تبتی قوم (Tibetan people) (تبتی: བོད་པ་، وائلی: Bodpa، چینی: 藏族؛ پنین: Zàng Zú) تبت کا ایک آبائی نسلی گروہ ہے۔ ان کی تعداد کا تخمیہ 6.5 ملین افراد ہے۔ نمایاں تبتی اقلیت تبت خود مختار علاقہ سے باہر چین، بھارت، نیپال اور بھوٹان میں بھی رہتے ہیں۔