تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:املا پڑتالگر/فہرست الفاظ

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ح:

کیا یہ روبالہ ہے؟ کیا کوئی لفظ غلط لکھتے ہی یہ آگاہ کر دے گا، یا بعد میں خودکار طریقہ سے یہ کام کرے گا؟، وہ الفاظ جو کسی دوسری زبان میں اردو ویکی پر بطور اقتباس ہونگے ان کا کیا؟ جیسے ھو عربی کا لفظ بھی ہے جو عین ممکن ہے کئی صفحات پر متن میں شامل ہو۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:07, 26 اگست 2014 (م ع و)

خودکار طریقہ سے کام کرنے والا روبہ املاء دوسرا ہے جو اس وقت فعال نہیں ہے، یہ آلہ محض غلط املاء کو مضمون میں رنگین کردے گا جس کی وجہ سے پہلی نظر میں ہی مضمون کے تمام غلط املاء والے الفاظ نظر آجائیں گے پھر انہیں درست کرنا آسان ہوگا. :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  10:45, 26 اگست 2014 (م ع و)

املا یا املاء[ترمیم]

املاء عربی لفظ ہے، اردو میں اس کو املا لکھا جاتا ہے، بنا ء کے، رشید حسن خان نے اپنی کتب اردو املا، عبارت کیسے لکھیں اور انشا اور تلفظ میں اس کو املا لکھا ہے، میرے پاس نوراللغات ہے اس میں تو املا یا املاء کا لفظ ہی مجھے نظر نہیں آیا، دیکھتا ہوں اگر آصفیہ نیٹ پر مل جائے تو۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:45, 26 اگست 2014 (م ع و)

جزاک اللہ عبید بھائی۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  16:16, 26 اگست 2014 (م ع و)
میں نے ھو کا لفظ نکال دیا ہے، یہ عربی حوالوں (قرآن و حدیث وغیرہ) میں استعمال ہوتا ہے)۔ ترامیم پر نظر ڈال کر اگر کسی جگہ ھو کو ہو میں بدلا گیا ہے تو، ٹھیک کر دوں گا۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:46, 11 اکتوبر 2014 (م ع و)
عربی ه اور اردو ھ یونیکوڈ کی الگ الگ قدریں ہیں اس لیے هو اور ھو میں فرق ہے--عرفان ارشد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:53, 12 اکتوبر 2014 (م ع و)
تو کیا روبالہ ان میں تفریق کر لے گا؟، تو ٹھیک ہے، شامل کر دیتے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:24, 12 اکتوبر 2014 (م ع و)

انھوں[ترمیم]

یہاں لفظ انھوں کو غلط بتایا گیا ہے جس کی وجہ سے تمام مضامین میں نشانزدہ ہورہا ہے گزارش ہے کہ اس ہٹا دیں۔--

جواب 04:42, 17 مئی 2016 (م ع و)

محمد افضل یہاں الفاظ مستند لغت کے مطابق درج کیے جانے چاہیے۔ اسی وجہ سے ایک منتظم صاحب نے اسے مقفل کر دیا ہے۔ ایک مستند لغت فرہنگ آصفیہ بھی ہے۔ انہیں یا انہوں اسم اشارہ ہے۔ ان کے تیئں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:13, 17 مئی 2016 (م ع و)
آپ انہیں اور انھیں ویکیپیڈیا پر تلاش کر کے دیکھیں۔ انھیں زیادہ تر آپ کے لکھے ہوئے صفحات میں ملے گا عممومی طور پر انہیں ہی ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:17, 17 مئی 2016 (م ع و)
میرا بھی یہی خیال تھا پھر دیگر صارفین نیز املانامہ جسکی یہاں فرائش کی گئی ہے میں کئی جگہوں پر انھوں کو پایا تو اسلئے میں نے نشاندہی کی تھی--

جواب 05:32, 17 مئی 2016 (م ع و)

کئی چیزیں غلط العام ہو چکی ہیں۔ اکثر لوگ ہ اور ھ میں فرق کو نہیں سمجھتے۔ ھیں، ھے، ھو، لاھور غلط ہیں۔ اردو میں ھ کا استعمال صرف ہندی سے شامل شدہ الفاظ کے لیے ہوتا ہے جیسے پھول، بھائی، بھینس وغیرہ باقی سب ہ استعمال ہو گی۔ دیکھیے بابائے اردو مولوی عبدالحق --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:15, 17 مئی 2016 (م ع و)
میرا خیال ہے کہ یہ لفظ ایک اختلافی نوعیت رکھتا ہے۔جیسا کہ اردو ڈائجسٹ میں انہیں کو ہی غلط کہا گیا ہے۔ بہرحال وہاں ایک فہرست دی گئی ہے منتظمین حضرات سے گزازش ہے نظر ثانی کہ بعد اسے بھی یہاں جگہ دی جائے۔

غلط املا صحیح املا

آذان||                  اذان

آسامی|| اسامی

استعفیٰ|| استعفا

اسلام علیکم || السَّلَامُ عَلَیکُم

اصلذر|| اصل زر

اغلبًا ||غالبًا

اوللعزم || اولوالعزم

اعلانیہ || علانیہ

برائے کرم|| براہِ کرم

بدیہ گوئی || بدیہہ گوئی

بالمشافہ|| بالمشافہہ

بھروسہ||بھروسا

پایۂ تخت || پائے تخت

پرواہ || پروا

پہیہ || پہیا

تشبیہہ || تشبیہ

تقاضہ|| تقاضا

تنبیہہ || تنبیہ

توجیہہ|| توجیہ

ٹکر گدا || ٹکڑگدا

جائیداد || جائداد

چاق و چوبند || چاق چوبند

چوہدری|| چودھری

حامی بھرنا || ہامی بھرنا

حیرانگی حیرت|| حیرانی

خوردو نوش|| خورو نوش

دونو || دونوں

بچگانہ || بچکانہ

برس ہابرس|| برسہا برس

بمع||بمعہ

پشیمانگی || پشیمانی

پیسہ || پیسا روپیہ|| روپیا

تماشہ || تماشا

ٹانگہ|| تانگہ

چولہا || چولھا

چیخ و پکار || چیخ پکار

خورد || خُرد


دھیلہ|| دھیلا

ذخّار|| زخّار

رُجْحَان|| رُجْحان

روئیداد|| روداد

سہولیت|| سہولت

غرضیکہ|| غرض کہ

فی الواقعہ||فی الواقع

قمیض ||قمیص

قریب المرگ||قریب الموت

کانٹ چھانٹ|| کاٹ چھانٹ

کُرتہ|| کُرتا

کمہار ||کمھار

کوائف || کیفیات

کلھاڑا || کلہاڑا

کلیجہ ||کلیجا

گرم مصالح || گرم مسالا

گذارہ|| گزارہ

گذرنا || گزرنا

دوئم ||دوم

ذکریا ||زَکَرِیَّا

سوئم ||سوم

طلاطم|| تلاطم

عیدالضحیٰ ||عید الاضحیٰ

غیض و غضب || غیظ و غضب

فی البدیہ || فی البدیہہ

قہقہ || قہقہہ

کارکردگی|| کار گزاری

کاروائی || کارروائی

کولہو ||کولھو

کھنڈرات || کھنڈر

گذارش ||گزارش

گذر || گزر

گذشتہ || گزشتہ

مکتبۂ فکر || مکتبِ فکر

مہین|| مہینا

ناطہ || ناتا

نقطہ چینی|| نکتہ چینی

نگہت || نکہت

لاچار|| ناچار

مجرب غذا ||چرب غذا

محتاجگی || محتاجی

محمد الرّسول اللّٰہ|| محمد رسول اللّٰہ

مشکور ||شاکر

مُعِمَّہ ||مُعَمّا

ناراضگی || ناراضی

ناواقفی || ناواقفیت

نکتۂ نظر || نقطۂ نظر

وطیرہ|| وتیرہ -- جواب 06:37, 17 مئی 2016 (م ع و)

تین الفاظ[ترمیم]

@ محمد افضل: جناب افضل صاحب ! طبعیت خوش ہوتی ہے آپ کی لگن کو دیکھ کر ۔ الفاظ میں دلچسپی رکھنے والے اپنی جگہ پر دلچسپ انسان ہوتے ہیں۔ قدرے باریکی والا کام ہے۔ خیر دیکھئے۔۔۔

 کلھاڑا       ||    کلہاڑا
مندرجہ بالا فہرست میں ان الفاظ کی ترتیب الٹی تھی ۔ بدل دی گئی ہے۔
 کارکردگی   ||      کار گزاری  
دونوں الفاظ صحیح ہیں، لغت میں ان کا اندراج ہے۔ لھذا فہرست سے ہٹا دیں۔
مشکور         ||     شاکر 
لفظ مشکور اپنی جگہ پر صحیح ہے، لغت میں بھی اندراج ہے۔ لیکن اس کے غلط استعمال کا ذمہ دار متکلم یا لکھاری ہوتا ہے۔ لھذا اسے بھی مندرجہ بالا فہرست میں جگہ نہیں مل سکتی۔ راقم نے کچھ عرصہ قبل
املا پڑتالگر والی فہرست میں ترمیم کی تھی۔ خواہش تھی کہ مزید ترمیمات بھی کرتا۔ کسی ذمہ دار نے صفحہ کو مقفل ہی کر دیا۔ معلوم نہیں اب کیا ماجرا ہے۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:31, 6 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
درجہ حفاظت، تین ماہ کے لیے ختم کیا گیا ہے، غیر متنازع الفاظ کو شامل کریں، بہت اچھی بات ہے۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:47, 6 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
سنجری بھائی اس نظر ثانی کا شکریہ اور عبید صاحب سے پابندی اٹھانے کا شکریہ-- 15:21, 6 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
سطر کے شروع میں خلا چھوڑنا ہے، بس، غلط||درست اس طرح الفاظ شامل کریں، || اس سے پہلہے یا بعد خلا نہیں ہو گا، اور اہم بات یہ آلہ مرکب الفاط پر کام نہیں کرتا، جیسے چاق و چوبند (یعنی وہ الفاظ، جن میں خلا آئے) اس کے لیے ایک الگ سے آلہ ہے آلہ خودکار درستی املا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:42, 6 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

انہیں - فرہنگ آصفیہ[ترمیم]

ذیل میں فرہنگ آصفیہ جسے ایک مستند لغت مانا جاتا ہے سے انہیں کا عکس موجود ہے۔

بابائے اردو مولوی عبدالحق کی کتاب قوائد اردو کے لحاظ سے تکنیکی طور بھی انھیں غلط ہے۔ دیکھیے حروف مرکب (بھ، کھ وغیرہ) کی تشریح۔ تاہم اس کے مسلسل استعمال پر اسے فہرست سے خارج کر رہا ہوں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:12, 21 مئی 2016 (م ع و)

اردو ڈائجسٹ کی مذکورہ فہرست میں کافی غلطیاں ہیں جو قابل قبول نہیں ہیں جیسے وہ خود بمع اور بمعہ کے بارے تناقض کا شکار ہے نیز کچھ الفاظ کے ارتجال کو سمجھے بغیر رائے دی گئی ہے۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:20, 21 مئی 2016 (م ع و)
اردو ڈائجسٹ کا پاکستانی ادب میں ایک خاص مقام ہے۔ لیکن موجودہ دور میں ان کی فیس بک پر پوسٹس میں املا کی فاش غلطیاں ایک لمحہ فکریہ ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:30, 21 مئی 2016 (م ع و)
دوسری بات جس کی وضاحت ضروری ہے غلط املاء اور غلط العام میں زمین آسمان کا فرق ہے جو غلط العام ہو جائے وہ اب رائج لفظ بن جاتا اور غلط نہیں رہتا جیسے قمیض، لاچار، کوائف وغیرہ۔ اردو ڈائجسٹ نے بھی انہیں۔ انہوں کو غلط قرار نہیں دیا بلکہ غلط العام کہا ہے۔ ہاں غلط العوام قابل قبول نہیں ہوتے۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:41, 21 مئی 2016 (م ع و)

دبیز متن

شعرا يا شعراء[ترمیم]

لفظ شعراء کو اغلاط میں شامل کیا گیا ہے، کیا املا شعراء درست نہیں؟--عثمان خان||تبادلہ خیال 06:57, 6 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

نکال دیا گيا ہے۔ یہ متنازع ہے۔ اور کٹرت سے مستعمل۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:50, 6 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

مصالح||مسالا[ترمیم]

 مصالح||مسالاکو مسالہ||مسالا  سے بدلا گیا --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:54, 20 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

حرف تہجی کے اعتبار سے ہوں تو بہتر ہے[ترمیم]

الفاظ شامل کرنے والوں سے استدعا ہے کہ الفاظ شامل کرتے وقت حرف تہجی کا خیال رکھیں۔ مثلاً م کے تحت شامل کئے گئے الفاظ کو میں نے ترتیب دینے کی کوشش کی ہے۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:13, 20 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

مقطار[ترمیم]

مقطار غلط کاری

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:48, 23 اگست 2016 (م ع و)