تبادلۂ خیال صارف:Sidra456
(?_?)
السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گی۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتی ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو ویکیپیڈیا سے متعلق پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں مضمون موجود نا ہونے کی صورت میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتی ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتی ہیں۔
|
آپ سے معاونت درکار ہے، دکھائیں پر کلک کریں
|
---|
محترم Sidra456! اردو ویکیپیڈیا پر دوسری ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں مضامین کی تعداد کافی کم ہیں۔ ہم سب احباب اردو ویکیپیڈیا پر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ذیل میں اُن صفحات کے روابط دئیے جا رہے ہیں جہاں پر ان مضامین کے روابط موجود ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ جو روابط آپ کو سرخ رنگ میں نظر آئیں، اُن روابط پر صفحات بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ آپ محض اردو میں صفحات بنائیں اسے ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ہم خود لے آئیں گے، اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ خود ہی معیار ی مضامین بنانے لگیں گے۔
|
پہلا مضمون[ترمیم]
محترمہ سدرہ صاحبہ!
سب سے پہلے تو اردو ویکیپیڈیا پر خوش آمدید، اور تازہ مضمون بارانی انسٹیٹیؤٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبارک باد، پہلی کوشش کافی بہتر ہے۔ امید ہے آپ ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگی، ویسے بھی اردو ویکی پر خواتین کی تعداد کم ہے، اردو ویکی پر ابھی بہت کچھ آپ کو نامکمل نظر آئے گا، اس کی بڑی وجہ لکھنے والے افراد کی کمی، اردو سے بلا وجہ تعصب اور اردو کلیدی تختہ (کی بورڈ) کے استعمال کی مشکلات وغیرہ ہیں۔آپ اسی طرح بارانی یونی ورسٹی کے دیگر شعبہ جات (اکیڈمیز) پر بھی لکھ سکتی ہیں۔ بارانی یونی ورسٹی کی انتظامیہ کو بھی اس جانب توجہ دلائیں کہ وہ اردو نہیں تو کم از کم انگریزی ویکی پیڈیا پر تو مضمون کو بہتر اور تفصیلی لکھنے کی کوشش کرے، تصاویر تک نہیں ہے۔ اس کے مقابل اگر آپ جامعہ کراچی یا دنیا کی دیگر جامعات کے انگريزی صفحات پر جائیں تو وہاں پر آپ کو مکمل مضامین ملیں گئے جو ظاہر ہے یونی ورسٹی، اور طلباء و اساتذہ کی کوشش سے اس نہج تک پہنچے ہیں۔ چلیں آپ اپنے طرف سے جو ممکن ہو وہ کریں، دیے سے دیا جلتا ہے۔
کے ذریعے آپ کسی بھی مضمون کو دوسری زبان کے ویکیپیڈیا پر اسی مضمون سے لنک کر سکتی ہیں۔ جیسے آپ اپنے بنائۓ ہوئے مضمون کو دیکھیں تو اس کے ایک طرف انگریزی زبان والے اسی مضمون کا ربط آرہا ہے۔ آپ کسی بھی مضمون کے تاریخچہ (View history) جو ہر مضمون کے اوپر اختیار (آپشن) نظر آرہا ہوتا ہے۔ اس سے دیکھ سکتی ہیں کہ آپ کے مضمون میں کس کس نے کس وقت کیا تبدیلی کی ہے۔ کسی بھی مقام پر سمجھ نا آئے تو کسی بھی منتظم یا اسی صفحہ یا اپنے صفحہ کے تبادلہ خیال میں پوچھیں۔۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:20, 22 نومبر 2014 (م ع و)