تبادلۂ خیال صارف:Fahads1982
نیا موضوع| |
وثائق | |||
|---|---|---|---|
|
براہ مہربانی نئے پیغامات میرے تبادلہ خیال کے اخیر میں پوسٹ کریں اور سرخیوں کا استعمال ضرور کریں۔ شکریہ!
گجر-پرتیہار
[ترمیم]آپ نے گجر-پرتیہار صفحہ پر کی گئی ترامیم رد کردیں۔ میں اس کی وجہ پوچھ سکتا ہوں؟ Arsalchechi (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:20، 22 اگست 2024ء (م ع و)
فائل:UEFA Euro 2024 Logo.svg کے حوالے سے اجازت نامے کے مسائل
[ترمیم]
فائل:UEFA Euro 2024 Logo.svg اپلوڈ کرنے کے لیے شکریہ۔ میں نے ایسا پایا کہ آپ نے کاپی رائٹ کا ایک درست لائسینس ٹیگ فراہم کیا ہے تاہم اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ فائل کے تخلیق کار نے دیے گئے لائسنس کے تحت اسے جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
اگر آپ خود اس میڈیا کے کاپی رائٹ ہولڈر ہیں لیکن پہلے اسے کہیں اور شائع کر چکے ہیں (خاص طور پر آن لائن)، تو براہ کرم یا تو:
- CC BY-SA یا کسی اور قابل قبول مفت لائسنس کے تحت دوبارہ استعمال کی اجازت دینے والا ایک نوٹ بنائیں (دیکھیں یہ فہرست) اصل اشاعت کی سائٹ؛ یا
- اصل اشاعت سے وابستہ ایڈریس سے permissions@wikimedia.org پر ای میل بھیجیں، جس میں مواد پر آپ کی ملکیت اور اسے مفت لائسنس کے تحت شائع کرنے کا آپ کا ارادہ بتایا جائے۔ آپ کو اجازت نامہ کا نمونہ یہاں مل سکتا ہے۔ اگر آپ یہ قدم اٹھاتے ہیں تو وقت سے پہلے حذف ہونے سے بچنے کے لیے فائل کی تفصیل کے صفحہ پر {{permission pending}} شامل کریں۔
اگر آپ نے اسے مکمل طور پر خود نہیں بنایا ہے، تو براہ کرم فائل بنانے والے سے اوپر درج دو مراحل میں سے ایک لینے کے لیے کہیں، یا اگر فائل کا مالک آپ کو ای میل کے ذریعے پہلے ہی اجازت دے چکا ہے، تو براہ کرم permissions@wikimedia.org پر ای میل کو آگے بھیج دیں۔
اگر آپ کو یقین ہے کہ میڈیا ویکیپیڈیا:غیر آزادمواد کے معیار پر پورا اترتا ہے، تو {{منصفانہ استعمال}} یا ویکیپیڈیا:فائل کاپی رائٹ ٹیگز پر موجود کوئی مناسب ٹیگ استعمال کریں۔ منصفانہ استعمال، اور ایک عقلی دلیل کا اضافہ کریں جس میں مضمون یا مضامین پر فائل کے استعمال کا جواز پیش کیا جائے۔ کاپی رائٹ ٹیگز کی مکمل فہرست کے لیے ویکیپیڈیا:فائل کاپی رائٹ ٹیگز دیکھیں جو آپ استعمال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ نے دوسری فائلیں اپ لوڈ کی ہیں، تو یہ چیک کرنے پر غور کریں کہ آپ نے ثبوت فراہم کیا ہے کہ ان کے کاپی رائٹ کے مالکان نے بھی آپ کے فراہم کردہ ٹیگز کے تحت اپنے کاموں کو لائسنس دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ آپ کی اپلوڈ کردہ فائلوں کی فہرست یہاں موجود ہے۔ اجازت کے فقدان کی فائلوں کو ٹیگ کیے جانے کے ایک ہفتہ بعد حذف کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ فوری حذف کرنے کے معیار کے سیکشن ف11 میں بیان کیا گیا ہے۔ آپ ویکیپیڈیا کی تصویر کے استعمال کی پالیسی کو پڑھنا چاہیں گے۔ اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں تو براہ مہربانی ان سے میڈیا کاپی رائٹ سوالات کے صفحہ پر پوچھیں۔ شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 07:56، 12 نومبر 2024ء (م ع و)
عباس دوم آف فارس نامزد برائے حذف
[ترمیم]آداب؛ عباس دوم آف فارس نامی مضمون کے متعلق یہ گفتگو جاری ہے کہ آیا یہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور پالیسیوں کے مطابق ہے یا اسے حذف کر دیا جائے۔
اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہاں اس مضمون پر آزادانہ گفتگو جاری رہے گی جس میں تمام صارفین اور آپ بذات خود شریک ہو سکتے اور اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں۔ نیز دوران گفتگو میں صارفین کو مذکورہ مضمون میں ترمیم و تبدیلی کی اجازت ہے تاکہ حذف کے امکانات ختم ہو جائیں اور مضمون باقی رہ سکے، تاہم گفتگو مکمل ہونے سے قبل مضمون سے حذف کا ٹیگ نہیں ہٹایا جا سکتا۔
— ویریتاس تبادلہ خیال 17:01، 11 دسمبر 2024ء (م ع و)
سلیمان اول آف فارس نامزد برائے حذف
[ترمیم]آداب؛ سلیمان اول آف فارس نامی مضمون کے متعلق یہ گفتگو جاری ہے کہ آیا یہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور پالیسیوں کے مطابق ہے یا اسے حذف کر دیا جائے۔
اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہاں اس مضمون پر آزادانہ گفتگو جاری رہے گی جس میں تمام صارفین اور آپ بذات خود شریک ہو سکتے اور اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں۔ نیز دوران گفتگو میں صارفین کو مذکورہ مضمون میں ترمیم و تبدیلی کی اجازت ہے تاکہ حذف کے امکانات ختم ہو جائیں اور مضمون باقی رہ سکے، تاہم گفتگو مکمل ہونے سے قبل مضمون سے حذف کا ٹیگ نہیں ہٹایا جا سکتا۔
— ویریتاس تبادلہ خیال 05:37، 12 دسمبر 2024ء (م ع و)
انگریزی ربط کے متعلق
[ترمیم]السلام علیکم، امید کرتا ہوں آپ خیر و عافیت سے ہوں گے۔ فہد صاحب کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کی شعیب بوٹ کی مدد سے صفحات کو کیسے ربط کرتے ہیں؟ جب میں کوئی زمرہ یا صفحہ تخلیق کرتا ہوں تو شعیب بوٹ سے نہیں بلکہ خود ربط کرنا پڑتا ہے۔ حسن (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:05، 1 جنوری 2025ء (م ع و)
• @Ulubatli Hasan، زمرہ کو تخلیق کرنے بعد زمرہ والے صفحہ کو اسی وقت بند نہ کیا کریں بلکہ زمرہ والے صفحہ پر جا کر دس سیکنڈ کا وقفہ لیں۔ اوپر دائیں جانب جب تک خود کار طریقہ کا میسج خود بخود نہیں آ جاتا، اس وقت تک زمرہ والے صفحہ کو بند مت کریں۔ اس طرح زمرہ یا سانچہ خود بخود شعیب بوٹ کے ذریعے انگریزی سے ربط ہو جائے گا۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 16:27، 1 جنوری 2025ء (م ع و)
- کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی-حسن (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:06، 1 جنوری 2025ء (م ع و)
- @Ulubatli Hasan، آپ زمرہ والے صفحہ پر جا کر پیش کار کو کیوں استعمال کر رہے ہیں۔ زمرہ والے صفحہ پر جا کر صرف دس یا بیس سیکنڈ انتظار کریں، اس کے بعد زمرہ خود بخود انگریزی سے ربط ہو جائے گا۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 17:14، 1 جنوری 2025ء (م ع و)
- زمرہ تخلیق کے بعد تقریبآ بیس سیکنڈ انتظار کیا لیکن نتیجہ نہیں ملا اس کے بعد میں نے پیش کار کیا- حسن (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:23، 1 جنوری 2025ء (م ع و)
Invitation to Participate in the Wikimedia SAARC Conference Community Engagement Survey
[ترمیم]Dear Community Members,
I hope this message finds you well. Please excuse the use of English; we encourage translations into your local languages to ensure inclusivity.
We are conducting a Community Engagement Survey to assess the sentiments, needs, and interests of South Asian Wikimedia communities in organizing the inaugural Wikimedia SAARC Regional Conference, proposed to be held in Kathmandu, Nepal.
This initiative aims to bring together participants from eight nations to collaborate towards shared goals. Your insights will play a vital role in shaping the event's focus, identifying priorities, and guiding the strategic planning for this landmark conference.
Survey Link: https://forms.gle/en8qSuCvaSxQVD7K6
We kindly request you to dedicate a few moments to complete the survey. Your feedback will significantly contribute to ensuring this conference addresses the community's needs and aspirations.
Deadline to Submit the Survey: 20 January 2025
Your participation is crucial in shaping the future of the Wikimedia SAARC community and fostering regional collaboration. Thank you for your time and valuable input.
Warm regards,
Biplab Anand
جناب الشیخ حان بن الشیخ صالح صاحب نامزد برائے حذف
[ترمیم]کیا میں جان سکتا ہوں کہ یہ صفحہ کیوں حذف کیا گیا؟ Ahmedbahashwan (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:15، 18 جنوری 2025ء (م ع و)
میری طرف سے وضاحت
[ترمیم]السلام علیکم، میری گزارش ہے کہ آپ میری ترامیم نہ پھیریں۔ اردو میری مادری زبان ہے اور میں اُردو ویکیپیڈیا پر ترامیم کرکے اس میں قواعد اور املا کو بہتر بنانا چاہتا ہوں جو میں نے اب تک اردو ویکیپیڈیا کے کسی آرٹیکل میں بھی نہیں دیکھی، سوائے کچھ کے۔ بلکہ میری گزارش یہ ہے کہ آپ بھی جہاں جہاں کسی غلطی کو دیکھیں تو اسے فوراً درست فرما دیں۔ بہت شکریہ۔ AlidPedian (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 20:31، 20 فروری 2025ء (م ع و)
- @AlidPedian، آپ اردو ویکیپیڈیا پر ویکی اسلوب کے مطابق نئے مضامین تخلیق کر کے اردو ویکیپیڈیا کو مزید بہتر کریں، نہ کہ پرانے مضامین میں سے مواد کو حذف کر کے۔ امید ہے آپ اردو پر ایک مفید صارف کے طور پر کام کریں گے۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 20:55، 20 فروری 2025ء (م ع و)
- بہت شکریہ، مگر جو مواد بالکل بے معنی ہیں، ان کے بارے میں کیا کیا جائے؟ مثلاً صفحۂ لاہور میں بریکٹ کے اندر مختلف زبانوں میں نام بالکل بے معنی تھے، جو میں نے ہٹا دیے کیونکہ ایسے کسی بھی ویکیپیڈیا میں نہیں ہوتا کہ بالکل بیرون ملک کی زبانوں کے نام اپنے ہی ملک کے صفحات پر شامل کردیے جائیں۔ اور میری وہ ترمیم بھی پھیر دی گئی۔ AlidPedian (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:00، 20 فروری 2025ء (م ع و)
- @AlidPedian، تقریباً ہر ویکیپڈیا پر کسی بھی ملک یا علاقے کا نام انگریزی اور مقامی زبان کے علاوہ مختلف زبانوں میں ہوتا ہے۔ اردو ویکپیڈیا پر برصغیر کے مختلف ممالک کے صارفین موجود ہیں جن کی زبان اردو کے علاوہ ہندی اور بنگالی ہے۔ باقی آپ اپنا کام صحیح طریقے سے جاری رکھیں اور مواد کو حذف نہ کریں، بلکہ نیا مواد شامل کریں اور نئے مضامین تخلیق کریں۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 21:28، 20 فروری 2025ء (م ع و)
اپریل 2025ء
[ترمیم]السلام علیکم، میں دو دفعہ اردو ویکیپیڈیا پر بلاک رہ چکا ہوں۔ اس لیے کیونکہ میں نے ویکیپیڈیا پر املا کی درستی کی تھی۔ آپ نے بھی میری ترامیم رد کردیں۔ براہ مہربانی ایسا نہ کریں۔ بلکہ خود ان صفحات میں املا پر نظر ثانی کیجیے، ان صفحات میں گرامر کی متعدد غلطیاں ہیں، جنھیں میں درست کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہوں، مگر بار بار کوئی نہ کوئی میری ترامیم رد کر دیتا ہے، اور یوں میرا وقت اور محنت دونوں ضائع ہو جاتے ہیں۔ بہت شکریہ۔ AlidPedian (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:36، 6 اپریل 2025ء (م ع و) AlidPedian (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:40، 6 اپریل 2025ء (م ع و)
اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں نے کوئی غلطی کی ہے، تو پھر آپ خود ہی ان صفحات پر موجود گرامر کی غلطیوں کو درست کردیجیے۔ اس سے مجھے خوشی محسوس ہو گی۔ اردو کوئی چھوٹی زبان نہیں ہے، کہ اردو ویکیپیڈیا پر موجود غلطیوں کو نہ صرف نظر انداز کیا جائے بلکہ اگر کوئی انھیں ٹھیک کرنے کی سعی کرے تو اس کی ترامیم کو بھی رد کر دیا جائے۔ پچھلی بار آپ کا یہ کہنا تھا کہ میں ویکیپیڈیا پر موجود مواد کو حذف کر رہا ہوں، مگر اس بار میں نے کچھ ایسا نہیں کیا۔ بلکہ صرف گرامر درست کی وہ بھی آپ نے رد کردی۔ کم از کم ایک دفعہ دیکھ تو لیجیے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا تھا بلکہ صرف صفحات پر درستی کی تھی۔ بہت شکریہ۔ AlidPedian (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:42، 6 اپریل 2025ء (م ع و)
- @AlidPedian، آپ نے جو تمام مضامین میں گرامر کی غلطیوں کی تصحیح کی ہے اس میں بھی بہت سے اردو الفاظ کی غلطیاں ہیں۔ آپ لاہور کے مضامین کے اپنی کی گئیں غلطیاں دیکھ سکتے ہیں۔ اور اردو زبان صرف پاکستان میں نہیں بولی جاتی یہاں اردو ویکیپیڈیا پر ہندوستانی اور بنگالی صارفین بھی ہیں جو اردو زبان بولتے اور سمجھتے ہیں۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 10:20، 6 اپریل 2025ء (م ع و)
- اگر آپ کو ایسا لگتا ہے تو پھر میں یہ گزارش کروں گا کہ پھر آپ سب ایڈمنز خود گرامر کی غلطیوں کو صفحات پر صحیح کردی جیے اور امالہ کا اصول اپنانا کوئی غلطی نہیں ہے، براہِ راست اس صفحے پر بھی یہ بات موجود ہے کہ دونوں ممالک، پاکستان و بھارت میں اردو امالہ کمیٹیوں نے گزارش کی ہے کہ جو لفظ جملوں میں جیسے بولا جاتا ہے ویسے ہی لکھا جائے۔ دوسرا یہ کہ اگر انگریزی ویکیپیڈیا میں ترامیم کرنے میں پوری دنیا اپنا کردار ادا کر رہی ہے، تو یہ بات درست نہ ہوگی کہ ایک صفحے پر پوری دنیا کی زبانوں میں صفحے کے عنوان کے نام شامل کردیے جائیں۔ یہ بالکل غیر منتقی بات ہے۔ AlidPedian (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:45، 6 اپریل 2025ء (م ع و)
- @AlidPedian، آپ نے بہت سے مضامین کی بہتری میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور گرامر کی غلطیاں درست بھی کی ہیں جنھیں رد نہیں کیا گیا، اور اردو ویکیپیڈیا پر آپ کی یہ کاوشیں قابل تحیسن ہیں۔ لیکن آپ کی کچھ ترامیم رد کی گئیں ہیں جو درست نہ تھیں۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 10:54، 6 اپریل 2025ء (م ع و)
وضاحت
[ترمیم]کیا آپ اس کی وضاحت کرنا پسند فرمائیں گے چین نے کب آپریشن بنیان مرصوس کے حملوں کو افسوسناک قرار دیا ہے؟--اُردو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:06، 10 مئی 2025ء (م ع و) اُردو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:06، 10 مئی 2025ء (م ع و)
- چین نے دونوں اطراف حملوں کو افسوسناک کہا ہے نہ کہ آپریشن بنیان مرصوس کو۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 16:09، 10 مئی 2025ء (م ع و)
- اگر ایسا ہے تو اس کی جگہ آپریشن بنیان مرصوص میں نہیں بنتی جسے ہم نے ریموو کر دیا لیکن آپ نے بلاوجہ استرجع کیا۔ آپریشن بنیان مرصوص کے قبل کے رد عوامل کو آپ آپریشن بنیان مرصوص میں شامل نہیں کرسکتے آپ یہاں باعثِ گمراہی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ --اُردو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:14، 10 مئی 2025ء (م ع و)
Share Your Feedback – Wiki Loves Ramadan 2025
[ترمیم]Dear Fahads1982
Thank you for being a part of Wiki Loves Ramadan 2025 — whether as a contributor, jury member, or local organizer. Your efforts helped make this campaign a meaningful celebration of culture, heritage, and community on Wikimedia platforms.
To help us improve and grow this initiative in future years, we kindly ask you to complete a short feedback form. Your responses are valuable in shaping how we support contributors like you.
- Feedback Form: Submit your feedback here
- Deadline to submit: 31 May 2025
It will only take a few minutes to complete, and your input will directly impact how we plan, communicate, and collaborate in the future.
Thank you again for your support. We look forward to having you with us in future campaigns!
Warm regards,
Wiki Loves Ramadan International Team 08:51، 19 مئی 2025ء (م ع و)
اعزاز آپ کے لیے!
[ترمیم]| اعزاز برائے محنت وجانفشانی | |
| اردو ویکیپیڈیا پر ساٹھ ہزار (60000) ترامیم مکمل کرنے پر مبارکباد قبول فرمائیں۔ امید ہے آپ اسی طرح اردو ویکیپیڈیا کی ترقی میں اپنا حصہ جاری و ساری رکھیں گے۔ اُردو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 20:24، 14 جون 2025ء (م ع و) |
- صارف:اُردو، بہت شکریہ - Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 00:08، 15 جون 2025ء (م ع و)
نامزد برائے حذف
[ترمیم]آداب؛ ' نامی مضمون کے متعلق یہ گفتگو جاری ہے کہ آیا یہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور پالیسیوں کے مطابق ہے یا اسے حذف کر دیا جائے۔
اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہاں اس مضمون پر آزادانہ گفتگو جاری رہے گی جس میں تمام صارفین اور آپ بذات خود شریک ہو سکتے اور اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں۔ نیز دوران گفتگو میں صارفین کو مذکورہ مضمون میں ترمیم و تبدیلی کی اجازت ہے تاکہ حذف کے امکانات ختم ہو جائیں اور مضمون باقی رہ سکے، تاہم گفتگو مکمل ہونے سے قبل مضمون سے حذف کا ٹیگ نہیں ہٹایا جا سکتا۔
– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 06:03، 2 جولائی 2025ء (م ع و)
تبصرہ:، یہ آپ کا ہی بنایا ہوا زمرہ (زمرہ:CS1 Urdu-language sources (ur)) ہے جو ویکی ڈیٹا سے بھی منسلک نہیں ہے۔ اس لیے کچھ بھی حذف کرنے سے قبل صفحہ ساز سے پوچھ لیا کریں۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 12:28، 2 جولائی 2025ء (م ع و)
- یہ زمرہ کا صفحہ پچھلے سال کا تخلیق کیا ہوا جب یہ نظام لاگو نہیں ہوا تھا۔ یہ نظام حالیہ مہینوں میں نافذ ہوا ہے۔ شکریہ۔– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 12:31، 2 جولائی 2025ء (م ع و)
- دوسرا یہ زمرہ جات خود سے شامل کیے ہوئے ہیں ناکہ خود کار آ رہے۔ لہذا اسے بھی نامزد کر دیا ہے۔– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 12:32، 2 جولائی 2025ء (م ع و)
- یہ زمرہ کا صفحہ پچھلے سال کا تخلیق کیا ہوا جب یہ نظام لاگو نہیں ہوا تھا۔ یہ نظام حالیہ مہینوں میں نافذ ہوا ہے۔ شکریہ۔– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 12:31، 2 جولائی 2025ء (م ع و)
محترم Fahads1982 صاحب!
- گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ویکیپیڈیا ایشیائی مہینہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو یکم نومبر سے شروع ہو ہوگا اور 30 نومبر تک جاری رہے گا۔ آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس منصوبہ میں اپنا نام درج کریں اور مذکورہ تاریخ سے ایشیائی موضوعات (ایشیا کی شخصیت، شہر، تنظیم، کتاب، فلم وغیرہ) میں سے کسی موضوع پر لکھیں (آپ کا جس ملک سے تعلق ہوں، اس سے متعلق موضوع پر نہ ہو)، جو کم از کم 300 الفاظ اور 3 ہزار بائٹ پر مشتمل ہو۔ طریقۂ کار کے تحت منصوبے میں شامل کریں۔ مزید معلومات ویکیپیڈیا ایشیائی مہینہ پر ملاحظہ فرمائیں!
– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 08:25، 20 اکتوبر 2025ء (م ع و)
فائلوں میں اجازت نامے کی خامیاں
[ترمیم]صارف:MGA73/NoLicense میں درج آپ کی اپلوڈ کردہ 13 فائلوں میں اجازت نامے سے متعلق مسائل ہیں۔ براہ مہربانی مناسب اجازت نامہ شامل کریں۔ میرا گمان ہے کہ یہ فائلیں انگریزی ویکیپیڈیا سے منصفانہ استعمال کے تحت اپلوڈ کی گئی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہاں جو اجازت نامہ موجود ہے وہی یہاں بھی چسپاں کر دیا جائے۔ شکریہ۔ — آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 16:18، 16 نومبر 2025ء (م ع و)
وپ:وام 2025ء کی بنیادی شرط: غیر ملکی ایشیائی موضوعات
[ترمیم]آداب!
وپ:وام 2025ء کے تحت آپ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن پر مضمون لکھے ہیں جسے مسترد کر دیا گیا ہے کیوں کہ اس کمپنی کا تعلق جدید ریاست پاکستان سے ہے اور مسابقہ کی بنیادی شرط ہے کہ موضوع غیر ملکی ایشیائی موضوع ہونا چاہیے۔ شکریہ۔– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 06:00، 24 نومبر 2025ء (م ع و)
ویکیپیڈیا ایشیائی مہینے میں شراکت پر مبارکباد 
[ترمیم]| آپ (Fahads1982) نے تحریری مسابقے ویکیپیڈیا ایشیائی مہینے میں جملہ مضامین 1،067 میں سے 1 (ایک) مضمون تخلیق کیا ہے۔ آپ کی جانفشاں محنت قابلِ تحسین ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے سے ویکیپیڈیا کی خدمت کرتے رہیں گے۔ :) |
– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 11:00، 1 دسمبر 2025ء (م ع و)
فائل:Screenshot 5-2-2025 64418 ur.wikipedia.org.jpeg کے حوالے سے اجازت نامے کے مسائل
[ترمیم]
فائل:Screenshot 5-2-2025 64418 ur.wikipedia.org.jpeg اپلوڈ کرنے کے لیے شکریہ۔ میں نے ایسا پایا کہ آپ نے کاپی رائٹ کا ایک درست لائسینس ٹیگ فراہم کیا ہے تاہم اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ فائل کے تخلیق کار نے دیے گئے لائسنس کے تحت اسے جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
اگر آپ خود اس میڈیا کے کاپی رائٹ ہولڈر ہیں لیکن پہلے اسے کہیں اور شائع کر چکے ہیں (خاص طور پر آن لائن)، تو براہ کرم یا تو:
- CC BY-SA یا کسی اور قابل قبول مفت لائسنس کے تحت دوبارہ استعمال کی اجازت دینے والا ایک نوٹ بنائیں (دیکھیں یہ فہرست) اصل اشاعت کی سائٹ؛ یا
- اصل اشاعت سے وابستہ ایڈریس سے permissions@wikimedia.org پر ای میل بھیجیں، جس میں مواد پر آپ کی ملکیت اور اسے مفت لائسنس کے تحت شائع کرنے کا آپ کا ارادہ بتایا جائے۔ آپ کو اجازت نامہ کا نمونہ یہاں مل سکتا ہے۔ اگر آپ یہ قدم اٹھاتے ہیں تو وقت سے پہلے حذف ہونے سے بچنے کے لیے فائل کی تفصیل کے صفحہ پر {{permission pending}} شامل کریں۔
اگر آپ نے اسے مکمل طور پر خود نہیں بنایا ہے، تو براہ کرم فائل بنانے والے سے اوپر درج دو مراحل میں سے ایک لینے کے لیے کہیں، یا اگر فائل کا مالک آپ کو ای میل کے ذریعے پہلے ہی اجازت دے چکا ہے، تو براہ کرم permissions@wikimedia.org پر ای میل کو آگے بھیج دیں۔
اگر آپ کو یقین ہے کہ میڈیا ویکیپیڈیا:غیر آزادمواد کے معیار پر پورا اترتا ہے، تو {{منصفانہ استعمال}} یا ویکیپیڈیا:فائل کاپی رائٹ ٹیگز پر موجود کوئی مناسب ٹیگ استعمال کریں۔ منصفانہ استعمال، اور ایک عقلی دلیل کا اضافہ کریں جس میں مضمون یا مضامین پر فائل کے استعمال کا جواز پیش کیا جائے۔ کاپی رائٹ ٹیگز کی مکمل فہرست کے لیے ویکیپیڈیا:فائل کاپی رائٹ ٹیگز دیکھیں جو آپ استعمال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ نے دوسری فائلیں اپ لوڈ کی ہیں، تو یہ چیک کرنے پر غور کریں کہ آپ نے ثبوت فراہم کیا ہے کہ ان کے کاپی رائٹ کے مالکان نے بھی آپ کے فراہم کردہ ٹیگز کے تحت اپنے کاموں کو لائسنس دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔آپ کی اپلوڈ کردہ فائلوں کی فہرست یہاں موجود ہے۔ اجازت کے فقدان کی فائلوں کو ٹیگ کیے جانے کے ایک ہفتہ بعد حذف کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ فوری حذف کرنے کے معیار کے سیکشن ف11 میں بیان کیا گیا ہے۔ آپ ویکیپیڈیا کی تصویر کے استعمال کی پالیسی کو پڑھنا چاہیں گے۔ اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں تو برائے مہربانی ان سے میڈیا کاپی رائٹ سوالات کے صفحہ پر پوچھیں۔ شکریہ۔ آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 19:58، 9 جنوری 2026ء (م ع و)
- @Aafi، تمام فائلوں کے اجازت نامے ان فائلوں کی نیچے موجود ہیں۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 20:15، 9 جنوری 2026ء (م ع و)
- محظ مفت لکھ دینا اجازت نامہ نہیں ہوجاتا ۔ ویکیپیڈیا کے اسکرین شارٹ خصوصی طور پر سانچہ:Wikipedia-screenshot کے تحت آتے ہیں جس کا اس فائل میں ذکر ہی نہیں۔ — آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 03:35، 10 جنوری 2026ء (م ع و)
- @Aafi، تمام فائلوں کے اجازت نامے ان فائلوں کی نیچے موجود ہیں۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 20:15، 9 جنوری 2026ء (م ع و)
عافی کی درخواست برائے مامور اداری
[ترمیم]آداب، ایک ہفتہ پہلے اردو ویکیپیڈیا پر مامور اداری بننے کے لیے عافی کی یہ درخواست شروع ہوئی تھی جس میں ابھی تک برادری کی جانب سے کوئی خاطر خواہ جواب نہ ملا۔ آپ سے درخواست ہے کہ عافی کی اس درخواست میں اپنی رائے دیں۔ شکریہ! MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:00، 19 جنوری 2026ء (م ع و)
سانحۂ گل پلازہ
[ترمیم]آداب
آپ نے انگریزی ویکیپیڈیا سے اردو میں مضمون بنایا تھا مگر اس میں تجدید نہیں کر رہے ہیں۔ اسے خبروں کے حصہ میں صفحہ اول پر ہونا چاہیے تھا۔ – ویریتاس (تبادلۂ خیال) 06:34، 23 جنوری 2026ء (م ع و)
آلات
[ترمیم]آداب و تسلیمات
واقعی داد دینی پڑے گی، کس سرعت کے ساتھ آپ انگریزی سے اردو ویکیپیڈیا میں اہم آلات منتقل کر رہے ہیں۔
مگر ایک چھوٹی سی گزارش تھی کہ آپ جو ان آلات کا استعمال کر رہے ہیں وہ کام بوٹ کو ججتا ہے۔ اس سے ”حالیہ تبدیلیاں“ کا صفحہ بھر جاتا ہے اور ممکنہ تخریب کاری یا نئی ترامیم کا پتہ نہیں چلتا۔ – ویریتاس (تبادلۂ خیال) 08:01، 1 فروری 2026ء (م ع و)
- ویریتاس، بہت شکریہ، میں کوشش کرتا ہوں کہ یہ ترامیم حالیہ تبدیلیوں میں نہ دکھائی دیں۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 11:33، 1 فروری 2026ء (م ع و)
- ویریتاس، میں نے نئے بوٹ کے لیے درخواست دے دی ہے۔ اب دیکھیے کیا جواب ملتا ہے؟ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 21:57، 1 فروری 2026ء (م ع و)
- آپ بے غلط جگہ درخواست دے دی ہے۔ ویکیپیڈیا:درخواست برائے اختیارات روبہ پر لکھیں۔– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 03:02، 2 فروری 2026ء (م ع و)
- جیسا کہ Veritasphere نے اوپر کہا، آپ نے غلط جگہ درخواست دی اور یہ غیر ضروری صفحہ حذف کردیا گیا ہے۔ آپ کا پیغام میں یہاں چسپاں کررہا ہوں: "آداب! میں اردو ویکپیڈیا کے لیے ایک نیا بوٹ بنانا چاہتا ہوں۔ میرے پاس اس بوٹ کا مکمل اسکرپٹ موجود ہے۔ بوٹ کا مقصد اردو ویکیپیڈیا کے سانچہ جات کوان مضامین میں شا مل کرنا ہے جن میں وہ سانچہ سرے سے موجود ہی نہیں۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ میرے اس نئے بوٹ کے ذریعے کی گئی ترامیم حالیہ تبدیلیوں میں دکھائی نہ دیں۔ ابھی میں اپنے صارف نام کے ذریعے ترامیم کر رہا ہوں جو حالیہ ترامیم میں نظر آ رہی ہیں۔" روبہ کے لیے اولین شرط یہ ہے کہ اس کے لیے الگ کھاتہ بنایا جائے جیسا کہ Shuaib-bot اور دوسرے کہ اس کی کارکردگی کے لیے ویکیمیڈیا ٹولفرج پر آپ کا ڈیولپر کھاتہ ہو، اس کا کسی پروگرامننگ زبان میں سورس کوڈ ہو اور کھاتہ ترامیم کرنے لیے بالکل تیار ہو۔ — آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 08:05، 2 فروری 2026ء (م ع و)
- آپ بے غلط جگہ درخواست دے دی ہے۔ ویکیپیڈیا:درخواست برائے اختیارات روبہ پر لکھیں۔– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 03:02، 2 فروری 2026ء (م ع و)
- ویریتاس،عافیؔ ، میں نے روبہ کے لیے دوبارہ یہاں درخواست دی ہے، سب سے آخر میں دیکھیں۔ اور ویکیمیڈیا ٹولفرج پر ڈیولپر کھاتہ بھی بنا لیا ہے۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 21:55، 2 فروری 2026ء (م ع و)
- بہتر۔ تاہم آپ کی ممبرشپ کی درخواست موجود نہیں۔ تفصیل کے لیے: en:Help:Creating a bot — آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 15:58، 3 فروری 2026ء (م ع و)
- آپ کی حالیہ ترامیم ناقص معلوم ہو رہی ہیں، آپ بہت سے غلط اندراج کر رہے ہیں۔– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 03:42، 10 فروری 2026ء (م ع و)
- بہتر۔ تاہم آپ کی ممبرشپ کی درخواست موجود نہیں۔ تفصیل کے لیے: en:Help:Creating a bot — آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 15:58، 3 فروری 2026ء (م ع و)
- Veritasphere, کوئی مثال دیجیے؟ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 06:09، 10 فروری 2026ء (م ع و)
- میری ترامیم میں دیکھیے جو آپ کی ترامیم رد کی ہیں میں ان کی بات کر رہا ہوں۔– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 07:21، 10 فروری 2026ء (م ع و)
- Veritasphere, آپ نے کچھ ترامیم کو کل رد دیا تھا۔ لیکن اس سے تھوڑی دیر پہلے آپ میری ترامیم بھی دیکھیے جو میں نے خود رد کی تھیں۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 17:02، 10 فروری 2026ء (م ع و)
- یعنی بے ثمر ترامیم تھیں۔– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 19:50، 10 فروری 2026ء (م ع و)
- ویریتاس، میں نے نئے بوٹ کے لیے درخواست دے دی ہے۔ اب دیکھیے کیا جواب ملتا ہے؟ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 21:57، 1 فروری 2026ء (م ع و)
تنبیہ
[ترمیم]براہ مہربانی اپنے کھاتے سے خودکار ترامیم نہ کریں۔ یہ اصولا ممنوع ہے۔ اور اگر آپ ذاتی کھاتے سے کچھ ترامیم کرتے بھی ہیں تو ان کے خلاصہ ترمیم میں "خودکار" نہ لکھیں۔ — آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 15:54، 3 فروری 2026ء (م ع و)
- ان کو یہ کام اپنے بوٹ سے کروانا چاہیے۔ پتہ نہیں فہد صاحب بوٹ کیوں نہیں بنا لیتے۔– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 16:25، 15 فروری 2026ء (م ع و)
- میرا بوٹ کا اکاؤنٹ موجود ہے۔ اور بوٹ بنانے کا طریقہ کار کے متعلق کچھ دوستوں سے رہنمائی لینے کی کوشش بھی کی ، اب اگر کسی کی جانب سے کوئی مثبت جواب ملے گا تو یہ مسئلہ حل ہو گا۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 19:07، 15 فروری 2026ء (م ع و)
آپ کا ایمیل۔
[ترمیم]دیری کے لیے معذرت۔ آپ کا ای میل کچھ دن قبل موصول ہوا۔ آپ نے باٹ کھاتے سے متعلق رہنمائی طلب کی تھی۔ یہ ایک پیچیدہ امر ہے اور مجھے اس معاملے میں فقط سطحی علم ہے۔ میرا روبہ کھاتہ بھی میں ایک انتہائی ماہر تکنیکی صارف کے مدد سے تخلیق کرپایا تھا۔ — آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 17:45، 13 فروری 2026ء (م ع و)
اعزاز برائے خبر زعیم قادری
[ترمیم]— آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 09:42، 16 فروری 2026ء (م ع و)
Wikified Friendships and the Wikisphere
[ترمیم]السلام علیکم،
میں آپ کی خدمت میں اپنی نئی کتاب “Wikified Friendships and the Wikisphere” کے بارے میں مختصراً عرض کرنا چاہتا ہوں۔ یہ کتاب میری ویکیپیڈیا اور وکیمیڈیا منصوبوں کے ساتھ طویل وابستگی (تقریباً 125,000 ترامیم) کا ایک دستاویزی اور فکری خلاصہ ہے۔ اس میں میں نے اپنی آن لائن و آف لائن سرگرمیوں، کمیونٹی انٹرویوز، تعلیمی پروگراموں، زبانوں کی تحریکوں، اور ویکی مینیا کے تجربات کو منظم انداز میں یکجا کیا ہے۔
کتاب میں شامل مضامین محض بلاگز کی نقل نہیں بلکہ نظرِ ثانی، توسیع اور تازہ حوالہ جات کے ساتھ مرتب کیے گئے ابواب ہیں۔ اس میں مختلف ویکیپیڈیئنز کے پروفائل، ہندی و اردو ویکیپیڈیا سے متعلق تجربات، تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک، اور کمیونٹی کی انسانی جہت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
اگر آپ ویکیپیڈیا کی تاریخ، اس کی کمیونٹی کلچر، یا رضاکارانہ علم سازی کے سماجی پہلوؤں میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ کتاب آپ کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
آپ کی آراء اور رہنمائی میرے لیے ہمیشہ باعثِ احترام رہی ہے، اس لیے اس کا تذکرہ یہاں کرنا مناسب سمجھا۔
کتاب آپ ایمیزون پر یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ بہ طور نمونہ (Read Sample) کے بٹن پر کلک کرکے آپ تمہید اور باب اول دیکھ سکتے ہیں۔ --ڈاکٹر مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:50، 16 فروری 2026ء (م ع و)
- Veritasphere کو آپ کی ۔۔۔ Wikisphere نام والی کتاب بظاہر اچھی لگی۔– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 03:40، 23 فروری 2026ء (م ع و)
- 😃🙄😁--ڈاکٹر مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:16، 24 فروری 2026ء (م ع و)
رمضان مبارک!
[ترمیم]– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 13:45، 18 فروری 2026ء (م ع و)
- Veritasphere، بہت شکریہ - آپ کو بھی رمضان کریم مبارک۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 16:58، 18 فروری 2026ء (م ع و)
- رمضان کی مبارک باد قبول کیجیے۔ کیا آپ جامعاتی نظام برائے دستاویزات کو ویکی ڈیٹا سے جوڑ سکتے ہیں؟ عرشی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:19، 18 فروری 2026ء (م ع و)
ویکی ڈیٹا پر مدد
[ترمیم]کیا آپ زمرہ:ہندو مت سے مربوط ویکی ڈیٹا عنصر کو زمرہ:ہندومت سے تبدیل کر دیں گے؟ پيشگی شکریہ۔ عرشی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:53، 21 فروری 2026ء (م ع و)
- @عرشی صاحب
تکمیل۔ آپ ویکی ڈیٹا میں بذریعہ کھاتہ داخل ہوں تاکہ آپ کو یہ دشواری دوبارہ نہ ہو۔– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 03:18، 23 فروری 2026ء (م ع و)
- شکریہ سر! عرشی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:38، 23 فروری 2026ء (م ع و)
”وادی پوٹھوہار“ کتاب
[ترمیم]آداب و تسلیمات، مجھے ایک کتاب تک رسائی میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ اگر آپ سے بن پڑے تو اس ربط پر جا کر دیکھ سکتے ہیں کہ ڈاؤنلوڈ ہو رہی ہے یا نہیں؟ اس میں پوٹھوہار کی گکھڑ سلطنت کا جامع اور با حوالہ ذکر موجود ہے میں گوگل کی محدود رسائی سے کچھ قطعات پڑھ پایا ہوں۔ مگر اس کتاب تک مکمل رسائی نہیں ہو رہی حتی الامکان کاوشوں کے بعد ایک ہی ربط ہاتھ آیا جو میرے پاس نہیں کھل رہا ہے۔ اصل میں مئے پوٹھوہار کے سلاطین پر خامہ فرسائی کرنا چاہ رہا تھا۔ – ویریتاس (تبادلۂ خیال) 03:35، 23 فروری 2026ء (م ع و)
- ویریتاس، میں کوشش کرتا ہوں اگر اس کتاب کی پی ڈی ایف مل جائے۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 05:53، 23 فروری 2026ء (م ع و)
- ویریتاس، یہ کتاب تو فی الحال نہیں مل رہی، لیکن اس کے متبادل دو کتابوں کی پی ڈی ایف ملی ہیں۔ میں نے اردو ویکیپیڈیا کے ویٹس ایپ گروپ میں پی ڈی ایف فائلیں شیئر کی ہیں۔ امید ہے اگر کسی صارف کے پاس آپ کا رابطہ نمبر ہوا تو وہ انہیں آپ کے ساتھ شیئر کر دے گا۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 19:29، 23 فروری 2026ء (م ع و)
- اس میں مذکورہ مواد نہیں ہے اور یہ میں پہلے دیکھ چکا تھا۔– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 01:18، 24 فروری 2026ء (م ع و)
- ویریتاس، امید ہے آپ کو آپ کی مطلوبہ کتاب کی پی ڈی ایف فائل مل گئی ہو گی۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 19:58، 24 فروری 2026ء (م ع و)
مطلوبہ کتاب نہیں مل سکی۔– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 00:22، 25 فروری 2026ء (م ع و)
- ویریتاس، آپ کی مطلوبہ کتاب کا لنک یہ ہے۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 11:47، 25 فروری 2026ء (م ع و)
شیرو' حذف ہو سکتا ہے یا اس کا عنوان ٹھیک ہو سکتا ہے
[ترمیم]کیا شیرو' مضمون کو حذف کر سکتے ہیں تاکہ میں اسے دوبارہ صحیح عنوان سے بنا سکوں؟ ابھی میں نے ایک رجوع مکرر صفحہ بنایا ہے مگر اگر صفحہ دوبارہ بنایا جا سکے تو زیادہ بہتر رہے گا۔ Umeedawan (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:19، 23 فروری 2026ء (م ع و)
سینٹ وارتان آرمینیائی کیتھیڈرل
[ترمیم]کیا چرچ اور کیتھیڈرل پر ویکی محبوب رمضان مقابلے میں لکھا جا سکتا ہے؟ Umeedawan (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 22:42، 24 فروری 2026ء (م ع و)
- Umeedawan، اسلامی مضامین ہونے چاہییں اور آپ تمام مضامین کو ویکی محبوب رمضان کے فاؤنٹین میں نامزد بھی کیا کریں۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 13:03، 25 فروری 2026ء (م ع و)
میں فاؤنٹین میں مضمون لکھنے کے فوراََ بعد شامل اس لیے نہیں کرتی کہ پہلے چند مضامین لکھ کر ایک دفعہ پڑھ لوں اور پھر دن کے آخر میں تسلی سے پڑھ کر فاؤنٹین میں شامل کروں کیونکہ فاؤنٹین میں شامل کرنے کے بعد اگر غلطیاں رہ جائیں تو جیوری کا وقت زیادہ لگے گا۔ Umeedawan (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:57، 25 فروری 2026ء (م ع و)
جامع مسجد لیما کاؤم مضمون میں بائٹس پوری کرنے کے بعد میں نے Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- آپ کے تبادلہ خیال پر پیغام بھی چھوڑا مگر اس پر کوئی جواب نہیں آیا اب تک ۔ Umeedawan (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:59، 25 فروری 2026ء (م ع و)
ویکی معاون
[ترمیم]السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! امید ہے مع الخیر ہوں گے۔ اطلاعاً عرض ہے کہ ویکی معاون کے نقائص کو دور کر کے اسے از سر نو فعال کر دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اسے آزما کر اپنی راے سے نوازیں گے۔ کوئی خامی نظر آئے یا مزید کوئی سہولت مطلوب ہو تو ضرور مطلع کریں۔
خیر اندیش :)
—خادم— مورخہ 26 فروری 2026ء، بوقت 6 بج کر 48 منٹ (بھارت)
- محمد شعیب، ماشاء اللہ، ویکی معاون کے ڈیزائن میں تبدیلیاں میں نے کل دیکھیں تھیں۔ اور رات کو ویکی معاون کا استعمال کرتے ہوئے کچھ نئے سانچے بنائے تھے۔ پہلے سانچوں میں مینولی ترجمہ کرنا پڑتا تھا اب ویکی معاون سے خود بخود ترجمہ ہو رہا ہے۔ یہ آپ کی بہترین کاوش ہے۔ اللہ تعالی آپ کو مزید کامیابیاں دے۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 06:46، 26 فروری 2026ء (م ع و)
Hindustanilanguage کی نامزدگی برائے منتظمی
[ترمیم]صارف:Hindustanilanguage کو اردو ویکیپیڈیا پر منتظم بننے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ رائے شماری میں اپنا حصہ لیں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:38، 2 مارچ 2026ء (م ع و)
اندراج سانچہ کی اسکرپٹ کی خامی
[ترمیم]معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی اسکرپٹ بعض مضامین میں سانچہ کو غلط جگہ رکھ رہی ہے۔ مثلاً یہ ترمیم ملاحظہ کیجیے۔ اس میں سانچہ بجائے زمروں کے اوپر رکھنے کے، اسکرپٹ نے حوالہ جات کے اوپر رکھ دیا۔ یہ غلط ہے۔ براہ کرم اسے درست کر لیجیے۔ عرشی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:30، 6 مارچ 2026ء (م ع و)
- نیز اس اسکرپٹ کو پابند کیجیے کہ جس مضمون میں حوالہ جات کی سرخی اور اس کا سانچہ موجود نہ ہو، پہلے انھیں شامل کرے پھر مطلوبہ سانچہ درج کرے۔ مثلاً یہ ترمیم دیکھیے۔ اس میں حوالے تو موجود ہیں، لیکن اس کی سرخی اور سانچہ موجود نہیں ہیں۔ اس وجہ سے سانچہ رکھے جانے کے بعد مضمون کا حلیہ بگڑ گیا۔ ایسی صورت میں اسکرپٹ پہلے حوالہ جات کی سرخی اور اس کا سانچہ رکھ دے تو مضامین اس خرابی سے محفوظ رہیں گے۔ مخلص عرشی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:36، 6 مارچ 2026ء (م ع و)
- آپ نے اسکرپٹ کی خامی اب تک درست نہیں کی؟ اس کے بعد کی ترمیم ملاحظہ کیجیے عرشی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:22، 8 مارچ 2026ء (م ع و)
- عرشی، اسکرپٹ بالکل صحیح کام کر رہا ہے۔ اگر کسی مضمون میں حوالہ جات کا سانچہ نہیں ہو گا تو یہ اسی طرح ترامیم کرے گا۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 15:59، 8 مارچ 2026ء (م ع و)
- اسی لیے فدوی نے تجویز پیش کی تھی کہ اسکرپٹ میں یہ اضافہ کر دیجیے کہ جس صفحہ میں حوالہ جات کا سانچہ اور سرخی نہ ہو، اسکرپٹ سانچہ رکھنے سے قبل حوالہ جات کا سانچہ اور سرخی رکھے پھر سانچہ درج کرے۔ اس طرح یہ نقص پیدا نہیں ہوگا۔ عرشی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:43، 8 مارچ 2026ء (م ع و)
- یہ ان پانچ سو مضامین کی فہرست ہے جن میں حوالہ جات کا سانچہ استعمال نہيں ہوا۔ بادی النظر میں اس فہرست کے بیشتر مضامین ناکارہ اور قابل حذف معلوم ہوئے۔ عرشی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:14، 8 مارچ 2026ء (م ع و)
- اسی لیے فدوی نے تجویز پیش کی تھی کہ اسکرپٹ میں یہ اضافہ کر دیجیے کہ جس صفحہ میں حوالہ جات کا سانچہ اور سرخی نہ ہو، اسکرپٹ سانچہ رکھنے سے قبل حوالہ جات کا سانچہ اور سرخی رکھے پھر سانچہ درج کرے۔ اس طرح یہ نقص پیدا نہیں ہوگا۔ عرشی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:43، 8 مارچ 2026ء (م ع و)
- عرشی، اسکرپٹ بالکل صحیح کام کر رہا ہے۔ اگر کسی مضمون میں حوالہ جات کا سانچہ نہیں ہو گا تو یہ اسی طرح ترامیم کرے گا۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 15:59، 8 مارچ 2026ء (م ع و)
- آپ نے اسکرپٹ کی خامی اب تک درست نہیں کی؟ اس کے بعد کی ترمیم ملاحظہ کیجیے عرشی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:22، 8 مارچ 2026ء (م ع و)