تبادلۂ خیال صارف:عمران سبحانی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خوش آمدید!

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں: اور

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

جناب عمران سبحانی کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 205,228 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 11:03, 22 مئی 2013 (م ع و)

  • نیم محفوظ مضامین میں ترامیم کے اختیارات خود کار طریقے سے مل جاتے ہیں تاہم اس کے لئے کھاتہ کم از کم تین دن پرانا ہونا ضروری ہے۔ جب تک آپ دیگر مضامین میں ترامیم و تصحیح کرسکتے ہیں۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 13:11, 26 مارچ 2009 (UTC)
  • السلام علیکم جناب ، اگر آپ دونوں کھاتے استعمال کریں گے تو دوسرے افراد کو آپ سے رابطے میں دشواری ہوگی اور اگر آپ ایک ہی کھاتہ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اگر آپ چاہیں تو دوسرے کو بالکل بھول جایۓ ، یا آپ چاہیں تو اس کو حذف بھی کروا سکتے ہیں۔ آپ کا تحریر کردہ مضمون موقع روۓ خط دیکھا ، ماشااللہ اچھی کوشش ہے۔ چند باتوں کی وضاحت پیش کرنا چاہتا ہوں
  1. موقع اصل میں site کو کہتے ہیں ، جیسے موقع واردات یعنی site of crime وغیرہ ؛ دیکھیۓ site۔
  2. ایک لغت میں تو ایک لفظ کے متعدد معنی لکھے جاتے ہیں ؛ جبکہ دائرۃ المعارف پر ایک انگریزی کے لیۓ ایک ہی اردو معنی استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
  3. جب آپ کوئی انگریزی کا اردو متبادل درج کرنا چاہیں تو مناسب ہوگا کہ اس کو پہلے تلاش کے خانے میں انگریزی spelling میں لکھ کر تلاش کا button دبا کر دیکھ لیا جاۓ کہ وہ لفظ پہلے سے ویکیپیڈیا پر موجود تو نہیں ؟ اگر ہے تو کس متبادل کی صورت ہے ؟ پھر اس کے بعد اگر آپ چاہیں تو اسی کو استعمال کر لیجیۓ اور اگر آپ کے خیال میں پہلے سے زیر استعمال متبادل مناسب نہیں تو آپ اس بات پر گفت و شنید کے لیۓ اسی صفحے کا تبادلۂ خیال کا صفحہ استعمال کر سکتے ہیں۔
  4. لب لباب یہ کہ ، موقع روۓ خط ، دو الفاظ کا اصطلاحات کا مرکب ہے ؛ موقع + روۓ خط اور اس کی انگریزی online site ہوتی ہے۔ --سمرقندی 01:56, 27 مارچ 2009 (UTC)
  • جناب سمر قندی صاحب رہنمائی کا بہت شکریہ۔ میں گزارش کروں گا کہ میرا پرانا والا کھاتہ حذف کردیں۔ میں آئندہ کسی بھی مضمون کو لکھتے وقت زیادہ محتاط رویہ اختیار کروں گا۔ عمران سبحانی

تصاویر[ترمیم]

تصاویر upload کے لیۓ درج ذیل طریقۂ کار اختیار کیا جاتا ہے۔

  1. دائیں قائمہ (right menu) میں زبراثقالِ ملف (file upload) پر جایۓ۔
  2. کھلنے والے صفحے پر ، اسم ملف (فائل) کا منبع کے button پر دبا کر ملف کا انتخاب کیجیۓ۔
  3. پھر نیچے موجود ، زبراثقال ملف (اپ لوڈ فائل) کا button دبا کر ملف کو زبراثقال کر لیجیۓ۔
  4. ممکن ہو سکے تو تصاویر کو PNG format میں زبراثقال کرنا بہتر ہوتا ہے۔
  5. زبراثقال کے بعد جس مضمون میں متعلقہ زبراثقال شدہ تصویر رکھنی ہو اس کے لیۓ مندرجہ ذیل طریقۂ کار اختیار کیجیۓ۔
    1. مضمون میں تصویر کے لیۓ منتخب مقام پر یہ coding لکھیۓ
      [[Image:Picture name.PNG|thumb|200px|discription of picture in urdu]]
    2. تصویر کی جسامت آپ px کے عدد کو کم یا زیادہ کر کہ اپنے مضمون کے مطابق موزوں کر سکتے ہیں۔
    3. مذکورہ بالا coding کے بعد نمائش دبا کر ایک نظر دیکھ کر اطمینان کر لیجیۓ کہ تصویر مناسب نظر آتی ہے یا کسی تبدیلی کی ضرورت ہے۔
    4. اس طرح زبراثقال شدہ تصاویر مضمون کے متن میں خود بخود بائیں جانب آتی ہیں؛ اگر آپ کو دائیں جانب لانا ہو تو thumb کے بعد | لگا کر right کا اضافہ کر دیجیۓ۔ بہتر یہی ہوتا ہے کہ تصاویر کو بائیں جانب ہی رکھا جاسکے۔
کھوپڑی میں دماغ کے مقام کا اظہار
  • اگر آپ کوئی تصویر انگریزی ویکیپیڈیا سے لینا چاہیں اور اسکے نیچے Wikimedia Commons لکھا ہو تو اس کو زبراثقال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ، بلکہ صرف اسکا نام لکھ دینا کافی ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر سامنے نظر آنے والی تصویر کا مندرجہ ذیل coding کے مطابق صرف نام لکھا گیا ہے

    [[Image:Skull and sagittal brain.svg|thumb|150px|کھوپڑی میں دماغ کے مقام کا اظہار]]

    اور یہ خود بخود اردو ویکیپیڈیا پر آگئی ہے۔

دیگر سوالات کے لئے، میں آپ سے درخواست کرونگا کہ سمرقندی صاحب سے رابطہ فرمالیں کیونکہ آج کل مصروفیت کے سبب میں وقت نکالنے سے قاصر ہوں۔ والسلام ----اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:26, 2 اپريل 2009 (UTC)

جدول ، سانچہ اور دستخط[ترمیم]

السلام علیکم۔ آپ کے سوال کی ترتیب ؛ جدول ، سانچہ ، دستخط ہے۔ درمیانی چیز خاصی متنوع الاستعمال ہوتی ہے؛ لہذا اگر آپ وضاحت فرما سکیں کے کس مقصد کا سانچہ درکار ہے تو وضاحت میں آسانی ہوگی لیکن سیدھی سی بات صرف یہ ہے کہ جو سانچہ بنانا ہو اس کے عنوان کی ابتداء میں ------ سانچہ: ------- کا اضافہ کر دیجیۓ۔

  • جدول کے لیۓ مندرجہ ذیل انداز میں coding کی جاتی ہے۔
{| class="wikitable"
|-
! سرخی 1
! سرخی 2
|-
| قطار1، خلیہ1
| قطار1، خلیہ2
|-
| قطار2، خلیہ1
| قطار2، خلیہ2
|}

اور مندرجہ بالا ترمیز کا نتیجہ مندرجہ ذیل ملے گا۔ اسی طرح آپ کو جتنی قطاریں اور خلیات درکار ہوں ان کا اضافہ کر سکتے ہیں۔

سرخی 1 سرخی 2
قطار1، خلیہ1 قطار1، خلیہ2
قطار2، خلیہ1 قطار2، خلیہ2
  • دستخط کے لیۓ آپ کو تدوین کے خانے میں اوپر کی جانب دائیں سے دسویں پر (یعنی نو کے بعد) موجود button کو ایک بار دبانا کافی ہے یا پھر آپ اپنے کلیدی تختے پر چار بار ~~~~ کا نشان بھی دبا سکتے ہیں۔ --سمرقندی 09:24, 2 اپريل 2009 (UTC)
  • گو کہ آج کل مصروفیات کے سبب وکیپیڈیا کو وقت نہیں دے پارہا ہوں لیکن گاہے بگاہے حالیہ تبدیلیوں پر نظر پڑتی رہتی ہے، یونہی دیوانِ عام سے گزر رہا تھا تو اچانک نظر آپ کی تحریر کردہ ایک عبارت پر پڑی، جس میں آپ نے عصرِ حاضر کی عظیم روحانی ہستی حضور قبلہء عالم سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالیٰ کے متعلق ”نام نہاد صوفی“ اور ”غیر اسلامی تعلیمات“ کی اصطلاح استعمال کی جو کہ انتہائی افسوسناک امرہے۔

جاننا چاہیئے کہ مسلمان ویسے ہی آپس کی نااتفاقیوں اور فرقہ پرستی کے سبب زبوں حالی کا شکار ہیں، اگر ایسے میں ہم ایک دوسرے پر طعن و تشن کی روایت برقرار رکھیں گے تو اس سے نفرتوں کو فروغ ملے گا نہ کہ محبتیں بڑھیں گی تو برائے کرم محبتیں بڑھانے والی باتیں کریں نہ کہ نفرتوں کا پرچار۔ مزید برآں یکہ آپ کوئی حق نہیں پہنچتا کہ کسی پر بلاتحقیق ایسے گھٹیا الزامات لگائیں۔ دین ایک انتہائی حساس معاملہ ہے اور اس میں جذبات سے بالاتر ہوکر حقائق اور علم کی روشنی میں بات کریں اور معاملہ فہمی کے ساتھ بات کریں نہ کہ کسی کو کافر و منفافق قرار دیں۔ اُمید ہے کہ آپ میری باتوں کا برا نہیں منائیں گے۔ اگر پھر بھی کوئی بات ناگوار گزری ہو تو میں معذورت خواں ہوں۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:45, 4 اپريل 2009 (UTC)

قابل تعریف[ترمیم]

السلام علیکم! اُمید ہے مزاج بخیر ہوں گے. بالآخر، کوئی تو ایسا ساتھی ملا جو طرزیاتی و شمارندکاری مقالات میں دلچسپی رکھتا ہو. آپ کا انداز معیاری ہے، جس پر میں تمام ویکیپیڈین کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں. بس ایک گزارش ہے کہ دو چیزیں اُردو ویکی کے ہر مقالہ میں ضرور رکھنی چاہئیں: ایک زمرہ اور دوسرا انگریزی ویکیپیڈیا کا بین الوکی ربط. آپ جو مقالہ مرتب کررہے ہوں، وہی مقالہ (عموماً) انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی موجود ہوتا ہے، اپنے مقالے کے آخری میں بین الویکی ربط کچھ اِس طرح شامل کیا جاسکتا ہے: مثال کے طور پر ایڈوبی نظامات کیلئے انگریزی ویکی پر مقالہ Adobe systems کے نام سے ہے تو آپ اپنے مقالے میں [[en:Adobe systems]] لکھ کر انگریزی ویکیپیڈیا کا بین الویکی ربط مرتب کرسکتے ہیں.

قابلِ فخر کام کرنے پر ایک بار پھر مبارک باد. کاوش جاری رکھئے. شکریہ!... --محبوب عالم 16:46, 8 اپريل 2009 (UTC)

  • برائے مہربانی دیوان عام میں میرا جواب حاضر خدمت ہے۔ امید ہے توجہ فرمائیں گے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 12:45, 9 اپريل 2009 (UTC)

السلام علیکم[ترمیم]

  • سبحان اللہ! شان ہے اللہ کی سبحانی صاحب ، نجانے کتنے روز سے آپ کو پیغام دینے کا سوچ رہا تھا اور یقین کریں گے آپ کہ ابھی شمارندے پر اسی مقصد سے آیا تھا؟ اور دیکھیۓ! آپ موجود ہیں۔ کیسے رہے اتنے روز ؟ خیریت سے تو ہیں نا آپ؟ --سمرقندی 06:54, 26 جون 2009 (UTC)
  • وعلیکم السلام سمر قندی صاحب وہ کہتے ہیں نا دل کو دل سے راہ ہوتی ہے بس آج وہی بات ہو گئی۔ دفتر میں کام کچھ زیادہ ہوتا ہے اور گھر والا شمارندہ خراب ہے آج کل۔ انشااللہ کچھ دنوں بعد آپ سے مستقل ملاقات رہے گی۔ اپنی غیر حاضری پر معذرت خواہ ہوں۔--عمران سبحانی 07:44, 26 جون 2009 (UTC)

لاپتہ وکیپیڈین[ترمیم]

آپ نے کافی عرصہ سے اردو وکیپیڈیا میں کوئی ترمیم نہیں کی اس لئے آپ کو لاپتہ وکیپیڈین کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے- --شہزادہ محمّد سمیع اللہ 23:13, 1 نومبر 2012 (UTC)

ادخال سانچہ جات در صفحہ الخدمت فاونڈیشن پاکستان[ترمیم]

نامکمل خوش آمدید، عمران سبحانی! میں شمارندی برنامج ہوں اور دائرۃ المعارف میں خودکار جانچ پڑتال پر مامور ہوں۔ صفحہ الخدمت فاونڈیشن پاکستان کی پڑتال کے بعد جسے آپ نے تحریر کیا ہے، مجھے پتہ چلا کہ:

  • اس میں داخلی روابط موجود نہیں ہیں۔ مضامین میں داخلی روابط داخل کرنے سے قارئین کو مختلف صفحات میں آمد ورفت میں انتہائی آسانی ہوتی ہے؛ لہذا آپ سے گذارش ہے کہ اپنے تحریر کردہ مضمون کے موضوع کی مناسبت سے داخلی روابط داخل فرمائیں۔
  • اس میں زمرہ جات موجود نہیں ہیں۔ مضامین میں زمرہ جات کی وجہ سے قارئین کو دائرۃ المعارف کی ورق گردانی میں انتہائی سہولت ہوتی ہے اور بآسانی موضوع سے متعلق یکجا مضامین تک رسائی حاصل ہوجاتی ہے؛ لہذا آپ سے گذارش ہے کہ اپنے تحریر کردہ مضمون میں مناسب زمرہ جات داخل فرمائیں۔
  • اس میں حوالہ جات موجود نہیں ہیں۔ حوالہ جات کی فراہمی کی ذمہ داری بنیادی طور پر مضمون لکھنے اور اس میں اضافہ کرنے والے صارفین پر ہے۔ بسااوقات بغیر حوالہ معلومات سے بہتر ہوتا ہے معلومات ہی نہ ہوں۔ لہذا آپ سے گذارش ہے کہ مضمون سے متعلق مناسب حوالہ جات فراہم کریں۔
  • یہ مختصر مضمون ہے، اس لیے اس میں {{نامکمل}} کا اضافہ کیا گیا۔ امید ہے کہ آپ اس میں مزید متعلقہ معلومات کا اضافہ کریں گے۔ اگر فی الحال آپ اس میں اضافہ کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں تو اس سانچہ کو نہ نکالیں۔

روابط برائے معاون صفحات: آسان · انداز مقالات · ہدایات برائے تحریر · زمرہ جات · ترمیم

اس گذارش پر عمل درآمد کے بعد آپ ان سانچوں کو صفحہ سے ہٹا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے خیال میں یہ اطلاع غلط ہے تو میرے منتظم سے رابطہ کریں۔
--شعیب روبہ (تبادلۂ خیال) 23:14, 19 نومبر 2012 (UTC)

اردو ویکیپیڈیا پر 100 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں[ترمیم]

100 ترامیم
اردو ویکیپیڈیا پر 100 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو کہ اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:44, 20 اگست 2017 (م ع و)