تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:معزولی/رائے شماری/Urdutext

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دوہرا معیار[ترمیم]

خاور بھائی سے معذرت کے ساتھ کہ مجبوراً اُن کا حوالہ دینا پڑ رہا ہے۔ ورنہ وہ اپنے رویے سے مجھے بہت اچھے اور معصوم انسان لگے ہیں۔

حیدر صاحب کے خلاف چلائی جانے والی تحریک کی وجہ صرف غیر حاضری نہیں تھی۔ اس میں سمر قندی صاحب کا یہ شکوہ بھی شامل تھا کہ حیدر صاحب صفحات کو بغیر پوچھے تبدیل کر دیتے ہیں۔ تبدیل تو اردو ٹیکسٹ اور سمر قندی بھی کر دیتے ہیں۔ بلکہ سمرقندی صاحب کو حذف کرنے سے پہلے کسی کو مطلع تک نہیں کرتے۔ ایک دو حذف شدہ صفحات پر تو بس یہ لکھا ہوتا ہے کہ ”بے کار صفحہ“۔ اگر غیر حاضری ہی وجہ سے منٹظم کے اختیارات لیے جانے ہوتے ہیں تو کبھی خاور بھائی کے بارے میں آپ نے ایسا سوچا؟ وہ بھی تو 4 جنوری 2013 کے بعد اب پچھلے دو دن سے متحرک ہوئے ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ حیدر صاحب کی رائے شماری ایک زیادتی محسوس ہو رہی ہے۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:39, 17 جنوری 2014 (م ع و)