تحصیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(تحصيل سے رجوع مکرر)

تَحصِیل یا تعلّقہ (پنجابی: ਤਹਿਸੀਲ‎، انگریزی: Tehsil‎, ہندی: तहसील‎) جنوبی ایشیائی ممالک میں ایک انتظامی تقسیم ہے جو عموماً ایک ضلع کا حصّہ ہوتا ہے۔ عام طور پر، تحصیل کسی شہر یا قصبے پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ شہر یا قصبہ اُس تحصیل کا صدر دفتر یا صدر مقام ہوتا ہے، اِس شہر یا قصبے کے علاوہ تحصیل میں اور بھی کئی قصبے اور گاؤں شامل ہوتے ہیں۔ مقامی حکومت تحصیل کا اِنتظام چلاتی ہے۔ وہ شخص جسے تحصیل کے اِنتظام کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے اُسے تحصیلدار یا تعلقہ دار کہاجاتا ہے۔

الگ الگ ممالک میں اور صوبوں میں اس کے الگ نام ہیں۔ ذیل کے نام عام ہیں۔

  • تحصیل
  • تعلقہ
  • پنچایت سمیتی (بھارت میں)
  • منڈل (قدیم ہندوستان میں مروج نام) - آج کل بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے انتظامیہ امور میں علاقائی سرکاری انتظامی اکائی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]