مندرجات کا رخ کریں

تتمہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تتمہ یا تکملہ (سکوئل) ادب، فلم، تھیٹر، ٹیلی ویژن، موسیقی یا ویڈیو گیم کی ایسی ادبی تخلیق کو کہا جاتا ہے جو کسی سابقہ ادبی تخلیق کی کہانی کو آگے بڑھاتی ہے یا اس پر مزید اضافہ کرتی ہے۔ ادبِ بیانیہ میں عموماً تتمہ وہی خیالی کائنات اختیار کرتا ہے جو اصل تخلیق میں موجود ہو اور اس کے واقعات زمانی لحاظ سے پچھلی کہانی کے بعد رونما ہوتے ہیں۔[1]

اکثر اوقات تتمہ میں اصل کہانی کے مرکزی عناصر برقرار رکھے جاتے ہیں جن میں وہی کردار اور مقامات شامل ہوتے ہیں۔ کئی بار ایک ہی کہانی کے متعدد تتمے وجود میں آتے ہیں جو بالآخر ایک سلسلہ (سیریز) کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔ تاہم ایک سے زیادہ تتموں اور کسی مکمل سلسلے کے درمیان فرق ہمیشہ واضح نہیں ہوتا بلکہ بعض اوقات مبہم اور لچک دار (غیر متعین) رہتا ہے۔

تخلیق کاروں اور ناشرین کے لیے تتمہ پرکشش اس لیے ہوتا ہے کہ اس میں نیا خطرہ مول لینے کی بجائے پہلے سے مقبول کرداروں اور مناظر کو دوبارہ پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔ قارئین اور ناظرین بھی عموماً پسندیدہ کرداروں اور ماحول پر مبنی مزید کہانیاں دیکھنے یا پڑھنے کے خواہش مند ہوتے ہیں جس کی وجہ سے تتمے اکثر مالی طور پر کامیاب ثابت ہوتے ہیں۔[2]

فلمی دنیا میں تتمے خاص طور پر عام ہیں اور ان کے نام رکھنے کے کئی طریقے رائج ہیں۔ بعض اوقات ان کا عنوان بالکل مختلف رکھا جاتا ہے یا اصل نام کے ساتھ کوئی حرف شامل کر دیا جاتا ہے۔[3] زیادہ تر صورتوں میں عنوان کے آخر میں عدد یا کوئی نیا لفظ جوڑا جاتا ہے۔ کبھی کبھی اصل عنوان کو معمولی تبدیلی کے ساتھ دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے یا اس میں ذیلی عنوان شامل کر دیا جاتا ہے۔ سنہ 1930ء کی دہائی میں کئی موسیقی پر مبنی فلموں کے تتموں کے عنوانات میں سال بھی درج کیا جاتا تھا۔ بعض اوقات مختلف ملکوں میں تتمے مختلف عنوانات کے ساتھ جاری کیے جاتے ہیں تاکہ وہاں کی برانڈ پہچان کے مطابق زیادہ مقبولیت حاصل کی جا سکے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Geraldine Fabrikant (12 Mar 1991). "Sequels of Hit Films Now Often Loser". The New York Times (بزبان انگریزی). Retrieved 2010-08-09.
  2. David Rosen (15 Jun 2011). "Creative Bankruptcy". Call It Like I See It (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2013-12-03. Retrieved 2011-06-23.
  3. "Word Sequel". TV Tropes (بزبان انگریزی). Retrieved 2024-11-15.