تحصیل وڈھ
Appearance
تحصیل وڈھ | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | بلوچستان |
ضلع | ضلع خضدار |
تحصیل وڈھ بلوچستان (پاکستان) کے ضلع خضدار کی ایک تحصیل ہے۔ تحصیل وڈھ کے شمال میںتحصیل خضدار، مغرب میںتحصیل نال، جنوب میںضلع لسبیلہ اور مشرق میں سندھ کے ضلع جامشورو کی تحصیل سیہون شریف اور ضلع دادو کی تحصیل جوہی ہے۔ وڈھ تحصیل میں سید بلاول شاہ نورانی کا مزار ہے۔ وڈھ تحصیل کے علاقے وادی پلیماس میں کئی قدیم بستیاں ہیں۔ پلیماس کے قریب پب پہاڑ میں غار بھی دریافت ہوئی ہے جو قدیم ترین ہے۔ استھریہ غار نقش نگاری میں قدیم نقش نگاری (پینٹنگ) بھی ملی ہیں۔ جس کا عرصہ 40,000 قبل مسیح بتایا گیا ہے۔[1] ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ زراعت کے حوالے سے بھی اہمیت کی حامل ہے۔ یہاں ٹیوب ویلوں کے پانی کے ذریعے ہر قسم کی فصلیں اور سبزیاں اگائی جاتی ہیں۔ یہ شہر وڈھ نامی ایک برساتی نالے کے کناری پر واقع ہے جس کی وجہ سے اس کا نام وڈھ پڑا۔[2]