تبادلۂ خیال میڈیاویکی:Edittools

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مددگار صفحات[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

السلام علیکم! امید ہے تمام احباب ایمان و صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔ مجھے یہ دریافت کرنا تھا اور ایک رائے بھی ہے کہ؛ کیا یہ ممکن ہے کہ ایڈیٹر میں حوالہ جات کے جو سانچے ہیں، جیسے حوالہ خبر، حوالہ موقع جال یا حوالہ کتاب، ان کا کوئی ربط شامل ہو جائے۔ ایسا ربط کہ جس پر کلک کرتے ہی سانچہ درکار سطر میں درج ہو جائے۔ اس سے کافی ساری کوفت دور ہو جائے گی اور مقالوں میں حوالہ جات شامل کرنا آسان ہو جائے گا۔ شکریہ --O.bangash 21:12, 25 جولا‎ئی 2010 (UTC)

  • تدوینی پٹی میں ان حوالہ جات کو رکھنے کے بجائے تدوینی خانے کے نیچے ----- کلک سے اندراج ----- والی جگہ پر دیا جائے تو زیادہ مناسب ہوگا۔ --سمرقندی 08:52, 28 جولا‎ئی 2010 (UTC)
  • تائید--O.bangash 19:45, 28 جولا‎ئی 2010 (UTC)
  • جالبین اور کتاب کے حوالہ جاتی سانچوں کو -- کلک سے اندراج -- میں درج کر دیا گیا ہے۔ طرازی قیود کی وجہ سے ان کے ناموں سے فضاء کو ختم کر کہ -- سانچہ:حوالہ-جال -- اور -- سانچہ:حوالہ-کتاب -- کی صورت لکھنا پڑا ہے۔ کاشف بھائی سے درخواست ہے کہ ایک نظر ان نئے عنوانات پر ڈال کر جو ترامیم درکار ہوں فرما دیجیے۔ ضرورت ہو تو حالیہ ترامیم کو واپس کر دیجیئے۔ --سمرقندی 14:34, 29 جولا‎ئی 2010 (UTC)
  • اس کام کو ٹھیک طریقے سے کرنے میں وقت لگے گا اور کچھ تجربات کرنا ہونگے۔ اگلی کچھ دیر یا دنوں تک ممکن ہے کہ "کلک سے اندراج" ٹھیک طرح سے کام نہ کرے۔ صارف:Jogibaba غالباً اس کو استعمال کر رہے ہیں اسلیے ان سے پیشگی معذرت۔ --کاشف عقیل 01:12, 30 جولا‎ئی 2010 (UTC)
  • ابھی اس پر کام جاری ہے تاہم ابتدائی شکل و صورت واضع ہوچکی ہے۔ ساتھیوں سے درخواست ہے کہ ایک نظر دیکھ لیں اور اپنے قیمتی مشوروں سے آگاہ کریں۔ اپنے براؤزر پر Shift+F5 دبا کر سکرپٹ تازہ کرنا نہ بھولیں --کاشف عقیل 06:47, 1 اگست 2010 (UTC)
  • سبحان اللہ کے سوا کیا کہہ سکتے ہیں! بہت عمدہ کام کر دیا ہے آپ نے کاشف بھائی ، اللہ آپ کو خوش رکھے۔ اگر ممکن ہو تو اس drop down manu میں اعراب کا اختیار دے کر ، زیر ، زبر ، پیش ، تشدید اور کھڑا زبر کے سانچے بھی رکھ دیجیے۔ --سمرقندی 15:26, 1 اگست 2010 (UTC)
  • نہایت عمدہ، اس سے نہ صرف مقالہ تحریر/ترجمہ کرتے ہوئے اب سانچہ جات داخل کرنے میں کافی آسانی ہو گی بلکہ ایڈیٹر اب کافی خوبصورت بھی ہو گیا ہے۔ خوش رہیے کاشف بھائی اور بہت شکریہ۔ --O.bangash 20:52, 1 اگست 2010 (UTC)
  • YesY تکمیل --کاشف عقیل 23:06, 1 اگست 2010 (UTC)
  • کاشف بھائی دو گذارشات ہیں ، کیا ایسا ممکن ہے کہ
  1. اعراب کا سانچہ ٹک کرنے بذات خود سانچے؛ جیسے ({{زیر}}) کے بجائے اس کا نتیجہ یعنی --- ِ --- تدوینی خانے میں مندرج ہو جائے۔ ایسا ہی حوالہ جاتی سانچوں میں ہو رہا ہے یعنی حوالہ کتاب ٹک کرنے پر اس حوالے کے سانچے کے بجائے اس کا نتیجہ تدوینی خانے میں آجاتا ہے۔
    1. YesY تکمیل دیکھ کر بتائیے کہ کیا یہی مطلوب تھا یا کسی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ --کاشف عقیل 02:40, 2 اگست 2010 (UTC)
    2. شکریہ ؛ جو مطلوب تھا اس سے بھی بہتر ہوا --سمرقندی 04:09, 2 اگست 2010 (UTC)
  2. کیا ایسا ممکن ہے کہ ٹک سے اندراج والا اختیار -- اپنی تحریر درج کرنے پر آپ کو دائرۂ عام سے متفق تصور کیا جائے گا۔ -- والی سطر سے نیچے آنے کے بجائے -- خلاصہ -- والے خانے کی سطر سے اوپر منتقل کر دیا جائے؟ بلکہ اگر اس ٹک سے اندراج کو عین تدوینی خانے کے نیچے اور تمام دوسری عبارات سے اوپر منتقل کیا جاسکے تو اور بھی مناسب معلوم ہوتا ہے، کیونکہ یہ بہرحال تدوین سے متعلق ہے اور تدوینی خانے کے سب سے قریب ہی ہونا چاہیئے۔ ایسا اس وجہ سے کہہ رہا ہوں کہ اگر شمارندے کا screen چھوٹا ہو تو ٹک سے اندراج والے اختیار نظر نہیں آتا اور اس تک پہنچنے کے لیئے browser کو نیچے scroll کرنا پڑتا ہے اور cursor کا تدوینی خانے میں مقام معلوم کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔ اگر ممکن نا ہو تو اس پیغام کو نظر انداز کر دیجیے گا۔ --سمرقندی 01:26, 2 اگست 2010 (UTC)
    1. اس کا تعلق HTML Flow سے ہے اس لیے ایسا کرنا اگرچہ کہ ناممکن نہیں تاہم بہت مشکل ہے اور بعد ازاں پریشانی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ --کاشف عقیل 02:42, 2 اگست 2010 (UTC)
    2. اگر مستقبل میں کسی نقص کا احتمال ہے تو پھر رہنے دیجیے، ویسے بھی تمام دیگر زبانوں کے ویکیپیڈیاؤں پر ایسے ہی ہے۔ --سمرقندی 04:09, 2 اگست 2010 (UTC)