تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:لغت (معاشیات و تجارت و مالیات و نظامت)

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

آپ صفحہ کی بجائے نئے الفاظ اس صفحہ کے تبادلۂ خیال میں بھی درج کر سکتے ہیں۔

  • بہت عمدہ کوشش ہے۔ ایک بات یہ کہنا ہے کہ bank کیلیۓ مصرف اور banking کیلیۓ مصرفی کا استعمال مناسب نہیں ہوگا ؟ سمرقندی
  • عربی میں بھی بَنْك , مَصْرِف دونوں ہی استعمال ہوتے ہیں اس لیے دونوں داخل کر دیے ہیں۔ کیا لغت کو ایک فہرست کے طور پر ہی رکھا جاسکتا ہے یا کوئی مناسب طریقہ ہے؟ جس میں ہم لفظ لکھ کر ڈھونڈ سکیں۔--سید سلمان رضوی 11:13, 19 جون 2007 (UTC)

نئے الفاظ داخل کریں[ترمیم]

نئے الفاظ ایک ہفتہ تک کوئی اعتراض نہ آنے کی صورت میں لغت میں داخل کر لیے جائیں گے۔

  • چونکہ دریافت کیا گیا تھا ، لہذا جو معلوم تھا وہی لکھ دیا۔ ظاہر ہے کہ الفاظ مشکل ہی ہوں گے :- ) فیصلہ آپ لوگوں کا میرا اب اس سے کوئی تعلق نہیں :- )
  • function= دالہ
  • Utility= افادہ
    • utility کا لفظ مندرجہ ذیل شعبوں یا مواقع پر آسکتا ہے
    • usefulness
    • public survice
    • computer support program
    • utility in economics = usefulness gained
    • some device or equipment
    • افادہ شائد ہر جگہ استعمال کرنا ممکن نا ہو، لیکن اس سے کوئی خاص فرق بھی نہیں پڑتا کیونکہ خالص سائنسی اصطلاح نہیں ہے لہذا ایک سے زائد الفاظ بھی استعمال کیۓ جاسکتے ہیں۔ ویسے ایک لفظ منفعہ ہے جو کہ ن ف ع کی اساس سے بنا ہے اور بطور اسم و صفت دونوں کے آ سکتا ہے، اور utility بھی تھوڑے بہت فرق کے ساتھ افادہ ، منفعت و نفع وغیرہ کے مفہوم میں آتا ہے ۔ فیصلہ آپکا :- )


یہاں معاشیات کی Utility مراد ہے جس کا usefulness اور public survice سے دور کا بھی واسطہ نہیں اس لیے معاشیات میں utility کے لیے علیحدہ لفظ 'افادہ' ہی ٹھیک ہے

  • Demand=طلب
  • Supply= رسد
  • Production= پیداکاری یا پیداوار (مشورہ درکار) ---- پیداوار درست لگتا ہے ؛ ویسے چند سائنسی مضامین میں product کو حصیلہ اور production محصول بھی لکھنا پڑے گا لیکن میرے خیال میں معاشیات میں پیداوار ہی مناسب ہے۔
  • Produce=پیداوار
  • Cost= لاگت
  • Market= منڈی یا بازار (مشورہ درکار) ---- بازار مناسب لگتا ہے۔
  • Equilibrium= توازن
  • marginal= مختتم = مختتم ، اختتام یا حد کا مفہوم رکھتا ہے جو کہ marginal کے معنوں میں آتا تو ہے مگر بعض اوقات marginal فرق کے معنوں میں بھی آتا ہے اور کبھی یہ margin اختتام یا حد نہیں بھی ہوتا ۔ متبادل ، حاشیائی ہوسکتا ہے۔ اگر حاشیائی استعمال کیا گیا تو پھر معاشیات و تجارت میں کسی رقم پر margin کو حاشیہ کہنا پڑے گا۔ اسکے علاوہ باقی کسی جگہ شائد مسلہ نہیں ہو۔ فیصلہ آپ لوگوں کا۔
  • Average= اوسط
  • Variable= متغیر
  • Independent variable= آزاد متغیر
  • Dependent variable= تابع متغیر
  • Continuous variable= مسلسل متغیر =? (یہ غالباً continuum کے معنوں میں ہونا چاہیے)۔۔۔۔


نہیں یہ Continuous کے معنی ہی میں ہے یعنی جو Discrete نہ ہو۔

میرا خیال ہے کہ ریاضی میں continuous کے معنی اصل عدد لکیر پر قدر رکھنے کی وجہ سے ہے۔ اس لیے continuum سے ہی تعلق بنتا ہے۔ ایک جگہ continuum کو "تواصل" کہا گیا ہے، اسی سے شاید کوئی لفظ نکل سکے۔ سمرقندی صاحب مدد کریں۔
  • continuous = متواصل
  • continual = متواصل
  • continued = متواصلہ
  • continuance = تواصل
  • continuity = تواصل
  • continuum = مُستمِر ---- مستمر مشکل محسوس ہو تو ---- تواصلہ ---- بھی استعمال کیا جاسکتا ہے مگر تواصل مناسب نہیں۔
  • Discrete variable=Discontinuous variable= غیر مسلسل متغیر = متفرد متغیر (استعمال ہو رہا ہے تصادفی متغیر)
  • Consumption=صرف
  • Consumer= صارف
  • Distribution= تقسیم = توزیع تصادفی متغیر
  • Exchange= مبادلہ
  • Producer= پیداکار
  • Mixed economy= ملی جلی معیشت =? mixing کے لیے آمیزش استعمال ہؤا ہے
  • Free economy=آزاد معیشت =? free, independent, libre, gratis کے لیے علیحدہ علیحدہ الفاظ ہونے چاہیے ہیں۔
  • Controled economy= پابند معیشت ؟ control کے لیے تظبیط استعمال ہو رہا ہے
  • control = تضبیط
  • controlled = قواعد کی رو سے تضبیط سے مضبط بنے گا، م پر پیش اور ب پر تشدید و زبر کے ساتھ muzabbat یعنی تضبیط کرنے والا اور یا پھر جسکی تضبیط کی گئی ہو یا جو تضبیط شدہ ہو۔ اور یوں Controlled economy کو مضبط معیشت کہا جاۓ گا۔
  • Fiscal Policy= مالیاتی تدابیر ؟ (کیا policy کے لیے تدابیر درست ہے؟)۔۔جواب: جی ہاں درست ہے دوسرا کوئی لفظ ہے تو بتائیں۔۔ مگر حکمت عملی بہت مناسب لفظ ہے۔
  • تدابیر تو جمع ہے تدبیر ہوگا، ویسے تو policy یونانی کے politia سے بنا ہے اور politics بھی اسی سے بنا ہے، متبادلات ؛ سیاسہ ، مصلحت ، حکمت عملی ہوسکتے ہیں تدبیر بھی غلط تو نہیں جو آپ کو مناسب لگے۔
  • Monetary policy= قدری تدابیر =? (قدر value کے لیے استعمال ہو رہا ہے) = متبادل ، نقدی ہوسکتا ہے۔ نقدی Cash کے لیے استعمال ہوتا ہے