تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:ویکی آموزی (تحریر)

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • اس صفحے پر تصاویر کو اسی صفحے کی جانب رجوع مکرر کر دیا ہے ، عام طور پر مقالات میں ایسا کرنے سے اجتناب کرنا چاہیۓ۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ پہلی تصویر پر کلک کیجیۓ سے نیا صارف تصویر ہی پر کلک کر بیٹھے تو اچانک صفحہ بدل جانے سے الجھن کا شکار ہوسکتا ہے۔ کوئی عیب نظر آۓ تو براہ مہربانی آگاہ کیجیۓ۔ --سمرقندی 07:44, 7 ستمبر 2008 (UTC)

گرٹروڈبیل[ترمیم]

اس بارے میں میں کچھ لکھنا چاھتا ہوں Mama gul (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:34, 24 فروری 2017 (م ع و)

Mama gul آپ اس ربط پر جا کر لکھ سکتے ہیں۔یہاں کلک کریں--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:59, 24 فروری 2017 (م ع و)

Village Borki Parachinar[ترمیم]

  1. بڑکی_پاراچنار

پاک افغان بارڈر پر واقع معروف قباٸلی گاوں بڑکی ضلع کرم میں اپنا ایک خاص مقام اور شناخت رکھتی ھے، جس کی بنیادی وجہ پاک افغان انٹرنیشنل ٹرانزٹ روٹ پر تجارت کا ایکسپورٹ اور امپورٹ ھے، جس کی بدولت مقامی باشندوں کو زرِ مبادلہ کا حصول تقابلی طور پر قدرے بہتر اور خوشحال زندگی کی گزر بسر ھے۔ تاریخ کے جھرکوں یا ضلع کے حالات و واقعات کے آٸینے میں دیکھا جاٸے تو سرحدی گاوں بڑکی نے زندگی کے اچھے اور خوشگوار ایام کے ساتھ ساتھ برے دن اور کٹھن حالات بھی دیکھے ہیں اور مختلف ادوار میں سرحد پار سے بیرونی حملوں کا نشانہ بنا رہا ھے۔ یہاں کے لوگ زیادہ تر تجارتی سوچ و سرگرمیوں کے حامل اور والی بال کھیل کے شوقین ہیں۔ بارڈر کے قریب بڑکی آڈہ پچھلے کٸی سالوں سے کاروبار کے لحاظ سے ماند پڑ چکا ھے اور یہ آڈہ لکڑی، خشک میوہ جات اور افغانی اشیاٸے ضروریہ کے لٸے شہرت کی بلندیوں پر قابض تھا، بد قسمتی سے پچھلے پندرہ سالوں سے مخدوش حالات اور غیر یقینی صورتحال کیوجہ سے اپنا مقام برقرار رکھنے میں ناکام نظر آ رہا ھے۔ پاراچنار سٹی کو بڑکی سے ملانے والی تین شاہراوں کا مرکزی کردار ھے جس میں مرکزی حٸثیت پاراچنار ٹو بڑکی روڈ کو حاصل ھے، شنگک ٹو بڑکی روڈ اور پیواڑ ٹو بڑکی روڈ دوسرے اور تیسرے درجے کے کونیکٹڈ روٹس ہیں۔ یہاں موسم کی شدت دیگر علاقہ جات کے مقابلے میں نسبتاً سخت ھے، آب و ھوا زیادہ مختلف نہیں البتہ عارضی طور پر محل وقوع کے لحاظ تغیر پذیر ضرور ھے بڑکی گاوں کے لوگ انقلابی ماٸنڈ اور سخت گیر مزاج کے حامل ہیں اور یاری دوستی استوار کرنے میں پہل کرتے ہیں۔ مہمانوازی اور غیرت انکا خاصا ھے نظریاتی اور مسلکی اعتبار سے شھید قایدِ ملت علامہ سید عارف الحسینی اور شھید علامہ نواز آغا عرفانی کے شیداٸی ہیں قدیم گاوں کی آبادی وقت کے ساتھ ساتھ کافی پھیل چکی ھے جنہیں پانی، بجلی، موبائل سروس اور صحت کی سہولیات کی ضروریات کی خاطر خواہ کمی محسوس ھو رہی ھے، اپر کرم کے سیاست میں بھی مذکورہ گاوں کا بڑا عمل دخل ھے لیکن موجودہ دور کے تقاضوں کیمطابق انہیں سیاسی ماحول میں سیاسی بصیرت کو تقویت دینے کے لٸے روایتی اور نظریاتی قید و بند سے باہر آنا انکے لٸے تابناک اور مکمل ھونے کی ضمانت سمجھتا ھوں۔ اللہ ہمارے غیور بہن بھاٸیوں کو سلامت اور محبِ وطن رکھے ہمیں انکی لازوال قربانیوں اور خدمات پر فخر ھے تحریر ۔ آصف علی آتش Aliaatissh (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:53، 4 اپریل 2021ء (م ع و)

وسیب ایکسپلور ٹوئٹر اکاؤنٹ[ترمیم]

وسیب ایکسپلور ٹوئٹر اکاؤنٹ {جنوبی پنجاب} کی ایک فعال سیاحتی اکاؤنٹ ہے جس کا مقصد پاکستان کے فوٹوگرافروں خصوصاً جنوبی پنجاب کی ثقافت، تاریخی ورثے اور سیاحتی مقامات کو پوری دنیا میں متعارف کروا رہا ہے۔ <ref > Mir Tanveer Wagan (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:42، 14 دسمبر 2021ء (م ع و)