تحصیل کنری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کنری پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع عمرکوٹ کی ایک تحصیل ہے۔

اڑھائی لاکھ سے زیادہ آبادی والی تحصیل کنری مرچ کی کاشت کا سب سے اہم علاقہ ہے۔

مرچ کی فصلوں سے روزانہ کروڑوں روپیے کا کاروبار کرنے والی یہ ایک بڑی مرچ منڈی ہے۔

منشیات کی سرعام فروخت[ترمیم]

کنری سمیت نبی سر روڈ، ٹالہی، میمن کنری، نبی سر تھر اور تحصیل کنری کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں بر سرعام شراب، چرس، افیون، ہیروئن اور انتہائی مضرصحت گٹکے کی فروخت جاری ہے۔[1]

پینے کے پانی کا بحران[ترمیم]

تحصیل کنری میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ کئی دیہات میں تالاب سوکھ کر خشک ہیں۔ یہاں کے مکین مکین 200 روپیے سے 300 روپیے فی ڈرم پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں -[2]

جرائم کی صورت حال[ترمیم]

کنری شہر کو دوسرے شہروں سے ملانے والی رابطہ سڑکوں پر ان دنوں جرائم پیشہ افراد کا راج ہے جہاں جرائم پیشہ افراد دن دہاڑے شہریوں سے موٹر سائیکل، نقد رقم موبائل فون ودیگر قیمتی سامان چھین رہے ہیں اور پورے علاقے میں دندتاتے پھر رہے ہیں مگر اطلاع کے باوجود پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے سے قاصر ہیں -[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. حصیل کنری اورعمرکوٹ میں منشیات کی سرعام فروخت جاری[مردہ ربط]
  2. "تحصیل کنری میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا -"۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2015 
  3. تحصیل کنری میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، شہریوں کا احتجاج[مردہ ربط]