تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:دیوان عام/وثائق/2010/اول

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Archive یہ صفحہ وکیپیڈیا کی تاریخ کا حصہ ہے۔ براہ مہربانی اس صفحہ میں ترمیم نہ کیجیۓ؛ موجود صفحہ براۓ تبادلۂ خیال پر رجوع کیجیۓ۔

زمرہ:اصطلاحات موسیقی میں موجود سنگل (موسیقی) کو دہرا مواد رکھنے کی وجہ سے حذف کرنے کا قصد ہے؛ کوئی اعتراض یا صفحے کے وجود کا منطقی جواز فراھم نا کیۓ جانے کی صورت میں دائرۃ المعارف تدوین کے نقطۂ نظر سے عمل درآمد مناسب ہوگا۔ --سمرقندی 04:43, 8 جنوری 2010 (UTC)

ذرا کر زور سینے پر

اردو ویکیپیڈیا پر بعض بھائیوں نے رائے مرحمت فرمائی (اور کسی حد تک اس پر عمل بھی کیا) کہ مضامین کے مندرجات مفصل ہونا چاہیں۔ میری تجویز کے مطابق ہم کو مضامین کو مفصل بنانے کے بجائے ان کی تعداد پر توجہ دینی چاہیۓ؛ ہر لفظ یا عنوان پر محض سو دو سو الفاظ یا پانچ چھ سطر کا تعارف دیا جانا ابتدائی مرحلے کے طور پر مناسب ہے اور میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کے ہر اصطلاح پر صرف اس کی تعریف لکھ دی جائے اور بین الویکی ڈال کر باقی کام مستقبل کے سپرد کر کے آگلے صفحے کی جانب قدم بڑھا دیا جائے۔ اگر آج بھی جو چند لکھنے والے ہیں وہ لازمی طور پر تین پانچ صفحات روز نئے بنانے میں کامیاب ہو گئے تو ہم اس دائرۃ المعارف کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ کوئی ساتھی نا آئے تو اجاڑ پن کھانے کو دوڑتا ہے، ایک بھی ساتھی غیرحاضر ہو جائے تو گویا وہ حال کے جو غالب کا دلی اجڑنے پر! لیکن اس سب کے باوجود فطری طور پر خاکسار کاروان کے انتظار میں رہنے والا واقع نہیں ہوا ، ساتھی اتفاق کرتے ہیں تو حوصلہ ملے گا اور خوشی ہوگی نہیں تو بھائی اکیلے ہی دنیا میں آئے تھے اور اکیلے ہی چلیں گے اور اکیلے ہی دنیا سے جائیں گے والی بات ہے --سمرقندی 08:46, 10 جنوری 2010 (UTC)

  • تائید۔ اس وقت کی صورت حال میں تعداد پر توجہ دینا ہی مناسب ہے۔ کسی بھی موضوع پر بھرپور مضمون لکھنا کافی محنت طلب کام ہے، مجھ جیسے کم علم کو تو پورا مہینہ ہی لگ جاتا ہے۔ جبکہ ایک اچھا ابتدائیہ ایک نشست میں لکھا جا سکتا ہے۔ --کاشف عقیل 15:31, 10 جنوری 2010 (UTC)
  • مختلف موضوعات پر مضامین میں حکمت عملی مختلف رکھی جا سکتی ہے (اور رکھی جا بھی رہی ہے)۔ سائنسی موضوعات پر نئے لکھنے والوں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ مربوط اصطلاحات کی ناپیدی ہو گا۔ اس لیے سمرقندی صاحب جو اس علم میں ماہر ہیں اگر صرف اصطلاحات اور ان کی تعاریف پر چھوٹے مضمون بھی لکھ دیں تو یہ آنے والے وقت کے لیے بہترین سرمایہ ہو گا جس کی بنیاد پر نئے آنے والے مضامین میں تفصیل ڈالنے کے قابل ہو جائیں گے۔ اسی طرح کی توجہ محبوب صاحب بھی کرتے رہے ہیں۔ تاریخی، جغرافیائی، وغیرہ موضوعات پر اصطلاحات کا مسئلہ نہیں، ان مضامین کو قدرے تفصیلی ہونا چاہیے جیسا کہ فہد صاحب اور سلمان صاحب کرتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وکیپیڈیا پر مضمون 2 سے 3 KB کا ہونا لازمی ہے (اگر اس کا شمار گنتی میں کرانا ہے) اور اس میں کم از کم ایک اندرونی ربط بھی ہونا چاہیے۔ مضامین میں اتنی تفصیل بھی ہونی چاہیےاور شعبہ کے متعلقہ موضوعات سے ربط ڈالے جائیں، تاکہ چُنی ہوئی اصطلاحات کے ارتجاع و استعمال سے یہ عیاں ہو کہ کیا واقعی چنی اصطلاح میں اتنی لچک اور جان ہے جو انگریزی اصطلاح کا صحیح علمی معنوں میں متبادل بن سکے۔ صرف اصطلاحات کی فہرست بنانے سے یہ اخذ کرنا ناممکن ہوتا ہے کہ کیا اصطلاح واقعی موزوں ہے۔ --Urdutext 03:01, 11 جنوری 2010 (UTC)
  • اردو ٹیکسٹ بھائی کے بیان کردہ طرازی نکات سے بھی انکار ممکن نہیں۔ بہرحال کوشش کرنا چاہیۓ کہ ہر صارف ورزآنہ کم از کم تین ، بین الویکی اور چند درون الویکی رکھنے والے ، نئے صفحات کا اضافہ کرسکے۔ --سمرقندی 05:40, 11 جنوری 2010 (UTC)
  • مجھ جیسے خالص تکنیکی آدمی کے لیے روزانہ ایک معلوماتی صفحہ بنانا ہی جوکھم کا کام ہے، آپ نے ایک ساتھ تین طلب کر ڈالے ۔ --کاشف عقیل 05:56, 11 جنوری 2010 (UTC)
  • فی الوقت پانچ ساتھی ہیں جن سے ایسی امید رکھی جاسکتی ہے اور اس طرح روز 15 مضامین کا اضافہ ہوگا ، ہمت کیجیۓ --سمرقندی 06:17, 11 جنوری 2010 (UTC)
    • بہت ہی خالص خیالات ہیں۔ کاشف بھائی کی تجویز اچھی ہے، اردو ٹکسٹ بھائی کا خیال اچھا ہے، بھائی سمرقندی ہم بھی ہمراہ ہیں۔ Ahmadnisar 14:54, 11 جنوری 2010 (UTC)
  • سمرقندی صاحب کی رائے بہت مناسب اور قابل عمل ہے اور اس میں ہم بھی اپنی بساط کے مطابق حصہ ڈالنا کو تیار ہیں۔ ہماری رائے میں اس میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے کہ نامکمل یا خالی مضامین کو حذف کر دیے جاتے ہیں انہیں حذف کرنے کے بجائے ان میں تعارف، زمرہ، بین الوکی شامل کر کے مضمون کو کم ہونے سے بچایا جائے۔ ہم بھی کوشش کریں گے کہ آئندہ ایسا ہی کریں ک اگر کسی قابل حذف مضمون کو ابتدائیہ پیش کر کے بچایا جا سکتا ہے تو اسے ردی کی ٹوکری میں جانے سے ـجا لیں گے ۔ اللہ ارادوں کو قوت بخشے اور عمل میں اضافہ فرمائے۔ فہد احمد 10:12, 12 جنوری 2010 (UTC)

اسلامی تواریخ کے صفحات

یہ بات پہلے بھی ہوچکی ہے کہ آیا تواریخ پر بذریعہ روبہ خالی صفحات بنائے جائیں یا نہیں۔ سلمان بھائی کی رائے پر صفحات نہیں بنائے گئے تھے کیونکہ ان کی رائے میں اس سے وکیپیڈیا کی بدنامی ہوگی۔ پچھلے کچھ دنوں سے ایک صاحب گمنام کھاتے سے یہ صفحات بنا رہے ہیں۔ ان کے بنائے صفحات میں مناسب سانچے اور بین الوکی روابط غلط ہیں یا نہیں ہیں۔ اس سلسلے میں میں نے اور سمرقندی صاحب نے انھیں پیغام بھی دیا ہے اور میں ایک دفعہ ان پر پابندی بھی لگا چکا ہوں کہ پیغام کی طرف توجہ دیں لیکن یہ سلسلہ جاری ہے۔ کل سارا دن میں ان صفحات کو درست کرتا رہا ہوں اور آج وہ مزید صفحات بنا چکے ہیں۔ میری رائے میں اس کا درست حل تو یہ ہے کہ روبہ والا کام کر لیا جائے تاکہ یہ صاحب صرف اندراجات کریں۔ ویسے فارسی اور عربی وکیپیڈیا پر بھی اس طرح سے خالی صفحات بنے ہوئے ہیں۔ احباب کی رائے درکار ہے۔ --کاشف عقیل 15:40, 10 جنوری 2010 (UTC)

  • تائید --Urdutext 03:02, 11 جنوری 2010 (UTC)
  • مذکورہ موصوف کے اندراجات واقعی پریشانی پیدا کر رہے ہیں اور منتظمین کا وقت چونکہ ایسے اندراجات کی تصحیح پر صرف (باالفاظ بہتر برباد) کرنا دائرۃ المعارف کے لیۓ نقصان دہ ہے اس لیۓ مجھے بھی روبہ کی خدمات حاصل کرنا ہی بہتر لگ رہا ہے۔ اگر سلمان بھائی کے پاس اس سلسلے میں کچھ محفوظات ہیں تو ان کی رائے بھی عملدرآمد سے قبل معلوم کرنا ضروری محسوس ہوتا ہے؛ سلمان بھائی اس عبارت کو پڑھیں تو برائے مہربانی اپنی رائے سے آگاہ فرمائیں۔ --سمرقندی 04:42, 11 جنوری 2010 (UTC)

مضیف

اردو ویکیپیڈیا پر کسی مضیف کی ناپیدی پر پہلے بھی توجہ دلائی جاچکی ہے اور اب اس جگہ ویکیمیڈیا پر steward یا مضیف کے لیۓ نامزدگیاں طلب کی جارہی ہیں برائے مہربانی کوئی ساتھی اس کام کی ذمہ داری لے کر اردو ویکیپیڈیا پر کسی مضیف کے لیۓ کوشش کرسکے تو بہت مہربانی ہوگی ؛ کامیابی ہو یا نا ہو یہ بعد کی بات ہے۔ میں نے اس بارے میں تفصیل نہیں دیکھی اور نا دیکھ سکتا ہوں۔ آگے جیسے آپ ساتھیوں کی مرضی۔ --سمرقندی 05:58, 16 جنوری 2010 (UTC)

  • اردو وکیپیڈیا پر موجود تمام صارفین میں سب سے زیادہ متحرک سمرقندی بھائی ہی ہیں اس لیے مضیف کے انتخاب کے لیے میں انھیں نامزد کرتا ہوں۔ میں نے سمرقندی صاحب کو نامزد کرنے کے لیے Meta پر ان کا تعارفی صفحہ بنا دیا ہے۔ سمرقندی بھائی آپ برائے مہربانی اسے ایک نظر دیکھ لیں۔
اگر اس سلسلے میں مزید کسی قسم کی مدد درکار ہو تو میں حاضر ہوں۔

--کاشف عقیل 04:09, 17 جنوری 2010 (UTC)

  1. تائید --عمر احمد بنگش 15:49, 17 جنوری 2010 (UTC)
  2. تائید --محبوب عالم 16:16, 17 جنوری 2010 (UTC)
  3. تائید -- فہد احمد 08:32, 18 جنوری 2010 (UTC)

ترجیحات

اُردو ویکی پر صارفی لائحہ میں ‘‘میری ترجیحات’’ کو غلطی سے ‘‘میری ترجیہات’’ لکھا گیا ہے. نیز، صفحۂ اوّل کا عنوان ‘‘منصوبہ’’ ہے جو کہ ‘‘ویکیپیڈیا - آزاد دائرة المعارف’’ ہونا چاہئے.. --محبوب عالم 16:26, 18 جنوری 2010 (UTC)

اس جانب توجہ دلانے کے لیے کئی مرتبہ سوچا، شاید دلائی بھی لیکن ابھی تک درستگی نہیں ہوئی۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کہاں سے درست ہوگا ورنہ کر دیتا۔ جنہیں معلوم ہے وہ ذرا توجہ کریں۔ شکریہ فہد احمد 07:37, 19 جنوری 2010 (UTC)
  • ترجیحات تو درست کر دیا ہے۔ صفحۂ اول کے نام والا معاملہ ویکیمیڈیا پر جاکر درست کرانا پڑے گا۔ فہد بھائی کا خیال صحیح ہے کہ اس پر پہلے بھی بات ہو چکی ہے پر چند ساتھیوں کی رائے نا آئی اور اردو ٹیکسٹ بھائی بھی شاید اسی منصوبہ کے حق میں لگے تھے اس لیۓ بات ختم ہو گئی۔ اب اگر دوبارہ کوئی فیصلہ کرنا ہے تو یہاں رائے شماری کر لیجیۓ --سمرقندی 08:29, 19 جنوری 2010 (UTC)

توجہ طلب

مکرمی جناب آپ کا ویپ مفید ہے مگراٹیچ مینٹ کی سہولت بھی ہونی چاہۓتاکہ کچھ لکھ کراےٹچ کیاجاسکے

  • آپ اپنے لکھے ہوئے کو نتھی کے بجائے نقل و چسپاں (copy and paste) کر سکتے ہیں۔ --سمرقندی 08:52, 25 جنوری 2010 (UTC)
Archive یہ صفحہ وکیپیڈیا کی تاریخ کا حصہ ہے۔ براہ مہربانی اس صفحہ میں ترمیم نہ کیجیۓ؛ موجود صفحہ براۓ تبادلۂ خیال پر رجوع کیجیۓ۔

وکییپیڈ یا پے موجوداردوکے موادکوخط نستعلیق مین کیون نھین لکھا جاتا؟

  • کیونکہ ابھی تک کوئی معیاری نستعلیق دستیاب نہیں ہوسکا۔ --سمرقندی 08:53, 25 جنوری 2010 (UTC)
  • علوی نستعلیق بارے آپ کی کیا رائے ہے؟--عمر احمد بنگش 19:49, 25 جنوری 2010 (UTC)
  • آزمایا تھا ، پر مذکورہ بالا نویسے میں خطی نہیں بلکہ طرازی خامیاں پائی گئی تھیں۔ --سمرقندی 10:07, 26 جنوری 2010 (UTC)

اصلاح

رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نام سے وکیپیڈیا پے موجود مضمون مین درج ہے کہ قرآن مین نبی پاک کا ذکر نام کے ساتھ 25 مرتبہ ہے لیکن میرے خیال مین یہ 4 یا 5 دفعہ ہے.براۓ مہربانی تصدیق کر کے اصلاح کر لین.

  • محترم آپ نے تو خود بات مبہم کہہ ڈالی ! یا تو 4 کیجیۓ صاحب یا 5 ، اور کوئی حوالہ بھی مرحمت فرمانا نا بھولیئے گا۔ --سمرقندی 10:09, 26 جنوری 2010 (UTC)


نستعلیق

اُردو ویکی پر علوی نستعلیق کو آزمایا گیا تھا تا ہم کچھ خامیوں کی بناء پر اسے مستقل نویسہ کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کیا گیا. علوی نستعلیق کے بعد جمیل نوری نستعلیق ایک ایسا نویسہ تخلیق کیا گیا ہے جو اُن خامیوں سے پاک ہے جو علوی نستعلیق میں تھیں جیسا کہ اُردو ویکی پر الفاظ اُوپر کی طرف اُٹھے ہوئے نظر آتے تھے.. ایسی خامیاں جمیل نوری نستعلیق میں نہیں ہیں.. میں اُردو ویکی پر یہی جمیل نوری نستعلیق نویسہ استعمال کرتا ہوں، اور میں نے اسے ایک نہایت موزوں اُردو نویسہ پایا ہے. میرے خیال میں اُردو ویکی پر اسے مستقل طور پر استعمال کرنا چاہئے. --محبوب عالم 21:36, 27 جنوری 2010 (UTC)

  • ہمیں معینہ نویسہ کے بارے میں نا تو پریشان ہونا چاہیۓ اور نا ہی جلدی کرنا چاہیۓ۔ جمیل نوری نستعلیق کو آزمانے میں کوئی حرج نہیں لیکن صرف اس کو معین کر دینے سے کوئی بات نہیں بنے گی، ہمیں صفحۂ اول پر ایک وضاحتی سطر لکھنی ہوگی کہ ---- اگر آپ نستعلیق میں پڑھنا چاہیں تو جمیل نوری نستعلیق یہاں سے زیراثقال کیجیۓ ---- کیا ہم ایسا کرسکتے ہیں؟ کوئی حقوق نسخہ کی پیچیدگی تو نہیں ہوگی؟ جب تک کوئی نویسہ مندرجہ بالا دو سوالات کا جواب ہاں میں نہیں دیتا میں نہیں سمجھتا کے ہم کو اس نویسے کو معین کرنا چاہیۓ۔ گو موجودہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ بھی ان سوالات کا جواب نہیں دیتا لیکن BBC جیسے موقع پر معین ہے اس لیۓ کوئی حرج محسوس نہیں ہوتا۔ --سمرقندی 01:38, 29 جنوری 2010 (UTC)

اردو وکیپیڈیا کا موبائل ورژن

انگریزی اور کئی دوسرے وکیپیڈیا کے اب موبائل ورژن بھی دستیاب ہیں۔ربط برائے موبائل ورژن۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ اردو وکیپیڈیا کا بھی موبائل ورژن دستیاب ہو سکے۔ کیا اس بارے کچھ اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں؟--O.bangash 22:24, 10 فروری 2010 (UTC)
اردو وکیپیڈیا کا موبائل ورژن جو کہ یہاں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے، اب دستیاب ہے۔ اس کے تراجم محبوب عالم صاحب نے مکمل کر دیے تھے۔ اگر آپ موبائل پر انٹرنیٹ نہیں استعمال کر رہے تو اسے موزیلا فائر فاکس میں بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ اچھا، پہلے پیغام سے ظاہرلوگوں کی دلچسپی سے قطع نظر، برائے مہربانی منتظمین خاص طور پر کاشف عقیل صاحب اگر توجہ کریں، کیونکہ اس میں چند تکنیکی پہلو ابھی بھی ہیں، جیسے کہ یہ دائیں سے بائیں نہیں ہے، اگر تھوڑا وقت نکال کر ٹرانسلیٹ وکی پر اس کو دیکھ سکیں تو نوازش۔ دوسرا، یہ مسئلہ بھی ہے کہ زیادہ تر موبائل میں اردو کی تنصیب نہیں ہوتی، تو کیا ایسا ممکن ہے کہ ہر مقالے کو انگریزی نام سے تلاش کیا جاسکے؟ بعض تو کیے جا سکتے ہیں لیکن سب نہیں، موبائل ورژن پر بڑا اوزار تلاش ہی ہے۔ شکریہ--O.bangash 18:23, 14 فروری 2010 (UTC)

  • دلچسپی تو بہت ہے بنگش بھائی پر کیا کریں وہ قحط الرجال آیا ہے کہ اللہ کی پناہ! ایسی صورت میں یہ شمارندی اخراجہ (computer version) ہی مضبوط ہو جائے تو بڑی بات ہے؛ اصل چیز تو اساس ہے ، اساس ہے تو مستقبل کی ترقیاں جیسی چاہے اس پر عمارت اٹھا دیں۔ رہی بات انگریزی تلاش کی تو اس کے لیۓ فی الحال زیادہ تر redirects محض سائنسی اور ریاضیاتی مضامین کے ہی ہیں اس لیۓ وہی انگریزی ہجوں سے تلاش ہو سکتے ہیں ؛ اگر ہر صفحے کا انگریزی redirect بنا دیا جائے تو ہر صفحہ تلاش کیا جاسکتا ہے۔ --سمرقندی 08:43, 16 فروری 2010 (UTC)
  • شکریہ سمرقندی صاحب، بالکل کافی دنوں سے یہاں کافی اجاڑ پن ہے۔ امید ہے جلد ہی سب ساتھی متحرک ہوں گے۔ موبائل ورژن بارے ایک روز بیٹھے بیٹھے خیال آ گیا تھا۔ اب اتنا ہو گیا ہے کہ موبائل پر کوئی بھی اردو وکیپیڈیا کے مضامین نسبتاً سہولت سے ملاحظہ کر سکتا ہے۔ بس تھوڑا کام کرنا ہے جو کہ تکنیکی ہے۔ مثلاً جیسے کہ میں نے کہا، تلاش کرنے کے عمل کو تھوڑا سہل بنانا ہے اور رخ پر تھوڑی توجہ کی ضرورت ہے۔ تلاش کرنا شاید فی الحال اتنا آسان نہ ہو کیونکہ سب مقالوں کا ری ڈائریکٹ بنانا تھوڑا مشکل ہو گا تو کیوں ناں اس کے صفحہ اول پر کم از کم منتخب مضمون اور ساتھ میں دس بڑے زمروں کو شامل کیا جائے۔ کاشف عقیل صاحب تھوڑے مصروف ہیں، فراغت پاتے ہی اگر اس جانب توجہ دیں تو میرے خیال میں کافی بہتری لائی جا سکتی ہے۔ کچھ دن پہلے اردو بلاگ پر ہوئی بحث میں پتہ چلا کہ اب لوگوں کا رجحان موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے، تو مجھے خیال آیا کہ کیوں ناں اردو وکیپیڈیا بھی موبائل پر دستیاب ہونا چاہیے۔ شکریہ--O.bangash 18:18, 16 فروری 2010 (UTC)
  • اسلام علیکم برادران،
امّت کا شاید سب سے بڑا المیہ ہی قحط الرجال ہے۔ اب اگر 16 کروڑ کی آبادی میں کل 6 - 7 لوگ یہاں کام کرنے والے ہوں، تو ان کی ذاتی زندگی میں مصروفیات آنے پر یہاں اجاڑ پن ہی آئے گا ۔
انگریزی رجوع مکررات بنانے کا کام ویسے روبہ کر سکتا ہے اگر اس کے لیے کچھ قواعد وضع کر لیے جائیں؛ اس کے لیے مقالات میں موجود انگریزی بین الویکی کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سے زیادہ کام کرنا ہو تو انگریزی وکیپیڈیا سے رجوع مکررات کی فہرست لے کر انھیں بھی رجوع مکرر کیا جاسکتا ہے۔
لیکن موبائل پر ایک بہت بڑا مسئلہ اور بھی ہے۔ میرے پاس Android موبائل ہے؛ Motorolla CLIQ، اس پر تو اردو نویسات نظر ہی نہیں آتے۔ اس کا کوئی آسان حل مجھے نہیں ملا ہے۔ اگر وقت نکالوں تو یقینا کچھ hacking سے یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے لیکن کتنے لوگ تکنیکی طور پر ایسا کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں اور ان میں سے کتنے وقت نکالیں گے؟ پھر کتنے لوگ موبائل پر وکیپیڈیا کو استعمال کر پائیں گے۔
--کاشف عقیل 20:16, 16 فروری 2010 (UTC)

نقش گر ، ازل! ترا نقش ہے نا تمام ابھي

چپو سنبھالو پیارو! عشق گرہ کشاے کا فیض نہیں ہے عام ابھی۔ ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے قطروں سے دریا بہا دیئے ہیں ، ہم لوگوں نے خونِ جگر سے اس دائرۃ المعارف کو حسیں بنایا ہے۔ مجھے ہمہ وقت یہ تشویش رہتی ہے کہ دائرۃ المعارف کی موجودہ انجمن اگر متحرک نا ہوئی تو شاید یہ زمانے پھر نا آئیں گے؛ اس انجمن میں شامل ہم لوگ وہ لوگ ہیں کہ جنہیں آرام کا حق نہیں۔ ایک قطرہ بھی ٹہرے پانی پر گرتا ہے تو موجویں اٹھا دیتا ہے خواہ وہ کتنی ہی خفیف کیوں نا ہوں۔ علم کے اس دریا کو ساکت نہیں ہونے دینا چاہیۓ۔ اس پیغام پڑھنے والے ساتھیوں سے درخواست ہے کہ دائرۃ المعارف میں موہوم سی ہی سہی ، ہلچل برقرار رکھیں ؛ مجھے پوری امید ہے کہ موجودہ انجمنِ دائرۃ المعارف کے خونِ جگر میں رنگ باقی ہے ابھی

تيرے جہاں ميں ہے وہي گردش صبح و شام ابھي

--سمرقندی 13:29, 26 فروری 2010 (UTC)

  • غم روزگار بڑی ظالم شے ہے صاحب۔۔۔ --O.bangash 17:48, 26 فروری 2010 (UTC)

حیثیتِ روبہ

دائیں قائمہ (right menu) میں موجود خصوصی صفحات میں پہلے ایک ربط ہوتا تھا ، حیثیتِ روبہ (bot status) دینے کے لیئے اب وہ نظر نہیں آرہا۔ حیثیتِ روبہ دینے کے بعد روبات کی ترامیم حالیہ تبدیلیاں سے معینہ طور پر نظر آنا بند ہو جاتی ہیں اور اصل انسانی صارفین کی ترامیم کی جانچ پرکھ میں سہولت ہو جاتی ہے کیونکہ روبات بہت تیز رفتاری سے ترامیم کرتے رہتے ہیں اور انسانی صارفین کی ترامیم دور ہوتی جاتی ہیں۔ کسی منتظم یا صارف کو اگر علم ہو ، حیثیتِ روبہ ، دینے کے ربط کے بارے میں تو برائے مہربانی آگاہ فرمایئے یا موجودہ متحرک روبات کو خود حیثیتِ روبہ دے دیجیئے۔ --سمرقندی 04:04, 28 فروری 2010 (UTC)

میرے پاس روبہ بنانے کا اختیار نہیں ہے۔ --کاشف عقیل 04:17, 28 فروری 2010 (UTC)
  • شکریہ کاشف بھائی ؛ کر تو دیا ہے اب دیکھتے ہیں کام ہوتا ہے کہ نہیں۔ --سمرقندی 05:48, 28 فروری 2010 (UTC)

Hats Off!

Just a few months ago I happened to go through the Urdu wikipedia when it has no more than few hundred, incomplete articles, but today when i , again by chance opened the link to urdu wikipedia, I was simply impressed! Hats off to all the contributers, who have made all of us proud, , to claim that Urdu is our beloved language, the most beautiful and rich one. Especially , it's a worth admiration work, in this age when Urdu has been just left to books and curriculum of specialization in the language. And this is the urdu wikipedia which have put me to the shame that I, being urdu speaker, couldn't give tribute to my own language before. Not even I'm able to write the admiration note in Urdu. Regards, Junaid Amjad Pakistan

حوالہ جاتی نویسات

گذارش مکرر ہے کہ حوالہ جاتی نویسات مخصوص کرنے پر ساتھی (بطور خاص کاشف عقیل اور اردو ٹیکسٹ برادران) توجہ فرمائیں۔ میں windows اور IE کے اعتبار سے تو رائے دے سکتا ہوں کہ اگر حوالہ جاتی نویسات کی ترتیب 1. Arial 2. Times New Roman 3. Tahoma کردی جائے تو انگریزی ، عربی اور فارسی سمیت تمام زبانوں میں موجود حوالہ جات درست نظر آئیں گے۔ windows اور IE کے علاوہ دیگر نظاموں پر جو ساتھی بہتر معلومات رکھتے ہوں اپنی آراء سے آگاہ فرمائیں تو کچھ گفت و شنید کی راہ سجھائی دے۔ --سمرقندی 05:52, 12 مارچ 2010 (UTC)

  • میرے پاس تو ونڈوز میں بھی حوالہ جات درست نظر آ رہے ہیں (بغیر وکیپیڈیا میں اندراج ہوئے)۔ --Urdutext 00:09, 13 مارچ 2010 (UTC)
  • بندے کو مسلمان تخریب کاروں اور تفرقہ بازوں سے نجات حاصل ہو تو اپنے شمارندے پر توجہ دے --سمرقندی 01:15, 13 مارچ 2010 (UTC)
  • درست۔ "احمدیہ" پر مضمون واقعی بڑی محنت سے آپ نے لکھا ہے۔ اگر فونٹ کا مسئلہ کسی ایک شمارندہ پر آ رہا ہے تو اس پر غیر ضروری فونٹ نانصب کر کے دیکھیں۔--Urdutext 22:39, 13 مارچ 2010 (UTC)

معیار پر حرف

دیکھیئے برادران میں کسی بھی قسم کی تنقید لے نہیں آیا بلکہ صرف دائرۃ المعارف کے معیار پر حرف آنے کی تشویش کے تحت عرض کر رہا ہوں کہ جو چند مضامین میں نے دیکھے ہیں (تمام نا تو دیکھ سکتا ہوں اور نا پڑھ سکتا ہوں) تو ان کو دیکھ کر بہت پریشانی لاحق ہو رہی ہے کہ انتہائی اھم اصطلاحات کو انتہائی موہوم انداز میں نہایت تیز رفتاری سے داخل کیا جا رہا ہے۔ برائے مہربانی جو بھی پرانے ساتھی ہیں وہ نئے ساتھیوں کی تحریر پر ایک نظر (وقت مل سکے تو) ڈال لیا کیجیئے وگرنہ آہستہ آہستہ معاملہ اس قدر پیچیدہ ہو جائے گا کہ ہم اس کو (وقت کی تنگی کے سبب) سنوار نا سکیں گے اور معیار پر حرف آجائے گا۔ تبادلۂ خیال:اسلام اور سیاست اور تبادلۂ خیال:تکافل ملاحظہ فرما لیجیئے، انتباہ کے باوجود اصلاح پر توجہ نہیں دی گئی۔ --سمرقندی 06:48, 21 مارچ 2010 (UTC)

  • سمرقندی بھائی ، میں تو خالص تکنیکی آدمی ہوں اور اصطلاحات کے متعلق کورا ہوں۔ اس معاملے میں تو آپ کو اور اردو ٹیکسٹ کو ہی پڑنا پڑے گا۔ دوسرے احباب جو میری رائے میں اس پر نظر رکھ سکتے ہیں وہ یا تو محبوب بھائی ہیں یا سلمان بھائی ، لیکن یہ دونوں ہی آج کل کم کم آرہے ہیں

--کاشف عقیل 07:56, 21 مارچ 2010 (UTC)

قابل قدر اردو دان رفقاء

میری سب اردو دان بھائیوں اور بہنوں سے گزارش ہے کہ اردو وکیپیڈیا کو بین الاقوامی طور پر بہتر انداز میں متعارف کروانے کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تا کہ ہم اس خوبصورت زبان کو باقی زبانوں میں ایک ممتاز درجہ دلوا سکیں۔ مع السلامہ --Sasajid 10:30, 21 مارچ 2010 (UTC)

--- Good very good wikipedia i want to request wikipedia kindly try to remove bad impression and bad lablel which is sticked on muslims tarrorism.convence the non muslim that muslims are peaceful and first of all when they meet some one they give this message Aslam-ele- kum,(may you live in peace )so how can muslim destroy and how can muslim harmful for others .This misperception is not good for muslim .I requested all(Ullamah kindly convence all nonmuslims,and think abuot the dignity of Islam & Muslims.

اردو ہندسے

السلام علیکم۔ اردو زبان میں ہم لوگ اکثر انگریزی ہندسے استعمال کرتے ہیں۔ کیا اس سلسلے میں کوئی بحث ہو چکی ہے کہ کیا انگریزی اعداد استعمال کئے جائیں کہ اردو؟ مثلاً 1947 ہو کہ ۱۹۴۷؟ چونکہ اس طرح کی گفتگو میری نظر سے نہیں گذری تو پوچھ لیا۔۔۔--قیصرانی 20:06, 23 مارچ 2010 (UTC)

  • اسی طرح مزید سوال کہ ہر فانٹ اردو کے اعداد کو اردو نہیں دکھاتا۔ مثال کے طور پر یہ فانٹ میرے پاس ایریل یونی کوڈ ایم ایس کے طور پر دکھائی دے رہا ہے اور اس میں استعمال ہونے والے چند ہندسے جیسا کہ چار، سات اور آٹھ اردو سے فرق اور عربی کے قریب دکھائی دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں بھی کچھ توجہ--قیصرانی 20:15, 23 مارچ 2010 (UTC)
  • قیصرانی صاحب، اردو ہندسے غالباً صرف "نفیس ویب نسخ" میں ہی صحیح نظر آتے ہیں۔ بوجوہ یہ فونٹ یہاں متعین نہیں، اس لیے فیصلہ کیا گیا تھا کہ 0123456789 ہی استعمال کیے جائیں۔ --Urdutext 22:50, 23 مارچ 2010 (UTC)
  • شکریہ جناب۔ ایریل فانٹ بھی ہندسوں کو درست دکھاتا ہے۔ تاہم درستگی کا شکریہ۔ میں آئیندہ خیال رکھوں گا--قیصرانی 19:47, 24 مارچ 2010 (UTC)

اصطلاحات

عمومی انگریزی اصطلاحات کے ترجمے کا اکثر افراد کو علم ہوتا ہے۔ تاہم ایسے مضامین جو ترجمے کے لئے تو چنے جا سکیں جیسا کہ کسی ریاضی دان کی سوانح حیات وغیرہ لیکن اس میں موجود تمام تر تکنیکی اصطلاحات کا ترجمہ ممکن نہ ہو تو کیا ان اصطلاحات کو من و عن لکھ دیا جائے؟ یہ سوال اس لئے کیا ہے کہ میرے محدود علم میں بہت کم موضوعات ایسے ہیں جن پر میں تفصیل سے ترجمے کا کام کر سکتا ہوں۔ جیسا کہ ممالک اور شہروں کے مضامین کا انگریزی وکی پیڈیا سے ترجمہ وغیرہ۔ اگر اصطلاحات کا کام حل ہو جائے تو شاید میں تراجم کے موضوعات میں تنوع پیدا کر سکوں؟--قیصرانی 11:08, 25 مارچ 2010 (UTC)

  • بہت سی اصطلاحات آپ کو انگریزی ہجوں سے یہیں تلاش کرنے پر مِل جائیں گی۔ جو نہ ملیں ان کو مضمون میں انگریزی ہجوں سے ہی لکھا جا سکتا ہے۔ یا اردو متبادل مطلوب الفاظ کے صفحہ پر پوچھا جا سکتا ہے۔ جن اصطلاحات کے اردو دستیاب بھی ہیں، بہتر ہے کہ ان کا ربط انگریزی اصطلاح سے ہی بنایا جائے، مثلاً لکھا جائے:

ہاسرڈف [[Topology|وضعیت]] کے شعبہ کا ماہر ریاضیدان تھا۔

ہاسرڈف وضعیت کے شعبہ کا ماہر ریاضیدان تھا۔

اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ فارہ ربط پر لاتے ہی قاری کو زیادہ مانوس اصطلاح کا پتہ چل جاتا ہے۔ --Urdutext 22:29, 25 مارچ 2010 (UTC)

  • شکریہ اردو ٹیکسٹ--قیصرانی 14:58, 26 مارچ 2010 (UTC)

Hats Off For The Team Of Urdu Wikipedia.

Wikipedia in urdu is one the greatest job of urdu speaker because by doing such great work in the history of urdu we can promote our language along with culture even we can produce authentic and valuable knowledge about ourself and about our legends forefathers.So i appericiate your great work and must say,,i want to be a part of this mission so in any kinda work please call me i'll try my best to fulfill that work.Thanx

  • قبلہ، پہلا کام تو یہ کریں، کہ اردو کلیدی تختہ کی مشق کریں۔ مدد۔ --Urdutext 22:51, 29 مارچ 2010 (UTC)

غیر متحرک منتظمین اعلی

مندرجہ ذیل 3 منتظمین نے وکیپیڈیا کے ابتدائی اور نازک دور میں اس کا ساتھ دیا اور اپنی محنت سے اسے اس وقت آگے بڑھایا جب اس کے کامیاب ہونے کے بارے میں یقین سے نہیں کہا جاسکتا تھا۔ اس لیے سب سے پہلے اردو وکیپیڈیا کے تمام احباب ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور اس کے لیے ان کے مشکور ہیں۔ پچھلے لمبے عرصے سے یہ منتظمین غیر متحرک ہیں۔ ان سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ وقت نکالنے کی کوشش کریں کیونکہ اردو وکیپیڈیا کو قدآور ہونے اور برگ و بار لانے کے لیے ابھی اور بہت خونِ جگر کی ضرورت ہے۔ ہم سب کے لیے اس سے زیادہ خوشی کی اور کوئی بات نہ ہوگی کہ یہ پرانے ساتھی دوبارہ پوری طرح متحرک ہو جائیں اور وکیپیڈیا کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی دینے میں حصہ لیں۔

  1. ثاقب سعود
  2. خاور
  3. عثمان وقاص چوہان

اگر بوجوہ ایسا ممکن نہ ہو، تو اس پیغام کے ذریعے یاد دہانی مقصود ہے کہ آپ لوگوں کے پاس منتظم اعلی کے اختیارات ہیں اور آپ کے کھاتے کسی اور کے ہاتھ آنے کی صورت میں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کھاتا چوری کرنے والے کو کوئی بھی نہیں روک پائے گا کیونکہ ہم میں کوئی بھی مضیف نہیں ہے۔ اس کے لیے میٹا پر کسی مضیف کو درخواست دینی پڑے گی اور پورے پروسیس سے گزرنا پڑے گا اور اس دوران کھاتا چوری کرنے والا من مانی کرتا پھرے گا۔ اس سارے معاملے سے پچنے کے لیے ان حضرات سے گذارش ہے کہ اگر ذاتی زندگی اور غمِ روزگار دوبارہ متحرک ہونے کی اجازت نہیں دیتے تو اپنے کھاتوں سے منتظم اعلی کے اختیارات ختم کرنے کی درخواست دے دیں تاکہ اس خطرے سے بچا جاسکے۔

مخلص - --کاشف عقیل 18:20, 31 مارچ 2010 (UTC)

کھینچ لاتی ہے ہمیں تیری محبت ورنہ : آخری بار کئی بار ملے ہیں تجھ سے Wahab 21:48, 31 مارچ 2010 (UTC)

  • خاور صاحب تو باقاعدگی سے مدونہ تحریر کرتے ہیں، برقی فہرست پر بھی آراء کا اظہار کرتے رہتے ہیں، اس لیے کسی پریشانی کی ضرورت نہیں۔ ثاقب صاحب کو بھی میرا خیال ہے کہ برقی خط بھیجیں گے تو جواب ارسال کر دیں گے۔ یہاں بھی فکر کی ضرورت نہیں لگتی۔ عثمان صاحب کے بارے علم نہیں کہ کیا مصروفیات ہیں۔ --Urdutext 22:33, 31 مارچ 2010 (UTC)


مبارکباد

اردو دائرۃ المعارف پر 13،000 مقالہ جات پورے ہونے پر سب احباب اور وکیپیڈیا کی ترویج و ترقی میں حصہ لینے والوں کو دلی مبارکباد۔ --Sasajid 18:58, 1 اپريل 2010 (UTC)


  • آپ کو بھی مبارک ہو آپ نے ہی موجودہ حالات میں نہایت سرگرمی سے حصہ لیا ہے۔ ایک بات جو میں آپ کے یا متعلقہ مضمون کے تبادلۂ خیال پر لکھنے کے بجائے یہاں قصداً درج کر رہا ہوں وہ ہے justification کا اردو متبادل جو آپ نے وجوب منتخب فرمایا ہے؛ وجوب ، وجب سے بنا ہے جس سے اردو میں واجب بھی بنایا جاتا ہے اور justification کے معنوں میں قریب نہیں آتا۔ justification کسی بات کی دلیل یا وضاحت دینے کو کہا جاتا ہے اور اس کے لیئے اردو میں عربی سے آیا ہوا لفظ اردو لغات میں ، تعلیل (دیکھیئے)، درست آتا ہے جو علل سے بنا ہے اور اپنے معنوں میں ، سبب ، کا مفہوم رکھتا ہے جس سے تعلیل (یعنی سبب بیان کرنا) بنایا جاتا ہے؛ علل ہی سے اردو میں عام الفاظ ، علت اور علیل بھی بنتے ہیں یعنی سبب (ناچاری کا) یا سبب رکھنے والا۔ دیوان عام میں یہ بات درج کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اگر میں خود اس کو درست کر دیتا تو ایسا ہی آیندہ بھی ہونے کا امکان رہے گا اور میں نا تو تمام الفاظ دیکھ سکتا ہوں نا ہی درست کر سکتا ہوں۔ اس لیئے گذارش ہے کہ نئی اصطلاح اگر اردو میں مبہم ہو تو برائے مہربانی اسے مطلوب الفاظ یا اسی جگہ دیوان عام میں دیگر ساتھیوں سے مشورہ کرنے بعد اختیار کیا جانا مفید ہوگا۔ --سمرقندی 09:33, 13 اپریل 2010 (UTC)
  • ضرور، میں وجوب کو درست کئے دیتا ہوں۔ رہنمائی کا شکریہ۔--Sasajid 10:12, 13 اپریل 2010 (UTC)

ایک پرانے دوست کی جانب سے بھی مبارکباد

سبحان اللہ! یعنی کہ 13 ہزار کا سنگ میل بھی عبور ہوا۔ ابھی بے چارگی پر افسوس بھی ہو رہا ہے۔ مدعا یہ ہے کہ گزشتہ ایک ڈیڑھ ماہ سے طبیعت ناساز ہے اور تقریبا تمام سرگرمیاں چھوڑ دی ہیں۔ اس صورتحال میں میرا وکیپیڈیا پر مضامین جیسا تخلیقی کام کرنا کچھ مشکل ہے۔ آج یہاں سے گزرا تو بہت سی پرانی یادیں تازہ ہو رہی ہیں۔ اللہ مجھے ہمت دے اور میں خود بھی کوشش کروں گا کہ بیماری اور مصروفیات سے جلد جان چھڑا کر وکیپیڈیا پر سلسلہ وہیں سے جوڑوں جہاں سے ٹوٹا تھا۔ یہاں کچھ نئے ساتھی بھی بہت محنت سے کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں جو ایک اچھا شگون ہے۔ تمام پرانے اور نئے ساتھیوں کو سلام فہد احمد 09:55, 14 اپریل 2010 (UTC)

چترالی زبان میں وکی پیڈیا کا منصوبہ

اسلام علیکم

جناب والا چترالی زبان میں ایک آزاد وکی پیڈیا بنانا چاہتا ہوں وکی میڈیا فاونڈییشن کا ای میل درکار ہے

شکریہ

رحمت عزیز چترالی چترال پاکستان

اردو وکیپیڈیا کے مضامین پی ڈی ایف میں

السلام وعلیکم، مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ اگر کوئی وکیپیڈیا اردو سے کوئی مضمون، مقالہ یا مواد پی ڈی ایف یا برقی کتاب کی شکل میں حاصل کرنا چاہے تو وہ کیا طریقہ اختیار کرے؟ شکریہ --O.bangash 21:37, 16 اپریل 2010 (UTC)

  • PDF Creator استعمال کر سکتے ہیں۔ اسے انسٹال کریں گے تو یہ ایک پرنٹر کے طور پر انسٹال ہوجائے گا۔ اس کے بعد وکیپیڈیا کے مضمون کو اس پرنٹر پر پرنٹ کریں تو یہ PDF بنا دے گا۔ یہ ٹول کسی بھی چیز کی PDF بنانے کے لیے استعمال ہوسکتا ہے۔ --کاشف عقیل 23:50, 16 اپریل 2010 (UTC)

بہت شکریہ جناب، میں اس کو استعمال کرتا ہوں، کسی مشکل کی صورت میں پھر رابطہ کروں گا۔ --O.bangash 15:25, 18 اپریل 2010 (UTC)

  • سُنا ہے کہ انگریزی وکیپیڈیا کی طرح pediapress یہاں بھی دستیاب ہو جائے گا- "وکی کتب" پر جو سہولت ہے اس میں فونٹ کا مسئلہ ہے۔ --Urdutext 00:01, 25 اپریل 2010 (UTC)

بین الوکی روابط

ہمارے پاس 5000 سے زائد ایسے صفحات ہیں جن پر بین الوکی روابط موجود نہیں ہیں۔ ان کے لیے کوئی حل تلاش کیے جانے کی ضرورت ہے۔ ورنہ پاکستانی بھائیوں کو انگریزی وکیپیڈیا پڑھتے ہوئے یہ بھی معلوم نہیں ہوگا کہ اس موضوع پر اردو میں کوئی مواد بھی موجود ہے۔ --کاشف عقیل 21:06, 17 اپریل 2010 (UTC)

  • آپ نے ملاحظہ کیا ہوگا کہ میں نے پچھلے کچھ دنوں میں نئے مقالہ جات بنانے کی بجائے بین الوکی روابط ڈالنے کی کوششیں کی ہیں۔ اور تقریباً پچھلے ایک ہفتے سے میں اسی پر کام کر رہا ہوں۔ آپ میری حوصلہ افزائی فرمائیں اردو مقالہ جات اور زمرہ جات پر بین الوکی روابط ڈالنے کی میں مزید کوشش کرتا ہوں۔ اصل میں جب میں مقالہ جات بناتا تھا تو مجھے اس کا زمرہ ڈالنے اور ڈھونڈنے میں اور بین الوکی ربط تلاش کرنے میں کافی مشکل پیش آتی تھی اسی لئے میں نے بین الوکی اور مربوط زمرہ جات کی کوششیں شروع کر دیں۔ ابھی سابقہ دنوں میں میں نے یہ کام خوش اسلوبی سے کیا یا نہیں اس کی رائے تو آپ ہی دے سکیں گے کیونکہ میں اپنے کام کی رائے خود دینے سے قاصر ہوں کیونکہ میں نے تو حتی الامکان اچھا کام کرنے کی ہی کوشش کی ہے۔ مزید رہنمائی کا منتظر رہوں گا۔ --Sasajid 05:03, 18 اپریل 2010 (UTC)
  • ساجد صاحب، اس وقت آپ تمام ساتھیوں میں سب سے زیادہ جوش اور جذبے سے کام کر رہے ہیں اور زمرہ جات کو قریب قریب مکمل طور پر ٹھیک کر چکے ہیں۔ آپ کے کام کا معیار بھی بہت اعلیٰ ہے اور اس کے بارے میں بھی کوئی دو رائے نہیں ہیں۔ اللہ تعالی آپ کا حوصلہ برقرار رکھے، اس رفتار سے انشا اللہ جلد ہم بہت جلد 15000 مقالوں کے حدف تک پہنچ جائیں گے۔ --کاشف عقیل 13:58, 18 اپریل 2010 (UTC)
  • جزاک اللہ کاشف بھائی۔--Sasajid 14:39, 18 اپریل 2010 (UTC)
  • ساجد صاحب، میں یہ بات پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب ایک بار پھر کہے دیتا ہوں کہ آپ کو دیکھ کر رشک آتا ہے، اور اگر تھوڑے دوستانہ انداز میں کہوں تو “جناب! چھا گئے ہیں آپ!!“ ۔ اللہ آپ کو ہمت اور ہمیں تھوڑی سی فرصت دے کہ ہم بھی آپ کی طرح متحرک ہو سکیں۔ --O.bangash 22:47, 18 اپریل 2010 (UTC)


زمرہ جات

جناب والا
میرے ناقص خیال کے مطابق کوئی بھی نیا مقالہ ،جو انگریزی وکیپیڈیا پر موجود ہو، اس کا اردو میں وہی زمرہ جات دئے جانے چاہیں جو انگریزی مقالہ پر موجود ہیں کیونکہ انگریزی پر منتظمین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے زمرہ جات درست انداز میں درج کئے جاتے ہیں۔ میں وکیپیڈیا صارفین کے مقالہ جات پر تو نظر رکھنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن منتظمین کے مقالہ جات پر دست اندازی کی جرأت نہیں کر سکتا اس لئے میں نے اپنی سوچ کو دیوان عام تک پہنچایا ہے۔ مثال کے طور پر برقناطیسی طیف کے مقالہ پر دو زمرہ جات برقناطیسیت اور برقناطیسی طیف درج کئے گئے ہیں لیکن انگریزی مقالہ پر برقناطیسیت اور امواج درج ہیں۔ میرے خیال میں انگریزی مقالہ والے زمرہ جات ہی اردو مقالہ پر بھی ہونے چاہیں۔ چونکہ اس مقالہ پر ہمارے رفقاء محبوب عالم، کاشف عقیل اور Ahmadnisar جیسے قابل احباب کا حصہ ہے اس لئے میں نے سوچا کہ اس بات کو دویان عام تک پہنچا کر اس معاملے پر بحث کر لینی چاہیے۔ آراء کا منتظر رہوں گا (کچھ زیادہ بول گیا ہوں تو معذرت چاہوں گا)--Sasajid 08:50, 19 اپریل 2010 (UTC)

  • ویسے تو ساجد بھائی صفحۂ اول پر یہ یادآوری درج ہے کہ اپنے مضمون میں وہی زمرہ درج کیجیئے جو انگریزی ویکی پر ہوں۔ ابتدائی دور میں جب اردو ویکیپیڈیا کے پاس ناصرف زمرہ جات بلکہ مقالات کی بھی قلت تھی تب عام طور پر وقت کی کمی کی وجہ سے پرانے لکھنے والے نیا زمرہ بنانے کے بجائے پہلے سے موجوود کسی (قریبی زمرے) میں مضمون رکھ دیا کرتے تھے کیونکہ اگر نیا زمرہ بنایا جاتا تو پھر اس کو اس کے فوقی زمرہ جات تک لے جانے کا وقت نا ہوتا تھا۔ بہرحال ، میرے خیال سے آپ کی بات سے کوئی بھی پرانا یا نیا ساتھی اختلاف نہیں کرسکتا کہ زمرہ جات وہی رکھنا بہتر ہیں جو انگریزی پر دیئے گئے ہوں۔ --سمرقندی 09:36, 19 اپریل 2010 (UTC)

تیز رفتاری مگر

غالباً مضمون معدود ثقلیئت سے ابہام پیدا ہو کر اردو ویکیپیڈیا پر environment کا متبادل ثقلیئت بن گیا ہے اور نا صرف یہ بلکہ ایسا ثقالت پر مقالے کی موجودگی کے باوجود ہوا ہے۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ معدود ثقلیئت کی اصطلاح میں کچھ ابہام پایا جاتا ہے لیکن یہ ابہام اس قدر تو نہیں کہ environment جیسے عام لفظ کو ماحول سے اٹھا کر ثقالیئت پر پہنچا دے!! ثقلیئت اور ثقالت دونوں الفاظ کی موجودگی کے باوجود ایسا ہونا انتہائی پریشان کن ہے ، یہ اس زمانے کی اصطلاح ہے جب ہمارے پاس gravity پر فیصلہ نہیں ہوا تھا۔ پریشانی اس بات کی ہے کہ یہ تو وہ اصطلاح ہے جو کے نظر میں آگئی ؛ باقی جو تیز رفتار ترمیمات ہو رہی ہیں ان میں کہاں کیا ہوگا!! اللہ ہی جانے۔ سونے پر سہاگہ یہ کہ یہ تیز رفتار ترمیمات محض مقالات تک محدود نہیں بلکہ زمرہ جات جیسے پیچیدہ صفحات تک میں جاری ہیں۔ مجھے کبھی بھی ویکیپیڈیا پر کام سست ہونے کی پریشانی نہیں ہوئی لیکن ہمارے اکثر ساتھی اسی بات سے پریشان ہوتے رہے ہیں کہ ہمارے پاس لکھنے والے کم ہیں ؛ ارے صاحبو! کیا ہوگا ایسی تیز رفتاری کا جس میں معیار تو دور کی بات غلطیوں کی بھرمار ہو؟؟ --سمرقندی 09:30, 21 اپریل 2010 (UTC)

  • جناب سمرقندی صاحب۔ میں نے اب تک جتنے بھی زمرہ جات کے انگریزی ربط ڈالے ہیں اردو ویکی پر باقاعدہ طور پر تلاش کر کے ڈالے ہیں۔ میں نے انگریزی وکیپیڈیا پر موجود ہر اس زمرے کو جس کو میں اردو ویکی پر استعمال کرنا چاہتا تھا پہلے اردو ویکی پر تلاش کیا ہے اور اس کا متبادل ملنے کی صورت میں وہی اصطلاح استعمال کی ہے جو اردو ویکی پر باقاعدہ طور پر موجود تھی۔ اور جو اصطلاح مجھے اردو ویکی پر نہیں پر ملی اس کے لئے میں نے لغات کا سہارا لیا ہے اور موزوں ترین لفظ چننے کی کوشش کی ہے۔اس کے باوجود انسان ہوں غلطی کا امکان بہرحال موجود ہوتا ہے لیکن آپ نے تو اتنی بات کہہ ڈالی کہ معیار تو دور کی بات غلطیوں کی بھرمار ہو رہی ہے۔ آپ کے اوپر موجود خیالات کا اشارہ غالبا میری تیز رفتاری پر ہی تھا۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ ایک غلطی کی نشاندہی پر آپ نے غلطیوں کی بھرمار کا لفظ استعمال کیا جو یقینا مجھے ناگوار گزرا۔ آپ کو چاہیے تھا کہ میری مزید غلطیوں کی نشاندہی کرتے تا کہ مجھے بھی یہ احساس ہوتا کہ میری تیز رفتاری سے ویکیپیڈیا کے معیار پر فرق آ رہا ہے۔جہاں تک environment کا مسئلہ ہے تو میں اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہوں--Sasajid 10:19, 21 اپریل 2010 (UTC)

بلا صفائی و غیرمشروط معذرت!

ساجد بھائی میں اپنے مذکورہ بالا بیان کی بلا کوئی صفائی پیش کیئے اور غیر مشروط معذرت طلب کرتا ہوں۔ اس کے بعد کسی وضاحت کی گو حاجت نہیں رہ جاتی لیکن حجت تمام کی خاطر اس قدر عرض کروں گا کہ جو ساتھی مجھے عرصے سے جانتے ہیں وہ تو جانتے ہی ہیں لیکن آپ جیسے باادراک شخص سے بھی یہ بات پوشیدہ نا ہوگی کہ میں کبھی ذاتی بنیاد پر کوئی اعتراض نہیں کرتا۔ چونکہ environment کا لفظ بہت ہی عام سا تھا اور اس کے متبادل پر سہو نے مجھے تذبذب میں ڈال دیا کہ جب اس قدر عام لفظ کا انتخاب ایسا ہوا ہے تو اور اصطلاحات کا کیا ہوگا۔ بہرحال یہ بات بھی ماننی پڑے گی کہ آپ نے انتخاب بھی اردو ویکیپیڈیا پر پہلے سے موجود اصطلاح کو تلاش کرنے کے بعد ہی کیا جو انتہائی تسلی بخش بات ہے اور ایسا شاید gravity کے صفحات میں موجود ابہام کی وجہ سے ہوگیا ہوگا؛ اس بات سے یہ سامنے آتا ہے کہ آپ تدوینی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش فرما رہے ہیں۔ آخر میں ایک بات کہوں گا شاید کبھی مستقبل میں کام آجائے

adversity makes you perfect
مخالفت (دقت) آپ کو پختہ (کامل) بناتی ہے

میری مخالفت ، مخالفت برائے مخالفت نہیں تھی پھر بھی میں معذرت چاہتا ہوں۔ --سمرقندی 01:28, 22 اپریل 2010 (UTC)

  • [['سلام عارفانه و کلام ادبانه خود را خدمت تممامی اعضائ گروپ بنیان گزار دیوان عالمانه(تصره) کنند گان عرفانی کلام جناب خیام که هر کلام او همیسه از گنجی که او پنهان بود ، صحبت مینماید
    • السلام علیکم و سپاسگزارم برای پیام! آیا احتیاج پاسخ پیغام ؟ --سمرقندی 01:31, 22 اپریل 2010 (UTC)

شاباش ویکیپیڈیا

میں ویکیپڈیا کے سمرقندی صاحب اور کا شف عقیل اور دیگر منتظمیں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ان کی سرابراہی میں ویکیپیڈیا میں اردو کے فروع کے لیے کام ہورہا ہے میں صدر اسلامی جہوریہ پاکستان جباب آصف علی زرداری صاحب سے ان شخصیات اور ویکیپیڈیا کے لیے تمخہ خدمت براءے فروع اردو زبان جیسے ایوارڈ کی سفارش کرتا ہوں کیونکہ ان کی ولولہ انگیز قیادت میں 10000 سے زائد اردو مضامیں کا ہدف پورا ہوگیا میں بحیثت لسانیات کے طالب علم کے ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اردو کو ان جیسے خادم ملے ہیں ۔ جو ان کے فروع کے لیے دن رات سرگرم ہیں۔ شاباش سمرقندی صاحب شاباش کاشف عقیل صاحب

خادم اردو رحمت عزیز چترالی , چترال

الرجال العظام فی الاردو عوام

حوصلہ افزائی کا از حد شکریہ رحمت صاحب ، یہ دائرۃ المعارف کسی ایک دو مخصوص افراد کی کوشش سے یہاں تک نہیں پہنچا بلکہ اس میں آپ سمیت بہت سے ساتھیوں کا کردار شامل رہا ہے۔ گو آج کل یہاں آنا جانا کم ہے ورنہ اس دائرۃ المعارف کو اردو عوام کے رجال العظام کی خدمات حاصل رہی ہیں اور ان اشخاص کی کوششوں کی وجہ سے ہی آج ہم اس مقام پر موجود ہیں؛ ہو سکتا ہے کہ کبھی یہ عظیم اشخاص دوبارہ اس جانب نکل آئیں۔ --سمرقندی 01:45, 22 اپریل 2010 (UTC)


اردو ویکیپیڈیا---محسن اردو

جناب سمرقندی صاحب، جو کام حکومت پاکستان ، مقتدرہ قومی زبان اور انجمن ترقی اردو کو اردو زبان کے لیے کرنا چاہیے تھا وہ کام آپ جیسے محسن اردو اور آپ کا اردو ویکیپیڈیا کررہا ہے۔ آپ کی خدمات کو دیکھ کر شاید ان اداروں کو اپنی زمہ داری کا احساس ہوجاءے کہ کروڑوں کے فنڈز سے قایم اردو کے فروع کے حکومتی ادارے کیا کررہے ہیں۔ اس کے لیے آپ سب مبارک باد کے مستحق ہیں، ایک بار پھر میرا شکریہ تمام ساتھیوں تک پہنچادیجیے۔ رحمت عزیز چترالی

گر اہم جانیں

جو ساتھی دلچسپی رکھتے ہوں ان سے درخواست ہے کہ فہرست عناصر (اردو متبادلات) میں 22 اور 23 کے دو نام، بتحت اول و بعد الذکر بنام a اور b مطالعہ کر کے دونوں اعداد کے a یا b کے حق میں رائے سے آگاہ فرمائیں۔ فی الحال محض a اور b کا معاملہ دیکھ لیں باقی ناموں کا فیصلہ فہرست مکمل ہونے پر تمام ساتھیوں کی رائے شماری سے کر لیا جائے گا۔ --سمرقندی 03:19, 7 مئی 2010 (UTC)

بلا رائے حذف شدگی / اخراج

میرے بار بار توجہ دلانے کے باوجود صارف:Rachitrali مسلسل اپنی اور کھوار اکیڈمی کی تشہیر کر رہے ہیں اور مضامین میں وکیپیڈیا کے اسلوب کی خلاف ورزی کرنے والا مواد داخل کر رہے ہیں۔ چونکہ تاحال میری تمام تر باتیں لاحاصل رہی ہیں اسلیے اب انکے داخل کردہ اسلوب مخالف مواد کو کسی تبادلۂ خیال کے بغیر حذف/خارج کر دیا جائے گا۔ اگر کسی دوسرے منتظم/ساتھی کو اس بات پر اعتراض یا تحفظات ہوں تو برائے مہربانی مطلع کریں۔

--کاشف عقیل 17:08, 7 مئی 2010 (UTC)

  • تائید برائے فوری حذف --Urdutext 19:18, 8 مئی 2010 (UTC)

درخواست برائے شمولیت فی انتظامیہ

بندہ نا چیز کچھ عرصہ سے اُردو ویکی پر سرگرمِ عمل ہے. ابھی تک تو مجھے منتظم بننے کا کوئی شوق یا ضرورت پیش نہیں آئی. تاہم، اب مجھے کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مثلاً دُہرے زمرہ جات کا تخلیق. ان اِضافی زمرہ جات کو حذف کرنا پڑتا ہے جو کہ صرف ایک منتظم ہی کرسکتا ہے. اور اس کے علاوہ کچھ صارفین جو بغیر اندراج کے وکیپیڈیا پر وارد ہوتے ہیں اور کچھ ایسے جو باقاعدہ اندراج کے بعد وارد ہوتے ہیں کچھ ایسے مقالہ جات بناتے ہیں جو ویکی کے معیار پر بالکل پورا نہیں اترتے ان کو حذف کرنے یا ختم کرنے کیلئے مجھے مشکل محسوس ہوتی ہے اور کسی منتظم سے یہ گزارش کرنے سے وقت کا بہت ضیاع ہوتا ہے ۔ اِس لئے بندۂ ناچیز درخواست کرتا ہے کہ مجھے منتظم نہ سہی (کم از کم مقالہ یا زمرہ حذف کرنے) کے اختیارات دیئے جائیں تاکہ خاکسار اُردو ویکی کو وسیع کرنے میں اپنا حصّہ با آسانی ڈال سکے. شکریہ! میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں ویکی کے ضوابط کا مکمل احترام کرتے ہوئے کام کروں گا اور ویکی کے معیار پر حرف نہیں آنے دوں گا۔ --Sasajid 16:05, 8 مئی 2010 (UTC)

  • میرے خیال میں چونکہ یہاں آجکل حاضری کم ہے اس لیے اگر کاشف صاحب برقی فہرست میں اس سلسلہ میں پیغام دے دیں تو تمام احباب کی رائے سے استفادہ حاصل ہو سکے گا۔ --Urdutext 19:17, 8 مئی 2010 (UTC)
  • تائید ۔۔ میں ساجد صاحب کو منتظمی اختیارات دینے کے حق میں ہوں، نیز اُردو ٹیکسٹ صاحب کی رائے سے بھی مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ --محبوب عالم 20:13, 8 مئی 2010 (UTC)
  • تائید Wahab 17:15, 10 مئی 2010 (UTC)
معزز اصحاب سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی اپنی رائے کو اس صفحے پر ضرور درج فرمائیں؛ ایسا کرنا سجل کو برقرار رکھنے کے لیئے اھم ہے۔ میں اردو ٹیکسٹ بھائی کی رائے کو وہاں نقل و چسپاں کر رہا ہوں۔ --سمرقندی 07:16, 9 مئی 2010 (UTC)
وہاب بھائی کی تائید کو تبادلۂ خیال منصوبہ:منتظمین پر نقل کر دیا گیا ہے۔ --کاشف عقیل 18:38, 10 مئی 2010 (UTC)

مشورہ

معزز منتظمین کرام، براہ مہربانی درج ذیل پر اپنی رائے سے نوازئیے گا۔ اگر درج ذیل پر آپ پہلے ہی تجاویز دے چکے ہیں تو اس پیغام کو نظرا انداز کر دیں۔ بحار، زیورات، حکیمات، ہندوستان، علوم مٹی اور بت تراشی۔ --Sasajid 14:29, 10 مئی 2010 (UTC)

the following dated material moved from the "village pump" page. --Urdutext 01:32, 12 مئی 2010 (UTC)

Wikimania Scholarships

The call for applications for Wikimania Scholarships to attend Wikimania 2010 in Gdansk, Poland (July 9-11) is now open. The Wikimedia Foundation offers Scholarships to pay for selected individuals' round trip travel, accommodations, and registration at the conference. To apply, visit the Wikimania 2010 scholarships information page, click the secure link available there, and fill out the form to apply. For additional information, please visit the Scholarships information and FAQ pages:

Yours very truly, Cary Bass
Volunteer Coordinator
Wikimedia Foundation

Wikipedia logo 2.0 text

Hello everyone. Please share and translate this message. I will try to keep this simple, to avoid misunderstanding.

As a part of the Vector change, Wikipedia is creating a new logo, which will use open source fonts. After discussion with individual speakers of Arabic and Farsi languages, we've decided to use KACST Office as the font for the Wikipedia logo; in order to maintain consistency. KACST Office seems to best reflect an Arabic alternative to the Linux Libertine font which we are using for the Latin, Cyrillic, Greek, and Hebrew logos.

This font, however, does not contain characters outside the Arabic language,and we've had to modify the logotext to create the word "Wikipedia". Please see below for an example of what the text currently looks like in Persian, Arabic, Urdu, Pashto, and Western Punjabi.

If any of these are not legible or problematic in your language; please comment on the talk page. We will endeavor to accommodate all the projects.

We understand that some wikis may desire to have some more artistic or calligraphic versions of the logo--the Foundation will not actually force any wiki to use any logo they don't wish to. Please note, any "official" version of the logo in a language which uses an Arabic font will be done with the same font as the Arabic Wikipedia, and almost certainly will be KACST Office. If you modify this in any way, it will not be consistent with the registered trademark.

Thank you for your help! We appreciate everything you do. bastique talk 20:50, 11 مئی 2010 (UTC)

  • یہ خط تحریر تو مناسب نہیں ہے۔ کیا ان صاحب کو نستعلیق میں تحریر (image کی صورت) لکھ کر نہیں دی جاسکتی؟ جو ساتھی اس بارے میں علم رکھتے ہوں برائے مہربانی توجہ فرمائیں (بطور خاص کاشف بھائی کی رائے درکار ہے ) image تو کسی بھی format میں اور جس طرح کا ان صاحب کو درکار ہو وہ بنا کر دیا جاسکتا ہے۔ --سمرقندی 02:06, 13 مئی 2010 (UTC)
  • سمرقندی بھائی کی رائے سے اتفاق - باستیق صاحب کو پیغام دے دیا ہے۔ ان کے جواب کے بعد مزید کاروائی کی جائے گی۔ --کاشف عقیل 03:29, 13 مئی 2010 (UTC)
  • شکریہ کاشف بھائی توجہ کا۔ ان صاحب کا پیغام آگیا ہے، لکھتے ہیں KACST کے علاوہ کوئی اور نویسہ بھی منتخب کیا جاسکتا ہے۔ چونکہ آپ بہتر معلومات رکھتے ہیں اس لیئے کیا ایسا ممکن نہیں کہ ان صاحب کو تمام ہی عربی حروف استعمال کرنے والے ویکیپیڈیاؤں کے نام نستعلیق (جمیل نوری بہتر ہے) میں کرنے کی تجویز دی جائے؟ میرے خیال سے تو اس بات کو عربی اور فارسی والے بھی پسند کریں گے۔ اور اگر ضرورت پیش آجائے تو عربی ، فارسی ویکیپیڈیا کا شارہ بھی ان کو بنا کر بھیجا جاسکتا ہے، محض ڈ اور د کا ہی تو فرق ہے۔ --سمرقندی 06:20, 14 مئی 2010 (UTC)

معاف کرنا دوستو اگر کوئی ایمج بنانے کی بات ہے تو گیمپ میں اپ کسی بھی فونٹ جو که اپ کے کمپیوٹر پر انساٹال ہو کا ایمیج بناسکتے هیں اگرمجھے کچھ آئیڈیا دیا جائيے که کیا چیز اور کیسی بنانی هے تو میں کوشش کرتا هوں که کل هی بنا دیتا هوں فجر کے وقت میرے پاس وقت هوتا ہے میں بنادوں گا صارف:خاور

  • خاور بھائی شکریہ ، ابھی باستیق صاحب کی رائے اس بارے میں معلوم نہیں کہ ان کو نستعلیق میں بنا کر دیا جاسکے۔ موصوف کی رائے آنے پر ہم اردو ویکیپیڈیا پر ایک مقابلہ منعقد کروا سکتے ہیں پھر جو logo سب سے اچھا ہوگا اس کا انتخاب کر لیا جائے گا لیکن اہم بات format ہے جس میں وہ قابل قبول ہو۔ فی الحال تو کچھ واضح نہیں ہو رہا۔ --سمرقندی 08:51, 14 مئی 2010 (UTC)
  • ہمیں لوگو کا ویکٹر امیج بنانا ہے جو کہ Adbobe Illustrator یا Corel Draw پر بنے گا۔ جمیل نوری نستعلیق میں یہ مسئلہ سامنے آیا ہے کہ یہ Adobe Illustrator CS2 ME میں کام نہیں کر رہا۔ اگر کسی ساتھی کے پاس CS3, 4, یا 5 موجود ہو تو براہ کرم آزما کر دیکھیں اور مطلع کریں۔ اگر یہ کام نہیں کرتا تو ویکٹر امیج بنانا ذرا مشکل اور محنت طلب کام ہو جائے گا۔ --کاشف عقیل 15:31, 14 مئی 2010 (UTC)
  • ویکٹر امیج کا پہلا اخراجہ تیار ہے۔ ساتھیوں سے تجاویز کی گزارش ہے تاکہ اس کے بعد اس معاملے پر ہونے والے تبادلۂ خیال میں تجاویز دی جاسکیں۔ --کاشف عقیل 22:03, 14 مئی 2010 (UTC)
  • ماشاءاللہ کاشف بھائی بہت عمدہ اور واضح سمتیہ شارہ (vector logo) ہے؛ چند باتیں ذہن میں آرہی ہیں اور محض مشورے کے طور درج کر رہا ہوں
  1. کیا وکیپیڈیا کے بجائے ویکیپیڈیا نہیں کیا جاسکتا؟ لسانی اور صوتی اعتبار سے اردو کے مزاج کے قریب ترین ہے
  2. آزاد دائرۃ المعارف کے نیچے ایک یا دو عکصر کی بال برابر باریک فضا (space) دی جاسکتی ہے؟
  3. ویکیپیڈیا کا لفظ ایک یا دو عکصر کے دنیا کے نشان کی جانب کھسکایا جاسکتا ہے؟ یعنی جس قدر فضا ابھی ویکیپیڈیا کے لفظ اور دنیا کے درمیان میں نظر آرہی ہے وہ کم اس کم آدھی ہو جائے

--سمرقندی 04:50, 16 مئی 2010 (UTC)

ترجمہ

میں نے اس صفحے کا اردو میں درج ذیل ترجمہ کیا ہے۔ دیگر منتظمین سے رائے درکار ہے اور ضروری ہو تو ترمیم کرنے کی گزارش ہے۔ --ساجد امجد ساجد 10:48, 16 مئی 2010 (UTC)

قرآن کے حوالہ جات

قرآن پاک کے حوالہ جات کے لیے ایک نیا سانچہ بنایا ہے: {{القرآن}}۔ استعمال کی مثال کے لیے حجاب (معاشرہ) کا صفحہ دیکھ سکتے ہیں۔ چونکہ معاملہ دین کا اور نازک ہے، اس لیے تمام احباب سے تجاویز کی گذارش ہے۔ میں نے ترجمہ کے لیے جو موقعہ جال استعمال کیا ہے اگر دیگر دوستوں کو اس سے زیادہ مستند اور/یا بہتر مواقع معلوم ہوں تو برائے مہربانی مطلع کریں۔ --کاشف عقیل 18:15, 17 مئی 2010 (UTC)

Hindi wikipedia se paigam

Salam walikam! Mei Hindi wikipedia ka ek admin hu. Jaisa ki ham sabhi ko malum hai, Hindi aur Urdu jabaan bahut similar he. Sayad ye do jabaan duniya ke hi sabse milahua jabaan hai. Aisa hote hue bhi hamare do jaban ke wikipedia me bahut kam co-ordination hai. Is me pehele script ka bahut muskiliyet tha. Lekin abhi softwares [1] milte hai jinse ham script ka barrier tod sakte hai. Iske bawajud thode aise labj hai jo sirf Technical Hindi ya Urdu me kam aate hai. Agar ham mil kar kaam karke aise labjon ke ek (qataar?)list banaenge to ek simple programme ke jariye se in labjaun ka bhi autotranslation kar sakte hai. Mere khayal me agar ham aise chal sakenge to dono wikipedia au ka development teji se ho sakta hai. Mere broken Urdu ke liye maaf kijiye. Apna opinion yehan ya Hindi wikipedia par rakhdijiye. Sukriya.--Eukesh 22:35, 17 مئی 2010 (UTC)

Assalam alaikum janab Eukesh sahib! peygHam ka az had shukriyah. awwal baat to eyh hai ke tamam tar jazbey ke bawajood ham eyh ishtaraaki kaam us waqt tak nahi kar sakte jab tak Urdu aur Hindi wikipedia par kam az kam eyk eyk aisa shaKHs mojood na ho jo dono muta'liqa zabanaoN ke script ko paRh sakta ho, kia aap ke paas koi aisa shaKHs hai?

--سمرقندی 01:33, 18 مئی 2010 (UTC)

Urdu ya Hindi padhne me do chij problematic hote hai. In me se pehela to script hai. Script ka solution upar diye gaye do link ya fir dusare waise softwares ke jariye paar kar sakte hai. Doosara taklif kuch labj (word) ke sath hote hai jo sirf standard Hindi ya standard Urdu me istamal hote hai. In labjaun ka ek list banakar ek simple computer programme ke jariye inhe translate kiya ja sakta hai. Is tarah se ham kohi bhi article do bar banane me jitna wakt jaya karte hai, unhe kam karke dusare article banane me apna efforts laga sakte hai. --Eukesh 12:45, 18 مئی 2010 (UTC)