تجربہ گاہوں کے جانوروں کا عالمی دن
Appearance
تجربہ گاہوں کے جانوروں کا عالمی دن | |
---|---|
تجربہ گاہ کا خرگوش | |
باضابطہ نام | World Day for Laboratory Animals |
آغاز | 24 اپریل 1979ء |
تاریخ | 24 اپریل |
تکرار | سالانہ |
تجربہ گاہوں کے جانوروں کا عالمی دن (انگریزی: World Day for Laboratory Animals) سائنسی تحقیق کے لیے استعمال ہونے والے جانوروں کا عالمی دن ہر سال 24 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد سائنس کے نام پر لاکھوں جانوروں کو پہنچنے والی تکالیف کے بارے میں تصور اُجاگر کرنا ہے۔ تحقیقی عمل سے متاثرہ جانوروں کے بارے میں حقائق کو پوشیدہ رکھا جا رہا ہے۔ زیادہ تر لوگ اِس عمل میں استعمال ہونے والے جانوروں کی اقسام اور ان کی تعداد سے ناواقف ہیں۔ کیونکہ لوگوں کو اس کے طریقہ کار کا پوری طرح علم نہیں۔ مختلف جانوروں پر تجربات کرکے ان سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں جانوروں کے ساتھ انسانوں کے لیے بھی دوائیاں بنائی جاتی ہیں۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "تجربہ گاہوں کے جانوروں کا بین الاقوامی ہفتہ آفیشل ویب"۔ 05 ستمبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2017