تبادلۂ خیال صارف:Fkehar/وثق دوم

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سلام[ترمیم]

السلام علیکم۔ فہد صاحب آپ کا بہت شکریہ۔ آپ کے بہت سے مظامین مجھے بھی پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے۔ جو واقعہ بہت اچھے ہیں (یہ جوابی تعریف نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے)۔ میری کوشش جاری رہے گی۔ بس وقت اور اردو ٹائپ کرنے کی رفتار دونوں کم ہیں۔ بہرحال یہ دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوتا ہے کہ اتنے زیادہ اردو بولنے والوں کے باوجود اردو وکی میں مضامین کی تعداد بہت کم ہے اور حال ہی میں اردو وکی گر کر 84 نمبر پر آ گئی ہے۔ بہرحال ہماری کوشش جاری رہنا چاہئے۔ آپ کی رہنمائی ھمیشہ درکار رہے گی۔ مخلص۔--سید سلمان رضوی 09:50, 8 فروری 2007 (UTC)

  • فہد صاحب بہت شکریہ آپ نے اعزاز سے نوازا۔ میں تو اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ آج جہاں بھی یہ اردو ویکیپیڈیا کھڑا ہے اسکی وجہ انجمن ویکیپیڈیا کا کارانجمن (Teamwork) ہے۔ آپ اور ہم وہ سرپھرے ہیں جو کہ جان بوجھ کر اور تپتے سورج کو سر پر دیکھ کر بھی اس صحرا میں اترے ہیں، بے شمار لوگ لازمی اردو ویکیپیڈیا کو دیکھتے ہونگے مگر یا تو غیردلچسپ پا کر واپس مڑجاتے ہیں یا پھر جن کو دلچسپی ہوتی بھی ہوگی تو وہ مشکلات کا اندازہ لگا کر پلٹ جاتے ہونگے۔ ویکیپیڈیا اردو میں مضامین تو ابھی دس ہزار بھی نہیں ہوۓ لیکن یہاں کی جانے والی محنت انگریزی ویکی سے بھی بہت زیادہ ہے، وہاں تو ہر منٹ پر بےشمار اندراجات کرنے والے بے شمار لوگ موجود ہیں اور ادھر گنتی کے چند افراد۔ اگر اردو ویکی انجمن کی سمتار یہی رہی تو ہم اپنے حدف پر عربی فارسی ویکی کے بجاۓ انگریزی ویکی کو رکھ سکتے ہیں۔ افراز

ممالک کے سانچے[ترمیم]

ممالک کے سانچے دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔ شاید آپ نے میرا مضمون اوپیک دیکھا ہو۔ اس میں ایک جدول میں بڑا وقت لگا تھا ایسا کرنے میں۔ اب وہی کام بڑی آسانی سے کر سکتا ہوں۔ اگر کام مکمل نہ ہوا ہو تو کچھ کام میرے ذمے لگا سکتے ہیں۔--سید سلمان رضوی 20:02, 13 فروری 2007 (UTC)

شکریہ[ترمیم]

آپ کی حوصلہ افزائی اور میرے صفحے کو سجانے کا بہت شکریہ۔ اگرچہ میری رفتار کم ہے مگر میں انشاءاللہ اپنی کوشش کرتا رہوں گا۔ آپ کی رہنمائی کا طالب۔--سید سلمان رضوی 13:52, 14 فروری 2007 (UTC)

پابندی[ترمیم]

کسی IP پتہ کو ہمیشہ کے لیے ممنوع کرنا مناسب نہیں ہوتا کیونکہ یہ ضروری نہیں static ہو۔ اکثر dynamic ہی ہوتے ہیں۔ --Urdutext 04:03, 17 فروری 2007 (UTC)

شکریہ ۔۔فہد بھائی[ترمیم]

شکریہ فہد بھائی

ویسے مجھے آج پتا لگا ہے کہ میں قدم قدم پر رہنمائی دیتا ہوں  ;-) سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 11:35, 17 فروری 2007 (UTC)

سانچہ حرب[ترمیم]

لیجیۓ جناب فہد صاحب ، سانچہ حرب اس جگہ موجود ہے ۔ استعمال کیجیۓ اور جو نقائص سامنے آئیں ان سے آگاہ کیجیۓ تاکہ سدباب کیا جاسکے۔ افراز

  • دیوان عام میں آپ کا پیغام دیکھ کر ہی اس سانچے کو ہدف پر رکھ لیا تھا :-) کوشش کرتا ہوں۔ افراز
  • لیجیۓ جناب آگئی تصویر :-) افراز

شکریہ[ترمیم]

شکریہ۔ میں نے غور نہیں کیا تھا۔ قران والا کام کب شروع کرنے کا ارادہ ہے۔ منصوبہ دیوانِ عام میں بھی میں نے ایک درخواست کی ہے۔--سید سلمان رضوی 11:12, 23 فروری 2007 (UTC)

جواب:خانۂ معلومات شہر[ترمیم]

بہت تاخیر سے توجہ دے سکا ہوں۔ میں انگریزی وکیپیڈیا پر بھی کافی سرگرم ہوں۔ حالیہ دنوں میں وہاں مصروفیات بڑھ گئیں ہیں۔ وہاں ماہرین سے کچھ تکنیکی معلومات بھی حاصل کی ہیں تا کہ انہیں اردو وکیپیڈیا پر استعمال کیا جا سکے۔ بہر حال میں نے سانچے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے دیکھیے اور رائے سے آگاہ فرمائیں۔ حیدر 10:47, 24 فروری 2007 (UTC)

قرآن[ترمیم]

السلام علیکم۔ سورۃ الفاتحہ پر مضمون بہت اچھا ہے۔ ایک مشورہ ہے کہ آپ نے باقی ممکنات (جیسے سورہ الفاتحہ وغیرہ) کو الفاتحہ کی طرف رجوع کروایا ہے۔ یہ بہت اچھا ہے۔ مگر سورۃ آل عمران میں خالی آل عمران کی طرف نہیں بلکہ سورت آل عمران کی طرف رجوع کروایا ہے۔ اس میں uniformity کے لیے اسے بھی آل عمران کی طرف رجوع ہونا چاہیے۔ (سورہ کے لفظ کے بغیر) ۔ معلوم نہیں میں اپنی بات سمجھانے میں کامیاب ہوا ہوں یا نہیں۔ (مختصراً سب ممکنات کو صرف سورہ کے نام جیسے آل عمران، الناس کی طرف رجوع ہونا چاہیے) کیا میں بھی اس میں حصہ لے سکتا ہوں آپ کی اجازت سے؟۔--سید سلمان رضوی 13:17, 24 فروری 2007 (UTC)

  • ایک مشورہ ہے فہد صاحب ، اگر آپ مائکروسوفٹ کا keyboard layout استعمال کرتے ہیں تو عربی دونقطہ ہے ( ۃ ) کے لیۓ وہ ہے لگایا کیجیۓ جو Shif+U سے آتی ہے۔ فی الحال آپکی سورہ بقرہ میں چوکور خانہ آرہا ہے :-) سمرقندی

اردو فونیٹک کی بورڈ میں یہ Shif+O سے آتا ہے۔--سید سلمان رضوی 08:20, 26 فروری 2007 (UTC)

امام غزالی[ترمیم]

امام غزالی میں آپ نے مقبرہ کی جو تصویر لگائی ہے وہ اصل میں مقبرہ نہیں بلکہ ایک زندان (جیل) ہے جو ھارونیہ کہلاتی ہے۔ یہ طوس میں مشہد شہر کے پاس ہے۔ اصل مقبرہ اس کے بالکل سامنے ہے۔مگر اس پر کوئی عمارت نہیں بنی ہوئی۔--سید سلمان رضوی 08:15, 26 فروری 2007 (UTC)

  • جی ۃ کو صحیح تو میں اسی وقت کردیا تھا :-) سمرقندی

خرائط سازی[ترمیم]

فہد بھائی اگر صرف کسی نقشے کے نام اردو میں کرنے سے کام چل جاۓ تو یہ کام تو باآسانی windows میں موجود paint سے ہو جاۓ گا۔ جغرافیائی نقشے بنانا (ایسے جو پیمانی لحاظ سے درست بھی ہوں) میرے خیال میں خاصا پیچیدہ کام ہے۔ ویسے اگر کسی نقشے کی layer بنا کر copy تیار کرنے کا ارادہ ہو تو پھر یہ کام Adobe photoshop سے بھی لیا جاسکتا ہے ، جیسے کسی تصویر پر باریک کاغذ رکھ کر copy بنالی جاۓ اور بعد میں نیچے سے اصل تصویر نکال دی جاۓ۔ یہ دو مواقع روۓ خط بھی ملے ہیں ان میں سے ایک شائد free download بھی ہو سکتا ہے trial کے لیۓ لیکن مجھے نہیں معلوم کے انکا کتنا فائدہ ہے کیونکہ میں نے کبھی انہیں استعمال نہیں کیا۔

http://graphicssoft.about.com/od/findsoftware/f/maps.htm

http://www.smartdraw.com/specials/geography.asp?type=12195&id=12195

ویسے میرا تو یہی خیال ہے کہ انگریزی ویکی پر موجود جو بھی نقشہ اردو میں بنانا ہو تو اس پر انگریزی الفاظ ہٹا کر اردو لکھ دی جاۓ ، اور یہ کام جیسا کہ میں نے کہا windows کے paint سے باآسانی ہوجاۓ گا۔ اگر کوئی نقشہ درکار ہے تو مجھے اسکے انگریزی ویکی کا ربط بتا دیجیۓ میں مثال کے طور پر اردو میں بنا کر آپ کو بھیج دوں گا، پسند آۓ تو استعمال کرلیجیۓ گا :-) سمرقندی

الفاتحہ[ترمیم]

السلام علیکم۔ الفاتحہ میں حروف کی تعداد اور الفاظ کی تعداد کچھ مختلف ہے اور سورہ توبہ کے علاوہ بسم اللہ کو شامل کر کے گنا جاتا ہے۔ تفصیل کے لیے عربی وکی میں الفاتحہ کو دیکھیں۔ عربی میں حروف اور الفاظ کی تعداد دی گئی ہے۔ الفاتحہ ۔--سید سلمان رضوی 12:43, 27 فروری 2007 (UTC)

گروپ[ترمیم]

مجھے پہلے ہی اس بات کا خیال تھا۔ لہذا آپ جی 8 اور جی 15 پر کلک کر کے تو دیکھیں۔ ویسے مطلع کر نے کا بہت بہت شکریہ۔ گروپ دو کو میں نے نہیں کیا کیونکہ یہ صرف اصطلاے کے طور پر ہی استعمال ہوتا ہے۔۔۔ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ

سورہ المائدہ وغیرہ[ترمیم]

السلام علیکم۔ سورہ المائدہ اور باقی تمام میں دائیں ہاتھ پر جو مختلف زبانوں کے روابط (دیگر زبانیں) آتے ہیں اس میں انگریزی دو دفعہ ہے۔ پہلی دفعہ کا انگریزی ربط Template:Infobox Sura کی طرف لے جاتا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ اس کی وجہ کیا ہے۔ برائے مہربانی اسے درست کر لیں۔ اگر ہو سکے تہ مجھے بھی اس کی وجہ بتا دیں۔ آپ کے قرانی مضامین شاندار جا رہے ہیں۔--سید سلمان رضوی 12:05, 2 مارچ 2007 (UTC)

  • شکر ہے آپ کی کوئی خبر تو آئی :-) سمرقندی
  • خدشہ تھا :-) امید تو نہیں تھی پر امکان تھا کہ امکان کبھی صفر نہیں ہوتا۔ سمرقندی
  • چلیں یہ تو اچھی بات ہے ، کام کے دوران تھوڑا سا وقفہ آجاۓ تو اچھا ہوتا ہے۔ آصف صاحب کی طرف سے پریشانی ہے۔ بس ایک شعر ہے کہ

اپنی جانب سے تو کی ہم نے ہمیشہ احتیاط
پھر بھی بھولے سے خطا ہوجاۓ تو ہم کیا کریں

  • فی الحال تو آپ کی آمد پر خوش ہورہے ہیں۔ ویسے اب سانچہ:اقتباس کا طریقہ صفحہ پر بھی لکھ دیا ہے :-) سمرقندی

نقشے[ترمیم]

اردو میں بنے ہوئے نقشے دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔ ایسے نقشے انٹرنیٹ پر بہت کم ہیں۔ میں نے ایک معمولی نقشہ مضمون عراق میں (عراق کا جغرافیائی نقشہ) بنایا تھا اور اس میں مچھے بہت وقت لگا۔ براہ کرم کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس کے لیے آپ کونسا software استعمال کرتے ہیں؟۔--سید سلمان رضوی 13:53, 12 مارچ 2007 (UTC)

اتنے شاندار نقشے دیکھ کر صرف ایک ہی بات زہن میں آتی ہیں، سافٹ ویئر کون سا استعمال کیا؟ :-) حیدر 16:41, 12 مارچ 2007 (UTC)

کوئی تو ہے جو ۔۔۔[ترمیم]

جناب فہد صاحب روبالہ پر جو محنت مجھے کرنی پڑرہی ہے اسکی قیمت آپ کے robot کو روبالہ کہنے پر مجھے وصول ہوگئی :-) آپ نے روبالہ کو روبالہ کہ دیا ، دل کر ٹھنڈک سی مل گئی ۔ بہت شکریہ۔ سمرقندی

  • بالکل درست تجزیہ کیا ہے آپ نے انگریزی الفاظ کے بارے میں۔ میرا بھی یہی کہنا ہے کہ انگریزی کی اہمیت اپنی جگہ تسلیم ، پر اسے الہامی کلام کا درجہ تو نا دیں، خیر۔۔۔

آپ کا صفحۂ صارف بہت قابل دید اور جاذب النظر ہے :-) ابوشامل کی خوشخطی بھی لاجواب ہے۔ سمرقندی

  • کاش میں بتا سکتا۔ جانے کب کا پڑھا دماغ میں ابھر آیا تو لکھ دیا۔ غلط ہے تو معذرت چاہتا ہوں ، علامہ سے بھی اور آپ سے بھی :-) درست کردیجیۓ گا۔ سمرقندی
  • صحیح :-) اور اگر نہ معلوم رہے اور شک بھی برقرار رہے تو تبدیل کردیجیۓ گا۔ ویسے بھی کافی دن سے لگا ہوا ہے۔ سمرقندی

جمہوریہ[ترمیم]

محترم۔ آپ نے ایران کے نقشے میں جمہوریہ کے بعد ء ڈالا ہے۔ اس میں ء (ھمزہ) نہیں ہوتا۔ اگر یہ اب تبدیل ہو سکتا ہے تو براہ کرم کر دیں۔

تشویش[ترمیم]

  • معذرت آپکا پیغام ابھی دیکھا۔ تشویش کی کوئی بات نہیں فہد بھائی۔ میری یہاں ضرورت نہیں، کوئی فرق نہیں آنے کا۔ سمرقندی
  • بھائی اپنی سے کوشش کرلی کہ یہ ویکیپیڈی علماء اکرام مجھے لکھنے دیں مگر یہ لوگ نہیں سمجتھے (سمجھنے کیلیۓ کاسۂ سر میں کچھ ہونا چاہیۓ نا !پاکستانیوں کی اکثریت کے پاس نہیں ہے)۔ میرے پاس نہ تو اتنا وقت ہے اور نہ اتنی بے وقـوفـی کہ انگریزی کی اصطلاحات استعمال کر کہ مضامین لکھوں۔ انگریزی ہی پڑھنی ہے تو انگریزی ویکیپیڈیا موجود ہے۔ پھر کیا کروں، یہاں لکھنے کا ہی کام ہوسکتا ہے جو کہ کرنے نہیں دیا جارہا۔ تو ٹھیک ہے، سنبھالیں اپنا ویکی۔ ویسے ایک بات بتا دوں کہ یہ ویکی کسی ایک ملک کا نہیں ہے۔ مگر حماقت سے بھرے سروں سے الجھنا نہیں آتا مجھے۔ آپ فکر نہ کیجیۓ ، خوش رہیۓ۔ سمرقندی

سمرقندی صاحب[ترمیم]

فہد صاحب السلام علیکم امید ہے آپ بخیریت ہوں گے۔ یہ بتائیے کہ سمرقندی صاحب کو کس طرح راضی کیا جا سکتا ہے اور ان کا اگر برقی پتہ آپ کے پاس ہو تو ان سے ھم سب کی طرف سے رابطہ کریں۔ --سید سلمان رضوی 13:47, 27 مارچ 2007 (UTC)


میں اگر کسی لائق ہوں[ترمیم]

فہد بھائی! سلام مسنون! مجھے آپ کا پیغام ملا میں نے وہاں یہ جواب دیدیا ہے لیکن مجھے یقینی طور پر معلوم نہیں کہ وہ پیغام آپ تک پہنچ جائے گا اس لیے یہاں بھی نقل کر رہا ہوںـ جو حسب ذیل ہے

  • وعلیکم السلام! ابوشامل بھائی! مجھے خوشی ہوگی اگر میں آپ کے کسی کام آسکوں میں نے آپ کے مضامین دیکھے ہیں ماشاء اللہ کافی معیاری کام ہے آپ کا میں باوجودیکہ مسائل کا شکار ہوں لیکن آپ کے ساتھ تعاون کرکے مجھے خوشی ہو گی ہو سکتا ہے میں تیز رفتاری میں آپ کا ساتھ نہ دے سکوں لیکن بہرحال حسب استطاعت حصہ ڈالتا رہونگاـ دیگر کار لائقہ سے یاد فرمائیں--شاکرالقادری 18:35, 28 مارچ 2007 (UTC)

شکریہ[ترمیم]

جناب، مجھے خش امدید کرنے کا بہت شکریہ :) ۔ انشااللہ ہم تمام یکجہتی کے ساتھ اپنے محبوب اردو وکیپیڈیا کو سب سے شاندار وکیپیڈیا بنائیں گے - --Uchohan 18:59, 28 مارچ 2007 (UTC)

بہت شکریہ جناب،میں آپ کے خیالات سے متفق ہوں اور میں آپ کے مشوروں پہ پرجوش عمل کروں گا۔ --Uchohan 00:09, 17 مئی 2007 (UTC)

خدنگا[ترمیم]

فہد بھائی معلومات بڑھانے کا شکریہ دائرہ کے اصولوں کے مطابق اور آپ کے دیۓ ہوۓ لفظ کے مطابق میں نے کچھ نام بدل دیۓ ہیں باقی جب فرصت ملی یا آپ بدل دیں۔ آئندہ کوشش کروں گا۔ آئندہ کوشش کروں گا کہ میں بھی سب کی طرح صرف عربی لفظ استعمال کروں۔

دانش

کیاوکیپیڈیاواقعی ایک دائرۃ المعارف جو ہر کوئی مرتب کرسکتا ہے؟[ترمیم]

میرے خیال میں آپ وکیپیڈیاسے یہ دعوے کرنابندکردیںکہ "ایک دائرۃ المعارف جو ہر کوئی مرتب کرسکتا ہے۔"کیونکہ یہ جھوٹ کے سواکچھ بھی نہیں۔حقیقت تویہ ہے کہ وکیپیڈیاپرمتعصب اورتنگ نظر لوگوںکی اجارہ داری ہے جوکہ اپنی مرضی کے خلاف کچھ بھی برداشت کرنے کو تیارنہیں ہیں۔ جس کا واضح ثبوت ہے میری آءی ڈی iamsaaجوکہ ڈاءریکٹ بلاک کردی گءی اورمیرے بناءے گءے صضحات حذف کردءے گءے ہیں۔میرے خیال میں یاتووکیپیڈیاپر ایک خاص مکتبہ ء فکر کے تنگ نظروتعصب پرست لوگوںنے قبضہ کیاہواہے۔ میں وکیپیڈیاسے انتہاءی مایوس ہواہوں۔میں روزنامہ ڈان کا راءٹربھی ہوںاورانشاء اللہ اس معاملے کو میں یہیںپر ختم نہیں کروںگا۔

والسلام سیدعامرعلی

  • کیا خیال ہے فہد صاحب ان پر سے پابندی ہٹا کر دیکھا جاۓ ؟ جبکہ وہ طویل نام جو انہوں نے بناۓ تھے انکو محفوظ ہی رکھا جاۓ تاکہ ان ناموں پر دوبارہ مضامین نہ بناۓ جاسکیں۔ ان کو حذف کرنا مناسب نہیں کیونکہ حذف کیا گیا تو یہ پھر اسی نام سے بناۓ جاسکتے ہیں۔ حیدر صاحب نے ان میں سانچہ حذف شدگی لگا دیا ہے ، لیکن ان مضامین کو حذف کرنا مناسب نہیں۔ سمرقندی
  • بجا فرمایا ، دیکھیں اب اگر وہ مشوروں سے اتفاق کا اظہار کرتے ہیں تو پابندی ہٹا کر دیکھا جاسکتا ہے۔ ابھی تو کوئی پیغام آیا نہیں مشوروں کے بعد سے  :-) سمرقندی
    • میں آپ سے گزارش کرناچاہوںگاکہ میرے دیگر مضامین کوحذف کردیاجاءے۔اس یقین دہانی کے ساتھ کہ میں دوبارہ اس طرح سے مضامین نہیں لکھوںگا۔شکریہ

کسی زمرے میں نیا صفحہ[ترمیم]

السلام علیکم فہد،

اگر کسی زمرے میں نیا مضمون لکھنے کے لیے نیا صفحہ شروع کرنا ہو تو پلیز اس کا طریقہ بتا دیں۔ معاونت میں تو صرف نیا مضمون شروع کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اگر اپ اس بارے میں رہنماءی کر دیں تو مشکور ہوں گی۔

شکریہ[ترمیم]

شکریہ فہد بھائی۔ انشاء اللہ آپ کے تعاون سے پہلے سے بہتر انداز میں کام جاری رہے گا۔ آپ کی رہنمائی اور دوستی ھمیشہ درکار ہے۔--سید سلمان رضوی 15:06, 12 اپريل 2007 (UTC)

Mont Blanc[ترمیم]

Mont Blanc کا فرانسیسی تلفظ موں بلاں ہے نہ کہ مونٹ بلانک ۔ کیا ہمیں سب زبانوں کو انگریزی تلفظ میں درج کرنا چاہئے؟؟ کیا اس کا نام موں بلاں کر کے مونٹ بلانک کو رجوع کروا دیا جائے۔ مشورہ درکار ہے( اس کی ایک اور مثال پیرس کی مشہور شاہراہ شانزے لیزے کی ہے جو اس طرح لکھا جاتا ہے Champs-Elysées کیا اس کو بھی چامپسے ایلیسز کہنا چاہئیے؟ یقیناً نہیں۔ ) اس لیے عرض ہے کہ فرانسیسی الفاظ کو انگریزی تلفظ کے ساتھ درج نہ کیا جائے آپ کا خیال درکار ہے۔--سید سلمان رضوی 20:54, 13 اپريل 2007 (UTC)

مونٹ بلانک اطالیہ۔ برسر تذکرہ[ترمیم]

  • فہد صاحب رائے کا بہت شکریہ۔ یہ پہاڑ سپین نہیں بلکہ اطالیہ (اٹلی )کی سرحد پر واقع ہے۔ جیسا آپ نے بعد میں اطالوی کا تذکرہ کیا ہے۔ پاکستان میں اسے مونٹ بلانک اطالوی کی وجہ سے نہیں بلکہ انگریزی کی وجہ سے کہا جاتا ہے۔ ویسے اطالیہ میں اس علاقے میں فرانسیسی بھی بولی جاتی ہے۔ بہرحال اگر آپ لوگ اسے مونٹ بلانک رکھنا چاہتے ہیں تو سر آنکھوں پر۔ ویسے خود اٹلی والے اپنے ملک کو اطالیہ کہتے ہیں مگر ھم انگریزی سے اس کا ترجمہ اٹلی کرتے ہیں حالانکہ پرانی اردو کتابوں میں میں نے اطالیہ ہی دیکھا ہے۔ جو ایک دلچسپ صورتحال ہے۔ اس طرح کی کئی دلچسپ مثالیں موجود ہیں۔--سید سلمان رضوی 12:17, 16 اپريل 2007 (UTC)

قران[ترمیم]

فھد صاحب۔ آپ سے کافی دنوں بعد بات ہوئی ہے۔ اور اچھا لگ رہا ہے۔ آپ کا قرآن کا منصوبہ کچھ سست پڑ گیا ہے۔ کیا کہیں مصروف ہیں؟--سید سلمان رضوی 12:29, 16 اپريل 2007 (UTC)

شکریہ[ترمیم]

آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ میرا ارادہ ہے کہ کچھ عرصہ وکیپیڈیا کو سیکھنے میں لگائوں اور اس دوران یقیناً آپ سے رابطہ رہے گا۔ --کمیل عباس 16:00, 18 اپريل 2007 (UTC)

عمان[ترمیم]

السلام علیکم آپ کے بنائے ہوئے نقشے شاندار ہیں مگر کچھ نقشوں میں دیکھا ہے(مثلاً ایران میں موجود نقشے میں) کہ ان میں عمان کو اومان اور خلیج عمان کو خلیج اومان لکھا گیا ہے۔ کیا اس میں اس مرحلہ پر درستگی کی جا سکتی ہے؟--سید سلمان رضوی 19:21, 18 اپريل 2007 (UTC)


السلام علیکم فھد صاحب۔ میرے خیال میں اسے درست کر دینا اور نئی تصاویر اپلوڈ کرنا ہی بہتر ہے۔ کیونکہ اسے جتنے لوگ پڑھیں گے وہ غلط نام ذہن میں بٹھائیں گے۔ اردن کے دارالحکومت سے جب مراد ہو تو اسے ہم پورا عمان۔اردن لکھ سکتے ہیں۔--سید سلمان رضوی 16:14, 19 اپريل 2007 (UTC)

ایڈٹ کاونٹر[ترمیم]

ایڈ کاونٹر صرف یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ نے کسی بھی وکی میں کس قدر حصہ ڈالا ہے۔ انگریزی وکیپیڈیا پر شرط ہے کہ منتظم بنے کے لیے کم از کم 500 ترامیم کھانے میں لازمی ہونی چاہیں، اور جب ہم میٹا Meta پر منتظمیت کی درخواست دیتے ہیں وہ بھی یہاں سے ہی دیکھتے ہیں کہ یہ آدمی واقعی کام کررہا ہے یا نہیں۔ اسی لیے ہمشہ لاگ ان ہو کرکام کرنا چاہے۔

opt-in کے لیے آپ کو کرنا صرف یہ ہے کہ اپنے صفحہ صارف میں کوئی معمولی سے ترمیم کویں۔ اور محفوظ کرنے سے پہلے خلاصے کے خانے میں I agree to the [[w:User:Interiot/EditCountOptIn|edit counter opt-in terms]] لکھ دیں۔ویسے میں ایک دفعہ کوشش کرکے دیکھتا ہوں۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 11:38, 19 اپريل 2007 (UTC)

منتخب مقالہ[ترمیم]

السلام علیکم کسی مقالہ کو منتخب قرار دینے کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے۔ کیا اس پر منتظمین رائے دیتے ہیں؟--سید سلمان رضوی 15:05, 24 اپريل 2007 (UTC)

  • میں نے مقالہ پڑھا ہے جو بہت اچھا ہے۔ جیسے آپ نے کہا ہے ، آپ تصویروں وغیرہ کا اضافہ کر دیں۔ اور اسے منتخب مقالہ کا اعزاز حاصل ہو جائے گا۔ --سید سلمان رضوی 15:18, 24 اپريل 2007 (UTC)
  • نقشے دیکھے تھے۔ آپ چھا گئے ہیں۔ ایسے نقشے اردو میں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ امید ہے قرآن کا کام کرنے کے بعد آپ اس کام کو مزید آگے بڑھائیں گے۔--سید سلمان رضوی 15:22, 24 اپريل 2007 (UTC)

قرآن[ترمیم]

السلام علیکم میں ضرور شرکت کروں گا۔ لیکن آج کل میں کچھ مصروف ہوں۔ اور دفتر میں بیٹھ کر پس پرانے مضامین میں ہی کانٹ چھانٹ کرتا ہوں جب موقع ملے۔ کیونکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنا کام کرتا رہتا ہوں۔ لیکن میں ضرور اس میں حصہ لوں گا۔ شاید اسی سے اللہ خوش ہو جائے۔ میں آپ کو مبارکباد بھی پیش کرتا ہوں کیونکہ قرآن کے یہ مضامین عربی اور انگریزی سمیت باقی تمام زبانوں سے بہتر ہیں۔ آپ جن موضوعات کو اہم سمجھیں ان کو Interlink ضرور کر دیں تاکہ وہ نظر میں رہیں اور آھستہ آھستہ مل جل کر ان پر کام کیا جاسکے۔ --سید سلمان رضوی 12:04, 27 اپريل 2007 (UTC)

Abrar47 07:09, 28 اپريل 2007 (UTC)[ترمیم]

الاخ الكريم شلكرا لرسلتك أما عن العمل بلغة الاريدة أقول ليس لدي مهارة بكتابة الاردية في الكمبيوتر و هدفي في تطوير المعلومات عن التصوف و الاسلام علي الأقل بلغة القرآن و هي العربية و سنفكر فيما بعد بتطوير نفس المعلومات بلغة الاريدة لكن ليس لدي الآن خطة و شكرا

شارہ[ترمیم]

فہد صاحب جو شارہ ابھی آپ نے زبراثقال کیا ہے اسکی خوش خطی تو بہت نفیس ہے ، کیسے لکھا ہے آخر آپ نے ایسا خوبصورت ؟ ایک بات یہ کہ اس شارہ کا پسمنظر کیا سفید ہے؟ کم از کم میرے پاس تو سفید ہی آرہا ہے۔ کیا یہ مناسب نہیں ہوگا کہ پس منظر میں وہ کرہ (globe) دے دیا جاۓ جو ابھی شارے پر موجود ہے۔ بس ایسے ہی ذہن میں بات آئی تو کہـ دی . سمرقندی

  • جی یہ تو مجھے یاد تھا کہ آپ نے کہیں خطاطی میں دلچسپی کا ذکر کیا تھا مگر مسلئہ یہ تھا کہ موجودہ خطاطی سے فارسی کی بو آرہی تھی :-) آپ کو تو بخوبی معلوم ہوگا کہ فارسی نستعلیق اور اردو نستعلیق کی باریکیاں ایک دوسرے سے الگ محسوس ہوجاتی ہیں ، سب سے اھم بات یہ تھی کہ یہ نستعلیق ، خطِ مائل (italic style) میں دائیں جانب جھکاؤ رکھتی ہے جو کہ فارسی نستعلیق کا خاصہ ہے ، اردو کی نستعلیق عام طور پر سیدھی ہوتی ہے۔ خوبصورت بہر حال دونوں ہی اپنی اپنی جگہ ہیں ، کسی کو کم یا کسی کو زیادہ نہیں کہ سکتے ، اپنا اپنا مزاج ہے۔ سمرقندی

سورہ النور[ترمیم]

السلام علیکم۔ مبارک ہو فہد صاحب۔ سورۃ النور کو منتخب مقالہ کا درجہ دیا ہے۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔۔--سید سلمان رضوی 14:10, 2 مئی 2007 (UTC)

عراق کا نقشہ[ترمیم]

جی فہد بھائی ضرور بھیج دیں عراق کا نقشہ۔ میں اس کو دیکھ لوں گا۔ میں نے ایک نقشہ بنایا تھا مگر وہ اتنا اچھا نہیں ہے۔آپ جو بنائیں اس میں مختلف جگہوں کے نام اردو والے رکھیے (عربی نہیں) نام آپ عراق کے شہروں کی فہرست میں دیکھ سکتے ہیں جو عراق ہی کے مضمون میں یہاں ہیں--سید سلمان رضوی 14:51, 3 مئی 2007 (UTC)

  • فہد بھائی مجھے بھی نقشوں سے کافی دلچسپی ہے۔ آپ کے تیار کردہ نقشے دیکھے ہیں میں نے، بہت عمدہ کام کیا ہے آپ نے۔ اگر آپ کچھ رہنمائی کریں کے نقشوں میں تمام معلومات کہاں سے لیتے ہیں اور نقشہ تیار کرنے کے لئے کون سا سافٹ وئیر استعمال کرتے ہیں تو شاید میں بھی آپکا کچھ ہاتھ بٹا سکوں گا۔ مجھے کمپیوٹرز کا کافی تجربہ ہے، اس لئے امید ہے کہ آپ کو زیادہ تنگ نہیں کروں گا :) بس تھوڑی سی tips چاہیے ہوں گی۔ --کاشف عقیل 15:13, 3 مئی 2007 (UTC)
  • اتنی تفصیلی اور فوری رہنمائی کا بہت بہت شکریہ فہد بھائی۔ --کاشف عقیل 16:36, 4 مئی 2007 (UTC)

لوگو[ترمیم]

ابتدائی طور پر میں نے دو لوگو اپ لوڈ کیے ہیں۔ آپ انھیں دیکھ لیں۔تصویر:Wiki4.png اور تصویر:Wiki3.png سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 23:16, 3 مئی 2007 (UTC)

یہ زمرہ بھی دیکھ لیں۔ اگر ان میں سے کوئی پسند ہوتوبتائیں۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 23:21, 3 مئی 2007 (UTC)

حضرتِ گوھرشاہی[ترمیم]

محترم منتظم، آپ کی ہدایات اوردیوان ِ عام کی آراء کو مدِ نظر رکھتے ہوءے میں نے نیامضمون حضورسیدناریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالیٰ پرلکھ دیاہے۔براءے کرم اس کو ایک نظر دیکھ لیں۔میں حتی الامکان کوشش کی ہے کہ مضمون غیر جانبداررہے تاکہ وکیپیڈیاکے معیاراورپالیسیوںکے مطابق رہے۔اُمید ہے کہ آپ لوگ مزید راہنماءی فرماءینگے۔۔--سگِ درِگوھرشاہی 09:11, 4 مئی 2007 (UTC)

شکریہ[ترمیم]

شکریہ فہد بھائی۔ انشاءاللہ اردو وکی اردو ہی میں بہترین نقشے دکھائے گا مستقبل قریب میں۔ یہ بتائیے کہ کیا شاکر القادری صاحب ناراض ہیں؟ وہ اچھے لکھاری ہیں کافی دن سے آئے نہیں۔ جب تک لکھنے والوں کی تعداد نہیں بڑھتی اس وقت تک اردو وکی پر صحیح کام نہیں ہو سکتا۔ مختلف قسم کے لوگ ہونے چاہئیں۔ صرف دس پندرہ لوگوں سے اردو وکی پروان چڑھنے کی رفتار کبھی تسلی بخش نہیں ہو سکے گی۔ --سید سلمان رضوی 10:28, 4 مئی 2007 (UTC)

عراق کا نقشہ۔ تبدیلیاں[ترمیم]

خوبصورت نقشہ ہے مگر کچھ نام اردو کی بجائے عربی میں ہیں ۔ نیچے کچھ تبدیلیاں تجویز کر رہا ہوں اگر مناسب سمجھیں تو کردیں۔

  • دہوک (عربی کے کاف کی جگہ اردو کا کاف کر دیں)
  • البصرہ کی جگہ بصرہ (اردو میں ال نہیں لگتا)
  • النجف کی جگہ نجف
  • الرمادی، الفلوجہ، الرتبہ ، القانم، الولید، الدیوانیہ، الناصریہ اور السلیمانیہ (شہر کے نام ) سب کے ساتھ ال ہٹا دیں۔ جیسے ہم البغداد کی جگہ بغداد کہتے ہیں۔ السلیمانیہ میں شہر کو سلیمانیہ مگر صوبے کو السلیمانیہ رہنے دیجئیے
  • سمارہ کو سامرہ کر دیں ۔ اس میں ر کے اوپر تشدید ہے۔
  • فرات اور دجلہ کے ناموں کو تھوڑا بڑا کر دی کیونکہ یہ بڑے مشہور دریا ہیں مگر ان کا نام نقشے میں نظر نہیں آتا۔
  • نیچے جہاں آپ نے شاہراہ، سرحد، ریل روڈ وغیرہ کے نشانات دیے ہیں وہاں دریا کے لیے نیلی لکیر بھی دے دیں۔ (یعنی وہ دریا کو دکھاتا ہے)

مجھے معلوم ہے کہ یہ شاید زیادہ تبدیلیاں ہیں مگر جب آپ اتنی محنت کر رہے ہیں تو کیوں نہ بہترین چیز کی تخلیق کی جائے۔ ایک تجویز یہ ہے کہ نقشے میں تبدیلی کے دوران پرانی کاپی بھی محفوظ رکھیئے تاریخ کے ساتھ۔ افغانستان پر مضمون لکھ دوں گا۔ یورپ میں آپ کس پر مضمون کر کہہ رہے ہیں؟ ۔--سید سلمان رضوی 13:20, 7 مئی 2007 (UTC)

عراق اور افغانستان[ترمیم]

السلام علیکم زبردست کام ہوگیا ہے۔ صرف افغانستان کے نقشے میں دو تبدیلیاں کر دیں۔ ایک تو زابول کو زابل کردیں (بغیر و) دوسرے نمروز کو نیمروز کر دیں (ن کے بعد ی)۔ انشاءاللہ آپ کا نقشہ افغانستان کو چار چاند لگا دے گا۔--سید سلمان رضوی 16:31, 9 مئی 2007 (UTC)


سعودی عرب کا نقشہ[ترمیم]

السلام علیکم فہد بھائی۔ مصروفیت کے باعث پچھلے دنوں وکیپیڈیا کو وقت نہیں دے سکا۔ اب کچھ اپنا شوق پورا کرنے کے لئے سعودی عرب کے نقشے پر کام کر رہا ہوں۔ اپ لوڈ کرنے کے بعد ذرا دیکھ کر غلطیوں کی نشاندہی کر دیجیے گا۔ --کاشف عقیل 04:28, 12 مئی 2007 (UTC)


نقشہ اور کراچی کے حالات[ترمیم]

وعلیکم السلام فہد بھائی۔ میرا بھی تعلق کراچی سے ہی ہے اور گو کہ میں تو وہاں سے دور ہوں لیکن میرے تمام گھر والے وہیں ہیں اور اس باعث میں بھی کافی پریشان ہوں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کے گھر والوں اور ہماری کم نصیب قوم پر رحم فرمائے اور ہمارے حالات میں بہتری آئے۔ ویسے سب کچھ اللہ پر چھوڑنا دانشمندی نہیں لیکن سمجھ میں نہیں آتا کہ ہم اس صورتحال کی بہتری کے لئے کیا کریں۔

بہرحال، نقشوں کا بیان یہ ہے کہ جب تلاش کے باوجود سعودی عرب کا کوئی اچھا نقشہ نہ مل سکا تو میں نے اپنے سیکھنے کے لئے شام کے نقشے پر کام شروع کر دیا کونکہ شام کا مضمون بھی منتخب مقالے کا امیدوار ہے۔ یہ نقشہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور ابھی میں اسی کوشش میں ہوں کہ کس طرح svg فارمیٹ میں نقشہ محفوظ کیا جائے کہ وکیپیڈیا کا rasterizer خطوط کا ستیا ناس نہ کرے۔ ابھی تک کافی کوشش کر چکا ہوں لیکن پوری کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ کل میں Adobe Illustrator CS2 کا مڈل ایسٹرن ایڈیشن لیکر آیا ہوں اور آج رات اس سے سر ٹکرانے کا ارادہ ہے۔ اب تک کی تحقیق سے لگتا تو ہے کہ یہ software مسئلہ حل کر دے گا، دیکھئے کیا ہوتا ہے۔

وسلام۔ --کاشف عقیل 18:16, 16 مئی 2007 (UTC)

واپسی۔۔۔۔ شکریہ[ترمیم]

  • اسلام علیکم فہد صاحب سب سے پہلے تو خوش آمدید کہنے کا بہت شکریہ۔۔۔ امتحانات بس ختم ہی سمجھیں۔۔۔ 14، 15 تک میں کچھ ویکیپیڈیا تک مواد لانے میں کامیاب ہو جاؤ گا۔۔۔ لیکن یہ کیا ویکیپیڈیا کے فونٹ سائز میں فرق آگیا ہے یعنی اس کا سائز بڑھ گیا ہے۔۔۔۔ مجھے اچھا نہیں لگا۔۔ اسکا کو حل ہے کہ اسکا سائز کم از کم مجھے پہلے والا ہی نظر آئے۔۔۔۔؟؟؟؟

والسلام۔

  • کہیر صاحب۔۔۔ کیسے مزاج ہیں؟ اب کراچی کے حالات کیسے ہیں۔۔۔ کراچی کے سانحہ پر ہر پاکستانی نہ صرف غم زدہ ہے بلکہ تشویش سے بھی پر ہے۔۔۔؟؟ آپ اور آپ کے اعزاء تو خیریت سے ہیں نا؟؟؟ اللہ آ پ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور پاکستان کی حفاظت کرے۔۔ آمین! عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ

  • خوش آمدید کہنے اور خاص طور پر امتحانات کے بارے میں دعائیں دینے کا ایک بار پھر بہت بہت شکریہ۔ میری کوشش ہو گئی کہ میں ان دنوں میں اردو وکی پیڈیا پر زیادہ دے زیادہ اور بہتر مواد لا سکوں۔۔ اور آپ کے قرآن پروجیکٹ کے تو کیا کہنے،،، میری ہمشہ سے خواہش تھی کہ اردو وکی پیڈیا پر اس طرح کا سلسلہ شروع کیا جائے لیکن میری کم ہمتی اور وقت کی کمی ہمشہ میرے آڑے آتی رہی۔۔۔ آ پکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔۔ اور میری پسندیدہ بھی۔۔۔ شکریہ ;-) عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ

  • اللہ آپ سب کو اہنی حفظ و امان میں رکھے۔ یہ چند نام نہاد بدمعاش اپنی حکمرانی برقرار رکھنے کے لیے قیمتی انسانی جانوں کو لینے سے بھی نہیں چونکتے۔۔۔ آپ کے خیال میں اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟؟ عادل

افغانستان[ترمیم]

شکریہ فھد بھائی آپ کا بنایا ہوا شاندار نقشہ افغانستان میں انتظامی تقسیم میں شامل کیا ہے۔ مستقبل میں ایک اہم کام شاید جغرافیائی نقشوں کو اردو میں لانا ہو۔ ظاہر ہے کہ آپ کے پاس وقت کم ہوتا ہے۔ پھر بھی جغرافیائی نقشوں کو ذہن میں رکھئیے گا۔ کراچی کے حالات کا بہت افسوس ہے بلکہ پورا پاکستان آج کل میدانِ جنگ بنا ہوا ہے۔ اللہ پاکستان کی حفاظت کرے۔ پاکستانیوں کو ابھی یہ معلوم نہیں کہ 'سٹیٹ لیس' ہونے کا کیا مطلب ہوتا ہے۔ یہ آپ فلسطینی لوگوں سے پوچھئیے۔ غیروں کی تو خواہش ہی یہی ہے کہ مسلمان ممالک چھوٹے ٹکروں میں بٹ جائیں۔ یہاں باہر بیٹھ کر پاکستان کے حالات پر پریشان ہونے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے۔ ایک بے بسی کا احساس ہوتا ہے۔ --سید سلمان رضوی 14:26, 16 مئی 2007 (UTC)

خوبصورت[ترمیم]

سلام علیکم فہد صاحب۔ کئی روز بعد نظر آۓ ہیں، امید ہے خیریت سے ہونگے۔ آپ کا قرآن منصوبہ بہت بہترین انداز میں بڑھ رہا ہے۔ ابھی آپ کو پیغام لکھنے آپ کے صفحے پر آیا تو آپکا صفحہ صارف دیکھ کر اسے چرا لینے کا دل چاہتا ہے :-) سمرقندی

مضمون پر نظر کی درخواست[ترمیم]

سلام علیکم فہد صاحب۔ ایک فرمائشی مضمون اس جگہ آیا ہے براہ کرم ایک نظر ڈال کر دیکھ لیجیۓ کہ کسی حوالے سے علاقاجاتی تاریخ وغیرہ میں رکھا جاسکتا ہے یا نہیں۔ جہاں حوالے درکار ہوں وہاں بھی دیکھ لیجیۓ گا۔ اور جیسا آپ مناسب سمجھیں وہی فیصلہ کر دیجیۓ گا۔ زحمت دینے کی معذرت چاہتا ہوں، نوازش ۔ سمرقندی

=ماہر التخطیط[ترمیم]

تنقید کی بھی خوب کہی آپ نے فہد بھائی۔ بڑی کوشش کی کہ کوئی تنقید کا موقع ہاتھ آجاۓ مگر افسوس کہ ناکامی ہوئی۔ بہترین نقشہ بنایا ہے آپ نے اور وہ بھی نستعلیق میں! اتنا نرم و گداز خط نقشے پر دیکھ کر ہی آنکھوں میں ٹھنڈک آگئی۔ میرے خیال میں آپ کے بناۓ ہوۓ نقشے اردو میں دنیا کے خوبصورت ترین نقشوں میں شمار ہوتے ہیں۔ میں تو آپ کو آج سے ماہر التخطیط کے لقب سے پکاروں گا :-) ۔ کتاب العبر درج کر دیا ہے۔ سمرقندی

  • واہ بھئی واہ۔ اردو کے نقشے اور اوپر سے نستعلیق میں۔ بقول سمرقندی صاحب کے واقعی آنکھوں میں ٹھنڈک پڑ گئی ہے۔ آپ کو بے اختیار داد دینی پڑتی ہے۔ اللہ کرے آپ استقلال سے یہ کام جاری رکھیں۔ بر سرِ تذکرہ ہم جو نقشے ممالک کے سانچوں میں استعمال کرتے ہیں وہ انگریزی والے ہیں جن پر نہ ملک کا نام لکھا ہوتا ہے نہ اس کے اردگرد کے ممالک کا۔ وہ بھی اگر آپ آھستہ آھستہ تیار کر سکیں تو ممالک کے صفحات کو چار چاند لگ جائیں۔ میں کچھ دن تک مصروف ہوں اس کے بعد آپ سے مسلسل رابطہ رہے گا۔--سید سلمان رضوی 20:09, 23 مئی 2007 (UTC)

حقوق اشاعت اور اردو اخبارات[ترمیم]

اس بارے جو بحث محب علوی صاحب کے صفحہ اور "تبادلہ خیال:ڈیول کور پراسیسر" پر ہوئ، اس سے اگر آپ کسی نتیجہ پر پہنچے ہیں، تو بتائیں۔ یا پھر اس بحث کو دیوانِ عام میں لے جا کر مذید رائے لی جائے؟ --Urdutext 15:11, 26 مئی 2007 (UTC)

سورۃ ھود[ترمیم]

السلام علیکم فہد بھائی۔ سورہ ھود کا نام دو چشمی ھ سے ہونا چاہئیے جیسا عربی میں ہے۔ میں نے چاہا کہ آپ اپنے ہاتھ سے اسے تبدیل کر لیں کیونکہ قرآن پر آپ ہی بہت محنت کر رہے ہیں۔ --سید سلمان رضوی 16:05, 27 مئی 2007 (UTC) --

  • سلام علیکم فہد صاحب۔ کچھ دل اداس ہے ، کچھ کام زیادہ ہے۔ ویسے میں انشااللہ اپنا حصہ ویکیپیڈیا پر ڈالتا رہوں گا۔ لائچی صاحب کے بارے میں میں کیا بتا سکتا ہوں۔ اگر غلط نہیں کر رہے تو کرنے دیجیۓ انکو جو کر رہے ہیں۔ سمرقندی
  • السلام علیکم فہد صاحب۔ آپ کا ھ اور ہ کے بارے میں تجزیہ بالکل درست ہے مگر قرآن میں میرا خیال ہے کہ سورۃ کا نام عربی کی طرح رکھنا چاہئیے۔ اردو میں ہر زبان کو قبول کرنے کی قابلیت ہے۔ میری ناقص رائے میں قرآنی سورتوں کے نام عربی کی طرح لکھنا چاہیے۔ میں نے خود اسی لیے تبدیلی نہیں کی تھی تاکہ آپ اپنی رائے کے مطابق کام کریں۔ میری رائے تو میں نے اوپر لکھ دی ہے۔

اللہ آپ کو اس کام کا اجر عطا کرے۔--سید سلمان رضوی 13:54, 28 مئی 2007 (UTC)

  • شکریہ ۔ آپ کا صفحہ بہت اچھا ہے :-) --Lychee 06:24, 29 مئی 2007 (UTC)
  • شکریہ فہد بھائی۔ سست والی بات ٹھیک ہے۔ اصل میں آج کل کچھ مصروفیت بڑھ گئی ہے۔ انشاءاللہ کچھ عرصہ میں اپنا کام وکی پر بڑھاؤں گا۔ --سید سلمان رضوی 17:06, 29 مئی 2007 (UTC)
  • سلام فہد صاحب۔ پیغام کا شکریہ۔ چند روز شائد زیادہ نہ لکھ سکوں ، مگر کچھ نہ کچھ لکھتا رہوں گا۔ سمرقندی

Urdu Statistics[ترمیم]

سلام فاہد میاں! ایک سوال تھا Urdu Statistics کے متعلق: یہ مارچ 2007 تک محدود کیوں ہیں؟ درج ذیل سائٹ سے کوئ زیادہ تازہ جگہ ہوگی؟ بہت شکریہ --Uchohan 04:43, 3 جون 2007 (UTC)

http://stats.wikimedia.org/EN/TablesWikipediaUR.htm

  • وعلیکم سلام فہد صاحب۔ یاد فرمائی کا شکریہ۔ منصوبۂ قرآن میں نام کے معنی انشااللہ لکھتا رہوں گا۔ آپ کا کام دیکھ کر تعریف بنا کچھ بن نہیں پڑتا :-) سمرقندی