تحصیل گنداخہ
گنداخہ بلوچستان پاکستان کے ضلع جعفرآباد کا ایک شہر ہے جسے عرصہ ہوا تحصیل کا درجہ دیا گیا ہے مگر سیاسی چپقلشوں کی وجہ سے اسے جان بُوجھ کر پس ماندہ رکھا گیا . [1] یہ 40 میٹر (134 فٹ) کی اونچائی کے ساتھ 28 ° 1'0N 67 ° 51'0E پر واقع ہے. گنداخہ میں قریباََ ١٠٠فیصد مسلمان ہیں. جمالی قبیلہ تحصیل گنداخہ کا اکثریتی قبیلہ ہے گنداخہ شہر میں( روہلیانی) جمالی قبیلے کے علاو کافی تعداد میں سندھی اقوام آباد ہیں جِن میں چاوڑا،قمبرانی،سُومرا،تھہیم، بُھٹہ براھوی اقوام اور لاشاری بلوچ شامل ہیں گنداخہ تحصیل کا درجہ پانے کے باوجود ہر قسم کے بنیادی سہولیات سے محروم ہے اگر سہولیات کے نام پر کچھ ہے بھی تو برائے نام ہے زرعی علاقہ ہونے کے باوجود زرعی پانی سے محروم حتی کہ پینے کا پانی بھی ندارد تعلیمی ادارہ جو ہائی اسکول کے نام پر ایک دھبہ ہے روڈ رستوں کا کوئی وجود نہیں بیسک ہیلتھ یونٹ تو موجود ہے مگر دوائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں