تبادلۂ خیال صارف:کاشف عقیل/فہرست مقالات

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ماشاءاللہ کاشف بھائی، میں آج صبح سے اسی فہرست پر کام کر رہا ہوں اور میں نے سڈنی، برسلز، ابراہیم علیہ السلام، موسی علیہ السلام، عیسی علیہ السلام, وائى كنگ، توحیدیت اور اس کے علاوہ بھی کچھ بین الویکی روابط تلاش کر کے درج کئے اور اس کے بعد یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی کی میری ترمیمات کو آپ کی اس فہرست نے خود کاری کے تحت ہی درج کر دیا ہے جبکہ میں ایک فہرست بنا رہا تھا جو میں نے آپ کے سپرد کرنی تھی کہ مندرجہ بالا بین الویکی روابط میں نے درج کر دئیے ہیں اور آپ ان کا اس فہرست میں اندراج کر لیں۔ واقعی آپ کی یہ کوشش نہایت قابل تعریف و تحسین ہے۔ محض اتنا ہی عرض کروں گا کہ ماشاءاللہ۔--ساجد امجد ساجد 08:41, 11 اگست 2010 (UTC)

  • کاشف بھائی، یہ فہرست 14 اگست کے بعد تازہ نہیں ہوئی ہے، اگر یہ فہرست تازہ ہو جائے تو معلوم پڑ جائے گا کہ کتنے مقالہ جات باقی ہیں، کیونکہ کچھ ایسے مقالہ جات ہے جو میں نے تحریر کر دئیے ہیں لیکن اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ ویسے یہ فہرست کب کب تازہ ہوتی ہے۔ --ساجد امجد ساجد 21:55, 4 ستمبر 2010 (UTC)