تبادلۂ خیال صارف:Hindustanilanguage/وثق 35

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ستارہ برائے منتخب مضمون[ترمیم]

ستارہ برائے منتخب مضمون
بھارتی پنجاب میں کھیل کو منتخب مضمون بنانے میں آپکی مرکزی کاوشوں کے اعتراف میں یہ ستارہ برائے منتخب مضمون پیش کیا جاتا ہے۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:59, 26 مارچ 2017 (م ع و)
@Tahir mq:، آپ کا بے حد شکریہ! --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:14, 26 مارچ 2017 (م ع و)

ستارہ برائے منتخب مضمون[ترمیم]

ستارہ برائے منتخب مضمون
رام پرساد بسمل کو منتخب مضمون بنانے میں آپکی مرکزی کاوشوں کے اعتراف میں یہ ستارہ برائے منتخب مضمون پیش کیا جاتا ہے۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:01, 26 مارچ 2017 (م ع و)
@Tahir mq:، آپ کا بے حد شکریہ! --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:15, 26 مارچ 2017 (م ع و)

دعائیہ کلمات سے اجتناب[ترمیم]

صارف:Muzamil Junaid کی کٹھ پتلی جراب تھی صارف:مزمل جنید آرائیں حماد سعید تبادلہ خیال 13:51, 8 اپریل 2017 (م ع و)

یہ ایک ممنوع صارف ہے۔ تاہم صفحہ صارف کی اس طرح سے آپ کی ترمیم درست نہیں۔ یہ کام عندالضرورت منتظمین کر سکتے ہیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:55, 8 اپریل 2017 (م ع و)
جی مجھے یہ لگا کے منتظمین کو علم نہیں ہوگا حماد سعید تبادلہ خیال 13:56, 8 اپریل 2017 (م ع و)
تھوڑا بہت علم ہم سب کو ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:57, 8 اپریل 2017 (م ع و)
👍👍 حماد سعید تبادلہ خیال 13:58, 8 اپریل 2017 (م ع و)

عمیرہ علی[ترمیم]

میں نے چھان بین کی Xwpc اور Omera Ali شاید ایک ہی ہیں میرا مطلب Xpw اور Omera Ali ایک ہی ہیں ان کی طاہر صاحب سے بھی تکرار ہوتی رہتی ہے۔ شاید عمیرہ کا اکاؤنٹ بھی طاہر صاحب نے بند کیا ہوا ہے۔میرا شک اس لئے ان پر گیا کیونکہ انہوں نے Xpw میں بھی Omera Ali لکھا ہوا ہے۔ حماد سعید تبادلہ خیال 03:01, 11 اپریل 2017 (م ع و)

اس سلسلے میں آپ میٹا پر چیک یوزر کروا سکتے ہیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:19, 11 اپریل 2017 (م ع و)
آپ مجھے ربط دیں حماد سعید تبادلہ خیال 07:46, 11 اپریل 2017 (م ع و)
m:Steward_requests/Checkuser --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:37, 11 اپریل 2017 (م ع و)

غازی[ترمیم]

حضور والا عرض ادب کے بعد گذارش ہے کہ (زمرہ:جانثاران ناموس رسالت) میں دیکھ کر فیصلہ فرمائیں کہ یا تو رواج اور معمول کے مطابق سب کو غازی لکھیں یا اپنی مرضی اور صوابدید سے سب سے غازی ہٹا دیں۔ ویسے درخواست ہے کہ مرید حسین اور ملک میاں محمد کے ساتھ غازی لگا رہنے دیں جو رائج ہے۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:49, 15 اپریل 2017 (م ع و)

@امین اکبر اور Arif80s: بھائی،
اس بارے میں آپ لوگوں کی رائے درکار ہے۔ چند نکات غور فرمایئے:
  • القاب کے استعمال پر دیوان عام اچھی خاصی بحث ہو گئی ہے اور طے کیا گیا ہے کہ القاب اور دعائیہ کلمات کا استعمال عملاً مسدود کیا جائے۔ مضامین میں نبی صلی اللہ علیہ و سلم اور دیگر پیغمبر حضرات کے آگے علیہ السلام کا استعمال چند استثائی کیفیات ہیں۔
  • غازی کے کچھ استعمالات کو عبید بھائی نے اسی وجہ سے ہٹایا۔
  • ہم کئی برگزیدہ شخصیات، جن میں عبد اللہ ابن زبیر اور خالد بن ولید رضوان اللہ اجمعین اور بزرگان دین شامل ہیں، عناوین یوں ہی نام سے رکھے ہیں ۔ کسی کے آگے غازی وغیرہ نہیں لگائے ہیں۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:37, 15 اپریل 2017 (م ع و)
@Hindustanilanguage: بھائی، میں القابات، خطابات اور دعائیہ کلمات کے حق میں نہیں ہوں، چوں کہ دیوان عام میں بحث و مباحثہ کے بعد اسے پالیسی کا درجہ دے دیا گیا ہے تو بلا استثنا تمام عناویں سے القابات وخطابات ہٹا دیے جائیں اور اس عمل کو مستقبل میں بھی بطور پالیسی برقرار رکھاجائے۔محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:53, 15 اپریل 2017 (م ع و)
غازی ایک لقب ہے اور القاب کے استعمال نہ کرنے پر پالیسی بنائی جا چکی ہے۔ بہتر یہی ہے کہ سب کے نام انگریزی ویکی پیڈیا کے مطابق کر دئیے جائیں گے اگر انگریزی ویکیپیڈیا پر مضمون نہیں تو غازی کا لفظ ہٹا دیا جائے۔ ہم پالیسی کی وجہ سے صحابہ کرام کے ساتھ القاب نہیں وہ۔ صحابہ زیادہ حقدار ہیں القاب کے۔ ویسے کیا انگریزی ویکیپیڈیا پر زمرہ:جانثاران ناموس رسالت موجود ہے؟ بہت سے لوگ قانون سے سزا پانے والے کو جانثار ناموس رسالت سمجھتے ہیں تو بہت سے قانون شکن، اس زمرے میں کسے کسے شامل کیا جائے گا، کیسے شامل کیا جائے گا (جیسے رائے شماری سے یا جس کا دل چاہے) اس ھوالے سے کوئی پالیسی سازی ہوئی ہے؟ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:22, 16 اپریل 2017 (م ع و)
جی، @امین اکبر: بھائی، پہلے تو آپ کے جواب کا شکریہ! آپ کے اور عارف بھائی کے جواب کے بعد تصویر صاف ہو گئی اور عمل آسان ہو گیا۔ میں آپ سے متفق ہوں کہ اس زمرے میں شامل شخصیات کا جائزہ لینا چاہیے اور پالیسی ہونا چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کئی ایک کہ تو کئی تو حالات بالکل مبہم یک سطری انداز میں اور عمومًا بے حوالہ لکھے گئے ہیں۔ مثلاً:
  1. حسن دین: غازی حسن دین شہید تاریخ شہادت 29 جون 1936ء میانی قبرستان لاہور میں مدفون ہیں۔(بے حوالہ)
  2. محمد منیر (فیروزپوری): غازی محمد منیر شہید' مقام شہادت ضلع فیروزپور بھارت۔(بے حوالہ)

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:44, 16 اپریل 2017 (م ع و)

فیصلہ اور عمل تو ہو گیا مگر دیکھیے یہی بزرگان اپنے مضامین میں اس فیصلے کے خلاف عمل فرما رہے ہیں اور ابھی کل کے مضمون میں مخدوم کا لقب استعمال فرمایا ہے اور اگر سب کی شراکتیں دیکھیں تو اصلی ناموں کے ساتھ ڈاکٹر، راجہ، مخدوم، سخی، شاہ، حافظ نیز دیگر بہت سے القاب استعمال ہو رہے ہیں۔ دیوان عام کی گفتگو میں شاید میں شریک نہ تھا وگرنہ اس ناچیز کی اختلافی رائے نہ ہوتی بہرحال ایک ضابطہ ہو اور اس پر عمل ہو تو اچھی بات ہے اب دیکھیں لال شہباز قلندر یا سخی سرور داتا گنج بخشوغیرہ مشہور القاب ہیں اور ان کے اسمائے گرامی کچھ اور ہیں اسی طرح جان نثاران ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ایک خاص مشہور لقب ہے جو ان کے نام سے زیادہ اہم پہچان ہے۔ بچپن سے تمام جگہوں پر ان کے نام سے پہلے غازی سنتے آئے ہیں (جیسے غازی علم دین شہید) اس لئے درخواست کی تھی بہرحال اب گذارش ہے کہ رجوع مکرر بنانے اجازت ضرور دیجئے۔بے حوالہ ہونا ایک ایسا مسئلہ ہے جو قابل حل ہے کیونکہ ان کے حوالے ضرور مل جائیں گے۔ صفحہ ساز نے شاید جلدی میں جمع آوری کرنا مقصود رکھا ہے۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:06, 18 اپریل 2017 (م ع و)
بھائی بنیادی اصول وہی ہے۔ اور راجا اور حافظ جیسے عنوان میں غورطلب ہے کہ فی الواقع یہ نام کے حصے ہیں یا خطابات ہیں۔ اگر ایسے مضامین آپ کی نظروں میں ہوں جہاں یہ نام کا نہیں بلکہ خطاب کا درجہ ہوں تو بے جھجک یہاں لکھ دیں، انہیں بے رجوع مکرر نئے عنوان سے بدل دیں گے۔ مجھے بھی آپ کی طرح صفحہ ساز کی ترمیمی صلاحیتوں پر بھروسا اور امید ہے کہ وہ ان مضامین کو باحوالہ بنائیں گے۔ اس سلسلے میں میں امین اکبر صاحب کا بیان دہراتے ہوئے گزارش کروں گا کہ آپ اس معاملے کو یہیں ختم سمجھیں--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:38, 18 اپریل 2017 (م ع و):
غازی ایک لقب ہے اور القاب کے استعمال نہ کرنے پر پالیسی بنائی جا چکی ہے۔ بہتر یہی ہے کہ سب کے نام انگریزی ویکی پیڈیا کے مطابق کر دئیے جائیں گے اگر انگریزی ویکیپیڈیا پر مضمون نہیں تو غازی کا لفظ ہٹا دیا جائے۔ ہم پالیسی کی وجہ سے صحابہ کرام کے ساتھ القاب نہیں وہ۔ صحابہ زیادہ حقدار ہیں القاب کے۔ ویسے کیا انگریزی ویکیپیڈیا پر زمرہ:جانثاران ناموس رسالت موجود ہے؟ بہت سے لوگ قانون سے سزا پانے والے کو جانثار ناموس رسالت سمجھتے ہیں تو بہت سے قانون شکن، اس زمرے میں کسے کسے شامل کیا جائے گا، کیسے شامل کیا جائے گا (جیسے رائے شماری سے یا جس کا دل چاہے) اس ھوالے سے کوئی پالیسی سازی ہوئی ہے؟ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:22, 16 اپریل 2017 (م ع و)
اگر محترم @Syedalinaqinaqvi: بھائی کا روئے سخن میرے کل کے مضمون مخدوم غلام عباس صدیقی کی طرف ہے تو اس کی وضاحت کرتا چلوں۔ جن کتب سے حوالے لیے گئے ہیں (وہ کتب مستند اور تاریخی اہمیت کی حامل ہیں) ان سب میں ان کے نام کے آگے مخدوم کا لفظ لگا ہوا ہے۔ یہ درست ہے کہ مخدوم خطاب یا لقب ہے لیکن اگر کسی کے نام کے ساتھ ہی مخدوم مشہور ہوجائے اور ہر کتاب میں نام کے ساتھ لگا ہو تو کیا کیا جائے؟ ان کی تو وجہ شہرت ہی یہی ہے ورنہ غلام عباس صدیقی کو کوئی نہیں پہچانتا۔ میرے صرف تین مضامین میں مخدوم کا لقب آیا ہے، ایک مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی، دوسرا مخدوم ضیاء الدین ٹھٹوی اور تیسرا مخدوم غلام عباس صدیقی۔ اس کے علاوہ میرے کسی مضمون میں لقب یا خطاب نہیں آیا۔ خیر اندیش محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:02, 18 اپریل 2017 (م ع و)