تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:ہدایات برائے تحریر

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جیسا کہ پہلے عرض کیا ہے اردو وکپیڈیا کے صارف سے یہ مطالبہ کرنا کہ پہلے وہ کسی اور زبان میں لکھ کر دکھائے مہمل ہے۔ اس کو قواعد یا حکمت عملی میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ --Urdutext 12:24, 28 جون 2009 (UTC)

  • معترضہ شرط خارج کردی گئی ہے، اب ملاحظہ کیجیے گا۔ --سمرقندی 13:18, 28 جون 2009 (UTC)
  • میرے پاس فائرفاکس میں حاشیے متن کے مقابلے میں پہت بڑے (عمودی) نظر آ رہے ہیں۔ --Urdutext 10:16, 29 جون 2009 (UTC)

اصلاح کی ضرورت[ترمیم]

!سائنسی مضامین پر اردو ویکیپیڈیا کی پیشہ ورانہ مہارت[ترمیم]

اگر آپ سائنسی مضامین اردو میں لکھنا چاہتے ہیں تو اس بات کا اطمینان کر لیجیے کہ اس اردو ویکیپیڈیا پر آپ کو سائنسی مضامین پر اس درجے تک پیشہ ورانہ معیار کی راہنمائی اور مدد فراہم کی جائے گی کہ جیسی اردو کی کسی اور ویب سائٹ پر دستیاب ہونا ناممکن ہے؛ بلکہ کسی حد تک یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ ایسی پیشہ ورانہ راہنمائی شاید فی الحال اردو بولنے سمجھنے والوں کی کتاب یا جامعہ میں بھی دستیاب نا ہوگی اس کی وجہ یہ ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر ابتداء سے لیکر آج تک ہمیشہ ہر سائنسی مضمون کو مکمل اردو میں تحریر کیا گیا ہے اور یہ رجحان ، 100 فیصد اردو میں لکھنے کا ابھی کسی اور جگہ نظر نہیں آتا۔ انگریزی اصطلاحات کو انگریزی ادائگی میں ہی محض اردو کے حروف تہجی استعمال کر کہ کلمہ نویسی کر دینے کا رواج اس اردو دائرۃ المعارف پر نہیں ہے اور اگر آپ اس بات سے متفق نہیں ہیں اور رائج اصطلاحات کو انگریزی میں ہی رکھنا مناسب سمجھتے ہیں تو جان لیجیے کہ یہ اردو ویکیپیڈیا آپ کی تحریروں کے لیئےمناسب جگہ نہیں۔ آپ کی انگریزی سائنسی قابلیت و مہارت سے استفادہ اٹھانے کے لیئےاردو ویکیپیڈیا نہیں بلکہ انگریزی ویکیپیڈیا بے چین ہے اور انگریزی میں سائنسی مضامین ظاہر ہے کہ انگریزی ویکیپیڈیا پر ہی لکھے جانے چاہیں؛ یا پھر آپ کلمہ نویسی کے لیئےاپنی الگ جگہ بھی تیار کرسکتے ہیں۔

سائنسی مضامین کی ہدایات[ترمیم]

سائنسی مضامین میں ہر اصطلاح (term) لازماً اردو میں ہونا چاہیے اگر آپ کو کسی لغت میں انگریزی اصطلاح کا اردو متبادل دستیاب نہیں ہوسکے تو ویکیپیڈیا پر مطلوب الفاظ پر پوچھ لیجیے اردو میں لکھیں یا انگریزی میں چلنے دیں؟ اس بات پر ویکیپیڈیا پر بہت مباحثے ہوچکے ہیں اگر آپ اس موضوع پر دلچسپی رکھتے ہیں تو تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:دیوان عام پر ان صفحات کا ربط مانگ سکتے ہیں اردو میں علومِ جدید کی منتقلی کے بارے میں اردو غیر اردو کا مضمون بھی دیکھنا مفید ہوگا ہر سائنسی مضمون میں وہی تمام خصوصیات ہونا چاہیں جو کہ ویکیپیڈیا کے معیار کے طور پر تسلیم کی جاچکی ہیں، ان میں اہم ترین 4 اهم نکات کا ہونا ہے اردو اصطلاحات کا موضوع اردو ویکیپیڈیا پر باہم مشوروں سے تمام پرانے صارفین کی اتفاقِ رائے سے طے پا چکا ہے اور اس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اردو اصطلاحات پر پرانے ساتھیوں کا اتفاق کوئی لازم شرط بھی نہیں ہے، منطقی بات ہے کہ اردو ویکیپیڈیا ہے تو اردو میں ہی لکھا جائے گا نا کہ عربی زدہ انگریزی یا کلمہ نویسی میں اور اس بات پر کسی کا متفق ہونا یا نا ہونا کوئی اہمیت نہیں رکھتا

میرا خیال ہے کہ 'جناتی اردو بزور ڈنڈا' کی پالیسی اب متروک ہو چکی ہے اس لیے اوپر لکھی اس عبارت میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:36، 8 جولائی 2020ء (م ع و)