تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:بہتر سے بہتر

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تو پھر کب بن رہی ہے ذمہ داروں اور غیرذمہ داروں کی فہرست؟

  • بھائی کچھ ہاتھ تو بٹایۓ! آپ کے خیال میں موجودہ صارفین میں سے کس کس کا نام ذمہ دار صارفین کی فہرست میں آتا ہے؟
فی الحال میں نے منتظمین کی درجہ بندی کر دی ہے۔ باقی راۓ دوسرے ساتھیوں کو بھی دینی چاہیۓ۔ --سمرقندی 13:42, 9 جون 2009 (UTC)

خیالی کابینہ[ترمیم]

مجھ ناچیز کی راۓ میں

وکی مجلس عاملہ[ترمیم]

  • صدر مجلس = جناب سمر قندی صاحب
  • منتظم اعلی تدوین = جناب محبوب عالم صاحب
  • منتظم اعلی حذف = جناب اردو ٹیکسٹ صاحب
  • منتظم خط و کتابت = جناب فہد احمد صاحب
  • منتظم نظر ثانی = جناب کاشف عقیل صاحب

--فوجدار 14:06, 9 جون 2009 (UTC)

میری رائے[ترمیم]

    • اردو وکیپیڈيا پر جو مسئلہ اول روز سے سب سے زیادہ رہا ہے وہ ایک ٹیم کی صورت میں کام کرنے کی کمی ہے۔ مجھ ایسے منتظمین کی غیر فعالیت بھی وکیپیڈیا میں انتظامی مسائل کا باعث بن رہی ہے۔ اس سلسلے میں سب سے اہم تو یہی ہے کہ تمام منتظمین و متحرک صارفین رابطے میں رہیں اور یہ رابطہ صرف دیوان عام یا تبادلۂ خیال کے صفحات پر نہ ہو بلکہ فوری پیغام رساں سافٹ ویئرز (Instant messengers) کے ذریعے ہو تو کہیں زیادہ پر اثر رہتا ہے۔ سمرقندی صاحب! آپ کی آراء بالکل بجا ہیں۔ نو آموز صارفین پر روزِ اول سے اضافی دباؤ ڈالنا یا تحقیر آمیز اندازِ تخاطب دل شکنی کا باعث بنتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ان کی تحریر کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ انہیں محبت سے مشورے بھی دیے جائیں۔ منتظمین کے حوالے سے میں اپنی رائے پہلے بھی دے چکا ہوں۔ اب اتنا کہوں گا کہ ہر ماہ ایک مرتبہ منتظمین کو وکیپیڈیا آمد کی یاد دہانی کرائی جائے اگر وہ تین مرتبہ یعنی تین ماہ تک حاضری نہيں دیتے تو ان سے انتظامی اختیارات واپس لے لیے جائیں۔ ہاں اگر کوئی منتظم ناگزیر وجوہات کی بناء پر غیر حاضر ہو تو اس کا معاملہ الگ ہے۔ غیر ذمہ دار تھوڑا معیوب لفظ ہوگا اگر متحرک و غیر متحرک صارفین قرار دیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ اعزازی منتظمین کے حوالے سے میری رائے مخالفت میں ہوگی۔ نئے صارفین کی حوصلہ افزائی انہیں اعزازات و تمغے دے کر کی جا سکتی ہے۔ کسی کے نام کے ساتھ منتظم لگنا ضروری تو نہیں۔ کسی بھی تحریر پر "حملے" سے قبل تین روز انتظار کرنے کی پالیسی بہت اچھی رہے گی اس سے تحریر لکھنے والے صارف کو بھی اپنے دفاع کا موقع ملے گا۔ اس کے لیے صارف کے تبادلۂ خیال صفحات کے بجائے تحاریر کے تبادلۂ خیال کے صفحات کو استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ اس تحریر پر ہونے والی تمام گفتگو محفوظ رہے۔ میں اس تجویز سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ آخر میں ایک بات کہ نئے صارفین کو موقع دیا جائے کہ وہ اس حوالے سے اپنی شکایات یا سفارشات یہاں پیش کریں تاکہ ان کو نظر میں رکھتے ہوئے وکیپیڈیا کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • میں فہد بھائی کے تمام مشوروں کی مکمل تائید کرتا ہوں اور ان کی روشنی میں مضمون کی عبارت میں مناسب تبدیلیاں کرنے کی کوشش کروں گا۔ --سمرقندی 12:37, 10 جون 2009 (UTC)
    • بھائی فہد نے صحیح سمت کی طرف اشارہ کیا ہے منتظمین کی جانب سے باقا‎ئدگی سے فعال نہ ہونا، نئے صارفین پر کے ساتھ ناروا سلوک اور اور حذف کردیا جانا اور ان کی تحریروں کو دا‎ئرہ عام میں مجرم بنا دینا ان کی دل شکنی کا باعث بنتا ہے اور وہ اکثر بد دل ہوجاتے ہیں ۔ ویسے میرا زاتی خیال ہے کہ صارفین کی دو قسمیں کردی جائیں ۔ غیر مستقل صارف اور مستقل صارف ۔ کسی بھی نئے لکھنے والے صارف کی تحریر کو فورا ہی مضمون کا حصہ نہ بنایا جا‎ۓ بلکہ اس کو تدوین کے عمل سے گزارہ جا‎ۓ ۔ تدوین کے بعد اگر منتظم یہ سمجھے کا تحریر وکی کے معیار پر پوری اتر رہی ہے تر اس کو متعلقہ مضمون کی حیثیت دی جا‎ۓ۔ کسی غیر مستقل صارف کی 5 (یا وہ تعداد جو منتظمین مناسب سمجھیں) کاوشیں تدوین کے عمل سے گزر کر وکی کا حصہ بن جائیں تو ایسے صارف کو مستقل صارف کی حیثیت دے دی جا‎ۓ اور اس کووکی میں براہ راست مضمون سازی کی اجازت ہو ۔ اسی سلسلے کو مزید بہتر بناکر "منتظم" کا عہدہ بھی تخلیق کیا جاسکتا ہے جو کسی بھی صارف کو اس وقت تفویظ کیا جاۓ جب اس کی کاوشوں کی ایک مخصوص تعداد ( جو منتظمین مناسب سمجھیں) وکی کا حصہ بن جا‎ۓ۔ اس طرح صفحہ سازی کی رفتار بے شک کم ہوجاۓ گی مگر یہ ہوگا کہ جتنا بھی کام ہوگا معیاری ہوگا اور 'نیم حکیم' قسم کے صارفین سے گلوخلاصی ہوجا‎ۓ گی جو ایک آدھ نامکمل صفہ بنانے کے بعد لوٹ کر نہیں آتے اور پھر یا تو منتظمین کو حذف کرنے کی زحمت اٹھانی پڑتی ہے۔ یا وہ صفحہ ویسا ہی رہ جاتا ہے۔ دراصل ہم وکی کے صارفین کو اسی انداز میں دیکھنا چاہتے ہیں جیسے انگریزی وکی کے صارفین ہیں۔ ان میں اور ہم میں من حیث القوم کاقی تضاد ہے ۔ ہماری اکثریت کچھ بھی تحریر کرنے میں زمہ داری کا وہ احساس نہیں کرتی جو انگریزی وکی کے صارفین کی اکثریت کا وطیرہ ہے یہی وجہ ہے کہ اردو وکی کو جتنے مسائل کا سامنا ہے شاید انگریزی وکی والوں کو نہ ہو۔ تدوین کی چھلنی ہم کو ابتدا میں ہی رکھنا ہوگی تاکہ غیر سنجیدہ صارفین سے وکی کو محفوظ رکھا جا سکے۔

نئے صارفین کی حوصلہ افزائی انہیں اعزازات و تمغے دے کر ‏‍ضرور کی جا ۓ مگر اس کو باقا‎ئدہ حاضری سے مشروط کیا جاۓ ، اور یہ ہی شرط صفحہ سازی پر بھی عائد کی جا‎ۓ کہ اگر ایک مخصوص مدت تک بغیر وجہ بتا‎ۓ ‌‍‏غیر حاضر رہے تو ایسے صارف کی کاوشوں سے صارف کا نام حذف کرکے اس کو وکی کی کاوش قرار دی دیا جا‎ۓ ۔ یہی پالیسی منتظمین پر بھی لاگو کی جاسکتی ہے۔ متحرک و غیر متحرک صارفین کے بجاۓ سنجیدہ اور غیر سنجیدہ کے الفاظ کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ --فوجدار 13:41, 10 جون 2009 (UTC)

  • ماشااللہ آپ نے بھی بہت اھم تجاویز و مشوروں کا اضافہ فرمایا ہے؛ انشااللہ ان سے فائدہ اٹھانے کی مکمل کوشش کی جاۓ گی۔ --سمرقندی 06:34, 11 جون 2009 (UTC)