تحصیل جوہی
Appearance
جوہی ضلع دادو سندھ میں واقع ایک تحصیل ہے[1] جس کا رقبہ کے اعتبار سے ضلع دادو کی بڑی تحصیلوں میں شمار ہوتا ہے۔ جوہی تحصیل کے شمال میں تحصیل خیرپور ناتھن شاہ، مشرق میں تحصیل دادو، جنوب میں ضلع جامشورو کی تحصیل سیہون اور مغرب میں بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیلیں خضدار اور وڈھ ہیں۔[2]