تبادلۂ خیال صارف:ناصر میمن

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خوش آمدید![ترمیم]

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں: اور

(?_?)


بزمِ اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید ناصر میمن

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 205,260 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔


بہتر ہوگا کہ آپ آغاز ہی میں درج ذیل صفحات پر نظر ڈال لیں:


یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 10:33, 18 اکتوبر 2016 (م ع و)

حوالہ جات کی درستی[ترمیم]

محترم صاحب!

بہت خوشی کی بات ہے کہ آپ مضامین میں حوالہ جات کی درستی کا کام کر رہے ہیں۔ آپ کو ہر بار ترمیم کے ساتھ حوالے کی درستی (درست لفظ درستی ہے) لکھنا پڑتا ہے، اب آپ کو خلاصہ ترمیم کے ساتھ ایک فہرست نظر آئے گی، جس میں مرکب الفاظ سے خلاصہ ترمیم کی ایک فہرست ہے، جس پر بھی آپ ایک کلک کریں وہ الفاظ (خلاصہ ترمیم) خود بخود خلاصہ لکھنے والی پٹی میں درج ہو جائیں گے۔Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:14, 24 فروری 2017 (م ع و)
محترم عبید رضا بھائی! میری غلطی کی اصلاح اور اس کام میں آسانیاں فراہم کرنے کا بہت شکریہ۔ اللہ عزوجل آپ کو دو جہاں کی بھلائیاں نصیب فرمائے، آمین۔--ناصر میمن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:24, 28 فروری 2017 (م ع و)

زبردستی حوالہ جات تبدیل[ترمیم]

ناصر میمن صاحب مجھے بہت خوشی ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر آپ لکھ رہے ہیں آپ کا ذوق بھی مجھے اچھا لگا ایک بات کی نشاندہی کرنا چاہتا ہوں کہ جناب دانستہ یا نادانستہ کچھ جگہوں پر ضیائے طیبہ کے حوالے زبردستی ڈال رہے ہیں جب آپ نے وہاں سے کچھ لیا نہیں تو صرف حوالہ ڈالنے کا کیا مقصد ہے ؟دیکھیں محمد معصوم مجددی میں آپ نے اپنی پہلی ترمیم میں مقامات معصومی کا حوالہ ختم کرکے ضیائے طیبہ کو ڈال دیا اسی طرح دوسری ترمیم میں اصلاح المسلمین کا حوالہ ختم کر کے ضیائے طیبہ ڈال دیا تیسری ترمیم میں مناقب احمدیہ و مقامات سعیدیہ ختم کر کے ضیائے طیبہ ڈال دیا آپ ضیائے طیبہ سے مواد لیں اس میں اضافہ کریں اور پھر حوالہ بھی دیں لیکن پہلے حوالے ختم کر کے ٹھونسنے والی بات نہ کریں

یہ غلطی نادانستہ طور پر ہوئی ہے۔ عموماً میں ان حوالوں کو حذف کرتا ہوں جن کے لنک درست کام نہیں کر رہے ہوتے ہیں یعنی وہ ویب سائٹ ہی نہیں کھل رہی ہوتی ہے۔میں آئندہ اس بات کا خیال رکھوں گا، ان شاء اللہ العزیز۔--ناصر میمن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:28, 28 فروری 2017 (م ع و)
یہ مناسب رویہ نہیں ہے، اگر آپ اس ویب سائٹ کی تشہیر کے لیے کر رہے ہیں تو اس سائٹ کا حوالہ ہی ممنوع قرار دیا جا سکتا ہے، آپ حوالہ نکالنے کی بجائے مزید حوالہ شامل کر سکتے ہیں، یعنی ایک بات کا ایک حوالہ مضمون میں موجود ہو تو آپ دوسرا حوالہ اسی بات کا مزید شامل کر سکتے ہیں، جتنی اہم اور متنازع بات ہو گی اس پر حوالے کی تعداد اسے قابل تحسین بنائے گی۔ امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے قیمتی وقت کا مثبت استعمال جاری رکھیں گے۔Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:06, 25 فروری 2017 (م ع و)
محترم عبید رضا بھائی! سب سے پہلے تو میں آپ کو میری اصلاح کرنے پر دلی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ یقیناً اصلاح کرنے والا انسان کا بہترین دوست ہوتا ہے۔میں نیت کرتا ہوں کہ اب میں آئندہ بہت زیادہ احتیاط کروں گا اور آپ کو شکایت کا موقع نہیں دوں گا، ان شاء اللہ عزوجل۔--ناصر میمن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:02, 28 فروری 2017 (م ع و)
محترم ناصر میمن صاحب، پہلے سے موجود حوالہ جات کو نکال کر کسی دوسرے حوالے کو داخل کرنا انتہائی نا مناسب اور ویکیپیڈیا کی اصطلاح میں تخریب کاری کے زمرے میں آتا ہے۔ اگر آپ کو نئے حوالے کا اندراج مقصود ہو تو پہلے سے موجود حوالہ کو قائم رکھتے ہوئے نئے حوالے جات کا اندراج کریں۔ آپ سے گزارش ہے کہ محترم عبید رضا صاحب کی بات کو اہمیت دیتے ہوئے مستقبل میں محتاط رہیں۔
جی ضرور، ان شاء اللہ عزوجل--ناصر میمن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:46, 28 فروری 2017 (م ع و)

واٹس ایپ[ترمیم]

محترم صاحب!

کیا آپ واٹس ایپ یا کوئی دوسری موبائل ایپلیکیشن استعمال کر رہے ہیں، تو اس نمبر کو محفوظ کر کے رابطہ کریں

03325929584Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:41, 28 فروری 2017 (م ع و)

جناب کہاں غائب ہیں، آپ سے کچھ فرمائش کی تھی، ابھی حال ہی میں ایک ایم فل کا مقالہ دعوت اسلامی پر لاہور سے شائع ہوا ہے اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بھی ایک ایم فل کا مقالہ لکھا گیا ہے، اس سے پہلے ایک جرمنی میں جرمن زبان میں پی ایچ ڈی کا مقالہ دعوت اسلامی و تبلیغی جماعت کے تقابلی جائزے پر لکھا گیا ہے جو آن لائن جرمن زبان میں موجود ہے، اور ایک کیمبرج یونیورسٹی سے امام احمد رضا اور دعوت اسلامی پر مقاملہ لکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اگر مزید کام ہوا ہو تو مجھے ابھی علم نہیں۔ پاکستان و بھارت میں کئی چھوٹی بڑی کتابیں اور رسائل دعوت اسلامی، اور امیر دعوت اسلامی پر چھپ چکے ہیں، اگر کسی غیر مرکو کے علاوہ کسی نے خاص فیضان سنت پر مضمون یا رسالہ وغیرہ لکھا ہو، تنیقدی یا تعریفی تو ضرور مطلع کریں، تاکہ کتاب کے مضمون کو بہتر کر سکوں۔Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:18, 18 مئی 2017 (م ع و)