تبادلۂ خیال صارف:محبوب عالم/وثق اول

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نیا صارف فہد

اصطلاحات[ترمیم]

"صفحہ اول" پر computer glossary کا ربط ہے۔ کوشش کریں کہ وہاں دی اصطلاحات استعمال کریں۔ اگر مشورہ درکار ہو تو مطلوب الفاظ پر پوچھ سکتے ہیں۔ --Urdutext 00:14, 10 جون 2008 (UTC)

REDIRECT[ترمیم]

ایک صفحے کو دوسرے کی طرف پلٹانے کے لیے اُپر آپ کو #R کا icon نظر آئے گا، اس کا استعمال کریں۔--Urdutext 00:06, 12 جون 2008 (UTC)

زمرہ[ترمیم]

مضمون میں زمرہ ضرور ڈال دیا کریں۔

انگریزی ربط[ترمیم]

انگریزی وکیپیڈیا کی طرف ربط بھی ضرور ڈال دیا کریں۔ --Urdutext 00:08, 12 جون 2008 (UTC)

  • اسلام علیکم جناب محبوب صاحب۔ ایک بات کی جانب توجہ چاہتا ہوں کہ آپ radiation کے لیۓ شعاع ریزی کا لفظ استعمال کررہے ہیں جو کہ غلط تو نہیں مگر دور بعید کسی نا کسی جگہ سائنسی مضامین میں مسائل یا کم از کم مشکل ضرور پیدا کر سکتا ہے۔ اگر آپ ---- تلاش ---- کے خانے میں radiation لکھ کر تلاش کریں تو آپ کو یہ صفحہ مل جاۓ گا۔ اسکے علاوہ بھی متعدد جگہوں پر radiation کے لیۓ اشعاع ہی آیا ہے۔
  1. Radiation medicine = طب اشعاع
  2. irradiation = اشعاعی
  3. thalamic radiation = اشعاع مہادیہ
  4. optic radiation = اشعاع بصری

اشعاع بصری کو بصری شعاع ریزی لکھنا کسی طرح بھی مناسب نہیں ہوگا :-) سمرقندی

Please search for the terms by their english names on the urdu wikipedia before attempting to come up with alternatives. The terminology has to reamin consistent throughout the wikipedia.

--Urdutext 23:49, 19 جون 2008 (UTC)

Before moving a page, please check how many pages link to it. And there are interwiki links too!

--Urdutext 00:39, 13 جولا‎ئی 2008 (UTC)

font[ترمیم]

وکیپیڈیا پر آج کل کم حاضری کی وجہ سے فونٹ تبدیلی پر اس وقت اتفاقِ رائے ممکن نہیں۔ البتہ آپ اپنے لیے فونٹ تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ کے پچھلے چند مضامین خوب ہیں۔ مبارکباد۔ --Urdutext 23:20, 18 جولا‎ئی 2008 (UTC)

معترف[ترمیم]

السلام علیکم محبوب عالم صاحب! میں اردو وکیپیڈیا کا ایک منتظم ہوں لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے فعال طریقے سے یہاں موجود نہیں لیکن آپ جیسے نئے ساتھیوں کی کاوشوں کو دیکھ کر دل کو اطمینان نصیب ہوتا ہے۔ آپ کا کام بہت خوب ہے اور اس نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔ میں وکیپیڈیا پر ریگولر ہونے کی کوشش کر رہا ہوں اس لیے اگر کام کے سلسلے میں کچھ مسائل ہوں تو بلا جھجک پوچھ سکتے ہیں مجھ سمیت تمام حاضر ساتھی آپ کی مدد کی بھرپور کوشش کریں گے۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • پیغام یا شکریہ۔ Tahoma کے بارے میں پہلے بھی غور ہوا تھا اور پھر دوبارہ دیگر ساتھیوں سے بات کی جاسکتی ہے، آپ اس تبدیلی کی کوئی وجہ رکھتے ہیں؟ یعنی آپ کے خیال میں یہ تبدیلی کیوں درکار ہے؟ ویسے Tahoma میں اعراب نظر نہیں آتے۔ سمرقندی
  • جناب محبوب عالم صاحب امید ہے خیرت سے ہونگے۔ میرا خیال ہے کہ اگر تعریف پر مشتمل مضامین میں انکو چھوٹا سمجھ کر ---- زمرہ : نامکمل ---- رکھا جاتا رہے گا تو نامکمل مضامین کا ایک پہاڑ بن جاۓ گا۔ مناسب یہ ہوگا کہ اگر مضمون میں اسکی صرف تعریف بھی موجود ہو تو اسکو متعلقہ زمرہ جات میں ہی رکھا جاۓ نا کہ زمرہ نامکمل میں۔ زمرہ نامکمل میں صرف ان مضامین کو رکھنا بہتر ہوگا کہ جن میں صرف مستقبل کے حوالے کے لیۓ صرف ایک لفظ (مثلا اسکی صرف انگریزی) موجود ہو۔ سمرقندی
  • سلام علیکم ؛ پیغام کا بہت شکریہ ۔ مطبعہ مناسب ترین ہوگا کیونکہ اس سے دیگر متعدد الفاظ جو ویکی پر آچکے ہیں ان میں یکسانیت پیدا ہوگی۔ براۂ کرم مضمون طبع (temper / type / nature) دیکھ لیجیۓ تو آپ کو اسکی ماخوذ کرنے کی وجہ سے آگاہی ہو جاۓ گی۔ سمرقندی
  • جناب محبوب عالم صاحب امید ہے خیریت سے ہونگے۔ ہماری کوشش ہونی چاہیۓ کہ کسی بھی ایک انگریزی اصطلاح کے لیۓ اردو دائرہ المعارف پر ایک ہی اردو متبادل کو استعمال کریں؛ گو ہمارے ایسا کرنے سے مختلف رنگ برنگے متبادلات ختم تو نہیں ہوجائیں گے مگر کم از کم ہم لوگ اسطرح اردو ویکی یکسانیت قائم کرنے میں ضرور کامیاب ہوجائیں گے جو آنے والوں کے لیۓ آسانی کا باعث ہوسکتی ہے۔ اسی وجہ سے میں printer کے لیۓ صرف مطبعہ کو لکھ دیا ہے، امید ہے کہ آپ بھی اس یکسانیت کی کوشش سے اتفاق فرمائیں گے۔ سمرقندی
    • محبوب عالم صاحب اس امر میں کسی کو کیا شبہ ہو سکتا ہے کہ ہر انگریزی لفظ کے الگ معنی ہونے چاہئیں۔ اب معاملہ کچھ اس قسم کا ہے کہ میں اس طرح کے مضامین کے حوالے سے بالکل کورا ہوں اور کوئی رائے نہیں دے سکتا۔ اگر اس حوالے سے آپ، سمرقندی صاحب، سلمان رضوی اور اردو ٹیکسٹ صاحبان کوئی متفقہ فیصلہ کرتے ہیں تو مجھے قبول ہوگا۔ ویسے وکیپیڈیا پر آپریشن کو عالجہ لکھا جاتا ہے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

لفظ برائے لیزر[ترمیم]

  • ماشااللہ جناب محبوب عالم صاحب ؛ آپ کی تجویز نے احساس دلایا کہ اردو ویکی کا دامن تخلیقی اذہان سے ناپید نہیں ہے۔ گو کہ ترتاش اوائل الکلمہ تو نہیں مگر اسکے باوجود ترخیمہ کی تعریف کے برعکس بھی نہیں جاتا اس لیۓ مجھے اس نام پر کوئی اعتراض نہیں۔ میں یہ تجویز دیوان عام میں رکھ رہا ہوں دیگر ساتھیوں کی راۓ اتفاق و نااتفاق آجانے کے بعد ایسا کر لیں گے۔ سمرقندی
  • جناب محبوب صاحب آپ کی تجویز کے مطابق LASER کو ترتاش کی جانب رجوع مکرر کردیا گیا ہے۔ وجۂ تسمیہ میں چند درکار ترامیم بھی کی گئیں ہیں جیسے نور کو روشنی میں اور تحریکی کو تنبیہی میں تبدیل کرنا وغیرہ۔ ایک نظر ملاحظہ فرما لیجیۓ اور کوئی بات وضاحت طلب ہو تو آگاہ فرمایۓ۔ --سمرقندی 12:56, 12 اگست 2008 (UTC)
  • جناب پیغام کا شکریہ؛ میں آپ کی تجویز کو ایک بار پھر دیوان عام میں رکھ رہا ہوں اور دیگر ساتھیوں کی راۓ کے بعد اس پر جو اتفاق ہوا اسی پر عمل کر لیا جاۓ گا۔ آپ اگر اس ویکی کی تاریخ پر دیوان عام کے وثق سے جاکر نظر ڈالیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہاں ایک ایک لفظ بنانے پر مخالفتوں کے پہاڑ کھڑے کر دیۓ گۓ تھے لہذا پھر میں الفاظ بنانے کے بجاۓ ممکنہ حد تک وہی الفاظ اختیار کرنے شروع کردیۓ کہ جو کسی نا کسی لغت میں اساس رکھتے ہوں۔ بہت سے الفاظ آپ کو اب بھی ویکی پر ایسے ملیں گے کہ جو کسی لغت میں نا ہوں گے مثال کے طور پر غدومہ ، روبالہ ، ہمعضلومہ وغیرہ وغیرہ۔ ایک بات عرض کرنی تھی کہ جہاں تک ممکن ہوسکے مضمون کے عنوان میں اعراب نا استعمال کیجیۓ ؛ مزید یہ صفحہ بھی ملاحظہ کیجیۓ انداز مقالات (Style of articles) --- دوسری عرض یہ ہے کہ براۂ کرم اپنے ہر مضمون میں اسکا انگریزی نام لازمی طور پر دیا کیجیۓ مثال کے طور پر عمل تعدیل (neutralization) ---- اور تیسری گذارش یہ ہے کہ اپنے ہر مضمون میں انگریزی ویکیپیڈیا کا بین الویکی (interwiki) ربط بھی ضرور رکھ دیا کیجیۓ اس سے مزید معلومات حاصل کرنے کے خواہشمند اور مضمون میں بہتری کرنے کی کوشش کرنے والوں کو آسانی ہوتی ہے ---- اور آخری بات یہ کہ اگر آپ کی مراد عمل تعدیل سے neutralization ہی ہے تو کیا اسکے لیۓ عمل تعدیل سے بہتر لفظ ------ استعدال ------ یا اگر استعدال مشکل لگتا ہو تو صرف تعادل یا تعدیل ------ نہیں ہوگا ؟ جو کہ یک لفظی بھی ہے اور زیر لگانے کی قباحت سے بھی پاک۔ --سمرقندی 01:55, 13 اگست 2008 (UTC)

سانچہ[ترمیم]

  • آپ نے درست کہا کہ تعادل پر اعراب کے بغیر درست لفظ میں غلطی آسکتی ہے، اس بات کی وضاحت صفحہ انداز مقالات میں کر دی گئی ہے کہ ایسی صورت میں جہاں ضرورت ہو اعراب کو مضمون کی سرخی میں لکھ دیا جاۓ؛ خیر میں اس بات پر زور نہیں دیتا بس یہ کہنا چاہوں گا کہ جہاں تک ممکن ہوسکے عنوان میں اعراب نا استعمال ہوں تو اچھا ہے، بہر صورت محبوری ہو تو الگ بات ہے۔
  • آپ نے درست کہا کہ تعادل اور تعدیل میں قواعد کے اعتبار سے فرق ہے ، مگر میری پہلی تجویز تو استعدال کی تھی جو کہ neutralization reaction کا ایک قریب ترین اور کامل متبادل ہے، تعادل اس صورت میں تجویز کیا گیا تھا کہ اگر استعدال مشکل ہونے کی صورت میں قابل قبول نا ہو۔
  • Infobox Language/family-color کے parameter میں تبدیلی ممکن نہیں کیونکہ اس کو اردو ویکی پر اصل سانچے کی صورت میں بنایا نہیں گیا ہے بلکہ انگریزی ویکی سے نقل کر کہ جوں کا توں استعمال کیا جاتا ہے تاکہ بار بار ہر زبان کے لیۓ وہ سانچہ لگانے میں آسانی ہو اور صرف نقل کر کہ وہ حصے اردو میں کر دیۓ جائیں جو کہ screen پر نظر آتے ہیں، اسکی اندرونی coding تبدیل کرنا ضروری بھی نہیں اور موجودہ صورت میں ممکن بھی نہیں۔ --سمرقندی 11:15, 14 اگست 2008 (UTC)
  • محبوب صاحب آپ کا کام اور جذبہ لائق تحسین ہے۔ گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ براۂ کرم ، ایک ہی لفظ کے لیۓ ہر جگہ دو یا دو سے زیادہ نام استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیۓ۔ یہ ہماری سالوں کی محنت پر پانی پھیرنے کے مترادف ہوگا۔ ایسے متبادلات کا تذکرہ متعلقہ مضمون میں کیا جاسکتا ہے نا کہ ہر ہر اس جگہ کہ جہاں اسکا ذکر آرہا ہو۔ جب حاسب کو شمارندہ کے صفحہ پر لکھ دیا گیا ہے کہ عربی میں حاسب کہا جاتا ہے تو پھر ہر صفحہ پر شمارندہ کے ساتھ حاسب یا حاسوب درج کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہ جاتی ۔ ان ہی رنگ برنگی اصطلاحات (آسان کرنے کی کوشش میں) کی وجہ ہے کہ آج اردو میں سواۓ اس اردو ویکی کے کہیں سائنس پر معلومات دستیاب نہیں، حد تو یہ ہے کہ آپ کی اس قوم نے آج تک خود کو ایک سائنسی لغت تک مہیا کرنے کا اہل ثابت نہیں کیا۔ مزید ہم لوگوں کو چاہیۓ کہ جب تک دیوان عام میں کوئی فیصلہ نا ہوجاۓ تو اس وقت تک صفحات میں بڑی تبدیلیوں سے گریز کریں ، میں یہ بات خود اپنے لیۓ بھی کہہ رہا ہوں اور تمام اردو ویکی پر لکھنے والوں سے بھی۔ تحمل اور غور و فکر سے کام کرنا بہتر ہوتا ہے۔ --سمرقندی 01:00, 16 اگست 2008 (UTC)

یاد آوری[ترمیم]

جناب محبوب صاحب اسلام علیکم۔ processor , operator اور transceiver کے بارے میں آپ کی تجاویز کو درج کر لیا ہے اور ان پر تحقیق کر رہا ہوں چند روز میں انشااللہ اپنے خیال سے آگاہ کر دوں گا ، تھوڑا وقت دیجیۓ۔ transduction پر بھی تحقیق کر رہا ہوں ، تاکہ اصطلاحات میں آپس میں ٹکراؤ نا ہونے پاۓ ، ایک لفظ کو صرف اسی جگہ رکھ کر نہیں سوچا جاتا بلکہ سائنس میں اس لفظ کا دیگر تمام شعبہ جات میں استعمال بھی ملحوظ رکھنا ضروری ہوتا ہے ، اسی وجہ سے آپ کو بعض نام عجیب یا غیر موزوں نظر آرہے ہونگے۔ --سمرقندی 12:22, 18 اگست 2008 (UTC)

موصلیت اور ایصالیت[ترمیم]

  • ناچیز کی راۓ میں conductance کے لیۓ ایصالیت اور conductivity کے لیۓ موصلیت (تلفظ : موَصِّلیَت / muwasiliyat) درست ہے۔ مزید اسی قسم کے ملتے جلتے الفاظ کے لیۓ اس جگہ (Here) موجود سانچہ اصطلاح برابر بھی دیکھ لیجیۓ گا۔ --سمرقندی 01:27, 20 اگست 2008 (UTC)

potential[ترمیم]

اردو میں عموماً potential کو مخفی کہا جاتا ہے حتیٰ کے نصابی کتب میں بھی گمان غالب ہے کہ مخفی کا لفظ ہی آتا ہے جو کہ potential کے سائنس میں استعمال کے لیۓ نہایت غیر موزوں ہے کہ سائنسی مضامین میں potential کسی بھی لحاظ سے مخفی کے قریب نہیں آتا۔ امکان اور رجحان وغیرہ بھی مناسب نہیں۔ میرے خیال میں اردو میں potential کا بہترین متبادل جو اسکے انگریزی سائنسی مفہوم ، قدرت ، کوشش ، صلاحیت اور طاقت وغیرہ پر کامل آتا ہے وہ ------ جہد ------ ہے؛ اور یہاں سے برقی جہد بھی بنتا ہے اور potential difference کے لیۓ ------ فرق جہد / فرق الجہد ------- بھی بن جاتا ہے۔

  • potential = جہد
  • potential energy = جہدی توانائی
  • potential difference = فرق الجہد
  • electrical potential برقی جہد

اردو میں مستعمل مخفی کا لفظ potential کے صرف ان معنوں میں مناسب آتا ہے کہ جب وہ احتمال کے نزدیک استعمال ہو رہا ہو (سائنسی مضامین میں ایسا کم ہی ہوتا ہے) مثال کے طور پر potential risk کو مخفی خطرہ یا اختطار مخفی کہہ سکتے ہیں۔ بہرحال ؛ بعد اس وضاحت کے عرض ہے کہ میرے نزدیک تو جہد ہی بہتر متبادل ہے مگر میرا اس کے انتخاب پر اصرار نہیں ، وضاحت پیش کردی ہے اب آپ لوگ جو چاہیں ، مخفی یا جہد ، فیصلہ کر لیں۔ --سمرقندی 13:43, 21 اگست 2008 (UTC)

اوزون[ترمیم]

براۂ کرم ، مضمون اوزون کے صفحۂ تبادلۂ خیال کو دیکھۓ اور مضمون کے اندراجات میں مناسب اصلاح فرمایۓ۔ --سمرقندی 13:51, 21 اگست 2008 (UTC)

entropy[ترمیم]

  • جناب محبوب صاحب ایک راۓ درکار ہے۔ entropy کے لیۓ آپ کے خیال میں بہتر لفظ کیا ہونا چاہیۓ۔ اردو کی بعض لغات میں اسے اقتطاع لکھا ہوا پایا گیا ہے۔ جبکہ میرے خیال سے ایک تو یہ کہ یہ لفظ خاصہ بھاری بھرکم ہے (گو بھاری بھرکم قبول کیا جاسکتا ہے اگر کوئی اور چارہ نہیں ہو) دوسرے یہ کہ یہ entropy کے درست مفہوم کو بھی ادا نہیں کر رہا۔ بعض اوقات اسکو --- ناکارگی ---- بھی لکھا جاتا ہے جو شاید اسکے صرف طبیعیاتی تصور کو ادا کرتا ہے مگر درست حقیقت اس سے بھی سامنے نہیں آ پاتی۔ entropy کا لفظ en بمعنی in اور trope بمعنی turn یا direction سے بنایا جاتا ہے۔ اردو میں tropin کے لیۓ اس انگیزات کے صفحے Hormone پر انگیزے کی turn اور direction کی خصوصیت کے لیۓ trope کے لیۓ مائلہ (tropin) استعمال ہوا ہے، مذکورہ صفحہ پر thyrotropin دیکھیۓ۔
  • entropy = درمائلت
  • entropy = ناکارگی
  • entropy = اقتطاع
  • entropy = اعتلاج
  • اعتلاج کا لفظ علج سے بنا ہے۔ درمائلت ؛ entropy کی اوپر بیان ماخوذیت کا متبادل ہے یعنی اندر کی جانب مائل ہوجانے کی خاصیت ، مطلب یہ کہ توانائی کا اس نظام کے اندر ہی مائل (turn) ہوجانا یا ختم ہو جانا بہ الفاظ دیگر ناقابل استعمال ہو جانا۔ اگر آپ کے علم میں کوئی اور بہتر متبادل ہو تو براۂ کرم ضرور آگاہ کیجیۓ۔ --سمرقندی 07:04, 23 اگست 2008 (UTC)

براۂ کرم دستخط کا سانچہ درست کر لیجیۓ[ترمیم]

محبوب صاحب سلام علیکم اور پیغام کا شکریہ ۔ آپ کے دستخط کے نیچے جو کچھ بھی لکھا جاتا ہے اسکا یہ حال ہو جاتا ہے ؛ براہ کرم دستخط کا سانچہ درست کر لیجیۓ --سمرقندی 05:11, 24 اگست 2008 (UTC)

entropy[ترمیم]

آپ نے entropy کے بارے میں ناچیز کی رائے طلب کی ہے.

انگریزی کا یہ لفظ ایک مخصوص لفظ ہے جس کے تین مطلب ہیں:

۱- کسی عمل کے دوران غیر دستیاب توانائی کی مقدار.

۲- کسی نظام کی بے ضابطگی یا انتشار کا مقداری پیمائش.

۳- طبعی نظامات غیر رَجعی طور پر انتشار کی طرف جانے کا رجحان رکھتے ہیں. اِس رجحان کو entropy کہاجاتا ہے.

entropy کی لفظی معنی کو اگر دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ لفظ یونانی الفاظ en اور tropē سے مل کر بنا ہے جس کے معانی بالترتیب in یعنی میں/اندر/فی اور change یعنی تبدیلی/مائیلیت/تغیّر کے ہیں. اِس معانی کو مدّ نظر رکھتے ہوئے میں درمائلت کے حق میں ہوں. یہ لفظ نہ تو بھاری ہے اور نہ ہی ادائیگی میں مشکل. اور یہ انگریزی لفظ کی صحیح معنی بھی ہے. خصوصاً، طبعی نظامات غیر رَجعی طور پر انتشار کی طرف جانے کا رجحان، کی بنیاد پر. یہ لفظ دوسرے متبادلات کی بنسبت زیادہ صحیح ہے. اِس لفظ سے درمائل یا درمائلہ = entropic بھی اخذ کیا جاسکتا ہے.

محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ

  • معلوم ہوتا ہے کہ "درمائلت" پر اتفاق ہو رہا ہے۔--Urdutext 01:21, 24 اگست 2008 (UTC)

کیا ایسا ممکن ہے؟[ترمیم]

  • میں یہ چاہتا ہوں کہ اردو وکی پیڈیا جلد از جلد 10،000 مضامین سے آگے نکل جائے۔ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے اور ماہِ رمضان میں عموماً دفتری اُمور اتنے زیادہ دقیق و توجہ طلب نہیں ہوتے یا یہ کہہ لیں کہ کام کا بوجھ عام دنوں کی نسبت تھوڑا کم ہوتا ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ ہم وکی پیڈیا کے فعال ممبران و منتظمین کے ساتھ مل کر 10،000 کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ماہ رمضان کا فائدہ اُٹھائیں اور ایسی مہم چلائیں کہ ماہِ رمضان کے دوران زیادہ سے زیادہ مضامین لکھے جائیں۔ اس ضمن میں نئے فعال ممبران کو یہ پیشکش بھی کی جاسکتی ہے کہ اس مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ مضامین (جامع اور مستند مضامین) لکھنے والوں کو اردو وکی پیڈیا کا منتظم بھی بنایا جاسکتا ہے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 04:46, 24 اگست 2008 (UTC)

وقت و ابعاد[ترمیم]

اصطلاح term

بعد
ابعاد
بعدی
ابعادی
یک بعدی
یک ابعادی
سہ ابعادی
ابعادِ ثلاثہ
چارابعادی
کثیرابعادی
ابعادیت
سہ ابعادیت
تبدلِ ابعادی
ثبتِ ابعادی

dimension
dimensions
dimensional
dimensional
uni dimensional
uni dimensional
three dimensional
three dimensional
four dimensional
multi dimensional
dimensionality
three dimensionality
dimensional change
dimensional stability

عربی قواعد کی مناسبت سے اگر کوئی لفظ درکار ہے تو پھر ---- ثلاثۃ الابعاد ---- درست ہوگا لیکن میرا خیال ہے کہ یہاں three کے لیۓ سہ کا لفظ زیادہ بہتر رہے گا اور ال کا اضافہ بھی نہیں کرنا پڑے گا۔ ویسے سہ الابعاد بھی لکھنا غلط نہیں ہوگا لیکن ی کے اضافہ سے لفظ کو سہ ابعادی کی صورت سادہ بنایا جاسکتا ہے۔ سامنے سانچہ اصطلاح برابر میں اسی قسم کے ملتے جلتے الفاظ درج کیۓ ہیں ملاحظہ فرمایۓ اور کوئی اصلاح درکار ہو تو آگاہ فرمایۓ۔ وقت کے مضمون میں آپ جو مناسب سمجھیں اصلاح و ترامیم فرما لیجیۓ۔ --سمرقندی 00:54, 25 اگست 2008 (UTC)

درست و احسن[ترمیم]

جناب محبوب صاحب physics کے لیۓ درست تلفظ ---- طبیعیات ----- ہوگا یعنی بہتر ہے کہ ب کے بعد ی کا اضافہ فرما لیا جاوے گویا طبعی کو طبیعی اور طبعیات کو طبیعیات تحریر کرنا احسن ہے، ایک نظر طبع کا صفحہ دیکھ لیجیۓ گا۔ مزید یہ کہ نۓ زمرے بنانے سے پہلے ایک نظر بڑے زمرے کو ضرور ملاحظہ فرما لیا کیجیۓ کہ ہوسکتا ہے جو ذیلی زمرہ آپ بنانا چاہ رہے ہوں وہ کسی بڑے زمرے میں پہلے سے موجود مل جاۓ ، اس طرح ایک ہی مقصد کے دو مختلف ناموں سے ذیلی زمروں کے اضافے کی روک تھام کی جاسکتی ہے --سمرقندی 01:14, 25 اگست 2008 (UTC)

غیر ضروری ترمیز[ترمیم]

  • محبوب صاحب اسلام علیکم۔ براہ کرم اضافی یا غیر ضروری ترمیز استعمال نہیں کیا کیجیۓ اس کی ایک مثال بے وجہ رنگوں کا استعمال ہے۔
  • دوسری گذارش یہ ہے کہ ضدابہام کا ربط دینے کے لیۓ ہم لوگوں کو چاہیۓ کہ ایک ہی قسم کا جملہ یا عبارت استعمال کریں اس طرح نظم و ضبط کا احساس اجاگر ہوتا ہے، کیا ایسا نہیں؟؟
ضدابہام کے لیۓ کوئی جملہ یا عبارت خود لکھنے اور اس میں رنگ بھرنے کے بجاۓ آسان طریقہ سانچہ { { دیگر } } کا استعمال ہے۔ اسکا آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنے صفحہ کا صرف عنوان اس سانچے میں | کے بعد رکھ دیجیۓ۔ آپ کو ضدابہام کا لفظ لکھنے کی ضرورت نہیں وہ کام یہ سانچہ خود بخود کر دے گا۔ یعنی یوں لکھا جاتا ہے۔
{{دیگر|حرکیات}} اور اسکا نتیجہ مندرجہ ذیل ظاہر ہوتا ہے

مزید یہ کہ براہ کرم اب حرکیات کا صفحہ دیکھ لیجیۓ تو بات واضح ہو جاۓ گی۔

  • محرکیہ ، engine کے لیۓ آتا ہے اور اسکی جمع محرکیات بھی بنتی ہے جو کہ kinetics کے لیۓ محرکیات میں ابہام کا باعث ہوگی۔ کچھ اور سوچ لیتے ہیں۔ --سمرقندی 00:43, 27 اگست 2008 (UTC)
  • جناب محبوب صاحب آپ نے اس جانب توجہ دلائی ہے کہ اردو ویکی پر kinematics کے لیۓ جنبشیات اور dynamics کے لیۓ حرکیات آرہا ہے ؛ اب kinetics کے لیۓ کیا لفظ اختیار کیا جاۓ ؟ محرکیات کا لفظ engine کے لیۓ محرکیہ کی جمع کے زمرے میں آجاتا ہے اس لیۓ ناقابل استعمال ہے۔ حراک کا لفظ animation کے لیۓ آچکا ہے اس لیۓ حراکیات animation سے تعلق کا ابہام پیدا کرے گا۔ اب ناچیز کے خیال میں ایک ہی بہتر لفظ رہ گیا ہے اور وہ ہے ------ حرکت ------ سے ------ حرکتیات ------ اب آپ حضرات اپنی راۓ دیجیۓ کہ kinetics کے لیۓ حرکتیات کا لفظ بہتر ہے ؟ یا کوئی اور بہتر متبادل آپ کے ذہن میں ہے ؟ --سمرقندی 16:33, 27 اگست 2008 (UTC)
  • جناب محبوب عالم صاحب ، اگر آپ کی مراد کثیر جنسی آمیزے سے heterogeneous کی ہے تو پھر میرے خیال میں مناسب لفظ ------ غیر ہم جنس آمیزہ ----- ہوگا۔ اگر آپ hetero کو تلاش کے خانے میں لکھ کر تلاش دبائیں گے تو آپ کو یہ صفحہ عدم غیرلاقحت مل جاۓ گا۔ اردو کی کیمیاء کی کتابوں میں اور حکمت و طب کی کتب میں بھی hetero کے لیۓ غیر کا لفظ ہی آتا ہے۔ --سمرقندی 16:49, 27 اگست 2008 (UTC)

غیر، عنصرپیمائی ، فولاد[ترمیم]

اصطلاح term

ہم
غیر ، مختلف
کثیر ، مکثور
ہم جنس
ہمجنسہ
ہمجانِس
ہم جنیسیت
ہمجانسی
غیرہمجنس
غیرالجنس (بہتر)
غیرجانس
غیرجنیس
غیروراثی

homo
hetero
poly
homogeneous
homogenate
homogeneity
homogeneization
homogenicity
heterogeneous
heterogeneous
heterogeneity
heterogenetic
heterogenetic

جناب محبوب صاحب ، میں آپ کی قابلیت کی بہت قدر کرتا ہوں۔ براہ کرم hetero کے لفظ پر غور فرمایۓ؛ میں ہر انگریزی کو جوں کا توں لکھنے پر مصر نہیں ، مگر یہاں معاملہ یہ ہے کہ یہی لفظ ---- غیر ---- بہتر ہے اور یہی مستعمل بھی ہے۔ مزید یہ عرض ہے کہ کثیر اور مکثور ، اردو ویکی پر poly کے معنوں میں آچکے ہیں۔

  1. آپ نے hetero کے بارے میں وضاحت غالباً توجہ سے نہیں دیکھی۔ احقر نے یہ کہا ہے کہ hetero کا لفظ مستند ترین طب و حکمت کی کتب سمیت اردو کی کیمیاء کی کتابوں میں بھی غیر ہی آتا ہے اور میرا نہیں خیال کہ ایک مناسب لفظ مستند کتابوں میں ہونے کے باوجود اسکو نظر انداز کر کہ محض آسان لفظ کو اختیار کرنے کی خاطر نیا لفظ لے لیا جاۓ۔
  2. کثیر اور مکثور ، poly کے لیۓ استعمال ہوتے ہیں۔
  3. لفظ جنس کو sex سے ممکنہ طور پر دور رکھنے کے لیۓ عربی قواعد کا سہارا لے کے جنسی کے بجاۓ جانس اور جنسیت کے بجاۓ جنیسیت لکھنا بہتر ہے۔
  4. stoichiometry کے لیۓ مناسب لفظ ، عنصرپیمائی ہوگا۔
  5. steel کے لیۓ فولاد ہی درست ہے۔ --سمرقندی 02:30, 28 اگست 2008 (UTC)
  • اسلام علیکم ، tansformation کے لیۓ حالت کے لحاظ سے استحالہ آرہا ہے اس لیۓ transformer کے لیۓ بھی حالت ہی سے محول بہتر ہوگا۔ converter کے لیۓ مبدل مناسب لگتا ہے اور ویکی پر آبھی چکا ہے۔ redox کے لیۓ تخسید نہایت ہی مناسب اور بہتر لفظ ہے ، آپ نے بہت خوب امتزاج کیا ہے، ماشااللہ۔ --سمرقندی 06:09, 30 اگست 2008 (UTC)

رمضان المبارک[ترمیم]

بے زباں کو جب وہ زباں دیتا ہے
پڑھنے کو پھر وہ قرآن دیتا ہے
بخشنے پہ جب آئے اُمت کے گناہوں کو
تحفے میں گناہگاروں کورمضان دیتا ہے

ماہ رمضان کی بہت بہت مبارک قبول کیجئے۔ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صدقے میں صحیح راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے! آمین--اسپریچولسٹ (گفتگو) 04:20, 2 ستمبر 2008 (UTC)

  • اسلام علیکم جناب محبوب صاحب۔ بہت انتظار کرایا صاحب ، تشویش ہو چلی تھی کہ آپ کو کوئی بات ناگوار نا گذر گئی ہو اور روٹھ بیٹھے ہوں۔ بہت خوشی ہوئی دوبارہ آپ کو برسرپیکار دیکھ کر۔ --سمرقندی 10:58, 4 ستمبر 2008 (UTC)
  • اللہ آپ کو تمام رمضان ہی نہیں ، صدا صحت و توانائی سے سرشار رکھے۔
  1. andrology = طب مذکر
  2. andrologist = ماہر طب مذکر

--سمرقندی 11:13, 4 ستمبر 2008 (UTC)

گـذارش[ترمیم]

محبوب صاحب اسلام علیکم؛ دو گذارشات ہیں۔

  1. ایک گذارش عرض یہ ہے کہ براۂ کرم ------ میکانیات ------- کا زمرہ حذف فرما دیجیۓ ، اور اس کے بجاۓ ------ زمرہ:آلاتیات استعمال فرما لیجیۓ ، بصورت دیگر ویکی پر ایک نہایت عجیب صورتحال پیدا ہو جاۓ گی کہ ایک ہی علم کا ایک زمرہ اردو میں اور ایک انگریزی میں ، میرا خیال ہے کہ یہ مناسب نہیں۔
  2. دوسری عرض یہ ہے کہ براۂ کرم جب بھی کوئی نیا زمرہ بنانا چاہیں تو اسکی انگریزی کو تلاش کے خانے میں لکھ کر تلاش کر کہ دیکھ لیا کیجیۓ ، تلاش کے وقت زمرہ یا category کا اضافہ نہیں کیجیۓ بس اصل عبارت تلاش کی جانا چاہیۓ ، مثال کے طور پر اگر آپ mechanics کا زمرہ بنانے سے قبل mechanics کو تلاش کے خانے میں لکھ کر دیکھ لیتے تو اس قدر اضافی کا نا بڑھتا۔
  3. جب بھی کوئی زمرہ بنائیں تو اس میں لازمی طور پر براۂ کرم و مہربانی یہ دو سانچے لازمی رکھ دیا کیجیۓ ؛ سانچہ {{اس}} اور سانچہ {{انگ}} ان کے استعمال کی مثال کے لیۓ اوپر دیا گیا ----- زمرہ:آلاتیات ------- ملاحظہ فرمایۓ۔ یہ اس لیۓ لازم ہوتا ہے کہ عام طور پر اردو ویکی پر زمروں کا انگریزی interwiki نہیں رکھا جاتا ، اور اب اگر سانچہ { { انگ } } بھی نا ہو گا تو اس کا کچھ پتا نہیں چلے گا کہ آپ کی درج اردو سے کیا مراد ہے۔ آپ کے لکھے ہوۓ کئی زمرے ناقابل فہم ہیں کیونکہ ان انگریزی متبادل کا مذکورہ بالا سانچہ نہیں دیا گیا۔ --سمرقندی 09:08, 5 ستمبر 2008 (UTC)
  • Geodesy کے لیۓ مساحیات ہی مناسب ہے۔ --سمرقندی 09:16, 5 ستمبر 2008 (UTC)

جی بہتر[ترمیم]

محبوب صاحب تھوڑا سا وقت دیجیۓ۔ آج آموختار کو چھوڑ کے space کا ایک ضد ابہام صفحہ لکھنے کا ارادہ ہے امید ہے کہ فضاء اور خلاء کا مسئلہ واضح جاۓ گا۔ پھر اسکے بعد منتقصولہ پر بھی بات کر لیں گے۔ آپ کے تجویز کردہ باقی متبادلات بھی ذہن میں ؛ ان پر بھی جلد ہی کام کر لیں گے۔ انشااللہ --سمرقندی 04:13, 6 ستمبر 2008 (UTC)

  • محبوب صاحب آپ کی بات بالکل درست ہے کہ حیاتیات میں reproduction کے لیۓ تولید اور توالد کے الفاظ ہی مناسب ترین ہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ موجودہ reproduction کا صفحہ اصل میں ایک ضد ابہام ہے اور اس پر reproduction کے حیاتیاتی استعمال کے ساتھ ساتھ دیگر علوم میں استعمالات کے روابط دے دیۓ جائیں گے پھر اس وقت تمام بات واضح ہو جاۓ گی۔ میں آپ کے تجویز کردہ تمام الفاظ ، دفتر میں تحریری طور پر رقم کرتا جاتا ہوں ؛ اور کسی کو بھی نظر انداز نہیں کیا سب پر انشااللہ ایک ایک کر کےمل جل کر کام کر لیں گے، بہت سے الفاظ خاصا وقت طلب کرتے ہیں جن پر کچھ لکھنے سے قبل مکمل اور کامل ترین یقین کرنا چاہتا ہوں تاکہ پھر بار بار تبدیلیاں نا کرنا پڑیں۔ فی الحال ایک گذارش کرنا ہے کہ اگر آپ یہ سمجھتے ہوں کہ کوئی لفظ ابھی فیصلہ طلب ہے یا اسکا اردو متبادل تبدیل کیا جانا چاہیۓ تو اسکو مضامین میں اردو عبارت میں نہیں لکھنا چاہیۓ بلکہ جوں کا توں انگریزی میں ہی لکھ دینا نہایت مناسب ہوگا اس سے بہت سی پیچیدگیوں سے نجات مل سکتی ہے اور پھر درست اور متفقہ متبادل کا فیصلہ ہو جانے پر اردو میں تبدیل کرنا کوئی ایسا مشکل کام نہیں ہوگا اور باآسانی کسی بھی وقت کیا جاسکے گا۔ --سمرقندی 16:44, 6 ستمبر 2008 (UTC)

خلومایہ[ترمیم]

اسلام علیکم جناب محبوب عالم صاحب۔ آپ کا تخلیق کردہ cytoplasm کے لیۓ لفظ بہت بھلا سا تو معلوم ہوتا ہے مگر ----- مایہ ----- کا اضافہ ایک لازمی ابہام پیدا کرے گا۔ اول تو یہ کہ یہ کسی بھی طرح مائع سے اخذ نہیں کیا جاسکتا اور دوئم یہ کہ اردو ہی نہیں فارسی میں بھی مایہ کبھی بھی plasm یا رقیق کے معنوں نہیں آتا بلکہ اسکا مطلب ؛ سرمایہ ، سبب ، ذخیرہ وغیرہ کا ہوتا ہے۔ اس لیۓ cytoplasm کے لیۓ لفظ کو ایک اور اردو نام خل + مائع کی جانب منتقل کیا ہے۔ براۂ کرم ایک نظر دیکھ لیجیۓ اور کوئی راۓ یا مشورہ یا اعتراض ہو تو آگاہ فرمایۓ تاکہ باہم صلاح سے اصلاح کی جاسکے۔ دعاگو۔ --سمرقندی 06:27, 9 ستمبر 2008 (UTC)

بحر بیکراں[ترمیم]

  • اسلام علیکم جناب محبوب عالم صاحب۔ میں نے اپنی حقیر راۓ کا اظہار ، آپ کے اشارہ کردہ مضمون کی جانب ، اسکے تبادلۂ خیال:نستعلیق کے صفحے پر کر دیا ہے۔ اگر میں نے کچھ غلط کہا یا میں غلطی پر محسوس ہوا تو براۂ کرم آگاہ فرمایۓ گا کہ ناچیز ہر لمحے اپنی اصلاح چاہتا ہے۔ --سمرقندی 06:25, 10 ستمبر 2008 (UTC)

توجہ درکار[ترمیم]

جناب محبوب صاحب پہلی بات تو یہ کہ میرا اشارہ آپ کی تحریر پر نہیں تھا بلکہ میں نے اس میں آج منظر صاحب کی جانب سے کی جانے والی ترامیم پر بات کی تھی اور آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں نے انکا استرجع بھی کردیا تھا۔ دوسری بات یہ کہ reflex کے لیۓ اضطرار کسی طور مناسب نہیں ، بہتر لفظ انعکاس ہے براۂ کرم پہلے سے موجود منعکس کا صفحہ دیکھ لیجیۓ۔ --سمرقندی 13:35, 10 ستمبر 2008 (UTC)

کتابوں میں[ترمیم]

جناب محبوب عالم صاحب؛ پیغام کا نہایت شکریہ۔ reflex کا کلمہ عمومی حیاتیات کے بجاۓ طب سے زیادہ نزدیک ہے اور اسکی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ ۔۔۔۔۔

  • جاندار کے جسم میں کسی بھی نسیج میں ہونے والی منعکس شدہ ایسی حرکت یا فعل کہ جو مرکزی عصبی نظام کے پیچیدہ تجزیات کے بغیر واقع ہوتی ہو reflex کہلاتی ہے۔ یعنی آسان الفاظ میں اس بات کو یوں کہہ سکتے ہیں کہ کسی بھی stimulus کے باعث ایک sensory neuron میں داخل ہونے والی حس یا اطلاع اسکے جسد یا soma اور پھر dendrites تک جا کر دماغ تک پہنچنے کے بجاۓ motor neuron میں داخل ہو کر واپس (منعکس / مڑ جانا) اسی نسیج یا عضو تک آجاۓ کہ جہاں وہ ابتدائی stimulus واقع ہوا تھا اور اس motor neuron کی وجہ سے اس عضو میں حرکت پیدا ہو تو اس حرکت کو reflex کہا جاۓ گا۔

اب آپ خود فیصلہ کیجیۓ کہ اوپر کی تعریف (جو کہ طب کی مستند ترین نصابی کتب اور لغات میں دیکھی جاسکتی ہے) کی رو سے اس میں اضطرار یا اجبار کا مفہوم کہاں سے نکل آیا ؟؟ میں حیران ہوں کہ ایسی غلط اندراجات والی کتابیں بھی دستیاب ہیں !! عمر تمام ہونے پر ہے مگر اضطرار کو reflex کے معنوں میں کسی مستند حیاتیاتی یا طبی کتاب میں نہیں پایا، خیر۔ اگر کوئی کتاب لکھنے والا (جس کا آپ نے حوالہ دیا ہے) اوپر کے دماغ تک جاۓ بغیر لوٹ آنے کے مفہوم کو عجلت یا جبر سے لوٹانے کے مفہوم میں لے جاکر اضطرار کا لفظ اختیار کرتا ہے تو میرا خیال ہے کہ وہ غلطی پر ہے اور بہتر ہوگا کہ اس کی تصانیف سے اجتناب کیا جاۓ۔ میرا خیال ہے کہ اب آپ خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کیا بہتر ہے۔

morphology کے لیۓ شکلیات ہی مناسب ہے --سمرقندی 04:41, 11 ستمبر 2008 (UTC)