تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:ہدایت نامہ برائے اصطلاحات

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ان ہدایات پر "دیوان عام" میں بحث ہو چکی ہے (مارچ 2007ء)۔ تفصیل وہاں ملاحظہ فرمائیں۔

--Urdutext 01:24, 31 مارچ 2007 (UTC)

رسمی نام[ترمیم]

  • اکر ان ہدایات میں رسمی (official) ناموں ، نشان تجارہ اور اسم مخصوصہ کے بارے میں مندرجہ ذیل وضاحت (یا اسی مفہوم کے بارے میں جو آپ مناسب سمجھیں) کا اضافہ کر دیا جاۓ تو مناسب ہوگا۔
    • اس طرح کے نام جو کہ کسی حکومتی یا تجارتی ادارے نے رسمی (official) طور پر مقرر کر رکھے ہیں وہ ہم اس طرح تبدیل نہیں کر سکتے ، اسکی چند مثالیں مائکروسوفٹ اور نیشنل جیوگرافک سوسائٹی ہیں (انکےنام اس دائرہ المعارف پر ہر جگہ کلمہ نویسی میں ہی لکھے گۓ ہیں)۔ ----------- اسی طرح دوسرے ایسے نام جو رسمی ہیں تو انکو قانونی طور پر بدلنے کی ہم لوگوں کو اجازت نہیں ، خواہ وہ ایک مرکب اسم کے زمرے میں آتے ہوں مثلا غوری کے ساتھ رومن انگریزی میں میزائل۔ لہذا انکو اور ان جیسے دیگر OFFICIAL ناموں (جیسے سی آئی اے، سونی، ہٹاچی وغیرہ) کو بدلنا حقوق نسخہ کے خلاف ہوگا ان کو بلا کسی اضافہ اور ترمیم اسی طرح لکھا جاۓ گا جیسا کہ اس ادارے نے اختیار کر رکھا ہے۔ ہاں ایک بات کی کوشش کی جاسکتی ہے کہ اگر ممکن ہو تو اس ادارے سے اجازت مانگ کر دیکھی جاسکتی ہے (جیسا نیشنل جیوگرافک سوسائٹی کے سلسلے میں کیا گیا تھا) اور اگر اجازت مل جاۓ تو بہتر ہے بصورت دیگر نام میں کوئی تبدیلی نہ کی جاۓ۔

سمرقندی

ضرورت تبدیلی[ترمیم]

یہ ہدایات پرانی بلکہ از کار رفتہ ہو چکی ہیں، ان میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  09:09, 29 ستمبر 2015 (م ع و)

میں نے تو اسے صرف منتقل کیا ہے، اس کا انگریزی صفحہ کون سا ہے مجھے یہ بھی سمجھ نہیں آئی، عناون سے متعلق ہدایات پر تو الگ سے صفحہ موجود نہیں؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:16, 29 ستمبر 2015 (م ع و)