مندرجات کا رخ کریں

تبادلۂ خیال صارف:گل زیب انجم زیب

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

(?_?)


بزمِ اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید گل زیب انجم زیب

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 215,018 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔


یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
آپ سے معاونت درکار ہے، دکھائیں پر کلک کریں

محترم گل زیب انجم زیب! اردو ویکیپیڈیا پر دوسری ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں مضامین کی تعداد کافی کم ہیں۔ ہم سب احباب اردو ویکیپیڈیا پر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ذیل میں اُن صفحات کے روابط دئیے جا رہے ہیں جہاں پر ان مضامین کے روابط موجود ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ جو روابط آپ کو سرخ رنگ میں نظر آئیں، اُن روابط پر صفحات بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ آپ محض اردو میں صفحات بنائیں اسے ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ہم خود لے آئیں گے، اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ خود ہی معیار ی مضامین بنانے لگیں گے۔



-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 12:04, 12 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

پیام عید

[ترمیم]

- : پیام عید :-

(عید قربان قربانی کا تقاضا کرتی ہے)

تحریر :-  گُل زیب انجم

      بہت ہی عمدہ لباس زیب تن کیے بچے کچے پکے راستوں کے کنارے کھیل رہے تھے ۔ ہر بچہ خوشی سے چہچا رہا تھا جیسے کوئی بلبل پھولوں بھرے باغ میں ڈالی ڈالی بیٹھ کر چہچا رہا ہو سب خوش گپوں میں لگے تھے کوئی اپنے دیدہ زیب لباس کی قیمت بتا رہا تھا تو کوئی اپنی پسند پر داد لے رہا تھا کسی کا لباس اس مہارت سے سلائی کیا گیا تھا کہ دوسرے بار بار اس کے لباس کو دیکھ رہے تھے لیکن وہ اس بچے سے بےخبر تھے جو رستے کے اس کنارے بیٹھا اشکوں سے منہ دھو رہا تھا ۔ وہ اپنے بنا بٹن کے گریبان کو ایک ہاتھ سے اس انداز سے پکڑے ہوئے تھا کہ جیسے کوئی جھاڑے کے دنوں میں اپنے گریبان کو پکڑے ہوئے ہو۔ قمیض کی آستینیں جانے کب سے بٹنوں سے ناآشنا تھیں ۔ کف ہر طرح کی قید سے آزاد تھے اور یوں میلے کچیلے تھے کہ جب وہ آنسوؤں صاف کرنے کے لیے ہاتھ آنکھوں پر مارتا تو اسے خود ہی گن محسوس ہوتی شاید اسی لیے وہ دوسرے لڑکوں سے دور ہو کر بیٹھا تھا اپنے پھٹے پرانے کپڑوں کو دیکھ دیکھ کر روتا کبھی آسمان کی طرف دیکھتا تو کبھی حسرت بھری نگاہوں سے خوش لباس بچوں کو دیکھتا ابھی کچھ سوچ کر اس نے گھٹنوں پر ناک رگڑ کر صاف کی اور پھر اسی جگہ ٹھوڑی رکھ کر اپنے پاوں کو دیکھنے لگا جو پتہ نہیں کب سے جوتوں کی رفاقت سے محروم تھے پاس پڑے ایک تنکے کو اٹھا کر پاؤں کی خشک جھلی پر نقش نگاری کرنے لگا ۔ جانے کیا سوجی کہ پھر بلک بلک کر رونے لگا اب بجائے آگے پیچھے دیکھ کر رونے کے صرف گھٹنوں پر ہی ماتھا ٹکائے  روئے جا رہا تھا۔ دفعتا" ایک دست شفقت سر پر ٹکا جس کے ٹکتے ہی محسوس ہوا کہ کائنات کی تمام شفقت اس کے سر پر آ گئی ہو سکون وہ میسر ہوا کہ اشکوں کا طلاطم رک گیا ۔ اتنی دیر میں کانوں میں بہت ہی نرم اور شریں، دل کو چھو لینے والی آواز سنائی دی " بیٹا تم کیوں رو رہے ہو " ۔ اس مشفق آواز کا سننا ہی تھا کہ بچہ اور بلک بلک کر رونے لگ گیا ۔کائنات کی  مشفق ہستی پاس بیٹھ کر بچے کو رحمت بھرے دست مبارک سے دلاسے دیتے ہوئے ڈھارس بندھانے کی کوشش کے ساتھ ساتھ پوچھ  جا رہا تھی کہ کیوں رو رہے ہو مجھے بتاو ۔ بچے نے ماں باپ سے بڑھ کر پیار دینے والی ہستی کو پرنم آنکھوں سے دیکھا اور روندی ہوئی آواز میں کہا آج عید کا دن ہے میری ماں نہیں جو مجھے نہلاتی میرے بال سنوارتی اور نہ ہی میرا باپ ہے جو مجھے پہننے کو اچھے کپڑے لا دیتا جو میں پہنتا اور بچوں کے ساتھ کھیل سکتا ۔۔“بچے کی بات سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔ شاید مجسم رحمت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اپنا زمانہ یتمی یاد آ گیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچے کے گرد اور دھول سے اٹے ہوئے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرتے ہوئے اٹھایا  اس کا ہاتھ پکڑآ اور اپنے گھر لے آئے۔  ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”اس بچے کو نہلا دو۔“ جب تک اسے نہلایا جاتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادرِ مبارک کے دو ٹکڑے کر کے ایک ٹکڑا اسے تہبند کی طرح باندھ دِیا اور دوسرا اس کے بدن پر لپیٹ دِیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مبارک ہاتھوں سے اس کے سر پر تیل لگا کر کنگھی کی۔ حتیٰ کہ جب وہ بچہ تیار ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم زمین پر پاؤں کے بل بیٹھ گئے اور اس بچے سے فرمایا:” آج تم چل کر نہیں بلکہ میرے کندھوں پر سوار ہوکر گلیوں میں گھومو گے۔“آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس یتیم بچے کو اپنے کندھوں پر سوار کرلیا اور اس گلی میں تشریف لے گئے جس میں بچے کھیل رہے تھے۔ اب وہ بچے اس بچے کو حسرت سے دیکھ رہے تھے جو شانہ نبوت پر سواری کر رہا تھا ۔

          عید اپنے ساتھ لفظ قربانی لیے آ رہی ہے اور یہ قربانی ان پر واجب ہے جو اس کی استعداد رکھتے ہیں لیکن شفقت محبت ہر کسی پر واجب ہے صرف لفظوں کی قربانی کرتے ہوئے دو میٹھے بول بول کر انسانیت کی معراج کو پہنچ سکتے ہیں ۔ آس پاس بے شمار ایسے بچے ہیں جو اس حسرت سے آپ کو دیکھ رہے ہوں گے کے شاید آپ بھی نبی مکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شفقت والی سنت پر اتریں گے ۔ قربانی کے گوشت کو فریج میں رکھ لینے سے بہتر ہے آپ ان کو بھی دیں جو اس دن کا شدت سے انتظار کر رہے تھے کہ عید قربان آئے گی تو ہم بھی گوشت کھائیں گے ۔ ایسے لوگوں کا خاص خیال رکھیں ۔ عید گاہ جاتے ہوئے رستے میں بہت سے اچھے اور نارمل لباس میں بچے ملیں گے آپ ان کو پہلے سلام کر کے اور عید مبارک کہہ کر اپنے بڑے ہونے کا عملی نمونہ پیش کریں ان سے مصافحہ کریں اور ان کی تعریف میں چند الفاظ مسکراتے ہوئے کہیں۔  آڑوس پڑوس اور رشتہ داروں میں بچوں کو عیدی دینے کا رواج عام کریں جو رشتہ دار یا پڑوسی کسی وجہ سے ناراض ہیں ان کو منانے میں پہل کر کے اپنی انا کی قربانی دیں ۔ کس کو معلوم کہ یہ دن پھر کون دیکھے گا آج جس طرح ہم دوسرے یتامیٰ کو دیکھ رہے ہیں  کیا پتہ آنے والے سال ہمارے بچے اس فہرست میں شامل ہوں ۔ ۔۔۔ اس عید کے مہفوم کو سمجھ کر منائیں ۔ اور اپنے ہر عمل سے سنت پر اتریں۔ محبتیں بانٹیں اپنے عمل سے ثابت کریں کہ واقع عید قربان کے پیام پر عمل پیرا ہو کر عید منا رہے ہیں ۔ 103.137.24.204 15:11، 25 جون 2023ء (م ع و)