مندرجات کا رخ کریں

تحصیل زامران

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Zamuran.jpg
تحصیل زامران
ملک  پاکستان
صوبہ بلوچستان
ضلع ضلع کیچ

تحصیل زامران

[ترمیم]

تحصیل زامُران ضلع کیچ مکران بلوچستان کی ایک تحصیل ہے جو ضلع کیچ کی شمال مغرب میں اور (ایرانی) بلوچستان (سیستان و بلوچستان) کی سرحدی ضلع (شھرستان) سراوان کے جنوب اور (شهرستان) سرباز کے مشرق میں واقع ہے

زامران بند

[ترمیم]

ایرانی بلوچستان کے علاقوں بم پشت کے جنوب اور جبکہ ضلع کیچ کے تحصیل مند ، تمپ کے شمال جبکہ بلیدہ کے شمال اور مغرب ، گزی کئور جو گیشکئور سے جاملتا ہے کے مغرب اور ضلع پنجگور کا علاقہ پروم کی جنوب مغربی جانب کی پہاڑی سلسلہ کو زامران بند کہا جاتاہے جبکہ زامران بند انتظامی طور پر تین حصوں میں تقسیم ہے

(1) تحصیل زامران جو پانچ یونین کونسل بادئی ، ناگ ، تحتانی گتان اور سیاہ گسی اور دربلی پر مشتمل ہے

(2) برُز زامران جس میں زراگین ، بُگان ، ھیجبی سمیت کئی اور دیہات شامل ہیں جو انتظامی طور پر تحصیل تمپ کا حصہ ہیں

(3) ھنگ اور بگان زامران کا ایک چھوٹا سا حصہ جو انتظامی طور پر مغربی بلوچستان (ایرانی بلوچستان) کا حصہ ہے

وجہ تسمیہ

[ترمیم]

یہ تاثر غلط ہے کہ زعمران میں( زامر) کے درخت کی کثرت سے زعمران رکھا گیا ہے اس کا پرانا نام باغیانی در تھا پر زعمران اس لیے مشہور ہوا کہ اس علاقے کے لوگوں نے ایک گالی پر اپنے جان قربان کرتے تھے اور دوسروں کی جان بھی لیتے تھے اس لفظ کو بلوچی زبان میں( زا ) یعنی گالی (مران) مطلب مرتے ہیں اس لیے ان کا نام زعمران ہوا

آب و ہوا اور جغرافیہ

[ترمیم]

زامران بند بلند و بالا پہاڑوں، خوبصورت وادیوں، چشموں اور سنگلاح چٹانوں کی سرزمین ہے جو موسم بہار میں قابل دید منظر پیش کرتا ہے۔ یہاں کا موسم بھی نرالا ہے یہاں گرمیوں میں درجہ حرارت چند علاقوں میں 45° کو عبور کرتی ہے اور چند علاقوں میں گرمیوں میں بھی موسم زیادہ گرم نھی رہتا مثال کے طور پر سیاہ گیسی اور دربلی کے علاقہ اور موسم سرما میں یہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے °5- کو پہنچ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں کھجور اور سیب آپ کو ایک ہی باغ میں نظر آئینگے زامران ميں کھجور سیب کے علاوہ انار، انگور، خالق، امرود، آم، مالٹا اور کئی اقسام کے پھل کے علاوہ گندم ، چاول بھی کاشت کی جاتی ہے جبکہ پہاڑی انجیر قدرتی طور پر پائی جاتی ہے اور گلہ بانی بھی یہاں کا اہم پیشہ ہے

نھنگ کئور (دریائے نھنگ) یہاں کا سب سے بڑا دریا ہے جو زامران کے شمال مشرق میں ایرانی حدود کے قریب بسد زعمران سے شروع ہوکر مغرب کی سمت بُگان کے مقام پر جنوب کی طرف موڑ جاتا ہے بگان کے مقام پر شاری کئور سمیت مغربی بلوچستان (ایرانی بلوچستان) سے کئی اور چھوٹے ندی نالے نھنگ کئور (دریائے نھنگ) میں ضم ہوجاتے اس طرح یہ دریا مند ، تمپ سے ہوکر میرانی ڈیم کے مقام پر کیچ کئور (دریائے کیچ) سے مل جاتا ہے یوں یہ دریا زامران کے شمال اور مغربی بلوچستان (ایرانی بلوچستان) کے علاقے بم پشت کے جنوب میں پاکستان اور ایران کا بین الاقوامی سرحد بھی ہے اس کے علاوہ زامران سے کئی چھوٹے ندی نالے بلیدہ اور گیشکئور سے ہوتے ہوئے سامی کے قریب کیچ کئور (دریائے کیچ) سے جا ملتے ہیں

سماجی ڈھانچہ

[ترمیم]

زامران کا سماجی ڈھانچہ مکران کے دوسرے علاقوں سے نسبتا قبائلی ہے۔ زامران میں بہت سے بلوچ قبائل آبادہیں ان میں شمبیزئی، زعمران کے علاقے مومچ اور کاشی اور مرگوتی کے علاقے میں آباد ہیں پلے زئی، گرئے چیر۔ ۔ملائی کیازئی زگرئی مذہب کے پیشوا ایک چھوٹا سا خاندان صرف گرئے چیر میں آباد ہیں۔درازئی، بادئی کے علاقے میں آباد ہیں اور چند درازئی خاندان سر زعمران کے علاقہ تہدیم اور زعمران ایک ایک چھوٹا سا حصہ جو انتظامی طور پر مغربی بلوچستان کا حصہ ہے گیشتان وہاں آباد ہیں یلانزئی، دربلی اور ڈمبانی میں آباد ہیں محمدزئی، کا اہم شاخ زہروزئی اور ھیدلان زئی تحتانی گتان اور درپکان گربن ھتک اور گرد و نواح میں موجود ہیں شے، ناگ میں آباد ہیں اور چند نوانو زعمران میں ، آسکانی نہنگ کٹگان گربن تحتانی گتان کسوئی سرکئزئے بگان ھنگ پیش دراج ھتک سورگ جالگی نوانو اور باقی چند گاون میں آباد ہیں، میروزئی دربلی اور ڈمبانی میں آباد ہیں، غلام اور نقیب ناگ سیاہ گیسی مزن شہر تحتانی گتان اور لوڈی بادئی اور دربلی میں آباد ہیں، جلبزئی، سنگوزئی زروک زئی کہنانی کور میں آباد ہیں، تاجوزئی اور زالوزئی سورگ کشاں اور گرد و نواح میں آباد ہیں اکثریت زعمران میں ایسے خاندان ہیں جن کا مکران اور زعمران میں کوئی قبائلی ڈھانچہ نھی ان کو مقامی قبائل بلوچ بولتے ہیں جن کا کوئی قبائلی اور خاندانی شناخت نھی۔ وہ۔ مرگوتی۔ تلان۔ ریک۔چمگ۔ ہشر۔گومازان۔دشتک۔ نلونج۔ اسپیتین گر۔ تاپلو۔ کہنانی۔ کور گرئے۔ چیر۔پٹھانی وغیرہ میں آباد ہیں۔ یہ قابل زکر ہین۔

متعلقہ مضامین

[ترمیم]