تبادلۂ خیال صارف:Irtiza

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میرا تعلق پاکستان کے شھر کراچی سے ہے اور میری تعلیم اکاونٹس، کمپیوٹر سائنس میں رہی ہے میرا کیریئر مارکیٹنگ اور فنانس سے وابستہ رہا ہے گذشتہ آٹھ سالوں سے دن و رات اسلامی تعلیمات کے مطالعہ میں بسر ہورہے ہیں اور یہ میری زندگی کے شیریں ترین لمحات ہیں میری آپ سب سے گذارش ہے ہے کہ دین کو ٹھیکہ پر دے کر خود غافل نہ ہوجائیں ورنہ وہی ہوگا جو ہورہا ہے یعنی ہم آپس میں دوسروں کے کہنے پر بغیر کسی فکر و تدبر کے دست و گریباں ہونگے دین آزادی فکر و ذکر دیتا ہے دین تحمل اور بردباری دیتا ہے جو خدا انسان کو آزاد پیدا کرے وہ فکر پر کس طرح پابندی لگاسکتا ہے وہ پیامبر اسلام جو توحید کا انکار کرنے والوں سے رحم اور صبر سے پیش آتا ہے اسکا دین دوسروں پر اتنی آسانی سے قتل کے فتوے کیسے لگاسکتا ہے؟ یہ جھالت کی نشانی ہے؟ کیوں کہ علمی مذاکرے کا حوصلہ نہیں اس لیئے لوگوں کو علم سے دور کردو اور وہ اندھے بن کر ہمارے پیچھے چلتے رہیں یہ نہ اسلامی تعلیمات ہیں اور نہ پیغمبر اسلام کا پیغام فکر اور ذکر .

قرآنی دعوت پر لبیک کہیں مذھب اہل بیت (ع) اسی کی طرف سب کی راھنمائی کرتا ہے۔

گفتگو کے لیئے ای میل کریں

letstalkfor@hotmail.com

منتظر آراء

خوش آمدید[ترمیم]

السلام علیکم!
خوش آمدید! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوگے۔
کسی بھی قسم کی مدد کے لیے مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • جب آپ کسی سے تبادلہٴ خیال کر رہے ہو تو آخر میں~~~~ لکھ کر اپنے دستخط ضرور کریں۔
  • کسی بھی صفحہ میں ترمیم کرنے کے لیے آپ ترمیم کریں پر کلک کریں۔ترمیم کرنے کے بعد صفحہ محفوظ کریں پر کلک کریں تو آپ کی صفحہ میں ترمیم محفوظ ہو جائے گی۔
  • نیا مضمون بنانے کے لیے نیچے دیے گیے خانے میں مضمون کا نام لکھیں اور نیا مضمون پر کلک کریں۔
  • مزید معاونت کے لیے ادھر کلک کریں۔




ثاقب سعود (بحث) 03:32, 7 ستمبر 2005 (UTC)

قرآنی گفتگو کا کالم اضافہ کریں[ترمیم]

میری آپ سے گذارش ہے کہ ایک خصوصی موضوع شروع کریں جس میں اہل علم قرآنی موضوعات پر بات کریں۔ بہت اچھا ہو کہ ہم اپنے بزرگوں کی طرح تمام علوم کو اسلام کی روشنی میں منتقل کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔ اگر ہم اپنی شاندار تاریخ کا مطالعہ کریں تو مسلمان تمام علوم میں سب سے آگے ہوتے تھے کیونکہ اس وقت جدید علوم میں تحقیقات کا سرآغاز قرآن اور احادیث ہوتی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے علماء ہی ڈاکٹر ہوتے تھے اور وہی سائنٹسٹ۔ لیکن ہم نے بہت غلطی کی اور دشمنوں کی سازشوں پر بڑی سادگی سے عمل کرتے ہوئے اپنے علوم کو خدا سے الگ کرلیا؟ کیا ممکن ہے کہ خدا کی بھیجی ہوئی کتاب میں علوم کے خزانے چھپے نہ ہوں؟ صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم Devine Sciences کا رخ کریں اسلام کی نگاہ سے۔

امید ہے اس مسئلہ پر سب اپنی آراء کا اظہار فرمائیں گے

جناب اس کے لیے آپ کو نیا صفحہ شروع کر نے کی ضرورت نہیں۔آپ کوئی نیا باب شروع کریں جس کسی کو اس سے اختلاف ہو گا وہ آپ سے اوھر رابطہ کرے گا۔جلد آپ میری بات سمجھ جائیں گے۔

ثاقب سعود (تبادلہٴ خیال) 22:56, 15 ستمبر 2005 (UTC)

Karachi Wiki meetup[ترمیم]

Karachi Wiki meetup[ترمیم]

السلام علیکم! وکیپیڈیا کے رکن ہونے کی حیثیت سے آپ کو کراچی میں پہلی وکیپیڈیا میٹ-اپ کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ اس ملاقات میں کراچی سے تعلق رکھنے والے اردو و انگریزی وکیپیڈیا کے اراکین شرکت کریں گے۔ امید ہے کہ شرکت فرما کر دونوں زبانوں کے وکیپیڈیا کے لیے اہم تجاویز پیش کریں گے اور درپیش مسائل کو بھی سامنے لائیں گے۔ پروگرام بتاریخ: 18 اکتوبر 2009ء بروز: اتوار بمقام: میک ڈونلڈز، نجیب سینٹر، طارق روڈ بوقت: شام 5 بجے مزید معلومات کے لیے اردو وکیپیڈیا پر یہ صفحہ اور انگریزی وکیپیڈيا پر یہ صفحہ ملاحظہ کیجیے یا میرے صارف پر پیغام دیجیے۔ والسلام

غیر مستعمل تصویر[ترمیم]

سلام Irtiza! میں ایک خودکار صارف ہوں؛ اردو ویکیپیڈیا کے جائزہ کے دوران میں مجھے پتہ چلا کہ آپ کی اپلوڈ کردہ تصویر:Cave of hirra.jpg کسی جگہ مستعمل نہیں ہے، لہذا آپ سے گزارش ہے کہ اپنی تصاویر کو ویکیمیڈیا کامنز پر اپلوڈ کریں۔ چونکہ ویکیپیڈیا میں ناقابل استعمال تصویر کو اپلوڈ کرنے کی ممانعت ہے اور ایسی تصاویر جو کسی بھی جگہ مستعمل نہ ہوں ایک ماہ کے اندر حذف کردی جاتی ہیں، اس لیے مذکورہ مسئلہ آپ کی فوری توجہ کا طالب ہے۔
اگر آپ کے خیال میں یہ پیغام غلط ہے تو یہاں رابطہ کریں، شکریہ۔--شعیب روبہ (تبادلۂ خیال) 09:43, 4 نومبر 2012 (UTC)