تبادلۂ خیال صارف:Hindustanilanguage/وثق 28

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہم بھی تو ہیں[ترمیم]

مزمل صاحب! ہمارا بھی سلام قبول فرمائیں۔ سب سے پہلے ڈھیر ساری ستائش اور مبارک باد کہ آپ ایک مصوبہ پر لگاتار، اہتمام اور ذمہ داری کے ساتھ جٹے ہوئے ہیں۔ آپ صفحہ تو تشکیل کیجئے۔ اور بھی شرکا تیار بیٹھے ہیں بھائی۔ میرا تو یہ ماننا ہے کہ بس سب کو انتظار ہے۔ کسی نہ کسی مصلحت کے تحت لوگ آپ کی جانب سے اعلان کے منتظر ہیں۔ یہ بھی بات ہے کہ مضامین کی طرف توجہ اکثر اپنے اپنے مزاجوں کی بنا پر ہوتا ہے۔ ابھی میں نے فہرست دیکھی۔ موسیقی، اور سینما پر تین مضامین ہیں ۔ذیشان صاحب کا تو یہ میدان ہے پتہ نہیں ان تک بات پہنچی /پہنچائی گئی کہ نہیں۔ زبان اور اڈوکیشن پر دومضامین ہیں۔ بہت ممکن ہے میں بھی اس میں ساتھ دے سکتا ہوں۔ شہاب صاحب تو تیار بیٹھے ہی ہیں۔ ہاں سائینس کا کوئی عنوان اس میں نظر نہیں آیا۔ معشیات پر بھی کوئی مضون نظر نہیں آیا۔ شہاب صاحب ان میدانوں (مشکل طلب) کے بھی شہہسوار ہیں۔ عثمان صاحب اور افضل صاحب ممکن ہے کچھ پڑھائی کی مصروفیت کی وجہ سے دور ہیں ۔ آئیں گے ضرور۔ اب نہیں تو کوئی اور منصوبہ میں۔ ہاں علی نقی اور سر مد صاحب ایک ساتھ گئے ہوئے ہیں ایک ساتھ آ بھی جائیں گے۔ بس کوئی مدعا جو اردو وکی کے دائرہ میں سلجھ نہیں رہا تھا اپنے طور پر سلجھانے گئے ہوئے ہیں۔ مہذب لوگ ہیں دیکھئے کمیونٹی کا کتنا پاس ہے انھیں۔ اب رہے جید ویکی پیڈین عبید رضا صاحب، شعیب صاحب، طاہر صاحب، امین اکبرصاحب ایسا کون سا منصوبہ ہے جس سے یہ صاحبان جڑے نہیں ہیں یا بنفس نفیس نہیں چلے آئے ہوں۔ امجدصاحب تو مجھے یاد پڑتا ہے کہ کہہ کر گئے ہوئے ہیں کچھ مدت کے لیے۔فیروزصاحب قیصرانی صاحب، جوگی ڈان صاحب، جنید صاحب، قادری صاحب یہ سب بھی تو بس ایک آواز پر چلے آتے ہیں۔ اور بھی ہیں تماشائے اہل کرم ضرور دیکھتے ہیں لیکن ذرا دور سے کہیں نہ کہیں ہیں اور کبھی نہ کبھی آئیں گے بھی۔ جیسے ہی منصوبہ بنے گے سب آئیں گے ۔ خاکسار جب بھی بلاگ بنانا شروع کرے گا پہلا خوبصورت بلاگ مزمل صاحب کا ہوگا۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:57, 27 اگست 2016 (م ع و)

@Hindustanilanguage: مزمل بھائی آپ کی توجہ اس سانچے[[1]] میں درکار ہے--Mira (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:10, 7 ستمبر 2016 (م ع و)
سانچہ کی جہت درست کر دی ہے، بقیہ اغلاط لوا ماڈیول میں ہیں۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  04:30, 7 ستمبر 2016 (م ع و)

عید مبارک[ترمیم]

عید الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:34, 13 ستمبر 2016 (م ع و)

عارف صاحب، خوشی کے اس موقع پر آپ نے مجھ غریب کو یاد فرمایا، اس کے لیے تہ دل سے آپ کا شکریہ! اللہ کرے کہ آپ، آپ کی اہلیہ، اولاد اور دیگر اہل خانہ ہمیشہ خوش و خرم رہیں۔ آمین! --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:54, 13 ستمبر 2016 (م ع و)
ممنون--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:09, 14 ستمبر 2016 (م ع و)

عید کی ایک اور مبارک باد[ترمیم]

عید کی مبارک باد قبول فرمائیں صاحب!--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:57, 13 ستمبر 2016 (م ع و)

سنجری صاحب، آپ کا بے حد شکریہ! امید کہ آپ کی رہنمائی اور ہم نشینی (آنلائن سیشنوں میں ہی سہی) یوں ہی جاری رہے گی اور اردو ویکیپیڈیا کو ہم نئی اونچائیوں تک لے جا سکیں گے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:05, 13 ستمبر 2016 (م ع و)

آپ کو معاونت درکار ہے؟[ترمیم]

آنجناب کی خدمت میں آداب و تسلیمات! آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ اردو ویکیپیڈیا کی معاونت میز کو باقاعدہ فعال کیا جا رہا ہے، جہاں تبادلہ خیال کا جدید نظام آپ کا منتظر ہے۔ اگر اردو ویکیپیڈیا کے متعلق آپ کو کسی بھی قسم کی معاونت کی ضرورت ہے تو براہ کرم اس میز پر تشریف لائیں اور اپنا سوال چھوڑ دیں۔ اگر آپ اردو ویکیپیڈیا کے ماحول سے واقف اور یہاں کے طریقہ کار سے آگاہ ہیں تو براہ کرم اس معاونت میز کو اپنے پاس نشان زد کر لیں تاکہ جب بھی کوئی صارف یہاں اپنا سوال رکھے تو آپ کو فوراً اطلاع مل جائے اور آپ اپنا حصہ ڈال سکیں۔ مقصد یہ ہے کہ اردو ویکیپیڈیا سے متعلق اس طرح کی گفتگو کو مرکزیت دی جائے اور صارفین کو متعلقہ معلومات یکجا دستیاب ہو سکیں۔ امید ہے کہ اس میز کو فعال کرنے میں آپ کا تعاون مل سکے گا، والسلام میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 12:32، 14 ستمبر 2016 (م ع و)