تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:لاپتہ ویکیپیڈین

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


بہترین منصوبہ ہے، انتہائی شکریہ سمیع بھائی۔ --محمد شعیب 16:36, 2 نومبر 2012 (UTC)

جی نہیں، وکیپیڈین انگریزی زبان کا لفظ نہیں، بیشک اس کا ماخذ انگریزی زبان سے ہے. اگر ہم آپ کی بات کو جاری رکھیں، تو ہمیں بہت کچھ بدلنا پڑے گا اور آخر کارویکیپیڈیا نام کے لئے بھی اردو نام تجویز کر دیا جائے گا. اردو وکی پر وکیپیڈین کی تعریف کچھ ایسے ہے:
وکیپیڈین وہ افراد ہیں جو وکیپیڈیا میں اپنا کھاتہ بناتے ہیں، اس میں تدوین وترمیم کا کام کرتے ہیں اور دائرۃ المعارف کے مفاد کے خاطر اس کی تنسیق وترتیب، زمرہ بندی اور مقالات نویسی میں کوشاں ہیں۔ اور ویکیپیڈیا کو ہر لحاظ سے ایک آزاد دائرۃ المعارف کی شکل دینے کے لیے باہمی تعاون فراہم کرتے ہیں۔
اگر صارفین کر دیا جائے، تو اس منصوبہ کا اصل مقصد دب جائے گا اور وکیپیڈین اور صارفین میں کچھ خاص فرق نہیں رہے گا... ایک صارف جس کی ترامیم کی تعداد ہزاروں میں ہے اور ایک جس کی گنتی میں، دونوں صارفین ہی کہلائیں گئے... دیگر زبانوں کے ویکیپیڈیا میں بھی وکیپیڈین ہی اختیار کیا گیا ہے خصوصی طور پر فارسی اور عربی --شہزادہ محمّد سمیع اللہ (تبادلۂ خیال) 16:40, 9 نومبر 2012 (UTC)