بنیادی ڈھانچہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(تحت الساخت سے رجوع مکرر)
ایک معیاری (کامیاب) بنیادی ڈھانچے کی مثال؛ جہاں نقل و حمل کا نظم و ضبط بھی برقرار ہے اور سڑک دھویں غبار اور گندگی سے بھی پاک ہے۔ مزید یہ کہ باقاعدہ پیادہ رو افراد کے چلنے کی جگہ بھی موجود ہے اور دوچرخے (bicycles) بھی اپنے لیے مخصوص راستہ رکھتی ہیں۔

بنیادی ڈھانچہ (infrastructure) اصطلاح سے مراد، جدید اور معیار زندگی سے مطابقت رکھنے والی ایسی سہولیات کی فراہمی ہے جو کیفیت حیات کو بلند کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہوں۔

نقل و حمل[ترمیم]

گلیوں، سڑکوں، شاہراہوں، راہ آہن اور آبراہوں (waterways) وغیرہ کو کسی بھی شہر یا ملک کے بنیادی ڈھانچے موجود شاہ رگ میں شمار کیا جاتا ہے۔ یعنی ہر وہ ذریعۂ نقل یا راستہ جو جدید دور میں اختیار کیا جا سکتا ہو بنیادی ڈھانچہ کا لازم جزء ہوتا ہے تاکہ معاشرے کے کارآمد ارکان (افراد) کو اپنی صلاحیت سے نا صرف اپنے لیے بلکہ اپنے معاشرے کے لیے بھی مکمل اور پر سہولت انداز میں فعال کیا جاسکے۔

گلیاں[ترمیم]

گلی کی ایک مثال جہاں اس سے براہ راست گھر منسلک ہوتے ہیں؛ اس مثال میں گلی کو پختہ دیکھا جا سکتا ہے اور سبزہ (پودے) بھی نظر آ رہے ہیں۔ گلی میں گرد و غبار کا منبع ناپید ہے اور اس میں جگہ جگہ گندا پانی بھی ٹہرا ہوا نظر نہیں آ رہا اور نا ہی اس کا پختہ فرش جگہ جگہ سے پھٹا ہوا ہے

گلی کو عام طور پر ایک ایسا راستہ کہا جا سکتا ہے جس سے براہ راست رائشی عمارات (گھر) منسلک ہوتے ہوں اور عام طور پر گاڑیوں (کم از کم بڑی گاڑیوں) کی بجائے پیادہ رو افراد کے لیے زیادہ استعمال ہوتی ہو؛ ایسے راستے کے تصور کو انگریزی میں عموماً street کہا جاتا ہے لیکن اردو میں یہی نام ہر چھوٹی بڑی سڑک یا شاہراہ کے لیے بھی آتا ہے۔ کسی بھی معاشرے میں نقل و حمل کی ابتدا گھر کے سامنے گلی سے ہوا کرتی ہے کیونکہ زیادہ تر گھر سے پہلا قدم گلی میں ہی آتا ہے اور نسبتاً کم ایسا ہوتا ہے کہ گھر سے پہلا قدم براہ راست کسی بڑی شاہراہ پر یا کسی بہت عالیشان رہائش کے سامنے بنائے گئے خصوصی باغ وغیرہ میں نکلتا ہو؛ بہرحال جو بھی صورت حال ہو گلی سے یہاں وہی مراد لی جائے گی کہ جہاں گھر کے دروازے سے پہلا قدم نکلے۔ اپنے گھر سے روزگار پر نکلنے والے معاشرے کے ارکان کو گھر کے سکون سے کسی بے سکونی میں نکل آنے کا نفسیاتی احساس کم سے کم ہونا چاہیے اور اس سلسلے میں گلی کو ہی پہلا مرحلہ کہا جا سکتا ہے۔

  1. گلیوں کو ممکنہ حد تک صاف اور پختہ ہونا چاہیے تاکہ دھول اڑان کے باعث، گھر سے چمکدار اور صاف جوتے و کپڑے پہن کر نلکنے والے اشخاص کو غبارِ کارواں کی یاد نا آجائے
  2. گلیوں میں ٹہرے پانی کو نکالنے کا نکاس درست ہونا چاہیے تاکہ بارش کے بعد یا کسی نالے سے بہہ کر نلکنے والا پانی نا ٹہرا ہوا ہو اور پانی میں چلنے کی خواہش رکھنے والوں کو اپنی خواہش کی تکمیل کے لیے ساحل تک جانا پڑے، جس کا ان کی صحت پر بھی اچھا اثر پڑے گا اور وہ معاشرے میں زیادہ صحتمند اور کام کرنے والے رکن بن سکیں گے
  3. گلی پختہ ہونے کی لوازمہ پر پوری اترنے کے بعد بھی اگر پختگی کے دائیں بائیں کچی زمین رہ گئی ہو تو اس کو یا تو گھاس نما پودوں سے یا گملے وغیرہ رکھ کر ڈھانپنا ضروری ہے تاکہ دھول کا منبع ہی ناپید ہو جاوے۔ ایسا کرنے کے بعد گلی سے ملحقہ گھر والوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اپنے حصے کی جگہ گھاس یا پودوں کو پانی اور کھاد مہیا کرتے رہیں؛ اگر کسی وجہ سے کچی زمین ناپید کرنے کی یہ نظامت (management) جاری رکھنا مشکل محسوس ہوتا ہو تو پھر واحد راستہ یہی ہوگا کہ اینٹوں سے یا سڑک بنا کر پختہ کی گئی گلی میں باقی رہ جانے والے تمام کچے مقامات کو بھی پختہ کر دیا جائے؛ گو کہ اس طریقے سے سبزہ اور پودوں کی افراط نہ ہو سکے گی جو صحت کے لیے لازمی ہے

سڑکیں[ترمیم]

سڑک

سڑکیں موجودہ زمانے میں کسی بھی شہر یا ملک کے بنیادی ڈھانچے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند تصور کی جاتی ہیں؛ گویا بنیادی ڈھانچہ اگر کسی ملک کی معیشت کو بہتر بنانے اور ترقی دینے کا لازمی جزء ہے تو سڑکیں اس بنیادی ڈھانچے کا لازمی جزء ہوتی ہیں۔ تمام سڑکوں کو اپنا اہم ترین فریضہ یعنی مدت سفر، بہترین انداز میں ادا کرنے کے قابل ہونا چاہیے؛ بہترین انداز (یا عالمی معیار) سے یہاں مراد مسافت میں اضافہ اور مدت یا وقت میں کمی (کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مسافت) اور دوران مسافت مسافر اور اس کی گاڑی کی بہ حفاظت منزل تک رسائی لی جاتی ہے؛ اس کے ساتھ ساتھ سڑک کسی بھی دوسری قسم کی نقل و حمل (جیسے قطار، دوچرخہ یا پیدل وغیرہ) میں دشواری نا پیدا کرتی ہو۔[1]

  1. ایک معیاری بنیادی ڈھانچہ میں کوئی سڑک چھوٹی یا بڑی نہیں بلکہ تمام یکساں اہمیت کی حامل ہوتی ہیں؛ تمام سڑکوں کی ساخت میں یکسانی، بنیادی ڈھانچہ کی خوبی کی شہادت ہوتی ہے۔
  2. تمام سڑکیں عالمی منتخب کردہ معیار کے مطابق تیار کی ہوں اور ان کی ساخت ڈھالتے وقت، جدید پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو دیانتداری سے استعمال کیا جانا چاہیے۔[2]
  3. سڑکوں پر استعمال ہونے والے نشانات راہنمائی، اشارات اور علامات تمام تر سڑکوں پر یکساں (ایک جیسے) ہونا چاہیں؛ تاکہ ان کی پہچان اور یاداشت سہل ہو سکے۔

آبراہیں[ترمیم]

زورقین اور آبی حافلات (water buses)

حوالہ جات[ترمیم]

  1. سڑک کے معیار کے بیان کا ایک موقع
  2. Koji Tsunokawa and Christopher Hoban (editors)۔ 1997. Technical Paper No. 376, World Bank, Washington, DC.