تبادلۂ خیال صارف:Hindustanilanguage/وثق 4

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

طریقہ منتقلی[ترمیم]

مزمل صاحب۔۔۔۔ عبید بھائی نے ایک ترکیب منتقلی بتائی ہے، اسے آزما کر دیکھ لیں۔۔۔۔ ہو سکتا ہے اس میں کچھ آسانی اور بھلائی بھی ہو۔ اس تعلق سے مزید جانکاریوں کے بعد پھر کبھی گفتگو کی جاسکتی ہے۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:22, 21 اپریل 2015 (م ع و)

جیسا آپ ارشاد فرمائیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:28, 21 اپریل 2015 (م ع و)

مضامین کے شروع میں کام جاری کا سانچہ[ترمیم]

مضامین کے شروع میں کام جری کا سانچہ نا رکھیں، وہ سانچوں اور ماڈیول کے لئے ہوتا ہے۔ مضامین تو ہر وقت ہی نام مکمل ہوتے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:15, 22 اپریل 2015 (م ع و)

یہ دراصل ہندی ویکی پیڈیا کے کئ صارفین سے دیکھ کر اپنائ گئ "رسم" ہے۔ ان میں کچھ بے حد سینیئر صارف بھی شامل ہیں۔ تاہم اگریہ رواج یہاں سے میل نہیں کھاتا تو مجھے اس ترک کرنے میں کوئ قباحت نہیں معلوم ہوتی ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:26, 22 اپریل 2015 (م ع و)

رائے درکار ہے[ترمیم]

محترم Hindustanilanguage/وثق 4 ! آپ کو منتطم کے لئے نامزد کیا گيا ہے، کچھ سوالات کے جوابات و تبصرہ درکار ہے۔
رائے شماری برائے منتظم صارف مزمل
--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:29, 22 اپریل 2015 (م ع و)

ایڈس یا ایڈز[ترمیم]

محترم!
کیا غلطی سے آپ عنوان میں ایڈز کو ایڈس لکھتے ہیں یا بھارت میں اردو میں اس کا یہ بھی ایک تلفظ ہے؟ کیوں کہ مضمون کے اندر تو آپ عام طور پر اسے ایڈز ہی لکھ رہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:04, 22 اپریل 2015 (م ع و)

جناب والا!
توجہ دلانے کے لیے شکریہ! اس بارے آپ کی رائے کیا ہے؟ یہاں پر دونوں طرح سے لکھا جاتا ہے۔ -مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:32, 22 اپریل 2015 (م ع و).
ایڈز سے صفحہ بنائیں اور ایڈس سے رجوع مکرر کر دیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:43, 22 اپریل 2015 (م ع و)
ٹھیک ہے، آئندہ صفحہ سازی میں خیال رکھوں گا۔ ویسے صفحات کے رجوع مکرر کے لیے شکریہ۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:46, 22 اپریل 2015 (م ع و)

اسلام بلحاظ ملک کے لئے سانچہ[ترمیم]

محترم! اسلام بلحاظ ملک کے لئے فارسی ویکی سے ایک سانچہ لیا ہے، اس کی سانچہ:خانہ معلومات اسلام بلحاظ ملک کو دیکھیں،اس کا استعمال بھارت میں اسلام ایران میں اسلام، اطالیہ میں اسلام، چین میں اسلام، میں نے کل تین چار مضامین میں اس کا استعمال کیا ہے۔ اس میں مزید اضافہ کے لئے کچھ تجویز کریں۔ فارسی ویکی سے جیسے انگرریزی سے سارا سانچہ مواد سمیت ہم لیتے ہیں، ایسے ہی کرنا ہے، کرنے کے بعد فارسی اعداد کو مستعمل اعداد 1234 میں کرنا ہے اور اوپر ملک کا نام اردو میں لکھنا ہے، اگر تصویر کا کیپشن فارسی میں ہے تو اسے اردو کر دیں۔ اس کے رنگ کو بھی میں بدل دوں گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:24, 27 اپریل 2015 (م ع و)

میرے خیال سے ہمیں ان سانچوں میں شامل روابط کو مکمل طور پر اردو میں کرنا ہوگا۔ جہاں جہاں مضامین نہ ہوں، وہاں رفتہ رفتہ مضامین تیار ہوں گے۔ کچھ کے تو مضامین پہلے سے موجود ہیں ہی، جیسے بھارت میں اسلام کے سانچے میں All India Majlis-e-Ittehadul Muslimeen غیرضروری طور پر موجود ہیں جب کہ نثار صاحب پہلے ہی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بنا چکے ہیں۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:26, 27 اپریل 2015 (م ع و)
یہ تو نثار صاحب کی غلطی ہے کہ مضمون کا بین الویکی ربط نہیں کیا، ورنہ سرخ انگریزی روابط کو اردو میں موجود مضامین والے بین الویکی مضامین کو روبہ اردو ربط میں بدل دیتا ہے۔اور بھی کئی مضامین ایسے ہو سکتے ہیں جن کے مضامین انگریزی ویکی پر تونہیں ہوتے مگر علاقائی ویکی پر ہوتے ہیں، جیسے اسلامی موضوعات فارسی اور عربی ویکی پر اور بھارتی موضوعات ہندی، اور دیگر بھارتی زبانوں کے ویکی پر۔ فارسی اور عربی والا کام تو میں کرتا رہتا ہوں۔ مگر بھارتی زبانوں کا رسم الخط میں نہیں جانتا۔ سو وہ کام بھارتی صارفین کا ہے۔ ایسے مضامین کی تعداد کم و پیش 2 ہزار ہے جن کا ربط کسی دوسرے ویکی سے نہیں ہے۔ بھارت کے مرکزی مضمون پر بھی مذہب > اسلام کی سرخی بنا کر ان اپنے مضامین کا خلاصہ شامل کریں۔ اور اصل مصمون کا سانچہ لگا کر بھارت میں اسلام کا ربط دے دیں۔ اسی طرح جن جن ریاستوں پر آپ نے لکھا ہے، ان کے ساتھ بھی یہی سلوک کریں :) مضامین کا حجم اسی طرح بڑا ہوتا ہے۔ کہ بنیادی مضمون پر ہم جزوی عنوانات کے مواد کا خلاصہ دیتے ہیں، کل میں نے اٹلی کے مضمون میں اٹلی میں اسلام کا کچھ خلاصہ شامل کیا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:15, 27 اپریل 2015 (م ع و)

آصف جاہ[ترمیم]

مزمل بھائی، اردو میں آصف جاہ سلسلہ کے نظاموں کو کس طرح لکھا جائے گا۔

  • آصف جاہ یکم - آصف جاہ اول
  • آصف جاہ دوم - آصف جاہ ثانی
  • آصف جاہ سوم - آصف جاہ ثالث

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:14, 27 اپریل 2015 (م ع و)

طاہر بھائ، عمومًا یکم کا لفظ حیدرآباد میں صرف تاریخ کے لیے مستعمل ہے۔ باقی الفاظ فارسی یا عربی، دونوں کے برابر مستعمل ہیں، حالانکہ فارسی کا چلن زیادہ ہے جیساکہ سوم کو ثالث پر ترجیح دی جاتی ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:29, 27 اپریل 2015 (م ع و)

شکریہ! --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:16, 30 اپریل 2015 (م ع و)

گستاخی نہ سمجھی جائے تو ہماری ناچیز رائے ہے کہ

اردو میں ہمیشہ سے رائج ہے

مبارکباد[ترمیم]

مزمل بھائی۔۔۔۔ منتظم بننے کے موقع پر مبارکبادی قبول کیجے۔ آپ سے اردو ویکی کو کافی امیدیں وابستہ ہیں۔احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:04, 1 مئی 2015 (م ع و)

محترم و مکرم احمد نثار صاحب، تہ دل سے السلام علیکم۔ میں آپ کا اور سبھی احباب کا ممنون ہوں کہ مجھے اس ذمے داری کا اہل سمجھا گیا۔--Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:27, 2 مئی 2015 (م ع و)

السلام علیکم مزمل صاحب، آپ اردو ویکیپیڈیا کی انتظامیہ میں شامل ہوچکے ہیں، اس پر مسرت موقع پر جملہ احباب کی جانب سے عموما اور عاجز کی جانب سے خصوصا مبارکباد قبول فرمائیں، اس قافلہ میں آپ کی شمولیت ہم سب کے لیے باعث صد افتخار ہے. :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  10:56, 2 مئی 2015 (م ع و)
مبارک قبول فرمائیں --« عبید رضا » 11:45, 2 مئی 2015 (م ع و)

شعیب صاحب، عبید صاحب، بہت بہت شکریہ، تاہم وقتًا فوقتًا آپ حضرات سے رہنمائ درکار ہوگی۔ انشاءاللہ اپنے فرائض منصبی عمدگی سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:01, 2 مئی 2015 (م ع و)

میری جانب سے بھی مبارک باد قبول فرمائیں۔ Shahab~urwiki (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:44, 2 مئی 2015 (م ع و)
جناب محترم مزمل صاحب ہمیشہ خوش رہیں اور آباد۔
مزمل بھائی مبارکباد--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:31, 3 مئی 2015 (م ع و)

هندوستاني لېنگويچ[ترمیم]

محترم آپ کو نمسستې کهه کر عرض کرتا هون که آپ نې پښتو زبان کو پشتو مين بدل ديا هين اگر آپ اوس کې بارې مين توړا بتادين که ايسا کيون هوگيا هين؟ --Khangul (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:36, 8 مئی 2015 (م ع و)

محترم خنگول، بہ صد احترام عرض گزار ہوں کہ یہ اردو ویکی پیڈیا ہے اور یہاں اردو املا ہی اہمیت رکھتے ہیں، جیسے کہ یہ تبدیلی کا معاملہ ہے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:45, 8 مئی 2015 (م ع و)

بهايي همارا اوردو املا کو بهي شامل کردو۔ همارا اوردو املا بهي تو اوردو کا اېک لهجه هېن۔ اور آپ سې گزارش هين که آپ همارا ليکهنا کو حذف نه کرلين کيونکه همارا اراده هين که هم آپ کې ساتهـ يهان پر همکاري کرلين اور اس طرح اوردو ويکيپيډيا کې مقالو مين اضافگي هوجايين۔ آپ کا مخلص --Khangul (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:01, 8 مئی 2015 (م ع و)
معذرت خواہ ہوں کہ ایسا نہیں ہو سکتا ۔ آپ ہی دیکھیے کہ Uighur زہان کو اہلِ زبان "ئۇيغۇر" ‎ لکھتے ہیں جبکہ یہ اردو قواعد سے ایک دم غلط ہے کیونکہ ہم کوئ لفظ ہمزہ سے شروع نہیں کرتے۔ اس لیے ہمارا مضمون اویغور ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:43, 9 مئی 2015 (م ع و)

شیدا چینی[ترمیم]

پہلا چینی شاعر ربط اور اردو کا پہلا چینی شاعر ان دونوں کو بھی دیکھ لیں، جو مواد بہتر لگے اسے شامل کر لیں، اردو کا پہلا چینی شاعر کو شیدا چینی سے رجوع مکرر کر دیں، یہ حذف شدہ تھا، اسے بحال کیا عارضع طور پر۔ اور خان گل سے بحث فضول ہے۔ ایسے ہی اللہ کا بندہ اپنی محنت ضائع کروا رہا ہے۔ بار بار ہم سے--« عبید رضا » 07:47, 17 مئی 2015 (م ع و)

مزید روابط: شیدا چینی، اردو محفل اور اردو کا پہلا چینی شاعر --« عبید رضا » 07:54, 17 مئی 2015 (م ع و)
رہنمائ کے لیے شکریہ! آپ کے روابط کو میں "خارجی روابط" سے جوڑ چکا ہوں۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:26, 17 مئی 2015 (م ع و)

مضامین انعامی مقابلہ[ترمیم]

اسلام علیکم۔ مزمل بھائی، آپ سے درخواست ہے کہ انعامی مقابلوں والے مضامین میں سانچہ حذف نہ لگائیں۔ کچھ دن بعد ہم خود تمام غیر ویکی اسلوب والے صفحات حذف کر دیں گے۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:07, 20 مئی 2015 (م ع و)

ٹھیک ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:19, 21 مئی 2015 (م ع و)

تبادلہ خیال کو کاپی پیسٹ کرنا[ترمیم]

محترم!

کسی دوسرے کا تبادلہ خیال کاپی پیسٹ نہیں کیا جا سکتا، اس طرح بے شک ان کے خیالات بمع دستخط منتقل ہو جاتے ہیں مگر تاریخچہ میں صرف کاپی پیسٹ کرنے والا کا ریکارڈ شامل ہوتا ہے، کیوں کہ سارا مواد اس کے کھاتہ سے منتقل ہوا ہے۔ اور صارف صفح پر ویسے بھی دوسرے صارفین کو ترمیم کا حق نہیں ہوتا۔ امید ہے آپ اس بات کا برا نہیں مانے گے۔--« عبید رضا » 18:05, 26 مئی 2015 (م ع و)

"صارف صفح پر ویسے بھی دوسرے صارفین کو ترمیم کا حق نہیں ہوتا" غالبًا یہی بات کی صارف کی جانب سے خود اپنے تبادلہ خیال کے انتظام پر بھی عائد ہوتی ہے۔ یاد رکھیے گا۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:14, 26 مئی 2015 (م ع و)
مگر وہ صارف کی غلطی تھی جو منتطم بھی تھے، خیر سے۔ ۔ ۔ اب کیوں کہ وہ غیر حاضر ہیں اس لیے، ان زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔--« عبید رضا » 18:50, 26 مئی 2015 (م ع و)

بھارتی ریلوے[ترمیم]

محترم!
میں ایک ایک کر کے تمام ایکسپریس ریلوں پر مضمون لکھتا ہوں، آپ ممکن ہو تو ایک ایک مضمون روز بنا کر دیں، اسٹیشن کا، یا جنکشن کا، پاکستان کے تو ہم نے 2014ء میں جنکشن اور اسٹیشن کے مضامین بنا دیے تھے۔
نظام الدین کے نام پر تین ایکسپریس ریل چل رہی ہیں، ایک بنایا ہے ابھی۔
کریمیائی تاتاریوں کی جبری ملک بدری اس مضمون کو اگر آپ کے پاس وقت ہے تو صرف انگریزی ویکی سے دیکھ دیکھ کر حوالہ جات شامل کرنے ہیں، جو جو آسانی سے مل جائیں۔ اسے کل صفحہ اول پر لگانا ہے، یک خدا کے نام میں سے رنگین عبارات کی رنگینی ختم کر دیں، اسے صبح لگا دیں۔ جو بھی کرنا ہے وہ 2 صبح 9 تک کرنا ہے۔ --« عبید رضا » 19:31, 30 مئی 2015 (م ع و)

کریمیائی تاتاریوں کی جبری ملک بدری کا مضمون انگریزی سے مختلف ہے۔ اس لیے اس پر کام کرچکے حضرات اس کی تکمیل بااثر انداز سے کر سکتے ہیں۔ بھارتی ریل کے بارے میں آپ کا سجھاؤ ٹھیک ہے، میں حسب موقع کچھ نہ کچھ تعاون کرنے کی کوشش کروں گا۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:56, 31 مئی 2015 (م ع و)