmail.com

aim :Kizilsungur@aim.com

icq: 318802136

I wanna be friend with you.

Thanks for your attention

Loves from Türkiye

kızılsungur

  • یاد کرنے کا بہت شکریہ سمرقندی صاحب! چند دنوں سے ترتیب دے رہا تھا، آج پیش کرنے کا موقع ملا سب مضامین پیش کر دیے۔ بڑی کوشش کی کہ ان کی مزید تفصیلات حاصل ہوں، کچھ مواد اکٹھا کیا ہے، وقتاً فوقتاً پیش کرتا رہوں گا فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

Thankyou very much[ترمیم]

Thankyou so much Samarqandi for your Excellent Translation effort!
I am very very Grateful.
May you be blessed!
If you want any of your favourite articles to be translated into the Chinese or Taiwanese language, then I would certainly be glad help you.
Yours Sincerely, From --Jose77 03:48, 27 اپريل 2008 (UTC)

Barnstar Award[ترمیم]

Thankyou very very much Samarqandi for your Brilliant and Outstanding translation effort!

I am very very Grateful.

The Original Barnstar
For your many months of service to Wikipedia, I, Jose77, hereby award you this barnstar. --Joseph, 09:05, 6 مئی 2008 (UTC)

احتجاج[ترمیم]

یہاں آپ نے خلاصہ میں بغیر تحقیق کے ایک شخص کی تخریبی حرکت کی وجہ سے ایک پورے انسانی گروہ کو غیرمنصفانہ تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس پر آپ سے شدید احتجاج کیا جاتا ہے۔ آپ ایک انتہائی اعلی اور معزز رکن ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ منتظم اعلی بھی ہیں۔ آپ کو اس قسم کی زبان قطعی زیب نہیں دیتی۔ امید ہے آپ آئندہ الفاظ کے اس قسم کے چناؤ سے پرہیز کریں گے۔ اطلاعا عرض ہے کہ تخریب کار کا آئی پی کا پتا برطانیہ سے تعلق رکھتا ہے۔ شکریہ حیدر 13:38, 11 ستمبر 2007 (UTC)


حاضر ہُوں[ترمیم]

جناب سمرقندی صاحب! آپ نے یاد کیا اور میں آگیا، بس اب یہ میرا وعدہ ہے کہ اب حاضری میں طویل تعطل نہیں رہے گا۔ انشاء اللہ تعالٰی :) فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

غیر حاضری[ترمیم]

السلام علیکم۔ امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ آپ نے غیر حاضری کو محسوس کیا اس کا شکریہ۔ ناراض تو انشاءاللہ کبھی نہیں ہوں گا۔ ذرا ڈھیٹ ہوں اس معاملہ میں۔ اصل میں ستمبر میں ایک تحقیقی مقالہ اطالیہ میں اور اکتوبر میں ایک اور مقالہ واشنگٹن ڈی سی میں پڑھنا ہے اس لیے ذرا مصروف ہوں۔ مگر تھوڑی تھوڑی حاضری دوں گا جہاں تک ہو سکے۔ انشاءاللہ اکتوبر کے آخر سے پھر کچھ کام کر سکوں گا۔--سید سلمان رضوی 18:58, 11 ستمبر 2007 (UTC)

Bot status for PipepBot[ترمیم]

Hi, I'd like to request you to set a bot bit for PipepBot with reference to this request. Thank you. it:User:Pipep 08:31, 13 ستمبر 2007 (UTC)

Thank you! it:User:Pipep 15:15, 25 ستمبر 2007 (UTC)

وعلیکم السلام[ترمیم]

آپ کی رہنمائی کا بہت شکریہ انشاءاللہ میں کوشش کروں کہ جتننا ہو سکے اچھے انداز میں لکھ سکوں۔ --Qadeer Mangrio 08:53, 17 ستمبر 2007 (UTC)

اردو مترادف[ترمیم]

السلام علیکم۔ کیسے ہیں سمرقندی صاحب؟ کیا آپ درج ذیل الفاظ کے اردو مترادف بتا سکتے ہیں؟ کلاسیفائڈ، میٹرو پولیٹن، شو بِز ۔ جواب کا منتظر۔ --سید سلمان رضوی 13:09, 20 ستمبر 2007 (UTC)


سلام[ترمیم]

سر شکریہ، بس ادھر ادھر کی مصروفیت میں کچھ وقت نہ ملا اور کچھ موڈ بھی۔ امید ہے کچھ مزید ہاتھ بٹا سکوں گا اب کی بار بھی۔

آصف


وعلیکم السلام۔ خیر مقدم کا شکریہ اور ساتھ نہ کبھی عارضی تھا نہ رہے گا۔ کنوئیں میں بانس ڈلوانے پر آپ کو کچھ ملا یا نہ ملا لیکن یہ محاورہ سن کر میرے پیٹ میں تو بل پڑ گئے :) خیر! الحمد للہ بالکل ٹھیک ہوں، بس رمضان کے باعث پہلے سے موجود مصروفیات میں اور زیادہ اضافہ ہو گیا ہے، غیر حاضری طویل اس لیے ہو گئی کہ دفتر سے چھٹیاں لے رکھی تھیں 12 دن کی اس لیے اتنے دن حاضر نہیں ہو سکا۔ پیشگی اطلاع نہ کرنے پر معذرت خواہ ہوں۔ شعر بہت پسند آیا۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

ایک سوال[ترمیم]

یہ سوال ایک ایسے قاری کی حیثیت سے کر رہا ہوں جس کو طب کا صرف اتنا پتا ہے کہ زکام کی صورت میں کون سی دوا خریدی جاتی ہے۔ جب برتھ کنٹرول کیلیے ضبط تولید کی اصطلاح رائج ہے تو کیا ضبط کا لفظ دیگر مقامات پر بھی کنٹرول کے متبادل کے طور پر استعمال نہیں ہو سکتا؟ حیدر 12:52, 29 اکتوبر 2007 (UTC)

السلام علیکم[ترمیم]

السلام علیکم سمرقندی صاحب! طبیعت کیسی ہے؟ چند دنوں سے غیر حاضر ہیں، مجھے تشویش اس لیے ہوئی کہ میں طویل غیر حاضریوں کے بعد جب بھی یہاں آتا تھا تو آپ ضرور موجود ہوتے تھے لیکن اب جبکہ میں چند روز مستقل آ رہا ہوں تو آپ غائب ہیں، خیریت سے آگاہ کیجیے گا۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

صحت کے لیے دعاگو[ترمیم]

فہد صاحب کے صفحے پر آپ کا پیغام پڑھا۔ ہم سب آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ آپ کی غیرحاضری کے دوران تو یہاں کوئی رونق نہیں۔ انشالہ جلد رونقیں لوٹ آئیں گی۔ --Urdutext 00:31, 13 نومبر 2007 (UTC)

  • وعلیکم السلام سمرقندی صاحب! طبیعت کی خرابی کا سن کر افسوس ہوا اور خدشات یقین میں بدلے۔ اللہ سے دعاگو ہیں کہ وہ آپ کو فوری اور مکمل صحت دے۔ وکیپیڈیا پر کام تو ہوتا رہے گا البتہ بے رونقی رہے گی۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ سمرقندی صاحب اور آپ کی ہدایات میں نے پلے باندھ لی ہیں اور اپنی پوری کوشش کروں گا کہ ان پر عمل کروں۔۔۔ اب آپ کی طبعیت کیسی ہے؟؟؟۔۔۔ اللہ آپ کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین والسلام۔ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ


  • اسلام علیکم سمر قندی صاحب، کیسے مزاج ہیں۔۔۔ آپ کی بے مثال خدمات سے میں ہمیشہ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا۔ میری ایک تجویز یہ کہ آپ کے لکھے گئی مضامین خاص طور سے سائنس کے حوالے سے، کئی نئی تراکیب رکھتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ آپ چند ایسے مضامین کی فہرست اپنے صارف صفحہ پر چسپاں کریں تا کہ وہ نئے مضامین لکھنے والوں کو "راہنما مضمامین" کا سا کام دیں۔ اس میں آپ کے لکھے ہوئے چند نمایاں ایسے مضامین ہوں جن میں نئی مفید تراکیب، سٹائل یا طرز اور مختلف سانچوں کا استعمال کیا گیا ہو۔ مثال کے طور پر اس فہرست میں ایک ایسا مضمون شامل کریں جو کسی جانور کے حوالے سے ہو۔ اس طرح اس میں استعمال ہونے والا کنگڈم وغیرہ والا سانچے کا استعمال سیکھا جا سکتا ہے۔۔ اس طرح آپ کے راہنما مضامین ہر زمرے میں پائے جاتے ہیں۔۔ شکریہ۔ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ

Dear سمرقندی,

Hi! I write to ask you whether you could help me create a Urdu (.ur) stub-article of

This article, which I would really Love for you to help me create a short stub version

This would mean so much to me :)

All my best,

Fariishta 00:20, 26 دسمبر 2007 (UTC)


الحمد للہ[ترمیم]

وعلیکم السلام سمرقندی بھائی! میں الحمد للہ بالکل خیریت سے ہوں۔ آپ یا وکیپیڈیا سے ناراض ہونے کا خیال بھی آپ کے ذہن میں کیسے آیا؟ ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔ بس اب عادت سی ہوگئی ہے غائب رہنے کی :) ۔ غیر حاضری کی کیا وجوہات بیان کروں؟ بس چند مسائل ہیں جن پر یہاں گفتگو نہیں ہوسکتی کبھی میسنجر پر آئیں تو شاید ہو جائے۔ آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ خیریت سے ضرور آگاہ کیجیے فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

Need help[ترمیم]

Dear Samerqandi Saheb
SALAM
many thanks for your kind help for improving the articles. i had been writing for english wikipedia for about one year with the name of almazi but my greatest problem is my ignorance about urdu typping. ( i am planning to learn it). yesterday i found a software to convert from "inpage" to unicode, which is a great releif for me. i wouldl be grateful if you kindly guide me how to insert link to english wikipedia as i am having extremly poor knowledge about computer languages.
sincerely yours
shahab


Many thanks for kind guidence
I wouldl be grateful if you kindly guide me how to insert link into urdu wikipedia, which can lead to the english wikipedia article
Shahab 16:18, 30 دسمبر 2007 (UTC)


many thanks for your kind and prompt help. you have really encouraged me. Shahab 16:52, 1 جنوری 2008 (UTC)

ٌ* سمرقندی صاحب، السلام علیکم، اس مضمون میں اصطلاحات کو ایک نظر دیکھ لیں، شاید کسی تصیح کی ضرورت ہو۔ Statistical hypothesis testing --Urdutext 12:03, 2 جنوری 2008 (UTC)


Dear Samerqandi Saheb
SALAM
many thanks for your kind help for improving the articles. you are right, i am an anesthesiologist, residing in Karachi. though i speak urdu, i cant type even my name in urdu (and feel shame! ). i get my articles typped by typist in bazar but they type in "Inpage" which i convert into unicode at home. upon conversion, many mistakes becomes apparent like
ی
changes into
ے
which i correct by copy and paste, a very slow and time consuming job. i am learning about "on the screen" key board, probably it will make my work easy. i feel it very sad that good technical knowledge is very rare in urdu although it is plentiful in english and our people who cannot read english remain ignorent. urdu wikipedia can really help us. i am thankful to it.
Shahab 21:36, 5 جنوری 2008 (UTC)


Dear Samerqandi Saheb Salam

hope you to be in the best of your health
.Iam grateful for all these guidence. I will attempt it in a few days, as at present i am somewhat busy Khuda aap ko salamat rakh-khey.


Shahab 19:24, 6 جنوری 2008 (UTC)


محترم سمرقندی صاحب آداب
یاد کرنے کا بہت شکریہ
میرے غائب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ میں اردو انگریزی لغات بنانے کی کوشش کر رہا ہوں- ایسے پروگرام بن چکے ہیں جو انگریزی کو عربی میں ترجمہ کر دیتے ہیں۔ کاش کہ اردو کے لیۓ بھی کوئ مفت مشین ٹرانسلیٹر بن جاۓ جو کم از کم سائنسی مضامین کا ترجمہ کرنا آسان بنا دے. اور اسکے لئے بنیادی ضرورت لغت کی ہے۔
آپکی دعاؤن کا طلبگار


Shahab 22:00, 24 فروری 2008 (UTC)


محترم سمرقندی صاحب اسلام وعلیکم
امید ہے کہ آپ بخیریت ہونگے
کافی عرصہ بعد آپ سے مخاطب ہو رہا ہوں کیونکہ روزگار کی مصروفیتوں سے چھٹکارہ ہی نہیں مل پاتا۔
ایک چھوٹی سی گزارش ہے اگر توجہ دیں تو نوازش ہو گی
پچھلے ایک سال میں انگریزی وائکیپیڈیا میں پانچ لاکھ سے زیادہ نۓ مضامین کا اضافہ ہوا اور اب کل مضامین کی تعداد 23 لاکھ سے بڑھ گئ ہے۔ عربی وائکیپیڈیا میں بھی کوئ پچاس ہزار مضامین موجودہیں۔ فارسی وائکیپیڈیا میں بھی پچیس ہزار مضامین موجود ہیں جو بڑی تفصیل بتاتے ہیں۔ اسکے برعکس اردو وائکیپیڈیا میں نہ صرف مضامین بہت ہی کم ہیں بلکہ بیشتر مضامین بہت ہی مختصر ہیں۔ خود میرے اپنے لکھے ہوۓ مضامین بھی کسی انسائکلوپیڈیا کے اسٹینڈرڈ کے نہیں ہیں۔
آخر کیا وجہ ہے کہ اردو قاریئن اردو وائکیپیڈیا کی طرف متوجہ نہیں ہو پا رہے ہیں؟ یقینا وجوہات تو بہت سی ہونگی مگر میرے خیال میں ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اردو وائکیپیڈیا کے سائنسی مضامین کی اصطلاحات کچھ زیادہ ہی مشکل ہیں اور عام فہم نہیں ہیں۔ خود میں بھی غیر مانوس اصطلاحات دیکھ کر اکثر پریشان ہوجاتا ہوں۔
دوسری زبانوں کے بہت سے الفاظ اردو میں اس قدر عام استعمال ہوتے ہیں کہ انہیں ترجمہ کرنا اردو کے ساتھ نہ سہی لیکن اردو بولنے والوں کے ساتھ یقینا ناانصافی ہو گی مثلا ٹیکسی کار ٹرک بس یا کمپیوٹر،ماؤز،اسکرین وغیرہ
اردو میں پہلے ہی سے دوسری زبانوں کے کافی سارے الفاظ موجود ہیں۔ اسی طرح دنیا کی ہر زبان میں دوسری زبانوں کی کچھ نہ کچھ آمیزش ہوتی ہے۔ ایک جاپانی بھی الیکٹرون کو الیکٹرون ہی کہنا پسند کرتا ہے اور عام طور پر اسکا جاپانی میں ترجمہ نہیں کرتا۔ اس لیۓ جو غیر اردو الفاظ عام بول چال میں پہلے سے ہی شامل ہو چکے ہیں انکو برداشت کرنے میں ہمیں بھی کوئ قباحت نہیں ہونی چاہیۓ۔ اگر ہم سلفائڈ، برومائڈ، فاسفائڈ اور کرومائٹ کا اردو ترجمہ کر بھی دیں تو ایسے نۓ الفاظ وجود میں آ جائنگے جو اردو دانوں نےپہلے کبھی نہیں سنے ہونگے۔ کیا ہمیں ایسے نۓ الفاظ کی واقعی ضرورت ہے؟ کیوں نہ ہم اردو وائکیپیڈیا کو آسان اور عام فہم بنائں۔ کیوں نہ ہم ان ہی الفاظ کو بغیر اردو ترجمے کے قبول کر لیں۔ اگر ہم اپنے چھوٹے بچے کو ایک نیا لفظ سکھا رہے ہیں تو کیا یہ بہتر نہ ہو گا کہ اسے ایک ایسا لفظ سکھایں جو دوسری زبانوں میں بھی با آسانی سمجھا جاتا ہے۔ نہ کہ اسے ایک ایسا لفظ سکھایں جسے اپنی زبان میں بھی بہت ہی کم لوگ سمجھ پایئں
اسوقت اردو زبان میں تقریبا ایک لاکھ الفاظ ہیں۔ اگر صرف ایک میڈیکل ڈکشنری کا اردو ترجمہ کر دیا جاے تو اردو زبان میں تقریبا ایک لاکھ نۓ اور غیر مانوس الفاظ کا اضافہ ہو جایئگا۔ اور اگر انجینیرنگ اور کیمسٹری کی ڈکشنریوں کا بھی ترجمہ کیا جاۓ تو اردو اپنے ہی گھر میں اجنبی بن کر رہ جاے گی۔
اپنے آباواجداد کی اردو مجھے بھی بہت عزیز ہے۔ لیکن اب اگر نۓ الفاظ کی ضرورت پڑ گئ ہے جو ہمارے آباواجداد نےکبھی استعمال نہیں کیۓ تو میرے خیال میں نۓ غیر مانوس الفاظ تخلیق کرنے کی بجاۓ عام فہم الفاظ امپورٹ کرنا زیادہ بہتر حل ہے۔ اسطرح اردو بولنے والوں کو دوسری زبانوں میں موجود معلومات سے استفادہ کرتے وقت کم دقت ہو گی اور کسی چیز کو اردو وائکیپیڈیا میں سرچ کرنا بھی زیادہ آسان ہو جائگا۔
اگر میری کوئ بات گراں گزری ہو تو دست بستہ معافی کا خواستگار ہوں۔
آپکی دعاؤن کا طلبگار
وسلام
شہاب
Shahab 12:56, 11 اپريل 2008 (UTC)

لسان عثمانی[ترمیم]

السلام علیکم سمرقندی صاحب! آپ نے لسان عثمانی کے مضمون میں ایک نشاندہی کی ہے لیکن میرے پاس تو تمام الفاظ بالکل درست دکھ رہے ہیں۔ البتہ میں پھر بھی انہیں اردو زبان میں کر دیتا ہوں لیکن چند الفاظ ایسے بھی ہیں جو اردو میں موجود نہیں اس لیے آپ کے اس مطالبے کو تسلیم کرنے کے باوجود چند الفاظ کی جگہ "ڈبے" پھر بھی دکھائی دیں گے، اب آپ بتائیے کہ کیا کیا جائے؟ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

اعزاز کا شکریہ[ترمیم]

سمرقندی صاحب، خوبصورت اعزاز سے نوازنے کا شکریہ۔ ہمارے لیے سب سے حوصلہ افزا بات آپ کو وکیپیڈیا پر کام کرتے دیکھنا ہے۔ اسی وجہ سے ہم لوگ بھی ایک آدھا مضمون ڈالتے رہتے ہیں۔ --Urdutext 22:04, 4 جنوری 2008 (UTC)

  • اس ناچیز کو اتنے دلکش اعزاز سے نوازنے کا بہت شکریہ۔ آپ کا ساتھ اور حوصلہ افزائی یہاں مسلسل موجودگی اور مزید کام کرنے کی محرک ہے۔ وکیپیڈیا کے لیے آپ کی مسلسل جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

روبالہ[ترمیم]

وعلیکم السلام سمرقندی صاحب! میں الحمد للہ بالکل خیریت سے ہوں اور آجکل بہت سارے مضامین پر کام کر رہا ہوں جس میں سرد جنگ، عالمی ثقافتی ورثہ، سلطنت عثمانیہ پر مفصل مضمون، ترکی خصوصاً سلطنت عثمانیہ کے حوالے سے متعدد مضامین، ایک انگریزی فلم بلیک ہاک ڈاؤن پر مضمون اور مختلف فہرستیں شامل ہیں۔ انشاء اللہ چند روز میں ایک ایک کر کے مکمل کرتا جاؤں گا۔ سمرقندی صاحب! مجھے بڑی خوشی ہوگی اگر میں کسی مضمون میں آپ کے کام آ سکوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ آجکل وقت بالکل میسر نہیں، بہت تھوڑا وقت ملتا ہے جس میں کوشش ہوتی ہے کہ وکیپیڈیا اور اپنے بلاگ کے لیے کچھ لکھ ڈالوں۔ انشاء اللہ آپ کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے دیگر موضوعات پر بھی نگاہ ڈالوں گا۔ حوصلہ افزائی کا شکریہ :) فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

سلام[ترمیم]

السلام علیکم

آپ کا پیغام میں نے کافی دن کے بعد پڑھا۔ بوجوہ میں کچھ عرصہ حاضر نہیں ہو سکا ۔ اب انشاءاللہ دس سے پندرہ دن کے بعد دوبارہ لکھنا شروع کروں گا۔ آپ کیسے ہیں؟ امید ہے کہ اب آپ کی صحت اچھی ہوگی۔ --سید سلمان رضوی 00:42, 16 جنوری 2008 (UTC)

اپیل[ترمیم]

جناب عالی آپ سے میری مودبانه گزارش ہے که وکی پیڈیا کو یتیم نه کریں ـ آپ کی هی کوششوں کا نتیجه ہے که اس وقت بہت سے سنجیده لکھنے والے میسر هیں ـ آگر آپ همیں کچھ سمجهتے هیں تو هماری درخواست کو مان لیں اور چهوڑ جانے والی باتیں نه کیا کریں ـ حیدر صاحب کی بات کا برا نه منایا کریں ـ ان کے اعتراض میں بهی خلوص ہے هم سب کی نیت تو اس انسائکلوپیڈیا کو بہتر بنانے کی ہے انداز تعمیر مختلف هوسکتاہے ـ مگر خلوص نیت تو ہے ناں جی ـ آپ کے لکهے مضامین معتبر هیں کسی کے الفاظ کے چناؤ پر اعتراض کو اہمیت نه دیں مہربانی هوگي 09:34, 23 جنوری 2008 (UTC)خاورkhawar

سلام[ترمیم]

ارے خاور بھائی آپ تو شرمندہ کرتے ہیں۔ بھئیا خاور یہ درخواست ورخواست کے الفاظ میرے لیے استعمال نا کیا کیجیۓ بہت شرمندگی ہوتی ہے۔ آپ اور ثاقب صاحب دونوں کی تو میں بہت عزت کرتا ہوں کیونکہ میں ویکی پر آنے سے پہلے کافی عرصہ آپ دونوں کی کوششیں دیکھتا رہا تھا ، آپ دونوں اگر اس وقت ویکی کو نا سنبھالتے تو شائد یہاں کچھ بھی نہیں ہوتا۔ رہی بات ویکی چھوڑنے کی تو عرض یہ ہے کہ میں ناراض واراض کسی سے بھی نہیں ہوں مگر اب دل یہ کہتا ہے کہ سمرقندی میاں ! نۓ لکھنے والوں کے لیۓ راستہ کھلا چھوڑ کر دیکھو ، ہو سکتا ہے کہ اس طرح ویکی پر مضامین کی تعداد تیز رفتاری سے بڑھنے لگے۔ اور ایسا جب تک نہیں ہوسکتا جب تک کہ میں الگ نہیں ہو جاتا : - ) میں اب بالکل الگ ہو کر دیکھنا چاہتا ہوں کہ جو لوگ ویکی پر نۓ صارفین کی آمد کم ہونے کی وجہ مشکل الفاظ بتاتے ہیں ان کی بات میں کہاں تک سچ ہے۔ نا تو میں کسی سے ڈر کر بھاگ رہا ہوں اور نا ہی کام کی زیادتی سے گھبرا کر (میں تو نوکری سے فارغ ہو کر اس وقت بھی ویکی پر لکھتا تھا جب دنیا سو رہی ہوتی تھی) ------- سائنسی اسلوب ہے کہ جب کوئی مفروضہ قائم ہو جاۓ تو پھر اسکو تجرباتی اور عملی طور پر آزما کر بھی دیکھا جاتا ہے تاکہ اسکی حقیقت کا پتا چلایا جاسکے اور میں بھی اب اسی سچ اور جھوٹ کا پتا چلانا چاہتا ہوں۔ خیر ؛ بات تو بہت طویل ہوتی جاۓ گی مختصر یہ کہ نا تو ناراضگی ہے نا ڈر ، بس اب دل یہ کہتا ہے کہ سمرقندی میاں الگ ہو جاؤ ، الگ ہو جانا ہی بہتر ہے۔ سمرقندی

  • سمرقندی بھائی کچھ خیالات کا اظہار تو میں دیوان عام میں کر چکا ہوں اور چند باتیں آپ سے یہاں بھی کر ڈالوں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اس فیصلے کے ذریعے آپ خود کو مطمئن کر سکتے ہیں تو میں آپ کے فیصلے کی آڑ میں رکاوٹ نہیں بنوں گا لیکن چند سوالات کی جسارت کروں گا ایک تو اپنی عارضی غیر حاضری کا دورانیہ آپ کو بتانا پڑے گا اور دوسرا اپنی واپسی کی یقین دہانی بھی کرانی ہوگی :) اور آخر میں ایک مرتبہ پھر وہی پرانی بات بھی دہراؤں گا کہ وکیپیڈیا اردو مزید کسی کی جدائی کا محتمل نہیں ہو سکتا باقی آپ کی مرضی! ہم سراپا انتظار بنیں رہیں گے آپ کے لیے وہی شعر جو کبھی ثاقب نے آپ کے لیے لکھا تھا فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

جو تم نے ٹھان ہی لی ہے
ہمارے دل سے نکلو گے
تو اتنا جان لو پيارے
سمندر سامنے ہوگا
اگر ساحل سے نکلو گے

  • آپ کی اردو وکی سے غیر حاضری کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔ اردو وکی پہلے ہی ناداروں کی سی زندگی گزار رہا ہے اور اب آپ جا کر اس یتیم نہ بنائیں۔ سب جانتے ہیں کہ اردو وکی پیڈیا کا مستقبل آپ کے بغیر تاریک نظر آتا ہے۔ آپ جیسا قابل اور وسیع تر علم رکھنے والا شاید ہی اردو ویکیپیڈیا کو میسر ہوسکے اور پھر بھلا آپ کی خدمات سے کسے انکار ہے۔ مجھے نہایت افسوس ہے کہ میں خود زیادہ وقت اردو ویکیپیڈیا کو نہیں دے سکا۔ پڑھائی اور دوسری مصروفیات ہمیشہ آڑے آتی رہیں ہیں لیکن اب انشاءاللہ اپنی پوری توانائی سے معیاری مضامیں شامل کرنے کی کوشش کروں گا۔ آپ کی رخصتی کی وجہ معلوم نہیں ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی خوشخبری ملے گی اور دلوں کو اطمینان حاصل ہو گا اور عظیم اردو وکیپیڈیا کا حسین خواب جو ہم سب نے دیکھا ہے، پورا ہونے کی امید کی کرن پھر جاگے گی۔ آپ کی واپسی دلی سکون کا باعث ہو گی۔ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ

  • آپ کی غیر حاضری خاصی طویل ہو چکی ہے!!!!! آپ کی واپسی کب تک امید کر سکتے ہیں؟؟؟؟ براہ مہربانی اردو ویکیپیڈیا پر دوبارہ تشریف لا کر اپنے علم کے دروازے کھولیے۔۔۔ شکریہ۔۔۔۔ انتظار رہے گا۔۔ عادل

user:Gangleriלערי ריינהארט[ترمیم]

The link w:yi:יידישע וויקיפעדיע#לערי_ריינהארט links to a project of the Wikimedia Foundation the Yiddish Wikipedia.
The section points to « לערי ריינהארט » ; the transcription is « lɛʁi ʁɑjnhɑʁt » ; That's me.
Please see / watch also GglobalWPSearch:user:Gangleri.
Thanks in advance! Best regards Gangleri
‫·‏לערי ריינהארט‏·‏T‏·‏m‏:‏Th‏·‏T‏·‏email me‏·‏‬ 21:53, 17 جنوری 2008 (UTC)
Thanks for the change! Best regards
‫·‏לערי ריינהארט‏·‏T‏·‏m‏:‏Th‏·‏T‏·‏email me‏·‏‬ 00:45, 14 فروری 2008 (UTC)

thanks[ترمیم]

aslaam o alikum... thanks thanks a lot for joining urdu wikipedia again.... this is my pray that your this arival could prove a new turning point in the history of urdu wikipedia..... i am not able to come to wikipedia due to wateen telecom disturbance, a internet provider in pakistan. inshAllah till tomarrow i ll be able to rejoin. i am very happy to say you welcome from the core of my heart. i have fully understand your resaons about urdu problem in present era. i also agree with that as they are geniune causes. ill talk to u about arabic urdu relation in present years. take care a lot.... may Allah bless you..... :-) again thank you. tc. adil javed ch --Adilch 07:17, 5 فروری 2008 (UTC)

Directional editing control support via special:Gadgets[ترمیم]

Dear friend! Please copy

  1. m:MediaWiki:Gadget-BiDiEditing to MediaWiki:Gadget-BiDiEditing
  2. m:MediaWiki:Gadget-BiDiEditing.js to MediaWiki:Gadget-BiDiEditing.js
  3. m:MediaWiki:Gadget-ShortLink MediaWiki:Gadget-ShortLink
  4. m:MediaWiki:Gadget-ShortLink.js to MediaWiki:Gadget-ShortLink.js
  5. w:yi:MediaWiki:Gadget-section-LanguageSupport to MediaWiki:Gadget-section-LanguageSupport

Please add the folowing lines to MediaWiki:Gadgets-definition

==LanguageSupport==
* BiDiEditing|BiDiEditing.js
* ShortLink|ShortLink.js

Thanks for all your efforts in advance! Best regards
‫·‏לערי ריינהארט‏·‏T‏·‏m‏:‏Th‏·‏T‏·‏email me‏·‏‬ 00:46, 14 فروری 2008 (UTC)

Thanks for your feedback!‎[ترمیم]

  1. m:MediaWiki:Gadget-BiDiEditing.js adds some buttons to change the directionality of the edit bos. This is browser independend. The functionality is available at m:special:Gadgets, m:commons:special:Gadgets, m:wm2008:special:Gadgets, m:incubator:special:Gadgets, test.wikipedia, beta.wikiversity etc.‎
  2. m:MediaWiki:Gadget-ShortLink.js generates shorter link when clicking on « Permanent link » = « مستقل کڑی »‎
    1. not http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%81_%D8%A7%D9%88%D9%84&oldid=101612
    2. but only http://ur.wikipedia.org/w/index.php?oldid=101612 for ‎صفحہ اول

I hope this answers some of your questions. Are you used to IRC? You may find me at many channels as #wikimedia at freenode. Hope to meet you there next time. Besr regards
‫·‏לערי ריינהארט‏·‏T‏·‏m‏:‏Th‏·‏T‏·‏email me‏·‏‬ 12:16, 17 فروری 2008 (UTC)

ترک گفتار[ترمیم]

السلام علیکم قبلہ۔ ترکِ گفتار کی گستاخی کبھی نہیں ہو سکتی۔ ناراضگی اور آپ سے؟ یہ انشاءاللہ کبھی نہیں ہوگا۔ بس کچھ مصرفیت ایسی بن گئی ہے کہ وکی پر وقت نہیں دے پا رہا۔ اب فیصلہ کیا ہے کہ تھوڑا ہی سہی کچھ حاضری تو ضرور دی جائے۔ آپ تو ماشاءاللہ ہمیشہ کی طرح وکی کے روحِ رواں ہیں۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔--سید سلمان رضوی 10:30, 14 فروری 2008 (UTC)

  • سمرقندی صاحب السلام علیکم! کیسے ہیں؟ آج تو باد نسیم کا جھونکا آیا ہے سلمان صاحب کی صورت میں، آج نجانے کیوں مجھے وکی کے پرانے ساتھی بہت زیادہ یاد آ رہے ہیں، ثاقب، خالد محمود، دانش خالد، وہاب اعجاز اور حیدر صاحب۔ یقین جانیے اگر اتنے سنجیدہ افراد اب تک مسلسل کام کر رہے ہوتے تو آج اردو وکی نجانے کہاں ہوتا؟ :( خیر ہر کسی کی مصروفیات ہیں، ہماری تو دعا ہے کہ جہاں بھی ہیں خوش رہیں اور ساتھ ساتھ اردو وکی کو ان جیسے سنجیدہ افراد کی نئی کھیپ میسر ہو۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

اردو مترادف[ترمیم]

سلام۔ کیا scanner کے لیے عکاس ٹھیک رہے گا۔ scanning کے لیے عکس کشی (جیسے تصویر کشی)- اسی طرح image scanner, bar code scanner/readerکے لیے کیا اردو آسان مترادفات ممکن ہیں؟- --سید سلمان رضوی 13:09, 14 فروری 2008 (UTC)

  • شکریہ سمرقندی صاحب۔
  • Interconnected کا لفظ تو مربوط اور Interconnect کے لیے اربط استعمال ہوتا ہے مگر شاید سائنسی نقطہ نظر سے بین اتصال یا اتصالِ داخلی بہتر ہو۔ اس کا فیصلہ آپ کیجئیے۔

میری طرف سے ایک توجہ کی طلب گار بات[ترمیم]

http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AA%D8%A8%D8%A7%D8%AF%D9%84%DB%82_%D8%AE%DB%8C%D8%A7%D9%84_%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%88%D8%A8%DB%81:%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A7%D9%86_%D8%B9%D8%A7%D9%85

بہادر شاہ[ترمیم]

السلام علیکم سمرقندی صاحب! آپ نے کلامِ بہادر شاہ ظفر کا ذکر کیا جسے بدقسمتی نے میں نے کبھی نہیں پڑھا لیکن اتنا معلوم ہے کہ اسے پاکستانی گلوکار حبیب ولی محمد (اور شاید محمد رفیع نے بھی) نے کسی زمانے میں گایا تھا اور کیونکہ جس جگہ میں موجود ہوں وہاں اسے سن نہیں سکتا اس لیے آپ اس ربط سے اس کلام کو دیکھ اور سن سکتے ہیں اور اصلاح بھی لے سکتے ہیں۔ البتہ نیٹ گردی کے دوران مجھے یہ کچھ ملا ہے، ایک انگریزی ترجمہ اور دوسرا کلام کا متن۔ ملاحظہ کیجیے لیکن میرے پاس کیونکہ اصل نسخہ یا کلام موجود نہیں اس لیے میرے خیال میں بہتر یہی ہے کہ مندرجہ بالا ربط سے وڈیو دیکھ لی جائے اور اصلاح لی جائے۔ خیر اندیشفہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

English Translation

My heart is not happy in this despoiled land
Who has ever felt fulfilled in this transient world

Tell these emotions to go dwell elsewhere
Where is there space for them in this besmirched (bloodied) heart?

The nighthingale laments neither to the gardnerer nor to the hunter
Imprisonment was written in fate in the season of spring

I had requested for a long life a life of four days
Two passed by in pining, and two in waiting.

How unlucky is Zafar! For burial
Even two yards of land were not to be had, in the land (of the) beloved

جبکہ اردو میں یہ درج ہے، (یعنی آپ کے پیش کردہ کلام میں چند غلطیاں ہیں :) )

لگتا نہیں ہے جی میرا اُجڑے دیار میں
کس کی بنی ہے عالمِ ناپائیدار میں

بُلبُل کو پاسباں سے نہ صیاد سے گلہ
قسمت میں قید لکھی تھی فصلِ بہار میں

کہہ دو اِن حسرتوں سے کہیں اور جا بسیں
اتنی جگہ کہاں ہے دلِ داغدار میں

اِک شاخ گل پہ بیٹھہ کے بُلبُل
کانٹے بِچھا دیتے ہیں دل لالہ زار میں

عمرِ دراز مانگ کے لائے تھے چار دِن
دو آرزو میں کٹ گئے، دو اِنتظار میں

دِن زندگی کے ختم ہوئے شام ہوگئی
پھیلا کے پائوں سوئیں گے کنج مزار میں

ہے کِتنا بدنصیب ظفر، دفن کے لیے
دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں

سمرقندی صاحب میں کچھ صفحات بنانا چاہتا تھا جو بلند ترین اسم ساحہ (top-level domain name) سے متعلق ہیں۔ جیسے pk. یا com. وغیرہ۔ مگر میں چاہتا ہوں کہ صفحہ چھوٹے حروف تہجی میں نظر آئے مگر جب میں صفحہ محفوظ کرتا ہوں تو ڈاٹ کے بعد پہلا انگریزی حرف بڑا ہو جاتا ہے ( دیکھیں pk.)۔ کیا کوئی حل ہے؟--سید سلمان رضوی 22:51, 1 مارچ 2008 (UTC)

  • صد شکریہ سمرقندی صاحب۔ آپ کی حوصلہ افزائی کی ہمیشہ ضرورت رہے گی۔--سید سلمان رضوی 02:48, 2 مارچ 2008 (UTC)
    • اسلام وعلیکم جناب!

میری اب تک کی کاوشیںاردووکی پیڈیاکے لئے مثبت ہیں؟میرامقصدکسی کوپریشان کرنانہیں بلکہ ہمیشہ تعمیری کام کرناہے ۔اُمیدہے کہ آپ حضرات کا تعاون شاملِ حال رہے گا۔--Urdu-Writer 13:19, 4 مارچ 2008 (UTC)

  • سمرقندی صاحب اسلام علیکم، "مطلوب الفاظ" میں exponent کے لیے
= اَس (س پر زبر کے ساتھ ؛ اردو کا اساس اسی سے بنا)

آپ نے الف پر یا س پر زبر کا بتایا ہے؟ اور "dummy" کا نہیں بتایا۔ --Urdutext 00:49, 6 مارچ 2008 (UTC)

خیریت مطلوب[ترمیم]

السلام علیکم سمرقندی صاحب! مزاج کیسا ہے؟ آج کل کچھ کم کم دکھائی دیتے ہیں طبیعت تو ٹھیک ہے؟ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

ترجمہ[ترمیم]

السلام علیکم۔ Republic اور Democratic کے ترجمہ کے لیے مشورہ درکار ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیں۔ تبادلۂ خیال منصوبہ:دیوان عام#مختلف ممالک کے سرکاری نام۔ --سید سلمان رضوی 12:59, 9 مارچ 2008 (UTC)

Username rename[ترمیم]

Please rename my account User:Cool Cat to User:White Cat. Thanks. -- Cat chi? 13:35, 15 مارچ 2008 (UTC)

سائنسی مضامین[ترمیم]

شکریہ سمرقندی میاں، کوشش ضرور کروں گا ان میں بھی اضافہ کرنے کی --عثمان وقاص چوہان 18:05, 19 مارچ 2008 (UTC)

سلام سمرقندی میاں، کیا مجھے منتظمین بننے کیلیے مزید فل وقت کچھ کرنے کی ضرورت ہے؟ یا ابھی صرف انتخابات کی وجہ سے انتظار کرنے کی بات ہے؟ شکریہ --عثمان وقاص چوہان 17:26, 25 مارچ 2008 (UTC)

بلکل ٹھیک سمرقندی میاں، شکریہ۔ :)--عثمان وقاص چوہان 23:40, 26 مارچ 2008 (UTC)

بہت شکریہ سمرقندی میاں، میں انشااللہ آپ کے ساتھ ساتھ مل کر اردو ویکیپیڈیا کو بہتر کرنے کی ہر کوشش کروں گا، --عثمان وقاص چوہان 04:59, 1 جون 2008 (UTC)

وضاحت طلب بات[ترمیم]

جی ہاں!وضاحت طلب بات یہ ہے کہ اس مضمون پر سے نوشتہ ءحذف شدگی ختم کرنے کے لئے فرمائیں کہ کیا کیاجائے--اسپریچولسٹ 12:44, 21 اپريل 2008 (UTC)

  • آپ نے اسپرچولسٹ کے ہجے غلط کئے ہیں جس کی وجہ سے میں اپنے صفحہءصارف اورمیری گفتگوپر جانہیں سکتا۔--اسپریچولسٹ 13:04, 21 اپريل 2008 (UTC)
    • سمرقندی صاحب،میں آپ کے جذبات سمجھتاہوںلیکن آپ بھی میری بات کو سمجھیںمیرے اُردووکی پیڈیامیں آنے کا مقصد ہی اُردوکی خدمت کرناہے۔مقصدکسی کے جذبات مجروح کرنانہیں بلکہ کام کرناہے لیکن اگر کہیں کوئی تعصب کا عنصرنظر آئے تواُس پررد ِ عمل ایک فطری عمل ہے ۔ مزیدبرآںیکہ جب میںدیکھ رہاہوںکہ میرے ساتھ امتیازی سلوک کیاجارہاہے توآپ سمجھ سکتے ہیں کہ میرے جذبات مجروح ہوناایک فطری عمل ہے۔ میں مانتاہوںکہ میرے اس ایک مضمون سے اُردووکی پیڈیاکوئی آسمان کو نہیں چھولے گا لیکن یہ نہ بھولیں کہ قطرہ قطرہ مل کردریابنتاہے۔میں نے اس مضمون کے لئے بہت محنت کی ہے اورمیں یقین سے کہتاہوںکہ یہ سیاق و سباق،حوالہ جات ودیگر ہراعتبارسے اُردووکی پیڈیاکے اچھے مضامین میں سے ایک ہے۔ پھر بھی یہ مضمون میری ملکیت تونہیں ،میں آپ سے درخواست کرونگاکہ آپ اس مضمون جوکمی سمجھتے ہیں ،اُس کی نشاندہی فرمادیںتاکہ ہم باہمی ہم آہنگی کے ساتھ افہام و تفہیم کے ساتھ اس مسئلے کو حل کرلیں۔اُمیدہے کہ آپ کا جواب مثبت ہوگا۔--اسپریچولسٹ 13:24, 21 اپريل 2008 (UTC)
    • سمرقندی صاحب، اب تک اس مضمون پر سے حذف شدگی کا نوشتہ نہیں ہٹایاگیاہے؟ --اسپریچولسٹ 07:33, 30 اپريل 2008 (UTC)
      • محترم ، میں نے آپ سے صرف اتنی گزارش کی تھی کہ آپ حذف شدگی کا نوشتہ ہٹادیں نہ یکہ اپنی شقاوت ِ قلبی و غلاظت ِ نفسی کا اظہارکرکے مضمون کو محفوظ کردیں اورپھر کہیں کہ I am out of this GAME

--اسپریچولسٹ 07:38, 2 مئی 2008 (UTC)

  • سمرقندی صاحب، میرے خیال میں جوتجاویز iamsaaصاحب نے پیش کیں ہیں نہایت مناسب ہیں ۔میں ان سے اتفاق کرتاہوں،آ پ کیاکہتے ہیں ۔میرے خیال میں یہی ایک راستہ ہے افہام و تفہیم کی جانب ۔اُمید ہے آپ مثبت رد ِ عمل کا مظاہرہ فرمائینگے۔یقین جانئیے میں اُردو وکی پیڈیاکے لئے بہت کچھ کرناچاہتاہوںاوراس کا ثبوت اگر آپ میری شراکت پر نظر ڈالیں تو آپ کو نظر آئیگا ۔میں جغرافیہ ،مذاہب اورانگریزی وکی پیڈیاسے ترجمہ کے ذریعے اُردو وکی پیڈیا میں گرانقدر خدمات سرانجام دے سکتاہوںلیکن آپ لوگوں کے متعصب روئیے نے مجھے سخت دلبرداشتہ کیاہے اوراحتجاجاً میں اپنی سرگرمیاں اس مسئلے کے حل تک بند کردیں ہیں۔ آپ کے مثبت جواب کا منتظر--اسپریچولسٹ 07:34, 5 مئی 2008 (UTC)
  • انتہائی خوش فہم و کم علم ہیں آپ!

زبان بگاڑنے کو موصوف زبان درست کرناکہہ رہے ہیں۔وکی پیڈیاکا کام کسی بھی مضمون پر تنقید یا تائید کرنانہیں بلکہ معلومات کی فراہمی ہے کُجا یہ کہ آپ اس پر اپنی غلیظ سوچ کے گندے کتے ڈورائیں۔آپ کی پیش کش بھی آ پ کی سوچ کی طرح شقاوت و عداوت میں ڈوبی ہوئی ہے جوکہ ناقابل ِ قبول ہے۔ ایک بار پھر نہایت خلوص کے ساتھ عرض ہے کہ وکی پیڈیاکو اس کے مروجہ قوانین و ضوابط کے تحت چلنے دیں ،اس کو اپنی محدودوتنگ نظر سوچ و عقیدے کے پرچار کاذریعہ نہ بنائیں۔ یہ آپ کا اُردو وکی پیڈیاپر احسان ِ عظیم ہوگا۔--iamsaa 07:34, 6 مئی 2008 (UTC)

    • تم دل کھول کر اپنی بھڑاس نکال لو ،جب اپنی خباثت کا اظہارکرچکو،تو مجھے بتادینا ۔پھر میں تمہیں اسی مضمون کو تمہارے پیش کردہ تمام تر پراگندہ معلومات کے ساتھ اوراپنے مستند حوالہ جات کے ساتھ تحریر کروں گا۔

قر آن ِ پاک میں تمہیں جیسے لوگوں کے لئے کہاگیا ہے کہ "بے شک اُن کے دلوں پر مہر لگادی گئی ہے،تو نہ تو یہ حق بات کہہ سکتے ہیں ،نہ سن سکتے ہیں اورنہ ہی دیکھ سکتے ہیں"۔ --iamsaa 12:48, 6 مئی 2008 (UTC)

  • And I will see that how far you can go in anmity of sacred people of Allah, surely the day will come when you will repent on your acts and the misuse of the power on Wikipedia.

--iamsaa 12:57, 6 مئی 2008 (UTC)

  • No Samaqundi, I am no one to threat you. In this mortal world we have been given full authority from Almighty Allah to understand the righteous path and then choose one and we all of us try to do that. Beleive me I am neither annoyed nor angry, I am happy. I want you to complete this article. --iamsaa 13:12, 6 مئی 2008 (UTC)
  • You are wrong Samaqundi, I am not Faithful to Sarkar Gohar Shahi, I am FAITHFUL of Almighty Allah and all respect I have given to Sarkar Gohar Shahi is just because he is the true Saint and let me tell you one more thing, study the life of all those who are known as Aulia-Allah and you will be surprized to notice that they all face same situation and circumstances as Huzoor Sayyedna Riaz Ahmed Gohar Shahi faced. Even The Sardar-e-Aulia Huzoor Shaikh Abdul Qadir Jilni, you will be amazed to note that 500 hundred scholars of the time gave Fatwas against him. The example of Hazrat Mansoor Hallaj is already known to you. Beleive me if you develop respect for these Aulia in your heart, you will never be far from Allah because they show the path to reach Allah.

--iamsaa 13:23, 6 مئی 2008 (UTC)

  • میں ایک چیز کی وضاحت کرنا چاہوں گاکہ اس مضمون کو اُردو وکی پیڈیا پر ڈالنے کا مقصد کسی قسم کی تشہیر نہیں ہے بلکہ میرا نقطہ ءنظر یہ ہے کہ اس مضمون کے حامل کے بارے میں مکمل معلومات غیر جانبداری کے ساتھ پیش کرنا تھا۔اس لئے مجھے مخالفانہ موقف کے اندراج سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ میں بھی یہی چاہتاہوں کہ اس مضمون میں تمام تر معلومات موجود ہوں۔تاہم اس مضمون کے خلاف صف آرائی وامتیازی سلوک اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین کا مجھے نظر آیا۔جو کہ وکی پیڈیاکے قوائد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ جس نے مجھے سخت دلبرداشتہ کیا۔ کیونکہ میںنے جب اس مضمون کا آغاز کیا تومیرا مقصد یہی تھاکہ غیرجانبدارانہ انداز میں تمام معلومات اس مضمون میں شامل کی جائیں۔ جس کے پہلے مرحلے میں میں نے انگریزی وکی پیڈیاسے اسی مضمون کا ترجمہ اُردو میں کرکے اسے اس مضمون کا حصہ بنایا۔میراارادہ یہ تھا کہ اگلے مرحلے میں اس مضمون کے حامل سے متعلق تمام تر معلومات اکٹھی کرکے اس مضمون میں شامل کروں گا۔جس کی مہلت مجھے نہیں دی گئی کیونکہ اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین کی جانب سے اس مضمون کو ”محفوظ“ کردیاگیاتھا۔جس چیز نے مجھے پریشان کیا وہ وکی پیڈیاکے منتظمین کا منفی رد ِ عمل تھاکیونکہ شروع ہی سے وہ اس مضمون کو ایک عام مضمون کی طرح سمجھنے کے بجائے اپنے عقائد پر کاری ضرب سمجھ کر،اس کے خلاف صف آراءہوگئے۔میں یہ نہیں کہوں گاکہ یہ مضمون اب مکمل ہوگیاہے کیونکہ میرے خیال میں اب بھی اس میں کئی چیزیں ہیں جوکہ شامل کرنے کی ضرورت ہے اورکئی چیزیں ایسی ہیں ،جن کو حذف کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ میں گذشتہ تین سال سے وکی پیڈیاکے مختلف منصوبوںسے وابستہ رہاہوںاوراچھی طرح سے سمجھتاہوں کہ وکی پیڈیاکے قوائد و ضوابط کیاہیں ۔وکی پیڈیاپر معلومات فراہم کی جاتی ہیں تنقید یاتبصرہ شامل ِ مضمون نہیں کیاجاتا۔لہذٰا اس مضمون میں سے ایسے تمام جملے حذف کرنے کی ضرورت ہے جوکہ مضمون کے حامل کے خلاف یاان کے عقیدتمندوںکی خلاف اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین نے لکھے ہیں ۔صرف وہ معلومات لکھی جائیں جوکہ حوالہ جات سے ثابت کردہ ہے،اپنی طرف سے بغض وعناد پر مبنی عبارات حذف کرنی چاہیئں۔ مزید برآں یکہ موصوف سمرقندی نے حوالہ جات کے لئے بلاگز پرہونے والی گفتگو کا استعمال کیا ہے جوکہ مستند حوالہ جات میں شمار نہیں کیا جاتا۔بہتر ہوگاکہ بلاگز کے حوالہ جات نمبر 13اور14کو حذف کردیاجائے ۔ مضمون کے قطعے فتنہ انگیزی کو مکمل حذف کیاجائے کیونکہ یہ غیر ضروری اورغیرجانبدارانہ ہے جبکہ قطعہ کفرانہ بیانات کو متنازعہ بیانات لکھا جائے۔مزید میں درخواست کرونگاکہ اس مضمون کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرکے اس پر سے مشکوک کاسانچہ ہٹایاجائے اور اس کو غیر محفوظ کیاجائے ۔ --اسپریچولسٹ 07:02, 7 مئی 2008 (UTC)

پہلوی خاندان[ترمیم]

Thank you very much for fixing the discussed article. I appreciate your help. I believe with your help, we could expand the articles about the members of Iran's royal family in Urdu wikipedia. Best Regards --Kaaveh Ahangar 12:59, 7 مئی 2008 (UTC)


This is not Apostasy, it is "Atheism".

Apostasy is:

ردة

I reverted your edit, please discuss.

--Lord Anubis 22:44, 10 مئی 2008 (UTC)

قرآن تصاویر[ترمیم]

السلام علیکم سمرقندی صاحب! امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے قرآن مجید پر لکھے گئے مضامین میں ایک اہم اضافہ کیا یعنی ان میں عکس شامل کیے۔ اس سے مضمون میں مزید نکھار اور کشش پیدا ہوئی ہے۔ میں اس کوشش پر آپ کا بہت ممنون ہوں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

Bot flag request for User:شمارِندہ[ترمیم]

  • Bot operator: User:White Cat (Commons:User:White Cat) - En-N, Tr-4, Ja-1
  • List of botflags on other projects: Bot has a flag on wikimedia (meta,commons) wikipedia (ar, az, de, en, es, et, fr, is, ja, ku, nn, no, ru, sr, tr, uz, simple) (See: m:User:White Cat#Bots)
  • Purpose: Interwiki linking, double redirect fixing, commons delinking (for cases where commonsdelinker fails)

-- Cat chi? 12:41, 15 مئی 2008 (UTC)

جذباتیت مذہب میں اچھی نہیں[ترمیم]

میں دیکھ رہاہوں کہ اس مضمون کو لے کر آپ بہت جذباتی ہورہے ہیں۔ آخر اس کی کیاوجہ ہے؟ کیوں آپ ایک مضمون کو مضمون کی طرح قبول نہیں کرپارہے ہیں۔ کیوں ایک چیز کو آپ انا کا مسئلہ بناکر بے بلا وجہ اپنا خون بھی جلارہے ہیں اوردوسروں کا بھی ۔ میں جناب َ گوھرشاہی کا پیروکارنہیں ہوں لیکن ولیوں کاعقیدت مند ہوں اور اسی لئے جناب گوھرشاہی کے مضمون کو دیکھ کر ضبط نہ کرسکا اوربے ساختہ لکھ ڈالا لیکن آپ تو یوں لگتا ہے کہ جیسے باقاعدہ محاذ آرائی پر اُتر آئے ہیں۔ خدارا یہ مذہب کا معاملہ ہے جس میں نہایت معاملہ فہمی کے ساتھ جذباتیت کو بالائے طاق رکھ کر فیصلہ کریں کیا آپ کا رویہ مناسب ہے؟ میں یہ چند سطور محض اس لئے لکھ رہا ہوں کیونکہ میں سمجھتاہوں کہ بزرگ ہونے کے ناطے یہ میرا فرض بنتاہے کہ میں آپ کو کچھ کہہ سکوں۔ جہاں تک رہی بات جناب گوھرشاہی کے خلاف فتوؤں کی تو میرے بھائی آپ اگر تاریخ اولیاء کا جائزہ لیں تو یہ کوئی انہونی بات نہیں ہے ہر ولی کی اُس کے دورمیں مخالفت ہوئی ہے۔ خواں وہ سیدناعبدالقادرجیلانی ہوں، لال شہبازقلندرہوں، منصورحلاج ہوں یا محی الدین ابن عربی۔آپ کو شاید حیرت ہو لیکن یہ حقیقت ہے کہ اللہ کے ولیوں کی پہچان ظاہری علم سے نہیں ہوسکتی۔ ہم زندہ نفس، مردہ دل، کم علم و بے عقل لوگ اللہ کی ولیوں کی شان اوراُن کی عظمت کو نہیں پہچان سکتے۔جناب سلطان باھو کا فرمان ہے کہ کوئی شخص اگر ہوا میں اُڑے، پانی پر چلے اورآگ میں سوئے تو بھی اُس کے ان شعبدوں سے متاثر ہوکر اُس کو اللہ کا ولی نہ ماننا کیونکہ شیطانی طاقت رکھنے والے عامل، ہندو جوگی اورسادھو وغیرہ بھی استدراج کی بدولت ایسا کراوردکھا سکتے ہیں۔ اللہ کے ولی کی شان یہ ہے کہ جس پر نگاہ ڈالے، اُس کے دل کو اللہ کے ذکر سے جاری کردےاور فرمایاکہ اگر کسی شخص کے لئے دو لوگ بھی یہ گواہی دے دیں کہ اُس شخص نے اُن کے مردہ قلوب کا اللہ کے ذکر سے زندہ اورجاری کردیا ہے تو مان لو کہ وہ اللہ کا ولی ہے۔ آج جناب گوھر شاہی کے لئے دوچار نہیں لاتعداد لوگ یہ گواہی دیتے ہیں کہ اُن کی دل گوھرشاہی کی نسبت سے اللہ کا ذکر کر رہے ہیں۔
اس لئے میرا مشورہ ہے کہ برائے کرم اس معاملہ میں جذباتی روش سے گریز کریں اوربرائے خدا اس مسئلے کسی دنیاوی مسئلے کی طرح نہ سمجیں۔ اُمید ہے کہ ایک بزرگ کی گزارش سمجھ کران باتوں پر آپ ٹھنڈےدماغ سے غور کرینگے اورکسی بات کا برا نہیں منائینگے۔ --Urdu-Writer 13:59, 15 مئی 2008 (UTC)

  • اپنے جواب کو خود ٹھنڈے دل سے پڑھیں اورسوچیں کیا میری بات کے جواب میں اس طرح کا جواب آپ کو زیب دیتاہے؟

وکی پیڈیا کا مقصد معلومات کی فراہمی ضرور ہے لیکن یکطرفہ و جانبدارانہ معلومات نہیں۔ آپ کی کمزوری کا اندازہ اسی بات سے لگایاجاسکتاہے کہ آپ نے اس مضمون کو محفوظ کیا ہوا ہےاگر ہمت ہے تو اس مضمون کو ایک عام مضمون کی طرح رکھیں مضمون کے حاملین کے موقف کو بھی اس میں شامل کریں اور باہمی مشاورت کے ساتھ اس مضمون کو لکھیں مجھے یقین ہے کہ اس طرح سے کم از کم یہ تناؤ کم ہوگا۔ محبتوں کے سفیر بنیں اورمحبتوں کی بات کریں بجائے اس کے کہ مسلمان ہوکر مسلمانوںمیں مزید دراڑیں پیدا کی جائیں۔ آئیں مل جل کرشیروشکر ہوکر چلیں۔ یہی ہمارے نیئ پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اصل پیغام ہے۔

قرآن مضامین[ترمیم]

السلام علیکم سمرقندی صاحب! کیسے ہیں؟ امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ مجھے انتہائی شرمندگی کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ منصوبۂ قرآن کو مکمل ہوئے ہوئے ایک ماہ سے زیادہ ہو چکا ہے اور میں سراسر اپنی کوتاہی اور نااہلی کے باعث ابھی تک اس کے مضامین مکمل طور پر یہاں پیش نہیں کرسکا۔ اس کا مجھے ذاتی طور پر بھی بہت زیادہ افسوس ہے اور میں کسی صورت یہ نہیں چاہتا کہ قرآن مجید پر لکھے گئے مضامین کو پیش کرنے میں مزید کوئی تاخیر ہو۔ فوری طور پر کوئی ایسی سبیل بھی نہیں دکھائی دیتی کہ فرصت کے وقت میں یہ تمام کام نمٹا سکوں اور بمشکل اتنے دنوں میں چند سورتیں یہاں پیش کر سکا ہوں۔ یہ پیغام کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر آپ چاہیں تو میں تمام بقیہ سورتوں پر لکھے گئے مضامین آپ کو برقی پتے پر بھیج دوں اور آپ اسے وکیپیڈیا کی زینت بنا دیں۔ اگر آپ میری یہ پیشکش قبول کریں تو میرے دل سے ایک بڑا بوجھ اتر جائے گا اور اس احسان عظیم پر میں آپ کا بہت مشکور ہوں گا۔ امید ہے آپ جلد اور مثبت جواب دیں گے۔ منتظر و خیر خواہ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

Betawiki[ترمیم]

Hoi,<br< When you help us with the localisation of Betawiki, the first thing you have to do is create yourself a user. Once this is done, you can request yourself for the import of the messages of the Urdu Wikipedia. When this is done, you will have to check many messages that will be indicated to make sure that the messages are useful for all MediaWiki projects that use Urdu. As to RTL, the Betawiki website is LTR and consequently we do not have a way to show pages in a RTL way. However, the messages will behave properly when used.

Please check out Betawiki, the instructions on what to do should be helpful enough. Thanks, GerardM 12:40, 17 مئی 2008 (UTC)

NB We have a bonus program for the localisation of languages from Africa, Asia and South America.. I am sure that Urdu qualifies, but you have to check that out on Betawiki ... GerardM 12:42, 17 مئی 2008 (UTC)

  • Currently 23.44% of the MediaWiki messages and 2.48% of the messages of the extensions used by the Wikimedia Foundation projects have been localised. Please help us help your language by localising at Betawiki. This is the recent localisation activity for your language. Thanks, GerardM 11:51, 11 جولا‎ئی 2008 (UTC)

نئی ترامیم[ترمیم]

  • میں اس مضمون میں آپ کی نئی ترامیم کا خیر مقدم کرتاہوں اور ایک بار پھر کھلے دل سے دعوت دیتاہوں کہ اس مضمون کو جذبات کے بجائے غیر جانبدارانہ اندازمیں لے کر چلیں۔ --اسپریچولسٹ 13:08, 17 مئی 2008 (UTC)

تجاویز[ترمیم]

اس مضمون آپ خود ایک بار پڑھیں اور آپ خود یہ اعتراف کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے کہ یہ مضمون وکی پیڈیا کی تو نہیں البتہ ایک مخصوص طبقاتی سوچ کی عکاسی کررہا ہے۔ آپ اس مضمون کے تاریخچہ کا مطالعہ کرینگے تو یہ بات بھی محسوس کرینگے کے میں نے کبھی بھی ذبردستی کوئی بات اس مضمون میں شامل کرنے کی کوشش نہیں کی البتہ صارف iamsaaنے ضرور ایسا کیاہے اس کے علاوہ کسی نے بھی ایسا نہیں کیا۔ لہذا آپ چاہیں تو صارف iamsaa پر پابندی لگادیں لیکن اس مضمون کو غیر محفوظ کردیں۔ اس سلسلے میں میری گزارشات درج ذیل ہیں:

  1. مضمون میں جو تصاویر میں نے شامل کی تھیں تو تمام دوبارہ سے اس میں شامل کی جائیں۔
  2. مضمون میں سے فسق کا زمرہ خارج کردیاجائے۔
  3. مضمون میں سے MFIاور ASI کا تذکرہ ختم کردیاجائے کیونکہ یہ مضمون ایک شخصیت سے متعلق ہے اور ASIاور MFIکے لئے علیٰحدہ مضمون بنایا جائے اور اس کے لئے مواد میں آپ کو فراہم کرسکتاہوں۔
  4. مضمون کے قطعہ ابتدائی زندگی میں سطر نمبر تین میں جو آپ نے جسۂ تقوی الہی کا حوالہ دیاہے وہ جسۂ توفیق الٰہی ہے اور اس کا مطلب قطعا یہ نہیں ہے کہ ان میں خدا کی روح داخل ہوگئی بلکہ اس کا مطلب ہے کہ ان کو باطنی طہارت حاصل ہوگئی۔ مزید اسی قطعہ کے اندر آپ نے لکھا ہے کہ حضورقبلہ عالم سرکار سیدناریاض احمدگوھر شاہی مدظلہ العالٰی نے ASI، ریگز انٹرنیشنل اور MFI کی بنیاد رکھی ایسا نہیں ہے۔ حضورقبلہ عالم سرکار سیدناریاض احمدگوھر شاہی مدظلہ العالٰی نے پاکستان میں ASI، امریکہ میں امریکن صوفی انسٹیٹیوٹ اور یورپ وغیرہ کے لئے ریگز انٹرنیشنل اور آل فیٹھ اسپریچوئل موومنٹ بنائی تھی۔MFI ایک خود ساختہ گروہ ہے جس کی بنیاد2002 میں یونس نامی ایک شخص نے رکھی تھی ،جس کا حضورقبلہ عالم سرکار سیدناریاض احمدگوھر شاہی مدظلہ العالٰی یا عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسی قطعے میں آپ نے لکھا ہے کہ ان کے پیروکاروں کے مطابق حضورقبلہ عالم سرکار سیدناریاض احمدگوھر شاہی مدظلہ العالٰی عالم غیبت میں تشریف لے گئے مگر اس کے باوجود وہ ہرجگہ موجود ہیں۔ یہ بھی حقیقت کے برعکس ہے۔ لہذٰا برائے کرم اس قطعے میں مندرجہ بالا نشاندہی کردہ سطروں کو صحیح کردیں۔
  5. قطعہ متنازع بیانات میں تیسرے فرمان میں آپ نے لکھا ہے کہ گوھرشاہی کی جانب سے تمام مذاہب کو دعوت اور مختلف مذاہب کا ایک ملغوزہ تیار کر کے عوام کو بہکانے کی کوشش، انکی باتوں میں زیادہ تر ایسی ہیں جو کہ یورپی اور مسیحی علماء اسلام کے بارے میں کرتے ہیں۔کہ : ”اللہ کی پہچان اوررسائی کے لئے روحانیت سیکھوخواہ تمہاراتعلق کسی بھی مذہب یا فرقے سے ہو۔(اس فرمان کو اس طرح کردیں تاکہ قطعہ کے مطابق اختصار کے ساتھ صرف فرمان ہی لکھا جائے) جبکہ اسی قطعہ کے فرمان نمبر4کو جوکہ آپ کا اپنا ہی خیال ہے حذف کردیں کیونکہ نہ تو اس کو کسی عالم نے متنازعہ قرار دیا ہے اور نہ ہی اس پر کوئی فتوٰی لگا ہے۔
  6. قطعہ فتاوٰی بخلاف ریاض میں آپ نے تمام فتوؤں کو تحریر کردیاہے واضح رہے کہ ان میں سے بیشتر فتوے بددیانتی پر مبنی ہیں۔لہذٰا میں درخواست کرونگا کہ ان تمام فتوؤں کو فرداٍ فرداٍ لکھنے کی بجائے ایک پیرا گراف اس بارے میں تحریر کرلیا جائے اور تمام فتوؤں کا حوالہ دیدیا جائے۔
  7. قطعہ مخالفت کو ویسا ہی کردیاجائے جیساکہ میں نے اس کو لکھا تھا۔
  8. اگر آپ مندرجہ بالا نشادہی کردہ نکات سے متفق نہ ہوں تو اس مضمون کو مکمل طور پر حذف کرکے اس کے بدلے ایک چھوٹا سا تعارف حضورقبلہ عالم سرکار سیدناریاض احمدگوھر شاہی مدظلہ العالٰی کا ڈال دیاجائے۔
  9. چونکہ حضورقبلہ عالم سرکار سیدناریاض احمدگوھر شاہی مدظلہ العالٰی کے لاکھوں پیروکار ہیں جوکہ ان کو ولی کامل اور امام حق مانے ہیں لہذا اس مضمون کے زمرہ جات میں صوفیاء، شخصیات، مسلم شخصیات اورسلاسل تصوف کے زمرہ جات شامل کئے جائیں۔

مندرجہ بالا گزارشات میں انتہائی خلوص نیت کے ساتھ دی ہیں اور میں یہ اُمید کرتاہوں کہ آپ منصف مزاجی سے کام لیتے ہوئے میری ان گزارشات پر غور ضرورفرمائینگے۔ والسلام --اسپریچولسٹ 06:42, 18 مئی 2008 (UTC)

منصوبۂ قرآن[ترمیم]

آپ کو برقی پیغام بھیجا ہے، ملاحظہ کر لیں، منصوبۂ قرآن کے بقیہ مضامین اس پیغام میں بھیج دیے ہیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

معذورت[ترمیم]

سمرقندی صاحب، گذشتہ دنوں ہمارے تعلقات کافی حد تک کشیدہ رہے، کئی بار ہمارے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ یقین جانئے میرا مقصد کوئی شخصی یا ذاتیات پر حملہ کرنا نہیں تھا۔ تاہم پھر بھی مجھے اپنے گذشتہ روئیے پر ندامت ہے اور یہ ندامت اُس وقت مزید بڑھ جاتی ہے کہ جب میں اپنے گذشتہ پیغامات پر نظر ڈالتا ہوں۔ اس دوران اگر میری کسی بھی بات سے آپ کو تکلیف ہوئی تو برائے کرم مجھے معاف فرمادیں۔ اللہ جانتا ہے کہ میرا مقصد کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا لیکن پھر بھی اگر جانے انجانے میں مجھ سے کوئی ایسی بات ہوگئی ہو،جس سے آپ کو ٹھیس پہنچی ہوتو برائے کرم مجھے معاف فرمادیں۔ جزاک اللہ اسپریچولسٹ (گفتگو)

  • اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 06:22, 24 مئی 2008 (UTC)
  • سمرقندی صاحب گذشتہ ہفتے سے میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ بالکل ہی وقت نہیں دے پا رہے ہیں۔ مزاج تو بخیر ہیں آپ کے؟ مجھے سخت تشویش ہے۔ برائے کرم اپنی خیریت سے آگاہ کریں۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 10:35, 2 جون 2008 (UTC)
  • وعلیکم سلام، کام تو خیر ہوتارہے گا، مقصود آپ کی خیریت سے آگاہی تھی جو گئی۔ خوش رہیں۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:07, 3 جون 2008 (UTC)
  • مجھے نہایت افسوس ہورہا ہے کہ جب سے میں نے اُردو وکی پیڈیا میں فعال انداز میں کام کرنا شروع کیا ہے، آپ اور فہد صاحب بالکل ہی غائب ہوگئے ہیں۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ تھوڑا تھوڑا ہی سہی ہمیں وکی پیڈیا پر کام کرتے رہنا چاہیئے تاکہ وکی پیڈیا پر کام کی رفتارمتاثر نہ ہواور تعمیری کام کرنے والوں کی ایک مضبوط ٹیم بن جائے اگر انشاء اللہ ایک مضبوط ٹیم بن جائے تو یقیناً اس سے نہ صرف وکی پیڈیا کو فائدہ ہوگا بلکہ کام بٹ جانے کے سبب کچھ بوجھ بھی کم ہوگا۔ برائے کرم آپ جیسے لوگ جو کہ نہایت تجربہ کار ہیں، کوشش کرکے زیادہ سے زیادہ وقت دیں تاکہ نئے آنے والوں کو راہنمائی بھی ملے اور وکی پیڈیا کا کام بھی چلتا رہے۔۔ والسلام اسپریچولسٹ (گفتگو)
  • وعلیکم السلام، بڑی خوشی ہوئی، کافی عرصے بعد آپ کو دوبارہ دیکھ کر! میری ایک بری عادت ہے کہ مزاج میں بے ساختگی حد سے زیادہ ہے اور اُس پہ مستزاد جوکہ بھی دل میں آتا ہے بے دھڑک لکھ دیتا ہوں۔ اُمید ہے کہ کچھ اگر خلافِ مزاج گزرا ہو تو درگزر فرمائینگے۔ بحرحال آپ کو تو میں یاد کر ہی رہا تھا پہلی بات تو یہ مضمون، جس کے لئے میں نے اپنی گزارشات، آپ کے گوش گزار کردی تھیں اور دوسری بات میری اب تک کی کاوشوں پر ایک گہری نظر ڈالیں اور مجھے بتائیں کہ کیا میں درست سمت میں گامزن ہوں؟ اسپریچولسٹ (گفتگو)
  • بے شک، یہ کام قرآن پاک کا کام ہے جوکہ دیگر مضامین سے زیادہ اہم ہے۔ اسپریچولسٹ (گفتگو)
  • بہت شکریہ، تاہم اس مضمون سے متعلق میری تجاویز ہنوز طالبِ توجہ ہیں۔ اسپریچولسٹ (گفتگو)
  • جناب، ہم نے اپنی تجاویز آپ کو دے دیں ہیں اور باقی کا کام بھی آپ پر چھوڑ دیا ہے، اپنی سہولت سے جب مناسب سمجھیں کرلیں۔ اسپریچولسٹ (گفتگو)

مرگ انبوہ[ترمیم]

مجھے یہ بتائیں کہ Holocast کا اردو متبادل مرگ انبوہ مناسب ہے؟ اسپریچولسٹ (گفتگو)

  • لگتا ہے کہ خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو:-) مرگِ انبوہ سے ہولوکاسٹ کا واقعہ مترشح ہے، اس لفظ سے یہ احساس جاگزیں ہوتا ہے کہ یہ لفظ کسی دردناک واقعہ کی جانب اشارہ کررہا ہے جبکہ محرقہ سے اس کے کسی ناخوشگوار واقعے سے وابستگی کا اظہار نہیں ہوتا یا شاید میں محسوس نہیں کرپا رہا۔اسپریچولسٹ (گفتگو)

شکریہ[ترمیم]

بہت بہت شکریہ سمرقندی بھائی، نیک جذبات کے اظہار اور مجھ جیسی نوآموز کو خوش آمدید کہنے کا۔ گوکہ میری اردو آپ جیسی ثقیل تو نہیں تاہم پھر بھی میری کوشش ہوگی کہ اچھی اچھی اردو استعمال کرسکوں۔ آپ ایک بہت ہی سینئر منتظم ہیں، کیا آپ مجھے یہ بتا سکتے ہیں کہ اگر میں پوری ایمانداری سے کام کروں اور روز کا کم از کم ایک مضمون اردو وکی پیڈیا کی نذر کروں تو میں کتنے عرصے میں منتظم بن سکتی ہوں؟--Sanakhaliq 07:33, 27 جون 2008 (UTC)

بہت شکریہ، آپ کے ریمارکس اور حوصلہ افزاء پیغام کا، معذورت خواہ ہوں کہ گزشتہ دنوں ناسازئ طبع کی بنا پر حاضر نہ ہوسکی۔ تاہم اب ایک بار پھر کمرکس لی ہے۔ میری راہنمائی فرماتے رہیئے گا۔--Sanakhaliq 11:27, 10 جولا‎ئی 2008 (UTC)

افراز صاحب مجھے انتہائی افسوس ہے کہ میں اتنی دیر بعد جواب دے رہا ہوں۔

میں نے کوشش تو کی ہے۔ امید ہے کہ آپ کا مسلہ ٹھیک ہوگیا ہوگا۔ اگر آئندہ سے میں یہاں جواب نہ دوں تو آپ مجھے میل کرسکتے ہیں۔ ویسے میلنگ لسٹ اسی کام کے لیے۔

سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 08:04, 2 جولا‎ئی 2008 (UTC)

رسم الخط[ترمیم]

میرے خیال میں اگر اُردو ویکیپیڈیا کے لئے مروّجہ رسم الخط کی بجائے Tahoma یا Web Naskh استعمال کیا جائے تو بہتر رہے گا. فارسی اور پشتو ویکیپیڈیا بھی Tahoma رسم الخط استعمال کررہی ہیں.

رسم الخط[ترمیم]

میرے خیال میں اگر اُردو ویکیپیڈیا کے لئے مروّجہ رسم الخط کی بجائے Tahoma یا Web Naskh استعمال کیا جائے تو بہتر رہے گا. فارسی اور پشتو ویکیپیڈیا بھی Tahoma رسم الخط استعمال کررہی ہیں.

رسم الخط[ترمیم]

میرے خیال میں اگر اُردو ویکیپیڈیا کے لئے مروّجہ رسم الخط کی بجائے Tahoma یا Web Naskh استعمال کیا جائے تو بہتر رہے گا. فارسی اور پشتو ویکیپیڈیا بھی Tahoma رسم الخط استعمال کررہی ہیں.

  • Operator: WikiDreamer
  • Purpose: Interwiki from French Wikipedia
  • Software: Pywikipedia framework
  • Already has bot flag on: 68 wikipedias, more infos here
I start my bot now for 50 test edits. Thanks! --WikiDreamer 00:17, 22 جولا‎ئی 2008 (UTC)

آمد مبارک[ترمیم]

السلام علیکم محترم و عزیز سمرقندی صاحب! امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ آپ کو طویل غیر حاضری کے بعد آج دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ اللہ آپ کو صحت کاملہ دے۔ آمین ۔ کوئی کام ہو کو یاد کر لیجیے گا۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

وعلیکم سلام[ترمیم]

خیریت دریافت کرنے کا شکریہ، اللہ کے کرم سے بالکل ٹھیک ہوں، آج کل مصروفیت کے سبب وقت نہیں دے پا رہا ہوں، لیکن جب بھی موقع ملتا ہے، کچھ نہ کچھ کرنے کی کوشش کرتا ہی رہتاہوں یا حالیہ تبدیلیوں پر نظر ضرور ڈالتاہوں۔ گوگل اور گوگل دنیا اس بات کا ثبوت ہیں۔ رہی بات ناراضگی کی تو خیر ناراضگی تو نہیں، البتہ گلہ ضرور ہے اور میں سمجھتاہوں کہ اُردو وکی پیڈیا پر رہتے ہوئے، اکثر گلے شکوے تو ہوتے ہی رہتے ہیں۔ آپ یقیناً میرا اشارہ سمجھ ہی گئے ہوںگے، اس مضمون میں تاحال آپ نے میری گذارشات پر نظر نہیں کی ۔ باقی سب خیر ہے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین!--اسپریچولسٹ (گفتگو) 12:13, 31 جولا‎ئی 2008 (UTC)

وعلیکم سلام ، انشاء اللہ۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 08:03, 6 اگست 2008 (UTC)

Printer[ترمیم]

السلام علیکم! اُمید ہے خیر خیرت سے ہوںگے. جناب انگریزی لفظ Printer کے لئے لفظ ‘‘مطبعہ’’ صحیح رہے گا یا ‘‘چھاپ گر’’ ؟؟؟ وعلیکم السلام سمرقندی بھائی! میں الحمد للہ خیریت سے ہوں۔ امید ہے آپ بھی بخیر ہوں گے۔ آپ نے ایک لفظ کے معنی پر رائے طلب کی ہے اس ناچیز کے خیال میں تو "مستمر" بہتر رہے گا۔ اس لفظ کی مزید تفصیلات اس ربط پر دیکھیں والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

آپ کی ذرہ نوازی ہے ورنہ یہ ناچیز کس لائق ہے؟ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

ویسے یہ OPERATION کا لفظ بہت اہم موقع پر آیا ہے لگتا ہے آپ لوگوں کو بو آ گئی ہے کہ میں اس پر کوئی مضمون لکھ رہا ہوں۔ جی ہاں! ابھی صبح سے ایک مضمون ہی لکھ رہا ہوں Operation Nemesis پر، تھوڑی دیر میں ملاحظہ کیجیے گا۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

سانچہ وصل[ترمیم]

السلام علیکم۔ سانچہ وصل یقیناً تحقیق کے بعد مرتب کیا گیا ہے اور میں اس سے بالکل متفق ہوں۔ OPERATION کے بارے میں بھی کسی جگہ بات ہوئی ہے۔ تو گذارش یہ ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر قسم کے OPERATION کے لیے ایک ہی اردو لفظ استعمال کیا جائے۔ مختلف قسم کے OPERATION کےلیے مختلف اردو الفاظ استعمال ہوسکتے ہیں جیسا دیگر زبانوں میں بھی ہوتا ہے۔ مثلاً surgical/surgery operation: جراحت۔ مگر جراحت دیگر جگہ استعمال نہیں ہوسکتا۔ مختلف زبانوں میں OPERATION کے لیے مختلف الفاظ کی مثالیں درج ذیل ہیں: انگریزی: OPERATION
عربی: عملية جراحية, عملية عسكرية, عملية, قوة, حملة, إدارة, إستثمار, عملية رياضية, دخل حيز التنفيذ, تشغيل, دخل الخدمة, طبق, جرى عملية, العملية
فارسی: ساخت, اداره, گرداندن, عملكرد, گردش, عمل, عمل جراحى, بهره بردارى
فرانسیسی: marche, fonctionnement, gestion, exploitation, opération
آلمانی (جرمن): funktionieren, gang, durchführung, anwendung, eingriff, lauf, betrieb, arbeitsgang, arbeitsweise, funktionsweise, wirkungsweise, bedienung, betätigung, handhabung, betreiben, führen, unterhaltung, veranstaltung, operation, einsatz, unternehmen, unternehmung
ہسپانوی: explotación, funcionamiento, manejo, dirección, administración, operación, actuación
اطالوی: operazione, funzionalità, funzionamento, intervento, effetto, funzione, azione
سوینسکا (سویڈش): funktion, gång, drift, verksamhet, verkan, inverkan, användning, bruk, skötsel, betjäning [tekn.], hantering, operation, ingrepp, företag, arbete, förfaringssätt, moment, process
ان مثالوں کو پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ایک انگریزی لفظ کا ایسا اردو ترجمہ کرنے کی قطعاً ضرورت نہیں جس میں ایک ہی لفظ کا اطلاق ہر جگہ ہوتا ہے۔ ایک انگریزی لفظ جو مختلف معنی دے، اس کے لیے کئی اردو الفاظ تجویز کیے جا سکتے ہیں۔

آپکا مخلص۔--سید سلمان رضوی 11:44, 8 اگست 2008 (UTC)

Betawiki update[ترمیم]

  • Currently 23.19% of the MediaWiki messages and 3.08% of the messages of the extensions used by the Wikimedia Foundation projects have been localised. Please help us help your language by localising and proof reading at Betawiki. This is the recent localisation activity for your language. Thanks, GerardM 15:25, 9 اگست 2008 (UTC)
On Betawiki I was asked why it is best to localise on Betawiki and not on the local project. When you work on Betawiki, all the changes will become available everywhere including in the MediaWiki software itself. This means that the effect of your work is so much bigger. It means that for instance Commons will get a proper user interface in Urdu. Thanks, GerardM 12:23, 10 اگست 2008 (UTC)
  • Currently 21.41% of the MediaWiki messages and 2.69% of the messages of the extensions used by the Wikimedia Foundation projects have been localised. Please help us help your language by localising and proof reading at Betawiki. This is the recent localisation activity for your language. Thanks GerardM 11:44, 11 ستمبر 2008 (UTC)
  • Currently 20.56% of the MediaWiki messages and 2.35% of the messages of the extensions used by the Wikimedia Foundation projects have been localised. Please help us help your language by localising and proof reading at Betawiki. This is the recent localisation activity for your language. Thanks, GerardM 10:35, 18 اکتوبر 2008 (UTC)

لفظ برائے لیزر[ترمیم]

السلام علیکم! اُمید ہے خیر خیرت ہوگی. سَر! اُردو ویکیپیڈیا پر ابھی تک میرے خیال میں لیزر کے لئے کوئی موزوں لفظ موجود نہیں. اگر آپ کے پاس اِس کا کوئی متبادل ہو تو برائے مہربانی پیش کیجئے گا. میرے خیال میں اِس کے لئے لفظ ‘‘ترتاش’’ (تضخیم سے ‘‘ت’’، نور سے ‘‘ر’’، تحریکی سے ‘‘ت’’، اخراج سے ‘‘الف’’ اور اشعاع سے ‘‘ش’’) استعمال کیا جائے تو اچھا رہے گا.

السّلام علیکم! بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اِس بندۂ ناچیز کی تجویذ کردہ اِصطلاح پسند فرمائی. میں کوشش کروں گا کہ مذکورہ مضمون کی اَور اِصلاح کرسکوں. ایک اَور ضروری شمارندی اِصطلاح جس کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانے کی جسارت کرنا چاہتا ہوں. وہ ہے: Internet اور Network. اِن دونوں کے لئے اُردو ویکی پر مختص شدہ الفاظ ‘‘شبکہ’’ اور ‘‘شراکہ’’ ہیں. میرے خیال میں یہ دونوں معانی مذکورہ اِصطلاحات کی لسانی و تکنیکی نعم البدل نہیں ہیں. کیونکہ انگریزی لفظ Internet جیسا کہ آپ کو پتہ ہے دو الفاظ کی جوڑ توڑ سے بنا ہے یعنی International سے Inter اور Network سے Net لے کر InterNet کا لفظ اخذ کیا گیا ہے. جبکہ ہم یہاں اِس کے لئے لفظ ‘‘شبکہ’’ استعمال کررہے ہیں جو کہ عربی زبان کا لفظ ہے. عربی میں ‘‘شبکة’’ جال کو کہاجاتا ہے. اِس لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو لفظ ‘‘شبکہ’’ انگریزی لفظ InterNet میں سے صرف Net کی معنی دے رہا ہے. اِس وجہ سے یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ یہ لفظ انگریزی لفظ کی نہ صرف معنوی لحاظ سے بلکہ تکنیکی اعتبار سے بھی نعم البدل نہیں ہوسکتا. ایک اور بات، کہ میں سعودی عرب میں مقیم ہوں، یہاں پر عام طور پر Network کے لئے الشبکہ یعنی شبکہ کا لفظ زیرِ استعمال ہے. Network کے لئے اُردو ویکی پر ‘‘شراکہ’’ اختیار کیا گیا ہے. یہ بھی دیکھنے میں عربی زبان کا لفظ لگتا ہے لیکن ڈھونڈنے سے بھی یہ لفظ آپ کو عربی زبان میں نہیں ملے گا. ایسا لگتا ہے کہ یہ لفظ ‘‘شراکت’’ ‘‘شریک’’ سے اخذ کیا گیا ہے. لیکن شراکت تو Partnership یا Participation کا ترجمہ ہے. اِس لئے اِس لفظ کو Network کے لئے استعمال کرنا قطعاً ٹھیک نہیں لگتا. Network بھی تو دو الفاظ Net اور Work کا مجموعہ ہے. یعنی کام کا جال. آپ اِن دونوں اِصطلاحات پر غور فرمائیے گا. اگر آپ کے ذہن میں اِن کا کوئی نعم البلد ہو تو ضرور سامنے لائیے گا.

میرے مطابق اِن دونوں اِصطلاحات کے لئے اُردو ویکی پر الفاظ یہ ہونے چاہئیں:

Network (NetWork / Net Work / A Net of Work)

جالِ کار (کام کرنے کا جال)

International Network

جالِ بین (بین الاقوامی جالِ کار)

جناب! میری تعلیمی قابلیت بھی بہت کم ہے اور اُردو میری مادری زبان بھی نہیں ہے. اِس وجہ سے اگر گفتگو یا کسی مقالے میں کوئی غلطی سرزد ہوجائے تو ازراہِ کرم درگزر فرمائیے گا. شکریہ

اِعراب[ترمیم]

آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے عملِ تعدیل کے لئے تعادُل کا لفظ تجویذ کیا. گو کہ تعادُل اور تعدیل میں معنوی فرق ضرور ہے تاہم میں نے عملِ تعدیل کو تعادُل کی طرف رجوع مکرر کردیا ہے.

آپ نے اعراب نہ استعمال کرنے کی تاکید کی ہے. میں گزارش کرتا چلوں کہ بعض الفاظ و اصطلاحات پر اعراب کا استعمال نہایت ضروری ہوتا ہے. یعنی اگر آپ اپنے ہی تجویذ کردہ لفظ ‘‘تعادُل’’ کو دیکھیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ یہ لفظ جو میں نے بہت کم سُنا اور پڑھا ہے اِسی طرح دوسرے لوگ بھی جو اُردو، عربی یا فارسی کی زیادہ سمجھ بوجھ نہیں رکھتے اِس سے ناواقف ہوں گے. اِسی طرح کا کوئی شخص اگر یہ لفظ بغیر اعراب کے پڑھنا چاہے تو اُس کے لئے کافی دُشوار ہوگا. آپ غور فرمائیں تو اِس لفظ کو تین انداز سے پڑھا جاسکتا ہے: ‘‘ تعادُل ’’، ‘‘ تعادَل ’’ اور ‘‘ تعادِل ’’. اِسی لئے میں پہلے مقالے کی شہ سُرخی اعراب شدہ استعمال کرتا ہوں اور پھر غیر اعراب شدہ شہ سُرخی کو اُس کی طرف رجوع مکرر کرلیتا ہوں. مثلاً میں نے مذکورہ مقالہ یعنی عملِ تعدیل کا سرنامہ تعادُل (اعراب شدہ) میں تبدیل کیا اور پھر تعادل (غیر اعراب شدہ) کو اِس کی طرف رجوع مکرر کردیا.

Bot username rename[ترمیم]

Hi, I'd like my bot User:شمارِندہ to be renamed to User:タチコマ robot. This rename request is per my wikimedia wide bot username rename. I have decided to have a single username to more efficiently use SUL. Thanks.

  • If this is not the right place to make this request, please move it to the right place.

-- Cat chi? 15:57, 13 اگست 2008 (UTC)

سانچہ[ترمیم]

السلام علیکم! میں نے سانچہ Infobox Language/family-color میں کچھ تبدیلی کی جس کی وجہ سے یہ سانچہ اب غیر فعال ہوگیا ہے. آپ سے گزارش ہے کہ ذرا سانچہ پر نظر ڈال کر تصحیح فرمائیے.

وعلیکم السلام[ترمیم]

محترم، اُمید ہے کہ آپ بخیروعافیت ہونگے۔ میں نے اُس دن محض اتنا کہا تھا کہ “آپ نے مجھے دقیق الذہن کے القاب سے نوازا کیونکہ میں خود کواس کا اہل نہیں سمجھتا، میں ایک انتہائی کم علم و کم فہم، سادہ سا آدمی ہوں اور ہمیشہ دعا کرتا ہوں کہ ہر پل ہر ساعت میرے علم اور عمل میں اضافہ ہوتا رہے۔ میں ایک طفل مکتب ہوں اور یہاں کی جانیوالی کاوشوں کا مطلب بھی یہی ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ سیکھوں اور اپنے علم و عقل کے پیمانوں کو وسعت دوں۔ میں نے ناگواری کا اظہار نہیں کیا تھا۔ مزید مجھے یہ تو اُمید ہے کہ ہمارے نظریاتی اختلافات بھلے جتنے بھی شدید ہوں، انشاء اللہ ہم دوبارہ کبھی اُس نہج پہ نہیں جائیں گے کہ جہاں ایک دوسرے پر ذاتی حملے کئے جائیں۔باقی انشاء اللہ جب تک زندگی ہے، اُمید یہی ہے کہ ہماری اور آپ کی دوستی اردو وکی پیڈیا کے ذریعے قائم رہے گی۔ آپ سے گلہ محض اتنا ہے کہ آپ نے اب تک اس مضمون کو محفوظ کیا ہوا ہے۔ اگر آپ اس کو غیر محفوظ کردیں تو میں یقین دلاتا ہوں، اس میں جو بھی ترمیم و تبدیلی ہوگی وہ میری پیش کردہ ان گزارشات کی حد میں رہیں گی اور باہم مشاورت بھی رکھی جائیگی۔ مولا آپ کو خوش رکھے!--اسپریچولسٹ (گفتگو) 04:41, 16 اگست 2008 (UTC)

  • میری شدید خواہش ہے کہ میں اردو وکیپیڈیا کے لئے ایسے مضامین لکھوں جو کہ منتخب مضمون کا درجہ حاصل کرسکیں۔ اس سلسلے میں میری اس کاوش کو ملاحظہ فرمائیں اور مجھے بتائیں کہ اس میں مزید میں کیا ترامیم کروں کہ یہ منتخب مضمون کا درجہ حاصل کرسکے۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 12:04, 16 اگست 2008 (UTC)
  • جناب، آپ کی نشاندہی کے مطابق تبدیلیاں کرلی ہیں، ملاحظہ فرمالیں۔ مزید اس مضمون کے متعلق تمام تر گزارشات میں نے یہاں دے دی ہیں، آپ ان پر ایک ایک کرکے عمل کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے مجھ سے رابطہ فرمائیں، بندے کو حاضر پائیں گے۔ والسلام، --اسپریچولسٹ (گفتگو) 09:50, 18 اگست 2008 (UTC)
  • کیا آپ مجھے اس مضمون پر مزید رہنمائی فرماسکتے، میں چاہتا ہوں کہ یہ اردو وکی پیڈیا کا ایسا مضمون بن جائے جوکہ انگریزی وکی پیڈیا سے بھی بہتر اور جامع ہو۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 06:58, 19 اگست 2008 (UTC)

موارثہ[ترمیم]

بلکل ٹھیک ہے، شکریہ سمرقندی میاں، --عثمان وقاص چوہان 04:03, 17 اگست 2008 (UTC)

برانڈ کا نام[ترمیم]

محترم سمرقندی صاحب، اس میں کوئ شک نہیں کے اردو وکیپیڈیا آپ کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں اور اس کیلئے آپ کو جتنا سراہا جائے کم ہے، ایک مسئلہ جو بار بار آ رہا ہے وہ اردو کالموں میں میری طرف سے کیا جانے والا انگریزی کا استمعال ہے اور یہ مسئلہ پاکستان اسٹیٹ آئل میں پھر رونما ہوا۔ کافی مقامات پر میں غلطی پر تھا مگر ایک مسئلہ برانڈ کے نام کا ہے۔ میں نے مارکیٹنگ میں ایم بی اے کیا ہوا ہے اور بدقسمتی سے تعلیمی اداروں میں میرا اردو سے کم ہی تعلق رہا مگر اتنا ضرور جانتا ہوں جے برانڈ کے نام کو اردو میں بدل دینا صحیح نہیں۔ مثال کے جیسا میں نے پہلے کہا،

  • Good Milk کو اچھا دودھ کہنا
  • Kentucky Fried Chicken کو کینٹکی تلی مرغی کہنا

مناسب نہیں، یہ بالکل ایسا ہے جیسے Alex Brown کو ایلکس بھورا لکھ دینا۔ ہاں اگر برانڈ نے اپنا نام زبان کی مناسبت سے خود تبدیل کردیا ہو پھر اس کو ویسا لکھ سکتے ہیں، اس موضوع پر آپ کی رائے درکار ہے۔

بہت بہت شکریہ جناب

مشورہ درکار[ترمیم]

محترم سمرقندی صاحب، کیا اشتقاقیات کو Etymology کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 10:56, 19 اگست 2008 (UTC)

  • بخدا، آپ سے بات کرکے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی مستند لغت سے استفادہ کرلیا۔بہت شکریہ۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 11:48, 19 اگست 2008 (UTC)

موصلیت و ایصالیت[ترمیم]

جناب میں انگریزی کے دو الفاظ conductivity اور conductance کے لئے دو الفاظ موصلیت اور ایصالیت کے استعمال میں الجھ گیا ہوں. آپ کے خیال میں اِن کی صحیح معانی کیا ہیں؟ مطلب کہ کیا موصلیت conductivity کی معنی ہے یا conductance کی. اِسی طرح دوسرا لفاظ ایصالیت بھی ہے. برائے مہربانی مدد فرمائیے گا.

معنی درکار[ترمیم]

جناب ، انگریزی اصطلاح potential difference کیلئے کیا معانی ہوسکتی ہے؟

شکراً جزیلاً[ترمیم]

جناب آپ کا بہت بہت شکریہ کہ سائل کے مقالہ میں غلطی کی نشاندہی کردی. بندے نے مذکورہ مقالہ ترمیم کی ہے ایک نظر ڈالئے گا. اگر کوئی اور غلطی موجود ہو تو برائے مہربانی آگاہ کردیجئے گا. مقالہ: اوزون

معلومات کتاب[ترمیم]

اسلام و علیکم! اُمید ہے کہ مزاج بخیر ہونگے۔ میں اس مضمون میں مندرجہ بالا سانچہ استعمال کرنا چاہتا ہوں لیکن کر نہیں پارہا ہوں، کیا آپ میری کچھ مدد کرسکتے ہیں؟ جزاک اللہ۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 08:36, 22 اگست 2008 (UTC)

  • بہت شکریہ۔آپ کا تعاون اگر نہ ہوتا تو شاید میں کبھی اتنی تن دہی کے ساتھ کام نہ کر پاتا۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 09:01, 22 اگست 2008 (UTC)
  • میں آپ کی اس بات کو اس طرح لیتا ہوں کہ ایک پھلدارشجر ہمیشہ جھکا رہتا ہے اور بے پھل کا پیڑ ہمیشہ تنا رہتا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ میں خود کو آپ کے سامنے طفلِ مکتب محسوس کرتاہوں۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 09:57, 22 اگست 2008 (UTC)
میں کوئی جواب دینے سے قاصر ہوں۔ خوش رہیں۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 10:35, 22 اگست 2008 (UTC)

entropy[ترمیم]

  • میری ناقص رائے میں اعتلاج زیادہ مناسب اور موزوں لفظ ہے۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:37, 23 اگست 2008 (UTC)

entropy[ترمیم]

آپ نے entropy کے بارے میں ناچیز کی رائے طلب کی ہے.

انگریزی کا یہ لفظ ایک مخصوص لفظ ہے جس کے تین مطلب ہیں:

۱- کسی عمل کے دوران غیر دستیاب توانائی کی مقدار.

۲- کسی نظام کی بے ضابطگی یا انتشار کا مقداری پیمائش.

۳- طبعی نظامات غیر رَجعی طور پر انتشار کی طرف جانے کا رجحان رکھتے ہیں. اِس رجحان کو entropy کہاجاتا ہے.

entropy کی لفظی معنی کو اگر دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ لفظ یونانی الفاظ en اور tropē سے مل کر بنا ہے جس کے معانی بالترتیب in یعنی میں/اندر/فی اور change یعنی تبدیلی/مائیلیت/تغیّر کے ہیں. اِس معانی کو مدّ نظر رکھتے ہوئے میں درمائلت کے حق میں ہوں. یہ لفظ نہ تو بھاری ہے اور نہ ہی ادائیگی میں مشکل. اور یہ انگریزی لفظ کی صحیح معنی بھی ہے. خصوصاً، طبعی نظامات غیر رَجعی طور پر انتشار کی طرف جانے کا رجحان، کی بنیاد پر. یہ لفظ دوسرے متبادلات کی بنسبت زیادہ صحیح ہے. اِس لفظ سے درمائل یا درمائلہ = entropic بھی اخذ کیا جاسکتا ہے.

  • معلوم ہوتا ہے کہ "درمائلت" پر اتفاق ہو رہا ہے۔--Urdutext 01:21, 24 اگست 2008 (UTC)

کیا ایسا ممکن ہے؟[ترمیم]

  • میں یہ چاہتا ہوں کہ اردو وکی پیڈیا جلد از جلد 10،000 مضامین سے آگے نکل جائے۔ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے اور ماہِ رمضان میں عموماً دفتری اُمور اتنے زیادہ دقیق و توجہ طلب نہیں ہوتے یا یہ کہہ لیں کہ کام کا بوجھ عام دنوں کی نسبت تھوڑا کم ہوتا ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ ہم وکی پیڈیا کے فعال ممبران و منتظمین کے ساتھ مل کر 10،000 کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ماہ رمضان کا فائدہ اُٹھائیں اور ایسی مہم چلائیں کہ ماہِ رمضان کے دوران زیادہ سے زیادہ مضامین لکھے جائیں۔ اس ضمن میں نئے فعال ممبران کو یہ پیشکش بھی کی جاسکتی ہے کہ اس مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ مضامین (جامع اور مستند مضامین) لکھنے والوں کو اردو وکی پیڈیا کا منتظم بھی بنایا جاسکتا ہے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 04:46, 24 اگست 2008 (UTC)
  • میرے خیال میں بجائے اس کے کہ میں یہ پیغام دوسروں کو دوں اگر آپ یہ تجویز سب ساتھیوں کے سامنے رکھیں تو زیادہ اچھا رہے گا کیونکہ آپ بہت معتبر اور جان توڑ محنت کرنے والے منتظمین میں سے ایک ہیں اور میری بہ نسبت آپ کی بات زیادہ اہمیت کی حامل ہوگی۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:19, 24 اگست 2008 (UTC)
  • بہت شکریہ۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:23, 24 اگست 2008 (UTC)

درخواستِ اجازت[ترمیم]

جناب میں نے آپ کا ایک مقالہ ‘‘وقت’’ (time) ملاحظہ کیا. اِس کے بارے میں عرض ہے کہ آپ نے بہت اچھی تعریف کی ہے وقت کی. مگر میرے خیال میں یہ تعریف عام فہم نہیں. اگر آپ کی اجازت ہو تو کیا میں اِس مقالے میں ترمیم کرنی کی جسارت کرسکتا ہوں؟

محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ

جناب! آپ کے خیال میں 3D یعنی three dimensional کیلئے اُردو ویکی پر کیا اِصطلاح استعمال ہونی چاہئے؟ عربی میں اِسے ‘‘ثلاثة ابعاد’’ کہاجاتا ہے. ابعاد جمع ہے بُعد کی.

kinetics[ترمیم]

آپ کے خیال میں kinetics کیلئے اُردو ویکی پر کونسی اِصطلاح استعمال ہونی چاہئے. kinematics کیلئے جنبشیات اور dynamics کیلئے حرکیات زیرِ استعمال ہے.

kinetics[ترمیم]

آپ کے خیال میں kinetics کیلئے اُردو ویکی پر کونسی اِصطلاح استعمال ہونی چاہئے. kinematics کیلئے جنبشیات اور dynamics کیلئے حرکیات زیرِ استعمال ہے. محرکیات کے بارے میں کیا خیال ہے؟

محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ

Dimension[ترمیم]

Dimension کیلیے جہت کا لفظ زیادہ ٹھیک نہیں کیا؟ عام فہم بھی ہے اور مقبول بھی۔ حیدر 02:13, 26 اگست 2008 (UTC)

  • بعد کا لفظ اردو میں دو اور الفاظ کا ہم آواز اور ہم شکل ہونے کی وجہ سے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ کچھ آرا حاضر ہیں۔ پسند آئیں تو رکھ لیں۔

حیدر 02:31, 26 اگست 2008 (UTC)

کثیر جنسی[ترمیم]

جی میں آپ سے مکمل اتفاق کرتا ہوں.

لیکن اگر آپ غور فرمائیں تو آپ کو معلوم پڑے گا کہ کثیر جنسی اور غیر ہم جنسی میں کوئی فرق نہیں. یہ ضروری نہیں کہ ہر انگریزی لفظ کا بیعنہ ترجمہ کرکے اُسے استعمال کیا جائے. میرے خیال میں کثیر جنسی کی معنی کچھ الگ نہیں. اور یہ اِصطلاح مختصر اور سلیس ہے. لہذا، میں اِس اِصطلاح یعنی کثیر جنسی کے حق میں ہوں.

Stoichiometry[ترمیم]

Stoichiometry کیلئے آپ کے خیال میں کیا اِصطلاح استعمال ہونی چاہئے. لفظ ‘‘پیمیاء’’ کیسا رہے گا؟

محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ

steel[ترمیم]

steel کیلئے فولاد (فارسی) کا لفظ ہی استعمال کرنا چاہئے یا کوئی اور؟ عربی میں اِسے صلب کہا جاتا ہے.

محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ

Redox[ترمیم]

انگریزی میں Reduction اور Oxidation کو مِلا کر Redox بنایا گیا ہے. عربی میں Oxidation کو تکسید کہا جاتا ہے. کیا یہ دُرست ہو گا کہ انگریزی اِصطلاح Redox کی طرح اُردو ویکی پر بھی کوئی ایسی مخلوط اِصطلاح اپنائی جائے؟ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ صحیح ہے تو پھر کونسی اِصطلاح موزوں رہے گی؟ Reduction کیلئے دو الفاظ ہیں: تخفیف اور تقلیل. اگر تخفیف اور تکسید کو ملایا جائے تو تخسید بنتا ہے. جبکہ تقلیل و تکسید کے ملنے سے تقسید بنتا ہے. کونسی اِصطلاح ٹھیک رہے گی؟

محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ

transformer & converter[ترمیم]

انگریزی کے الفاظ transformer اور converter کیلئے آپ کے خیال میں ‘‘تبادلہ گر’’، ‘‘مبدّل’’، ‘‘مبادلہ گر’’، ‘‘محوّل’’ (عربی)، ‘‘تبدیل گر’’، ‘‘تبدیلہ’’، ‘‘تبادلیہ’’، ‘‘منتقلیہ’’ اور ‘‘پلٹاؤ گر’’ میں کونسے اِصطلاحات موزوں رہیں گے؟

محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ

معذورت[ترمیم]

میں معذورت خواہ ہوں کہ کل ریتخانہ میں موجود آپ کا بنایا ہوا متن نہیں دیکھ سکا۔ آج دیکھا، ماشاء اللہ بہت خوب۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:44, 30 اگست 2008 (UTC)

  • کیا ان صاحبان کو مطلع کر دیا ہے کہ جلد از جلد یہ کام کرلیں کیونکہ وقت بہت قلیل ہے۔ مزید مجھے ایک چھوٹی سی مدد چاہیئے، میں ایک تین کالمی جدول بنانا چاہ رہا ہوں، جیسا کہ دوکالمی جدول اس مضمون میں بنا ہواہے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:58, 30 اگست 2008 (UTC)
  • معذورت چاہتا ہوں کہ شاید آپ کو صحیح سے بتا نہیں سکا کہ میں اس مضمون میں تین کالمی جدول بنانا چاہ رہا ہوں، کیا آپ مجھے بتاسکتے ہیں، کیسے میں تین کالمی جدول بنا سکتا ہوں؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 06:08, 30 اگست 2008 (UTC)
  • مجھے مرگ انبوہ میں ہونے والی ہلاکتوں کا جدول بنانا ہے۔ اس کے لئے مجھے تین کالمی جدول بنانا ہے۔ اب آپ مجھے بتائیں کہ کس طرح کا جدول بناؤں؟ایک خانے میں مثاثرین، دوسرے میں ہلاکتیں اور تیسرے میں حوالہ جات آئیں گے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 06:18, 30 اگست 2008 (UTC)
  • مجھے مندرجہ بالا تین چیزوں کی سرخی الگ الگ دینی ہے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 06:19, 30 اگست 2008 (UTC)
  • بہت شکریہ، یہ مناسب ہے۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 06:23, 30 اگست 2008 (UTC)
  • آپ کی مدد کا بہت بہت شکریہ۔ میں نے اس مضمون میں جدول کا استعمال آپ کی ہدایات کے مطابق کیا ہے، ایک نظر دیکھ لیں اگر ٹھیک ہے؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 06:51, 30 اگست 2008 (UTC)
  • میں نے مرگ انبوہ کے مضمون میں Gay Men کے اردو ترجمہ “ہم جنس پرست“ کے بجائے جنسی بے راہ روی کے شکار لکھا ہے، کیا میں اس کو ہم جنس پرست لکھ سکتا ہوں؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:00, 30 اگست 2008 (UTC)
  • آپ جیسی کام کرنے کی رفتار میں کہاں سے لاؤں؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 09:13, 30 اگست 2008 (UTC)

10000[ترمیم]

Dear Mr Samarqandi
As I am in Italy to present a paper in the European Economic Associations conference so I am forced to write in English because I have not got my laptop with me. I have read all the conversation and discussion about increasing the essays to 10000. I will inshallah start my contribution after I reach back to Paris on the 3rd of September. I have two points to discuss with you. The first is regarding the quality and size of the articles. I think that they should be of at lease 2kb size with at least one interwiki link and at least, let say, five lines of plane text and a reference to English wikipedia . Any other appropriate conditions may be imposed.

Second, as we can not increase the size and quality of wikipedia without increasing the number of users. If we add a virtual Urdu keyboard to the search option then people will feel easy to start searching articles on our wiki and later maybe interested and start writing Urdu. An example of use of such keybaord although in Arabic, can be found at

[1]

where, when we get the curser over the search box, a key board opens up.


I am sorry to write in English. I will discuss the same on the "deewan aam" when I come back
Sayyid Salman Rizavi سلام میں هر روز وکی پیڈیا پر اتا ضرور هوں اور میری کوشش هوتی ہے که حالیه تبدیلیوں کو دیکھتا رهوں آپ سب لوگوں کے کامکو دیکھ کر مجھے فخر هوتا ہے که مين بھٍ اپ کے ساتھ شامل هوں لیکن حقیقت یه ہے که اپ صاحبان اتنا علمی کام کررهے هیں که میں اس کا سوچ بھی نہیں سکتا دس ہزرا کے هدف کے لیے مں بھی اپنی سی کوشش کرتا هوں که اور نہیں تو گاؤں قصبات پر هی کچھ لکھ دیا جائے 09:36, 31 اگست 2008 (UTC)خاورkhawar

رمضان المبارک[ترمیم]

بے زباں کو جب وہ زباں دیتا ہے
پڑھنے کو پھر وہ قرآن دیتا ہے
بخشنے پہ جب آئے اُمت کے گناہوں کو
تحفے میں گناہگاروں کورمضان دیتا ہے

ماہ رمضان کی بہت بہت مبارک قبول کیجئے۔ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صدقے میں صحیح راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے! آمین--اسپریچولسٹ (گفتگو) 03:56, 2 ستمبر 2008 (UTC)

  • سمرقندی صاحب، وعلیکم السلام، غالباً یہاں اس کے لیے "منصوبہ:" کی فضاء استعمال ہو رہی ہے۔ --Urdutext 09:27, 3 ستمبر 2008 (UTC)

السلام علیکم![ترمیم]

جناب! آپ کی کسی بات سے مجھے ٹھیس پہنچے یہ تو ہو ہی نہیں سکتا. آپ کی ہر بات مجھے قولِ اُستاد جیسی لگتی ہے. اصل میں خاکسار کی طبیعیت ذرا ناساز تھی (شاید اِبتدائی روزوں کی وجہ سے). اِس لئے اُردو ویکی پر حاضری نہ دے سکا. اب انشاء اﷲ پورے رمضان آپ مجھے حاضر و سرگرم پائیں گے.

ایک اِصطلاح بھی مطلوب ہے. انگریزی Andrology کیلئے کیا نعم البدل ہوسکتا ہے؟

محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ

Geodesy[ترمیم]

Geodesy کیلئے آپ کے خیال میں کیا اِصطلاح استعمال کرنی چاہئے؟ اِس کے بارے میں دیوانِ عام پر ایک بار بحث ہوچکی ہے. آسانی کیلئے سابقہ بحثی متن دوبارہ سامنے لارہا ہوں. غور سے پڑھیئے گا.

ارضندسہ

اپنی آراء اور تجاویز، اور دوسرے مصنفین (بالخصوص افراز صاحب کی) صلاح کے مطابق اس صفحہ پر میں ایک نیا لفظ تخلیق کرنے کی جسارت کرنا چاہتا ہوں۔ شروع میں تو یہ بے تکا لگے گا لیکن امید ہے کہ کثرت استعمال سے مقبول ہو جائے گا۔ یہ نیا لفظ میرے اس خیال کی نمائندگی کرتا ہے کہ طویل اور مشکل اصطلاحات اخذ کرنے کی بجائے (افراز صاحب سے معذرت) نئی اصطلاحات متعارف کروائی جائیں یا دوسرے الفاظ میں نئے الفاظ گھڑے جائیں کیونکہ کوئی بھی لفظ بذات خود کوئی مطلب نہیں رکھتا۔ اس کو بولنے والے اس کو مطلب دیتے ہیں۔

انگریزی لفظ ہے geodesy:

جس کے مطالب چند لغات میں یہ ہیں:

لغت: The American Heritage® Dictionary of the English Language, Fourth Edition

مطلب: The geologic science of the size and shape of the earth.

لغت: WordNet ® 2.0, © 2003 Princeton University

مطلب: n : the branch of geology that studies the shape of the earth and the determination of the exact position of geographical points

مجھے اردو میں اس کا متبادل کوئی نہیں ملا۔ لہذا ہم ارض اور ہندسہ کو ملا کر ایک نیا لفظ "ارضندسہ" بنا سکتے ہیں اور اس کو باقعدہ طور پر geodesy کا متبادل قرار دے سکتے ہیں۔

تمام اہل علم کی رائے درکار ہے۔

حیدر 04:59, 11 جون 2006 (UTC)

متبادل

جی آپ نے بہت اچھی کوشش کی ہے۔ Geodesy کے لفظ میں یونانی کا geo بمعنی ارض ، اور daiein بمعنی تقسیم یا جز ، پوشیدہ ہیں۔ اگر آپ مناسب سمجھیں تو ذیل میں چند الفاظ پیش ہیں

  • مساحیات
  • ارض پیمائی
  • پیمائشی ارضیات
  • ارضی پیمائشگری
  • زمیں سنجی
  • علم مساحی

میری راۓ میں 1۔ مناسب ہے۔ مشکل لگے تو 6۔ کا انتخاب کیا جاسکتا ہے یہ بھی مشکل لگے تو 2۔ یا پھر جو بھی آپکی مرضی ہو منتخب کرلیجیۓ ۔ افراز

آراء کا انتظار ہے

شکریہ!

میں 1 کے حق میں اور ظاہر ہے سب سے زیادہ اپنی تجویز کے حق میں ہوں :-)

1 کے علاوہ باقی آراء میرے نقطۂ نظر سے مماثل نہیں یعنی طویل ہیں۔ دیگر مصنفین بھی اپنی آراء کا اظہار فرمائیں۔ انتظار رہے گا۔

حیدر 05:26, 11 جون 2006 (UTC)

کوئی اعتراض نہیں

مجھے آپکے تجویز کردہ نام پر بھی کوئی اعتراض نہیں ، بس یہ ہے کہ مساحیات ، کا استعمال تقریبا ناپید تو ہے، مگر لفظ موجود ہے۔ نیا لفظ ایسی جگہ بنایا جاۓ جہاں لفظ ہی ناپید ہو تو مناسب ہوگا، مثلا Genome کا لفظ اردو تو کیا فارسی عربی تک میں ناپید تھا لہذا مجھے gene (وراثہ) سے موراثہ بنانا پڑا تھا۔ genome کا مطلب ہے کل جین ؛ اور موراثہ کا مطلب بھی عربی قوائد میں کل وراثے بنے گا۔ آپ جو بھی منتخب کرلیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ افراز

میری حقیر رائے میں حیدر صاحب کی تجویذ شدہ اِصطلاح ‘‘ارضندسہ’’ یا پھر ‘‘ارض پیمائی’’ استعمال کرنی چاہئے.

محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ

منتقصولہ[ترمیم]

جناب! مقالہ منتقصولہ کے صفحۂ تبادلۂ خیال پر دی گئی تجویذ کے بارے میں اپنی رائے سے آگاہ فرمائیے.

محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ

خلا[ترمیم]

space کیلئے اُردو ویکی پر خلا کا لفظ زیر استعمال ہے. vacuum کیلئے کیا لفظ ہونا چاہئے؟

خلا[ترمیم]

space کیلئے اُردو ویکی پر خلا کا لفظ زیر استعمال ہے. vacuum کیلئے کیا لفظ ہونا چاہئے؟

محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ

اسلام و علیکم[ترمیم]

ایک مشورہ درکار ہے، Marine biology کا اردو متبادل اگر “آبی حیات“ کیا جائے تو کیا مناسب ہوگا؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:57, 6 ستمبر 2008 (UTC)

  • لیکن یہاں ایک سوال یہ بھی تو پیدا ہوتا ہے کہ پھر مطالعہء بحری حیات کو کیا کہا جائیگا؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 08:50, 6 ستمبر 2008 (UTC)
  • میں نے ایک روئے خط پر اردو انگریزی لغت دیکھی، لیکن قابلِ توجہ بات یہ کہ اردو وکی پیڈیا پر فونٹ اسٹائل کچھ اس قسم کا ہے کہ وہ واضح دکھائی نہیں دیتا، لیکن اس روئے خط پر میں دیکھا کہ یونی کوڈڈ اردو نوری نستعلیق جیسے فونٹ میں نظر آرہی تھی۔ کیا آپ ایک نظر اس کو دیکھیں گے؟ کیا ایسا ممکن ہے کہ ہم بھی اردو وکی پیڈیا میں اسی طرح کا فونٹ اسٹائل رکھ لیں جو ہو تو یونیکوڈڈ لیکن نظر نوری نستعلیق میں آئے۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 09:00, 6 ستمبر 2008 (UTC)
  • مجھے آپ کی بیان کردہ تعریف سے کوئی اختلاف نہیں، لیکن میں مخمصے کا شکار اس لئے ہوں کہ اس کو بحری حیاتیات بھی لکھ دیں تو اس کے مطالعہ کو یا اس کے علم کو کیا کہیں گے؟ کیونکہ اگر آپ Marine biology کی تعریف دیکھیں تو یہ بحری حیات کے مطالعہ کی یا بحری حیاتیات کے مطالعہ کی علمی شاخ ہے۔ تو پھر اردو میں اس کے علم کی شاخ کو کیا کہیں گے؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 09:21, 6 ستمبر 2008 (UTC)
  • بہت شکریہ۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 09:31, 6 ستمبر 2008 (UTC)

Reproduction[ترمیم]

آپ نے Reproduction کیلئے مقالہ نوپیداوار بنایا ہے. کیا اِس کیلئے لفظ ‘‘ توالُد ’’ موزوں نہیں رہے گا؟ (خصوصاً حیاتیات میں)

محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ

تائید

بجا فرمایا آپ نے. ایسا ہی مناسب ہے. میں آپ کی اِس بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں.

محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ

خلومایہ[ترمیم]

cytoplasm کیلئے کئی لغات میں خلومایہ اور بعض لغات میں خلیہ مایہ کا لفظ لکھا گیا ہے. تاہم، مجھے آپ کی رائے سے اتفاق ہے. آپ کا تجویذ کردہ لفظ خلمائع صحیح ہے.

ابھی cytoplasm کیلئے یہی لفظ استعمال کرنا چاہئے. میں ابھی ایک حیاتیاتی فہرست بنارہا ہوں. اگر مستقبل میں اِس لفظ سے ابہام پیدا ہونے کا خدشہ ہوا تو پھر اِس کو تبدیل کرنے کا سوچا جاسکتا ہے. فی الحال یہی ٹھیک ہے.

محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ

نستعلیق[ترمیم]

جناب! سعید منظر صاحب کی طرف سے مقالہ نستعلیق میں کئی گئی تبدیلیوں پر ذرا ایک نظر ڈالئے. کیا یہ تبدیلیاں صحیح ہیں؟ --محبوب عالم 05:35, 10 ستمبر 2008 (UTC)

نستعلیق[ترمیم]

جناب! تبادلۂ خیال:نستعلیق پر اپنی رائے دینے کا شکریہ. آپ نے حوالہ جات کی بات کی ہے تو خاکسار نے انگریزی ویکی سے ایک حوالہ مقالے پر دے دیا ہے.

دوسری بات یہ کہ مقالے میں کسی فونٹ کے بارے میں ذکر نہیں ہے. جس کے بارے میں آپ نے فرمایا ہے کہ اُردو کا کوئی فونٹ ایسا نہیں ہے جسے شمارندہ پر بغیر کسی جھجھک کے استعمال کیا جاسکتا ہو. میں آپ سے مکمل اتفاق کرتا ہوں. تاہم، اگر آپ مقالے پر نظر ثانی کریں تو آپ معلوم ہوگا کہ اِس میں کسی شمارندی فونٹ کا تذکرہ نہیں ہے.

یہ مقالہ ابھی نامکمل ہے اور اِس میں بے شمار غلطیاں بھی ہیں. جن کے لئے آپ نے ‘‘عربی زدہ انگریزی’’ کی اِصطلاح استعمال کی ہے. اِن غلطیوں کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے. --محبوب عالم 13:05, 10 ستمبر 2008 (UTC)

نستعلیق[ترمیم]

جناب! تبادلۂ خیال:نستعلیق پر اپنی رائے دینے کا شکریہ. آپ نے حوالہ جات کی بات کی ہے تو خاکسار نے انگریزی ویکی سے ایک حوالہ مقالے پر دے دیا ہے.

دوسری بات یہ کہ مقالے میں کسی فونٹ کے بارے میں ذکر نہیں ہے. جس کے بارے میں آپ نے فرمایا ہے کہ اُردو کا کوئی فونٹ ایسا نہیں ہے جسے شمارندہ پر بغیر کسی جھجھک کے استعمال کیا جاسکتا ہو. میں آپ سے مکمل اتفاق کرتا ہوں. تاہم، اگر آپ مقالے پر نظر ثانی کریں تو آپ معلوم ہوگا کہ اِس میں کسی شمارندی فونٹ کا تذکرہ نہیں ہے.

یہ مقالہ ابھی نامکمل ہے اور اِس میں بے شمار غلطیاں بھی ہیں. جن کے لئے آپ نے ‘‘عربی زدہ انگریزی’’ کی اِصطلاح استعمال کی ہے. اِن غلطیوں کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے. --محبوب عالم 13:05, 10 ستمبر 2008 (UTC)

سائل کی باتوں سے اگر آپ کو ٹھیس پہنچی ہو تو براہِ کرم معاف فرمائیے گا. بندے کا مقصد قطعاً آپ کے احساسات کو مجروح کرنا نہیں تھا.

Reflex کیلئے حیاتیات کی کتابوں میں ‘‘اضطراری فعل’’ کی اِصطلاح استعمال ہوئی ہے. کیا یہ اِصطلاح اُردو ویکی پر استعمال نہیں ہوسکتی؟ --محبوب عالم 15:55, 10 ستمبر 2008 (UTC)

Morphology کیلئے ‘‘شکلیات’’ صحیح رہے گا یا پھر ‘‘ساختیات’’؟ --محبوب عالم 15:59, 10 ستمبر 2008 (UTC)

متبادل لفظ درکار[ترمیم]

محترم سمرقندی صاحب، پیغام کا بہت شکریہ۔ مجھے Ursidae کا اردو متبادل نہیں مل رہا ہے۔ میری رائے میں اس کا متبادل ریچھا ہونا چاہیئے کیونکہ اس سے مراد تمام اقسام کے ریچھ یا وہ قبیلہ جس سے تمام ریچھ تعلق رکھتے ہیں۔ آپ کی کیا رائے ہے؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 06:07, 11 ستمبر 2008 (UTC)

  • وضاحت کا بہت شکریہ سمرقندی صاحب، یہ جان کر مجھے افسوس ہوا کہ آپ نے میرے کام پر تنقیدی نگاہ ڈالنی چھوڑ دی ہے۔ میں آپ کو پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ میں ایک طفلِ مکتب ہوں اور اپنی لیاقت و قابلیت کو کسی بڑے کے سہارے کے بغیر استعمال کرنے سے ہچکچاتا ہوں، اب تک میں بڑی بے خوفی سے کام کررہا تھا لیکن اب آپ کی اس بات نے مجھے متزلزل کر دیا ہے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 06:58, 11 ستمبر 2008 (UTC)
  • بہت بہت شکریہ۔ بندہ ممنون و مشکور ہے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:11, 11 ستمبر 2008 (UTC)

tissue[ترمیم]

جناب! آپ نے tissue کیلئے لفظ ‘‘نسیج’’ استعمال کیا ہے. عربی میں ‘‘نسیج’’ کپڑے یا textile کو کہاجاتا ہے. اُردو حیاتیات میں tissue کیلئے بافت کا لفظ زیرِ استعمال ہے. میرے خیال میں اُردو ویکی پر بھی یہی لفظ استعمال کرنا چاہئے. --محبوب عالم 17:04, 11 ستمبر 2008 (UTC)

معنی مطلوب[ترمیم]

جناب! microscopic کو خردبینی کہاجاتا ہے، macroscopic کو کیا کہیں گے؟ --محبوب عالم 14:10, 12 ستمبر 2008 (UTC)

سانچہ انسانی جسم[ترمیم]

اسلام و علیکم! میں نے آج انسانی جسم کا سانچہ بنایا ہے، اس پر آپ کی رائے اور راہنمائی کی اشد ضرورت محسوس کر رہا ہوں۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 06:39, 13 ستمبر 2008 (UTC)

سرجی، Aquarium کے لئے اردو متبادل کیا ہوگا؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:29, 15 ستمبر 2008 (UTC)

خیریت مطلوب[ترمیم]

اسلام و علیکم!
محترم، گزشتہ کچھ دنوں سے آپ کی غیر حاضری سے بڑی تشویش ہو رہی ہے، مزاجِ گرامی تو بخیر ہے؟ آپ اردو وکی پیڈیا کی رونق ہیں، آپ ہوتے ہیں تو رونق لگی رہتی ہے ورنہ یہ خاموشی تو کاٹ کھانے کو دوڑتی ہے۔ دعاگو--اسپریچولسٹ (گفتگو) 11:34, 18 ستمبر 2008 (UTC)

  • سمرقندی صاحب، مجھے آپ کی طرف سے شدید تشویش لاحق ہے، آپ خیریت سے تو ہیں؟ کئی دن ہوئے، آپ کی غیر حاضری بڑی شاق گزر رہی ہے۔ برائے کرم اپنی خیریت سے آگاہ فرمائیں۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:49, 20 ستمبر 2008 (UTC)
  • محترم، آپ نے تشویش دور کرنے کی بجائے بڑھا دی ہے، آخر ہوا کیا ہے، کس قسم کا عملِ جراحی تھا اور کن وجوہات کی بناء پر یہ درپیش آیا؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 04:48, 23 ستمبر 2008 (UTC)
  • بہت شکریہ۔ آپ کو دوبارہ متحرک دیکھ کر دلی سکون حاصل ہوا۔ اللہ آپ کو صحت دے۔ آمین!--اسپریچولسٹ (گفتگو) 09:25, 23 ستمبر 2008 (UTC)

در جواب آں[ترمیم]

السلام علیکم سمرقندی صاحب۔ آپ کا شعری پیغام ملا تو طبیعت بے چین ہو گئی چنانچہ اس کا جواب باوجود تنگی وقت موزوں ہوگیا۔ جو نیچے درج ہے۔ اگرپسند نہ ہو تو یہاں سے مٹا دیجئے گا۔ آپ کی طبیعت اب کیسی ہے۔ مجھے معلوم ہوا تھا کہ کوئی جراحی ہوئی ہے۔ خدا آپ کو شفائے کاملہ عطا کرے۔ جہاں تک غیر حاضری کا تعلق ہے تو میرا یہ پی ایچ ڈی کا آخری سال ہے اس لیے وقت نہیں نکلتا مگر مجھے احساس ہے کہ وقت دینا ہوگا۔ آنے والے دنوں میں انشاءاللہ بشرطِ صحت۔ آپ کے شعرِ فراق و وصال کا جواب مومن کی بحر میں (غزل میری اپنی ہے) حاضر ہے:

نہ فراق ہے نہ وصال ہے، یہ صدائے دل کا سوال ہے
تو درونِ کشتِ خیال ہے، مری چشمِ نم کا کمال ہے

یہ شبِ فراق کی دین ہے کہ سحر ہوئی ترے عشق میں
کہ خمارِ وصل کے بعد تو غمِ عشق کو بھی زوال ہے

غمِ عشق میں تو ہیں مشکلیں، رہِ وصل میں ہیں قباحتیں
شبِ ہجر میں بھی ہیں ظلمتیں، مگر ایک بھی نہ ملال ہے

ہے جو جام تیرے فراق کا، مجھے ایسے طور سے تو پلا
کہ فقیہِ شہر بھی کہہ اٹھے ، یہ حلال ہے یہ حلال ہے

ترے قرب کی میں دعا کروں، تری چاہ کی میں صدا کروں
ترا نام بھی میں لیا کروں ، بخدا کہاں یہ مجال ہے

تجھے چھوڑ دوں تو میں کیا کروں، یہی ظلم کیوں میں بھلا کروں
جو غریب ہوں تو ہوا کروں ، مرے شوق میں تو کمال ہے

مرے شعر سن کے پھڑک اٹھے، دلِ نیم جاں بھی دھڑک اٹھے
اک عجیب شعلہ بھڑک اٹھے ، یہی آج اپنا خیال ہے



--سید سلمان رضوی 11:34, 23 ستمبر 2008 (UTC)

السلام علیکم![ترمیم]

جناب! آپ کو ایک بار پھر سرگرم دیکھ کر دل کو تسکین ہوئی. اﷲ آپ کو صحت مند و توانا رکھے. اور اُردو ویکی ترقی کی منزل پر گامزن رہے.

آپ کے خیال میں store and forward کیلئے کیا معنی ہونی چاہئے؟ اذخر و ببعد کیسا رہے گا؟ --محبوب عالم 04:12, 24 ستمبر 2008 (UTC)

تخزین و تقدیم[ترمیم]

آپ کی تجویذ کردہ اصطلاح ‘‘تخزین و تقدم’’ مجھے بہت اچھی لگی. تاہم خاکسار اِس میں تھوڑی سی تبدیلی کی جسارت کرنا چاہتا ہے.‘‘تقدم’’ کا مطلب ہے آگے بڑھنا جبکہ ‘‘تقدیم’’ کا مطلب ہے آگے بڑھانا اور یہ forward کی صحیح معنی ہے. بہت شکریہ --محبوب عالم 04:57, 24 ستمبر 2008 (UTC)

station[ترمیم]

جناب! station کیلئے کونسا لفظ موزوں رہے گا؟ فارسی میں اِسے جایگاہ اور عربی میں محطة کہاجاتا ہے. --محبوب عالم 13:57, 24 ستمبر 2008 (UTC)

  • فارسی میں station کو ایستگاہ کہا جاتا ہے۔

جالبین[ترمیم]

خاکسار، مقالہ جالبین میں ترمیم کرنا چاہتا ہے. مگر اِس میں کئی جگہ network کا لفظ استعمال ہوا ہے. کیا اِس لفظ کی معنی ‘‘جالکار’’ لکھنا صحیح رہے گا یا نہیں؟ نیز، جالبین کی بھی تشریح کرنی ضروری ہوگی. کہ یہ لفظ جالکار اور بین الاقوامی کے جوڑ توڑ سے بنا ہے. --محبوب عالم 15:06, 24 ستمبر 2008 (UTC)

ٹیلیفون[ترمیم]

جناب! مقالہ: ہاتف کے تبادلۂ خیال صفحے پر دی گئی تجویذ پر اپنی رائے سے آگاہ فرمائیے. شکریہ!... --محبوب عالم 08:56, 25 ستمبر 2008 (UTC)

استاد[ترمیم]

السلام علیکم۔ اشعار کے سلسلے میں آپ کی تعریف کا شکریہ۔ آپ مجھے بے استادہ کہہ سکتے ہیں کیونکہ آج تک کسی سے اصلاح نہیں لی کیونکہ یہ میرا کل وقتی شغل نہیں اور کبھی کبھی ایسی چیزیں 'سرزد' ہوجاتی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے آپ سے گفتگو ہوئی تھی کہ سرورق پر ایک اردو تختی لگ جائے جو صرف تلاش کے خانہ کے لیے اس وقت استعمال ہو جب کسی کے پاس اردو تختی نہ ہو۔ اس سے لوگ اردو وکی پیڈیا کو زیادہ استعمال کریں گے اور ان کی آمد و رفت بڑھ جائے گی اور ممکن ہے کہ کچھ لوگوں میں اردو میں لکھنے کا شوق پیدا ہو جائے۔ ایسی تختی کی (تلاش کے خانے کے لیے) مثال اس جگہ دیکھی جا سکتی ہے اگرچہ عربی میں ہے: قرآن الکریم/

اس میں تلاش کے خانے کے ساتھ ایک چھوٹا نشان ہے جو تختی میں تبدیل ہو جاتا ہے اور اس سے عربی کی تنصیب کیے بغیر عربی لکھ کر تلاش کی جا سکتی ہے۔ یہ سب جاوا سکرپٹ میں ہے۔ کیا یہ اردو میں نہیں ہو سکتا؟

--سید سلمان رضوی 16:36, 25 ستمبر 2008 (UTC)

Offline[ترمیم]

جناب! Online کیلئے تو روئے خط زیرِ استعمال ہے، Offline کو کیا کہیں گے؟ --محبوب عالم 10:43, 26 ستمبر 2008 (UTC)

Endocrinology[ترمیم]

Endocrinology کیلئے ‘‘صمّاویات’’ موزوں رہے گا یا ‘‘در افرازیات’’؟ --محبوب عالم 00:59, 29 ستمبر 2008 (UTC)

مدد درکار[ترمیم]

اسلام و علیکم! ایک مسئلہ میں پھنس گیا ہوں جو کہ میرے لئے ناقابلِ فہم ہے۔ اس مضمون اور اس سے متعلقہ مضامین پر دیکھیں، دیگر زبانوں کے لئے دئیے گئے آن لائن میں کچھ گڑ بڑ ہورہی ہے۔ آپ کچھ مدد کرسکتے ہیں؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 09:38, 29 ستمبر 2008 (UTC)

  • آپ وکی پیڈیا کا سرمایہ ہیں، سب کچھ ٹھیک ہوگیا۔ بہت شکریہ!--اسپریچولسٹ (گفتگو) 09:47, 29 ستمبر 2008 (UTC)

دُہر زمرے[ترمیم]

معذت چاہتا ہوں سمرقندی بھائی! خاکسار کو آپ کی بات کی سمجھ نہیں آئی. مقالہ صماوی نظام پر کوئی صمّاوی نظام کا زمرہ موجود نہیں تھا. لہٰذا خاکسار نے اِس پر زمرہ:صماوی نظام ڈالا. براۂ کرم! غور فرمائیے کہ یہاں دہرے زمرے نہیں بنے. زمرہ:صمّاوی نظام موجود نہیں، صرف زمرہ:صماوی نظام موجود ہے. شکریہ! --محبوب عالم 11:11, 29 ستمبر 2008 (UTC)

غدہ یا غدود[ترمیم]

اُردو ویکی پر gland کیلئے دو الفاظ استعمال ہورہے ہیں ‘‘غدہ’’ اور ‘‘غدود’’. غدہ عربی کا لفظ اور غدود فارسی کا. کیا یہ مناسب نہیں ہوگا کہ اِس کیلئے صرف ایک ہی لفظ اپنایا جائے. تاکہ ابہام سے بچا جاسکے. --محبوب عالم 11:45, 29 ستمبر 2008 (UTC)

  • جی، میرے خیال میں ہمیں ‘‘غدہ’’ ہی استعمال کرنا چاہئے اور جمع کیلئے فارسی کا ‘‘غدود’’ صحیح رہے گا. یعنی غدہ:gland اور غدود:glands. شکریہ! --محبوب عالم 14:38, 29 ستمبر 2008 (UTC)

اُردو چوپال[ترمیم]

جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ اِس وقت حبالہ پر بہت سے اُردو چوپال کام کررہے ہیں. اور اُن کا کام قابلِ تعریف ہے. تاہم، ایک بات جو قابل غور ہے وہ یہ کہ وہاں اُردو زدہ انگریزی استعمال ہورہی ہے. یہ خیال ذہن میں رکھتے ہوئے کہ بہت سے انگریزی الفاظ کے معانی اُردو میں موجود ہے، میں نے اُن چوپالوں کے منتظیم کو اُردو الفاظ کو استعمال کرنے کی طرف مائل کرنے کی کوشش کی. اُن کی طرف سے ایسے جوابات ملے جس سے مجھے نہایت افسوس و مایوسی ہوئی. ایک صاحب نے تو یہ تک کہہ دیا کہ ‘‘لَکُم دِینُکُم وَ لِیَ دِین ’’ یعنی ہم اِسی اُردو زدہ انگریزی کو استعمال کریں گے، تُم جانو اور تمہاری فصیح اُردو. آپ کے خیال میں ایسا کونسا طریقہ ہوسکتا ہے جس سے اِن لوگوں کو صحیح اُردو الفاظ کی طرف راغب کیا جاسکتا ہے؟ --محبوب عالم 18:47, 30 ستمبر 2008 (UTC)

غدۂ حلوہ اور لبلبہ[ترمیم]

جناب! میں نے یہ مقالہ غدۂ حلوہ کے نام سے شروع کیا ہے. تاہم، مقالے میں دونوں اِصطلاحات یعنی غدۂ حلوہ اور لبلبہ استعمال کئے ہیں. میرے خیال میں دونوں اِصطلاحات صحیح ہیں. کیونکہ اگر غدۂ حلوہ کو نظر انداز کیا جائے تو اِس سے کچھ اور اِصطلاحات جو اِسی غدہ سے متعلق ہیں پر اثر پڑسکتا ہے. لبلبہ کو بھی استعمال کرنا چاہئیے کیونکہ یہ عام فہم بھی ہے. شکریہ!

خابر[ترمیم]

جناب! کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ اُردو ویکی پر ریڈیو کیلئے لفظ ‘‘خابر’’ کیوں اختیار کیا گیا؟ --محبوب عالم 01:19, 2 اکتوبر 2008 (UTC)

السلام علیکم![ترمیم]

جناب، اُردو ویکی پر کچھ مقالات فرقہ وارانہ نقطۂ نظر سے لکھے گئے اور لکھے جارہے ہیں جس سے تلخیاں جنم لے رہی ہیں. ایک آزاد قاموس العلم کو فرقہ واریت زیب نہیں دیتی. خاکسار کی تجویز ہے کہ اِن مقالات کو عالمی تناظر میں لکھنے کی ضرورت ہیں. مثلاً: علی علیہ السلام، حسن علیہ السلام، حسین علیہ السلام وغیرہ. یہ مقالات گمنام صارفین کے مرتب شدہ ہیں. نیز، مقالہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بھی اسلامی نقطۂ نظر لکھا گیا ہے. --محبوب عالم 14:08, 3 اکتوبر 2008 (UTC)

حضور! میرے بارے میں یہ کیسے خیال کر لیا کہ میں وکی سے ناراض بھی ہو سکتا ہوں؟ یہ بات تو خود ناراض کرنے کے لیے کافی ہے ;) بہرحال رمضان المبارک میں مصروفیات بہت زیادہ ہو گئی تھیں۔ اب آج عید کے بعد پہلا دن ہے، دیکھیں مصروفیات کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور معاملات کس حد تک آسان رخ اختیار کرتے ہیں، پھر دیکھتے ہیں کہ وکی پر کام کس نہج پر شروع کرنا ہے۔ آپ کو گزری ہوئی عید مبارک ہو۔ ویسے آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ اللہ آپ کا سایہ وکی پر تادیر سلامت رکھے۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

ویسے تو کسی کی تشویش کا علم ہونا خود باعثِ تشویش ہوتا ہے لیکن آپ یہ تشویش عجیب سی طمانیت دے جاتی ہے کہ کوئی تو ہے جس کی یادوں میں موجود ہیں۔ چلیں آج آپ کو ایک پتے کی بات بتا دوں، مصروفیت جتنی بھی ہو میں دن میں ایک مرتبہ وکیپیڈیا ضرور ملاحظہ کرتا ہوں، اس لیے اس حوالے سے کبھی پریشان مت ہوئیے گا کہ پیغام میری نظروں سے نہ گزرے گا۔ پھر بھی زیادہ بہتر طریقہ برقی خط بھیج دینا ہے۔ آپ اشعار کا بہت برمحل استعمال کرتے ہیں، یہ صلاحیت مجھ میں موجود نہیں۔ اس لیے بغیر شعر کے پیغام سے ہی گزارہ کر لیں :) فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • آپ کوگزشتہ عید مبارک ہو۔ گوکہ رمضان المبارک کے دوران ہمارے متعین کردہ اہداف حاصل نہیں ہوسکے لیکن میرے خیال میں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کم از کم ہمارے کام کی رفتار تو کچھ تیز ہوئی ۔ ایک مہینے کے مدت میں تقریباً ایک ہزار مقالات کا اضافہ ہوا جو کہ میں سمجھتا ہوں کہ اردو وکی پیڈیا کے لئے خوش آئیند ہے۔ کسی دانا نے کہا ہے کہ دنیا کا سب سے مشکل کام “جاگے ہوئے کو جگا نا ہے“ اور ہم یہی کام کررہے ہیں۔ اتنا ہی کہوں گا کہ

پیوستہ رہ شجر سے اُمیدِ بہار رکھ

والسلام--اسپریچولسٹ (گفتگو) 06:12, 6 اکتوبر 2008 (UTC)

  • بہت شکریہ آپ کے پیغام کا۔ میرا معاملہ تھوڑا سا مختلف ہے، دراصل مجھے شمارندہ کی سہولیت صرف دفتر میں میسر ہوتی ہے، اس لئے میں صرف دفتری اوقات میں سے تھوڑا بہت وقت نکال کر کام کر پاتا ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ تعطیلات کے دوران کام نہیں کرسکتا اور تعطیلات کے دوران وقفہ بھی آجاتا ہے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 09:00, 6 اکتوبر 2008 (UTC)
  • اسلام و علیکم!

میں مشکور ہوں گا، اگر آپ میرے آج کے کام پر ایک تنقیدی نظر ڈال لیں کیونکہ اس میں بہت سے غلطیوں کا احتمال ہے۔ شکریہ--اسپریچولسٹ (گفتگو) 09:22, 8 اکتوبر 2008 (UTC)

بہت شکریہ[ترمیم]

حضرت، میں اس وقت انتہائی حیرت و مسرت کے ملے جلے جذبات کا شکار ہوں کہ آپ نے اس ناچیز کو اس قابل سمجھا۔ جزاک اللہ!--اسپریچولسٹ (گفتگو) 11:12, 10 اکتوبر 2008 (UTC)

بندۂ ناچیز[ترمیم]

بہت شکریہ جناب کا، بندۂ ناچیز کو اعزاز سے نوازنے کا. خاکسار اپنے آپ کو اِس اعزاز کے قابل نہیں سمجھتا. آپ کی دُعائیں ہی ہمارے لئے کافی ہیں. اﷲ آپکی عمر دراز اور تاحیات تندرستی عطا فرمائے، تاکہ آپ اِسی طرح جوش و جذبے سے اُردو ویکی کی خدمت میں سرگرم رہیں. شکریہ! --محبوب عالم 14:09, 10 اکتوبر 2008 (UTC)

  • ناچیز سمیت ارکان کی حوصلہ افزائ کا بہت بہت شکریہ۔ --Urdutext 01:51, 11 اکتوبر 2008 (UTC)
  • جناب سمرقندی! گو کہ منزل ابھی دور ہے، لیکن رہنما کی خاصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کے حوصلے ہمہ وقت بلند رکھتا ہے۔ آپ کی رہنمائی میں کام کرنا گو کہ بذات خود ایک اعزاز ہے لیکن پھر بھی آپ کی جانب سے یہ اعزاز عطا کیا جانا ہمارے لیے قابل فخر ہے۔ میں اس پر آپ کا بہت مشکور ہوں۔ اللہ آپ کو صحت و قوت دے تاکہ آپ عرصۂ دراز تک ہماری رہنمائی کرتے رہے۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

چوپال[ترمیم]

جناب! آج میں نے مقالہ جہر گو کے تبادلۂ خیال صفحہ پر آپ کا تبصرہ ‘‘بحث نہیں چاہتا’’ ملاحظہ کیا. تو میں بہت رنجیدہ ہوگیا کہ شاید میری وجہ سے آپ کے احساسات کو ٹھیس پہنچی ہے. یقین کیجئے دیوانِ عام پر اُردو چوپال والا ربط دینے کا میرا مقصد قطعاً وہ نہیں تھا جیسا کہ آپ سمجھ رہے ہیں. میں تو صرف اُن لوگوں کو اُردو کی طرف مائل کرنے کی کوشش کررہا تھا اور میں چاہتا تھا کہ اُردو ویکی پر موجود تمام دوست اِس میں میری کچھ نہ کچھ مدد فرمائیں.

اُردو ویکی سے ناواقفیت کے زمانے میں، میں سوچا کرتا تھا کہ کاش ہماری زبان میں بھی اِن تمام انگریزی اصطلاحات کے معانی ہوں، کاش ہماری زبان بھی دُنیا کی چند بڑی زبانوں میں شمار ہو. پھر جب اُردو ویکی کی زیارت کی تو دِل کو سکون ملا کہ کوئی تو ہے جو اُردو زبان کی ترقی کیلئے کوشاں ہے. جب خاکسار نے رکنیت اختیار کرکے مقالات لکھنے شروع کئے تو محسوس کیا کہ آپ ہی ہیں جو اِن تمام الفاظ و اصطلاحات کے لئے بہتر معانی تلاش کرتے رہتے ہیں، اور خاکسار نے آپ سے مکمل رہنمائی حاصل کرنے کا تہیہ کرلیا. آج بھی اگر اُردو ویکی اُردو میں لکھی جارہی ہے تو صرف آپ کی وجہ سے، وگرنہ انگریزی ویکیپیڈیا پہلے سے موجود تھا. اُردو رسم الخط میں انگریزی لکھنے کی کوئی ضرورت ہی نہیں.

اگر میری کسی بھی بات سے آپ کو ٹھیس پہنچتی ہو تو خدا را براہ راست ہمیں آگاہ کرلیا کیجئے. ہم آپ کی اِس جدوجہد میں دوش بدوش ساتھ دینے کا وعدہ کرتے ہیں. اور انشاء اﷲ ہم اُردو ویکی کو چند بڑی ویکیوں میں شامل کرکے رہیں گے. --محبوب عالم 20:17, 10 اکتوبر 2008 (UTC)

ایک اچھی بات[ترمیم]

اسلام و علیکم!
اُمید ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے آپ بخیر و عافیت ہونگے۔ آپ بھی کہتے ہونگے کہ یہ بندہ ہر معاملے میں مجھے ہی تنگ کرتا ہے لیکن آپ ہی ایک ایسی ہستی ہیں جوکہ بروقت دستیاب ہوتے ہیں، اس لئے آپ کو ہر دفعہ زحمت دیتا ہوں۔
ایک خوش آئند بات جو کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ ہماری اردو وکی پیڈیا پر اب کام کی رفتار پہلے کے مقابلے میں کافی تیز ہوگئی ہے اور اس کی وجہ ہے نئے آنے والے جو کہ نہایت سرگرمی سے کام کررہے ہیں لیکن اس موقع پر نہایت ضروری ہے کہ تمام تر مضامین کو تنقیدی و تعمیری نظر سے دیکھا جائے۔ جس کے لئے میری گزارش ہے کہ اردو وکی پیڈیا وہ سینئر منتظمین جو کہ گوناگوں مصروفیات کی وجہ سے مقالات کے اضافے میں خاطر خواہ کام نہیں کر پارہے ہیں، ایسے منتظمین کی ایک ٹیم بنا دی جائے جن کا کام صرف اردو وکی پیڈیا پر کیئے جانے والے کام کی جانچ پڑتال ہوگا جو کہ میں سمجھتا ہوں اتنا زیادہ دقت طلب کام نہیں ہوگا۔ اس سے نہ صرف کام کی رفتار متاثر نہیں ہوگی بلکہ اغلاط کی بروقت اصلاح بھی ہوسکے گی۔ اگر اس سلسلے میں پہلے سے کوئی حکمت عملی ہے، جو میرے علم میں نہیں ہے تو میں معذورت خواہ ہوں۔جزاک اللہ--اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:58, 13 اکتوبر 2008 (UTC)

  • جناب، میں نے ضروری ترامیم کرلی ہیں، آپ ایک نظر دیکھ لیں اور مزید کچھ سوالات ہوں تو پوچھ سکتے ہیں۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 09:38, 13 اکتوبر 2008 (UTC)
  • چونکہ ہمارا رخ افہام و تفہیم کی جانب ہے تو میں آپ سے کوئی اختلاف نہیں کرونگا لیکن میری دیگر گزارشات مثلاً مضمون میں سے متنازع مضامین کا زمرہ حذف کرنا اور اولیاء و صوفیاء کا زمرہ شامل کرنے کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں ؟ کیونکہ لوگوں کی ایک کثیر تعداد قبلہ من سیدنا ریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالیٰ کو کامل ولی اور اللہ کا فقیر مانتی ہے اور آپ کی تعلیمات باعثِ ایمان سمجھتی ہے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 17:29, 13 اکتوبر 2008 (UTC)

اسلام و علیکم![ترمیم]

اُمید ہے مزاج بخیر ہونگے، ذرا اس مضمون پر ایک نظر ڈال لیں، تھوڑا سا مختلف ہے کیونکہ اس سے قبل میں طب و جراحی سے متعلقہ کوئی بھی مضمون نہیں لکھا۔ جزاک اللہ!--اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:13, 17 اکتوبر 2008 (UTC)

  • محترم، آپکے حکم کی تعمیل کردی گئی ہے!--اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:16, 17 اکتوبر 2008 (UTC)
  • محترم، یہ بھی محبت کے انداز ہوتے ہیں، انہیں اجنبیت یا دوری سے تعبیر نہ کریں۔ رہی بات اس مضمون تو یہ مضمون بھی میرا نہ رہا بلکہ ہمارا ہوگیا۔ آپ نے پیغام میں لکھا کہ کئی دن کے بعد اس قابل ہوسکا، ذرا وضاحت فرمائینگے، مزاجِ گرامی تو بخیر ہیں؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:27, 17 اکتوبر 2008 (UTC)
  • زحمت کے لئے معذورت، ایک اُلجھن ہے، میں اس مضمون میں عکسِ بیان کا اندراج نہیں کرپا رہا ہوں، ذرا آپ توجہ فرمائینگے، نہ معلوم کیوں جیسے ہی میں عکسِ بیان تحریر کرتا ہوں، سب گڑبڑ ہوجاتا ہے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:31, 17 اکتوبر 2008 (UTC)
  • اللہ تعالیٰ آپ کو دائمی صحت و تندرستی عطا فرمائے، میں دُرود کی محفل میں آپ کی صحت کے لئے خصوصی دُعا کرواؤں گا۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:32, 17 اکتوبر 2008 (UTC)
  • بالکل درست فرمایا آپ نے اس سانچے میں طرازی نقائص موجود ہیں، مثلاً نقشے کے عکسِ بیان کو دیکھ لیں!--اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:43, 17 اکتوبر 2008 (UTC)
  • سرِ تسلیم خم ہے!--اسپریچولسٹ (گفتگو) 08:05, 17 اکتوبر 2008 (UTC)
  • اگر ہوسکے تو اس روئے خط پر موجود حضور قبلہء عالم کا سوال و جواب کا پروگرام ضرور دیکھئے گا، اُمید ہے کہ آپ کے بہت سے سوالات کا جواب مل جائیگا۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 08:12, 17 اکتوبر 2008 (UTC)
  • بہت شکریہ۔اللہ ہم سب کو صحیح اور سچی ہدایت نصیب فرمائے، آمین--اسپریچولسٹ (گفتگو) 08:15, 17 اکتوبر 2008 (UTC)

اسلام و علیکم![ترمیم]

سمرقندی بھائی، کیا آپ اس تصویر کا اردو ترجمہ کرکے اس کو سانچہ انسانی جسم میں شامل کر سکتے ہیں؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 06:10, 20 اکتوبر 2008 (UTC)

  • بہت شکریہ، جزاک اللہ--اسپریچولسٹ (گفتگو) 06:34, 20 اکتوبر 2008 (UTC)
  • آپ کی تشویش بے سبب نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں کم از کم اتنا تو روشن خیال ہونا چاہیے کہ (علم کی حد) اس کا استعمال جائز ہے کیونکہ اگر آپ آج کل کی نصابی کتابیں پڑھیں توسائنس کے مضامین میں بہت سے ایسی باتیں ملیں گی جوکہ عموماً باعثِ خفت ہوتی ہیں۔ پھر ہم بہت احتیاط سے ایسی تصاویر کا استعمال کررہے ہیں۔ لہذٰا میں سمجھتا ہوں کہ اتنا تو ہمیں قبول کرنا ہی پڑے گا۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:45, 20 اکتوبر 2008 (UTC)
  • میرے آج کے مضامین پر ایک کڑی تنقیدی نظر ڈالنا نہ بھولئے گا کیونکہ یہ مکمل طور پر انگریزی وکی پیڈیا کے ترجمے سے اخذ کردہ ہے اور ان میں غلطیوں کا بھی احتمال ہے۔شکریہ۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 09:11, 20 اکتوبر 2008 (UTC)
جناب من، ابھی ابھی آپ کا نامہ ملا، بہت خوشی ہوئی، چند ساعت قبل میں نے کچھ مضامین پر غیر متوازن کا سانچہ لگایا ہے (حالانکہ ان میں سے بیشتر تو قابلِ حذف ہیں)، کیا آپ ایک نظر دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ میں نے کوئی ناانصافی تو نہیں کی؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:04, 21 اکتوبر 2008 (UTC)
کیا یہ ممکن ہے کہ آپ مجھکو سانچے وغیرہ بنانا سکھادیں تاکہ میں بلارکاوٹ کام کرسکوں اور آپ کو کم سے کم تنگ کروں؟:-)---اسپریچولسٹ (گفتگو) 10:43, 21 اکتوبر 2008 (UTC)

اسلام و علیکم!
اُمید ہے کہ مزاجِ گرامی بخیر ہونگے۔ کیا آپ مجھکو یہ بتا سکتے ہیں کہ اگر کوئی منصوبہ دائرۃ المعارف پر شروع کرنا ہو تو اُس کا طریقہء کار کیا ہوگا، جیسے منصوبہء دیوانِ عام، منصوبہء آموختہ کار وغیرہ۔ والسلام--اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:58, 24 اکتوبر 2008 (UTC)

  • بہت بہت شکریہ--اسپریچولسٹ (گفتگو) 08:15, 24 اکتوبر 2008 (UTC)
  • مجھے اس منصوبے کے لئے آپ کی اعانت درکار ہے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 10:10, 24 اکتوبر 2008 (UTC)
  • سمرقندی صاحب، مجھے یہ بتائیں کہ اس منصوبے کے لئے کیا کیا جاسکتا ہے کیونکہ میرے خیال میں یہ وقت کی ضرورت ہے کہ اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے نہ صرف اس مضمون کو بلکہ اس متعلقہ تمام منصوبہ جات مثلاً فہرستِ منتخب مضامین، منتخب تصاویر وغیرہ۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:03, 25 اکتوبر 2008 (UTC)
  • میری تو خواہش یہ تھی کہ اگر آپ ساتھ دیں تو ترجیحی بنیادوں پر سب سے پہلے اس کام کو پایہء تکمیل تک پہنچا دیں!--اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:15, 25 اکتوبر 2008 (UTC)
  • بہت بہت شکریہ، آپ کا تعاون و راہنمائی، یقین جانیں دل کو طمانیت وتشکر کے احساس سے لبریز کردیتی ہے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:29, 25 اکتوبر 2008 (UTC)

تابش و تابانی[ترمیم]

السلام علیکم! جناب، میرے خیال میں تابانی عام روشنی یا چمک کو کہا جاتا ہے جبکہ تابش، جو کہ ‘‘تابیدن’’ سے ماخوذ ہے، کا مطلب ہے گرمی/دھوپ یا تپش کی وجہ سے روشنی. وضاحت کیلئے یہ ربط ملاحظہ فرمائیے. تابیدن جو کہ مصدر ہے اِس سے تابانی اخذ کیا گیا ہے، تابش بھی تابیدن ہی سے ماخوذ ہے لیکن یہ بھی ایک مصدر ہے اور اِسی مقصد (دھوپ کی چمک) کیلئے اخذ کیا گیا اور استعمال کیا جاتا ہے. اِسی طرح انگریزی الفاظ radiation اور incandescence بھی ہیں. incandescence زیادہ درجۂ حرارت کی وجہ سے کسی چیز سے روشنی کا اخراج. اِس لئے میرے خیال میں تابانی کی بجائے تابش اِس اِصطلاح کیلئے موزوں رہے گا.

یہ خاکسار کی ذاتی رائے ہے. اگر آپ کے خیال میں تابانی زیادہ بہتر لفظ ہے تو پھر یہی لفظ استعمال کرنا چاہئیے.

اِس ضمن میں اگر بندۂ ناچیز کسی غلط فہمی کا شکار ہو تو براۂ کرم آگاہ فرمائیے. شکریہ!! --محبوب عالم 13:21, 22 اکتوبر 2008 (UTC)

مصروفیات[ترمیم]

جناب! آج کل مصروفیات اتنی بڑھ گئی ہیں کہ مقالہ لکھنے کیلئے فرصت ہی نہیں ملتی. تاہم، خاکسار کی انتہائی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی مصروفیات سے قدرے وقت نکال کر اُردو ویکی کی وضع میں اپنا حصّہ ڈال سکے.

آپ کی بات صحیح ہے اور میری کوشش بھی یہی ہے. کچھ مقالات کی صرف انگریزی ہی نہیں بلکہ چھوٹا سا تعارف بھی تحریر کرلیتا ہوں تاکہ بعد میں مقالہ مرتب کرتے وقت دقت محسوس نہ ہو. شکریہ! --محبوب عالم 09:30, 23 اکتوبر 2008 (UTC)

ریڈیو[ترمیم]

جناب! میرے خیال میں radio کیلئے ہمیں یا تو ریڈیو کا لفظ ہی استعمال کرنا چاہئیے اور یا کوئی اور متبادل. ‘‘خابر’’ کا لفظ صحیح نہیں ہے. اِس کیلئے میرے ذہن میں ایک متبادل ‘‘اشعہ’’ آرہا ہے. آپ کا کیا خیال ہے؟ (آپ نے فرمایا تھا کہ radio کا اصل متبادل ‘‘اشعاعیہ’’ ہوسکتا ہے لیکن یہ بھی اِس کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ مشکل بھی ہے اور طویل بھی). --محبوب عالم 13:16, 23 اکتوبر 2008 (UTC)

اشعاعیہ و اشعہ[ترمیم]

جیسا کے آپ نے فرمایا کہ اشعاعیہ اور اشعہ دونوں ایک دوسرے کی جگہ استعمال کئے جاتے ہیں تو اِس طرح کئی مرکبات میں اشعاعیہ کی جگہ اشعہ استعمال کیا جاسکتا ہے، مثلاً radio biology کی معنی اُردو ویکی پر اشعاعیہ حیاتیات ہے اور اِس طرح اِسے اشعہ حیاتیات بھی کہاجاسکتا ہے. اگر یہی طریقہ اختیار کرنا ہو تو پھر صرف radio کیلئے اشعہ کا لفظ موزوں رہے گا بلحاظِ اختصار و آسانی. نیز، یہ ضروری نہیں کہ تمام مرکبات، جن میں radio آتا ہے، میں اشعہ یا اشعاعیہ ہی استعمال کیا جائے بلکہ اُن کیلئے مختلف معانی بھی ہوسکتے ہیں مثلاً radioactivity کیلئے تابکاری وغیرہ. میرے خیال میں radiance کیلئے موزوں لفظ ‘‘تابندگی’’ ہے (غور فرمائیے).

ایک اور بات جو توجہ کی حامل ہے وہ یہ کہ لفظ radio دو مطالب کیلئے استعمال ہوتا ہے: (۱) برقناطیسی اشعاع کا روشنی سے کم تعددات میں تضمیص کرکے اِشارات کی نشرکاری. (۲) وہ وصولہ یا receiver جو radio waves/rays کو وصول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو.

ایک اہم بات کہ اشعاع کا لفظ اُردو ویکی پر radiation کیلئے استعمال کیا جاچکا ہے اور اشعاعیہ اِس سے ماخوذ اسمِ صفت لگتا ہے جو radioactive کی صحیح معنی ہے. اِسی radiation سے لفظ radio اخذ کیا گیا ہے چنانچہ ہمیں بھی اشعاع/اشعاعیہ/اشعاعی/شعاعیہ/شعاعی سے کوئی مختصر اِصطلاح اخذ کرلینی چاہئیے جو radio کیلئے استعمال کی جاسکے. لہٰذا ‘‘اشعہ’’ سے بہتر کوئی اِصطلاح میری نظر میں نہیں. غور فرماکر اپنی مفید رائے سے آگاہ کیجئے. شکریہ! --محبوب عالم 18:24, 23 اکتوبر 2008 (UTC)

حال اور مستقبل[ترمیم]

جی میں آپ سے متفق ہوں کہ مستقبل میں اگر سائنسی مضامین اُردو میں لکھے جائیں گے تو اُن کیلئے رہنمائی عربی کتب سے حاصل ہوگی. لیکن میرے خیال میں ہمیں حال کو بھی مدّ نظر رکھنا چاہئیے. مستقبل میں کیا ہوگا، کوئی نہیں جانتا. آپ کی بات صحیح ہے کہ ہمیں مستقبل کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے مستند کتب کے الفاظ ہی استعمال کرنے چائیں، تاہم، میری ادنیٰ تحقیق کے مطابق عربی کتب میں radio کا کوئی متبادل نہیں اور اِس کیلئے الرادیو ہی لکھا گیا ہے. میرا نقطۂ نظر یہ ہے کہ ہمیں ابھی حال کے بارے میں سوچنا چاہئیے اور ایسے اِصطلاحات استعمال کرنے چاہئیں جو آسان بھی ہوں اور انگریزی زدہ بھی نہ ہوں، جس سے اُردو ویکی پر آنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی اور ثقیل اِصطلاحات کے استعمال کا الزام بھی نہیں لگے گا. مستقبل میں اگر ضرورت پڑی تو اِن اِصطلاحات میں تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے.

‘‘اشعہ’’ کے بارے میں جو کھوج میں نے لگائی ہے اُس کا خلاصہ یہ ہے:

radiate (فعل): ‘‘روشن ہونا’’، ‘‘چمکنا’’، ‘‘شعاعیں نکلنا’’ وغیرہ.

radiation (اسم): ‘‘شعاع ریزی’’ اور ‘‘اشعاع’’ (الف پر زیر) .

radiational (اسم): ‘‘اشعاع’’ یا ‘‘شعاع ریزی’’ کا عمل ، ‘‘اشعاعی’’

radiative (اسم): ‘‘اشعاعی’’

radiant (اسم صفت): ‘‘اشعاع’’

radiant (اسم): ‘‘شعاع ریز’’، ‘‘شعاعی’’، ‘‘مشع’’، ‘‘تابناک’’، ‘‘درخشندہ’’، ‘‘تابندہ’’، ‘‘درخشاں’’.

radiant energy: ‘‘شعاعی توانائی’’

radiator (اسم): (طبیعیات) ایک آلہ جو اشعاعی توانائی خارج کرتا ہے؛ ‘‘مشعہ’’ یا ‘‘مشعاع’’

radio (اسم صفت): اشعاعی عمل سے؛ ‘‘اشعہ’’، ‘‘اشعاعیہ’’

radio (اسم): برقناطیسی امواج کے ذریعے اشارات کی ترسیل و وصولی؛ ‘‘اشعہ’’

radio (فعل): ‘‘اشعہ’’ یا ‘‘اشعیت’’

radioactivity (اسم): ‘‘تابکاری’’

radioactive (اسم صفت): ‘‘تابکار’’

radio biology (اسم): حیاتیات کی ایک شاخ؛ ‘‘اشعہ حیاتیات’’

آپ نے فرمایا کہ اشعہ کی بنسبت اشعاعیہ زیادہ آسان ہے لیکن میرے خیال میں اشعہ اِس سے قدرے مختصر ہے، اشعہ میں صرف تین حروف کی آواز ظاہر ہوتی ہے جبکہ اشعاعیہ میں چھ حروف کی. دوسری بات یہ کہ اشعاعیہ ایک اسم صفت ہے اور یہ اسم کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا جبکہ اشعہ دونوں اسم اور صفت کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے.

یہ ضروری نہیں کہ کسی بھی اِصطلاحی سلسلہ کیلئے صرف عربی کے الفاظ ہی استعمال کئے جائیں، بلکہ فارسی کے الفاظ بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں کیونکہ یہ اُردو کی فطرت ہے. بعض جگہوں پر تمام عربی الفاظ استعمال کرنے سے اُردو کے اپنے اُصولوں میں تضاد پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے. اِس لئے کچھ اِصطلاحات فارسی کے استعمال کرنے سے یہ تضاد ختم ہوجاتا ہے اور نئے اِصطلاحات جنم لیتی ہیں جو ادائیگی میں آسان، خوبصورت اور مختصر عام فہم ہوتی ہیں. اِس کی مثال درج بالا radio ہے. radioactivity کیلئے عربی میں کوئی ایسی اِصطلاح زیرِ استعمال نہیں اور اگر ہو بھی تو اُسے استعمال کرنے سے radio سے ماخوذ دوسرے اِصطلاحات پر اثر پڑے گا.

یہ متن میں دیوانِ عام پر بھی رکھ رہا ہوں، تاکہ باقی دوستوں کی رائے بھی حاصل کی جائے. شکریہ! --محبوب عالم 10:04, 24 اکتوبر 2008 (UTC)

  • السلام علیکم! جناب، آپ نے میری اِس بے علمانہ جائزے کے بارے میں رائے نہیں دی. کہیں آپ میری کسی بات سے دل برداشتہ نہ ہوگئے ہوں، اگر ایسا ہے تو خدارا معاف کیجئے گا، خاکسار طفلِ مکتب ہے اور آدابِ گفتگو سے ناواقف ہے، لہٰذا اگر کوئی ایسی بات بندۂ ناچیز سے سرزد ہوئی جس سے آپ کو ٹھیس پہنچی ہو تو براہِ کرم درگزر فرمائیے. مذکورہ لفظ radio بہت اہمیت کا حامل ہے اِس لئے خاکسار نے بحث کو طوالت دی. ہمیں اِس لفظ پر کسی نہ کسی طرح اتفاق رائے کرنا چاہئیے ورنہ بعد میں پتہ نہیں کوئی اِس طرف توجہ دے گا یا نہیں. بندۂ حقیر آپ کی رائے کا منتظر ہے. --محبوب عالم 13:53, 25 اکتوبر 2008 (UTC)
  • جناب! آپ نے دیوانِ عام پر radio کے بارے میں جو الفاظ لکھے ہیں اُن کے بارے میں آپ سے کلّی طور پر اتفاق کرتا ہوں. آپ نے radio کے لئے بالخصوص دو الفاظ لکھے ہیں ‘‘مشعہ’’ اور ‘‘اشعاعی’’. میرے خیال میں ریڈیو اختراع کیلئے لفظ ‘‘مشعہ’’ ہی صحیح ہے. اِس سے منسلک دوسرے اِصطلاحات جیسے ریڈیو بیالوجی کیلئے بھی مشعہ ہی استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم اگر آپ کو یہ موزوں نہیں لگتا تو اُن کیلئے اشعاعی یا اشعاعیہ کا استعمال ٹھیک ہے. یعنی اشعاعی حیاتیات، اشعاعی ابلاغیات وغیرہ. --محبوب عالم 15:05, 27 اکتوبر 2008 (UTC)

مرکزہ[ترمیم]

السلام علیکم! اُردو لُغات میں nucleus کیلئے مرکزہ کا لفظ تحریر ملتا ہے. اور یہ اُردو میں بکثرت زیرِ استعمال بھی ہے. اُردو ویکی پر بھی اِس کو استعمال کیا جارہا ہے. تاہم، میرے خیال میں nucleus کیلئے لفظ ‘‘مرکزہ’’ کا استعمال تو ٹھیک لگتا ہے مگر دوسرے اِصطلاحات میں اِس کا استعمال ابہام کا سبب بنتا ہے جیسے nuclear سے nuclear weapon جس کی معنی اگر ‘‘مرکزی اسلحہ’’ کی جائے تو اِس میں مرکزی کی معنی لفظ central کے زیادہ قریب ہے. ایسے میں پتہ نہیں چلتا کہ بات central کی ہورہی ہے یا nuclear کی.

عربی میں nucleus کیلئے لفظ ‘‘نواة’’ ہے جس سے nuclear کیلئے ‘‘النوویة’’ ماخوذ ہے. میرے خیال میں ہمیں بھی nucleus کیلئے اِسی لفظ کو استعمال کرنا چاہئیے. جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ عربی کی ‘‘ة’’ اُردو میں ‘‘ہ’’ یا ‘‘ت’’میں تبدیل ہوجاتی ہے. اِس لئے اِس لفظ اُردو میں ‘‘نوات’’ لکھا جاسکتا ہے. نوات اور اِس سے ماخوذ الفاظ کا اگر اُردو لغتی خریطہ بنایا جائے تو کچھ یوں ہوگا:

nucleus : نوات

nuclear : نواتی، نوی

nuclear weapon : نوی اسلحہ، نواتی اسلحہ

اِس کے علاوہ اُردو میں ‘‘نواتہ’’ بھی مرکزہ کیلئے استعمال ہوتا ہے. دیکھئے لفظ ‘‘نواتہ’’ کے بارے میں ایک روئے خط لغت؛ اِس روئے خط لغت پر لفظ ‘‘نواتی’’ بھی دیا گیا ہے جس کی معنی ‘‘ نوات سے متعلق یا منسوب (حیاتیات) مرکزے کا، مرکزے پر مشتمل، مرکزی جسم کا۔’’ کی گئی ہے. نیز، لفظ ‘‘نواتہ’’ کی جمع ‘‘نواتین’’ دیا گیا ہے. براۂ کرم! اِس بارے میں اپنی مفید رائے سے آگاہ فرماکر مشکور فرمائیے. شکریہ! .--محبوب عالم 15:53, 27 اکتوبر 2008 (UTC)

  • بخیالِ من، nucleus کیلئے لفظ ‘‘نوّی’’ زیادہ موزوں نہیں رہے گا کیونکہ یہ اُردو میں اسم سے زیادہ اسم صفت یا مفعول لگتا ہے. اِس کی بنسبت لفظ ‘‘نوہ’’ (nawah) زیادہ صحیح رہے گا. نوہ (واحد)، نوات (جمع). اِس کے علاوہ نواتہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے. نواتہ (واحد)، نواتین (جمع). اِس لحاظ سے اگر خاکسار آپ کے مجوذہ لغتی خریطہ کی تشکیلِ نو کرے تو کچھ اِس طرح ہوگا:


انگریزی اردو وضاحت
nucleus نَوہ ، نواتہ قواعدی واحد۔
nuclei نوات جمع براۓ نوہ.
nuclei نواتین جمع برائے نواتہ۔
nucleolus نویّہ نوہ کے اندر چھوٹا نوہ (نویچہ)۔ نویہ لفظ نوہ کے زیادہ قریب ہے بنسبت نوی کے۔
nucleoli نویات ، نویّے نویہ کی جمع ہے۔
nucleolar نویاتی نویہ سے متعلق ؛ ویسے تو واحد نویہ سے نُویّی (nuvaiyi) بنتی ہے لیکن بلااعراب تلفظ مشکل ہوجاتا ہے اس لیۓ جمع نویات سے نویاتی (navaiyati) اختیار کیا جاسکتا ہے۔
nucleolo نوئی ، نویی نویہ سے متعلق سابقہ ؛ یعنی nucleolus کے لیۓ سابقہ۔
nuclear نوی ، نووی نوہ سے متعلق یا نوہ رکھنے والا یا نوہ سے بنا۔
nucleic نواتی نواتی بلااعراب بھی سہل ہے ؛ ویسے جو بھی اوپر درج nuclear کے لیۓ منتخب ہو وہی اختیار کیا جاسکتا ہے۔
nuclein نواین جو کچھ nucleus میں موجود ہو؛ ویسے تو نوی سے نوین بنتا ہے لیکن اردو میں نوین دیگر معنوں میں ہے اس لیۓ الف کا اضافہ بہتر ہے۔
nucleoid نووانی بے جھلی کا nucleus جو کہ بدائی المرکز ، chloroplast اور mitochondria وغیرہ میں ملتا ہے۔
nuclide نویدہ جواہر کی ایسی انواع جو اپنے نوی (nucleus) یعنی جوہری عدد ، جوہری کمیت اور حالت توانائی سے یکساں شناخت کیۓ جاسکتے ہوں۔
nuclides نویدات مذکورہ بالا نویدہ کی جمع ہے۔

ایک بات جو قابلِ غور ہے وہ یہ کہ nucleus کیلئے نوہ کے ساتھ نواتہ بھی استعمال کرنا پڑے گا. کیونکہ صرف نوہ (یا نوی) استعمال کرنے سے دوسرے اِصطلاحات کیلئے الفاظ کی قلّت پڑ سکتی ہے، اِس لئے ہمیں nucleus کیلئے ‘‘نوہ’’ اور ‘‘نواتہ’’ دونوں الفاظ استعمال کرنے ہوں گے. میرے خیال میں اِس میں کوئی خرج نہیں ہونا چاہئیے. ‘‘نوات’’، ‘‘نویہ’’، ‘‘نویاتی’’، ‘‘نوئی / نویی’’، ‘‘نوی / نووی’’، ‘‘نووانی’’ اور ‘‘نویدہ’’ کے تمام الفاظ ‘‘نوہ’’ سے ماخوذ ہیں جبکہ ‘‘نواتین’’، ‘‘نواتی’’ وغیرہ لفظ ‘‘نواتہ’’ سے ماخوذ ہیں.

ہاں، یہ صحیح ہے کہ nucleus کیلئے مرکزہ کی بجائے کسی اور لفظ کا انتخاب بہت بڑا اقدام ہوگا، لیکن میرے خیال میں یہ بہت ضروری ہے اور اگر ہم ایسے اقدام نہیں اٹھائیں گے تو اِس لفظ سے ابھی اگر دسوں مقالات جڑے ہوئے ہیں مستقبل میں اِس جیسے ہزاروں مقالات ہوں گے اُن میں پھر تبدیلی مشکل ہوجائے گی. لہٰذا ہمیں ابھی سے کوئی قدم اٹھانا چاہئیے تاکہ مستقبل میں مشکلات سے بچا جاسکے اور صحیح اِصطلاحات بھی ترویج پائیں.

نیز، radio کیلئے آپ کے مجوذہ اِصطلاحات میں خاکسار نے لفظ ‘‘مشعہ’’ کے بارے میں اپنی رائے سے آپ کو آگاہ کردیا تھا. اِس متعلق بھی اگر جلد ہی پیش رفت ہوسکے تو بہتر ہوگا. شکریہ! ...--محبوب عالم 14:57, 28 اکتوبر 2008 (UTC)

  • جناب! یہ میرے ذاتی پسند و ناپسند کی بات نہیں، یہ لغتی قواعد و ضوابط کی بات ہے. اُردو زبان میں عموماً جن الفاظ کے آخر میں ‘‘ی’’ آتی ہے وہ الفاظ مفعول یا صفت کے زمرے میں ڈال لئے جاتے ہیں جبکہ ‘‘ہ’’ یا ‘‘الف’’ کی صورت میں واحد. مثلاً لفظ ‘‘تیزاب’’ واحد ہے اور اِس کا اسمِ صفت و مفعول ‘‘تیزابی’’ ہے. اِسی طرح لفظ ‘‘مرکزہ’’ واحد اسم ہے اور اِس کا صفت ‘‘مرکزی’’ ہے. اِسی تناظر میں خاکسار نے عرض کی کہ ‘‘نوی’’ چونکہ ‘‘ی’’ پر ختم ہونے والا لفظ ہے اِس لئے یہ اسم صفت یا مفعول لگتا ہے. اِس کی بجائے اگر ‘‘نوہ’’ استعمال کیا جائے تو وہ اسم کے زیادہ قریب لفظ ہے. باقی آپ کو جو موزوں لگے وہی استعمال کیجئے. بندۂ ناچیز کا علم یہی تک ہے. شکریہ! --محبوب عالم 04:44, 29 اکتوبر 2008 (UTC)
  • السلام علیکم! خاکسار نے آپ کے نو تشکیل کردہ خریطۂ متبادلات کو ملاحظہ کیا. اُردو ویکی پر استعمال کرنے کیلئے آپ کے تجویذ کردہ الفاظ نہایت ہی موزوں ہیں. بندۂ ناچیز نے تین الفاظ کے بارے میں اپنی رائے خریطہ میں شامل کردی ہے. براہِ مہربانی! ترمیم شدہ خریطہ مقالہ مرکزہ (ضد ابہام) کے تبادلۂ خیال صفحہ پر ملاحظہ کیجئے. اگر آپ کو خاکسار کی تجاویذ موزوں نہ لگے تو کوئی بات نہیں، میں آپ کے تجویذ کردہ تمام الفاظ بیعنہ اپنانے کیلئے تیار ہوں. شکریہ! --محبوب عالم 08:17, 30 اکتوبر 2008 (UTC)
  • جناب! کیا ہمیں nucleus کیلئے نئے متبادلات کا استعمال شروع کردینا چاہئیے؟ نیز، radio کے بارے میں جو بحث شروع ہوچکی تھی، اُس کا کیا نتیجہ اخذ کیا آپ نے؟ خاکسار نے ‘‘مشعہ’’ کے بارے میں اپنی رائے سے آپ کو آگاہ کردیا تھا. شکریہ! --محبوب عالم 14:22, 1 نومبر 2008 (UTC)

وعلیکم سلام ![ترمیم]

محترم سمرقندی صاحب، آپ کا تشویش نامہ ملا، پڑھ کر دلی مسرت ہوئی کہ آپ کو میرے احوال سے دلچسپی ہے، یعنی کہ آپ کے دل میں خاکسار کے لئے کوئی نرم گوشہ موجود ہے۔ پچھلے دنوں بائیک پر سفر کے دوران، بائیک پھسل جانے کی وجہ سے حادثتاً معمولی سا زخمی ہوگیا تھا، اللہ کا کرم شاملِ حال رہا، اب بالکل ٹھیک ہوں اور انشاء اللہ ایک آدھ دن میں دوبارہ سے سرگرمِ عمل ہوجاؤں گا۔ لیکن آپ کی دوسری بات سے میرے جذبات کو ٹھیس لگی اور مجھے یوں محسوس ہوا کہ آپ میرے خلوص پر شک کررہے ہیں، بھلا میں کسی سے کیوں ناراض ہونگا جبکہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ہوگا وہی جوکہ قوائد و ضوابط کے مطابق ہوگا، کوئی بھی مسئلہ ہو، افہام و تفہیم سے حل ہوجائیگا اور حل ہوا تو پھر ناراضگی کا کیا سوال؟ انشاء اللہ ہمارا ساتھ اور وکی پیڈیا کو سنوارنے کا عمل تا زندگی جاری رہے گا۔ اس دوران خدا نخواستہ اگر کوئی ایسا مسئلہ آیا کہ جس کی بدولت میں وکیپیڈیا چھوڑنے پر مجبور ہوجاؤں تو بھی میں خاموشی سے نہیں جاؤنگا، سب کو اعتماد میں لے کر اور اپنا موقف بیان کروں گا، بصورتِ دیگر انشاء اللہ تازندگی ہمارا آپ کا ساتھ رہے گا اور اگر کبھی میری طرف سے خاموشی کی نہ ٹوٹنے والی دھند چھاجائے تو سمجھ لیجئیے گا کہ اب یہ سناٹا حشر میں ہی ٹوٹے گا!--اسپریچولسٹ (گفتگو) 06:50, 30 اکتوبر 2008 (UTC)

اسلام و علیکم![ترمیم]

اُمید ہے کہ مزاجِ گرامی بخیر ہونگے۔ میں نے اس مضمون کے لئے زلزلے کا سانچہ بنایا تھا لیکن میں اس میں تصویر استعمال نہیں کرپا رہا ہوں، کیا آپ برائے کرم میری اعانت فرمائینگے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 06:42, 3 نومبر 2008 (UTC)

  • میرے خیال میں اس کو مقفل کرنے سے پہلے اس کے اصل مضمون کو بحال کردینا چاہیئے تھا۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 08:23, 5 نومبر 2008 (UTC)

برقیرہ[ترمیم]

السلام علیکم! انگریزی لفظ electrode کی معانی برقیرہ ہے اور یہ لفظ اُردو ویکی پر بھی زیرِ استعمال ہے. تاہم، اِس سے منسلک دو اور اِصطلاحات cathode اور anode کیلئے اُردو ویکی پر ‘‘صبط’’ اور ‘‘مصعد’’ کے الفاظ تحریر ہیں. میرے خیال میں ہمیں برقیرہ جیسے الفاظ ہی اپنانے چاہئیے، جیسے cathode کیلئے منفیرہ (منفی + برقیرہ) اور مثبیرہ (مثبت + برقیرہ). انگریزی الفاظ cathode اور anode بھی electrode سے ملتے جلتے ہیں. --محبوب عالم 08:53, 3 نومبر 2008 (UTC)