مندرجات کا رخ کریں

تحصیل نال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تحصیل نال
ملک  پاکستان
صوبہ بلوچستان
ضلع ضلع خضدار

تحصیل نال بلوچستان (پاکستان) کے ضلع خضدار کی ایک تحصیل ہے۔ یہاں کا موسم گرمیوں میں بھی خوشگوار اور معتدل رہتا ہے- نال نامی بازار میں تمام اشیائے ضرورت بآسانی دستیاب ہیں- قصبے میں ڈاکٹر کے علاوہ جنریٹر کے ذریعے بجلی بھی دستیاب ہے- یہاں قریب میں ہی 'سوردمب' کے نام سے بین الاقوامی آثارقدیمہ بھی موجود ہیں- مشہور سیاسی شخصیت، بلوچستان کے سابق گورنر میر غوث بخش بزنجو مرحوم کا تعلق بھی اسی قصبے سے تھا- اس کے علاوہ میر حاصل بزنجو، میر بزن بزنجو اور سردار اسلم بزنجو بھی یہاں کے فعال سیاست دان ہیں- سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور موجودہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو بھی قریبی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں-

متعلقہ مضامین

[ترمیم]

تحصیل نال خضدار کے جنوب میں 48 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے تحصیل نال خضدار ضلع کا سب سے بڑا تحصیل ہے اور کاروباری لحاظ سے بھی ۔