تدبر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تدبر کیا ہے[ترمیم]

ایک ایسا ادارہ جو عصر حاضر میں درپیش متنوع چیلنجز کی گہرائیوں میں اتر کر ان کا مقابلہ کرنے کے لیے گہرے تحقیقی مطالعے میں یقین رکھتا ہے۔ اور ابلاغ عامہ کے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے نو جوانوں کے ذہنوں میں دین اسلام کی عطا کردہ بنیادوں کی پختگی اور عصر نو کے پیش کردہ سوالات کا علمی طور پر معقول جواب دینے کے لیے کوشاں ہے۔

درپیش مسائل[ترمیم]

اس وقت دنیا بھر میں بہت سی تحریکیں اور فلسفیانہ نظریات ایسے ابھر آئے ہیں جو دین اسلام کی روحانی و اخلاقی تعلیمات پر مختلف انداز میں اثر انداز ہو رہے ہیں۔ مغربی نظریات غیر محسوس انداز میں روز بروز ہمارے معاشرے کو متاثر کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ علانیہ طور پر اسلام پر اعتراضات کر رہے ہیں اور معصوم مسلم نوجوانوں کو اپنے جال میں پھنسا رہے ہیں۔ ہمارے نوجوان (مرد و خواتین) بڑی تیزی سے ان افکار کا شکار ہوتے جا رہے ہیں جبکہ ہمارے علما مسائل کی نوعیت کو پوری طرح سمجھ نہیں پا رہے۔ عالمی سطح پر مسلم اہل فکر نے ان چیلنجز کا شاندار مقابلہ کر کے دکھایا ہے لیکن اردو زبان میں جس تیزی سے مغربی فلسفیانہ نظریات کے مبلغین کام کر رہے ہیں، اس کا خاطر خواہ جوابی کام نہیں ہو رہا۔

ان چیلنجز کا مؤثر انداز میں جواب دینے کے لیے ضروری ہے کہ ان نظریات اور تحریکوں کی فلسفیانہ بنیادوں کو سمجھ کر ان کے نقائص کو اجاگر کیا جائے اور ان کے مقابلے میں دین اسلام کی پختہ و روشن تعلیمات موجودہ نسل کے سامنے ان کی زبان اور ان کے محاوروں میں اور ان کی سمجھ میں آنے والے طریقے سے رکھی جائیں تاکہ وہ عصر حاضر کی گمراہیوں کی حقیقتوں سے آشنا ہوں اور حق و صداقت کے راستے کو پہچان کر خود بھی اس پر چلیں اور دوسروں کا بھی ہاتھ تھامیں۔

اسلوب[ترمیم]

تدبر ہر مسئلے پر مکمل تحقیقی چھان بین اور ممکن حد تک معلومات کی فراہمی کے بعد ہی اس پر اپنی رائے دینے اور دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کو نئے ذہن کے لیے قابل فہم الفاظ میں پیش کرنے کا اسلوب اختیار کرتا ہے۔ ہم دعوت و ابلاغ کے لیے سوشل میڈیا کو بھرپور طریقے سے زیر استعمال لانے کی ضرورت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یوٹیوب، فیس بک، ٹویٹر وغیرہ پلیٹ فارمز اس مقصد کے لیے کارگر ہو سکتے ہیں اور یہ کہ ان میدانوں کو کفر و الحاد اور گمراہی کے لیے خالی بالکل نہیں چھوڑا جانا چاہیے۔

ہمارا بنیادی ہدف الحاد اور اس طرف لے جانے والے نظریات ہیں اور ان کے خلاف اہل اسلام کے اتحاد کی ضرورت کو پوری طرح سمجھتے ہیں چنانچہ ہم اہل اسلام کے اندرونی اختلافات اور فرقوں کی کشمکش سے اپنا دامن بچائے رکھتے ہیں۔ ہم تمام مسلم فرقوں اور تنظیموں کو اپنے ساتھ آنے کی دعوت دیتے ہیں اور مسلمانوں کے مابین کسی قسم کا امتیاز روا نہیں رکھتے۔

تدبر کسی قسم کی سیاسی وابستگی نہیں رکھتا۔ ہم خالص نظریاتی اور علمی تحقیق اور دین اسلام کی تعلیمات کی غیر جانبدارانہ تبلیغ تک اپنے آپ کو محدود کرتے ہیں۔       

ممبر شپ[ترمیم]

تدبر اپنے ساتھ چلنے کے خواہاں افراد کو اپنی تحریک کا رکن بننے کی دعوت دیتا ہے۔ ہم اپنے ملک میں خواتین کے ابھرتے سماجی کردار کے پیش نظر ان کو بھی اپنی تحریک میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہیں۔ باضابطہ عام ممبرشپ کا آغاز جلد کیا جائے گا، ان شاء اللہ۔

مالیات[ترمیم]

تدبر کے مالی معاملات میں اس کے مرکزی ارکان ماہانہ بنیاد پر ذاتی استطاعت کے مطابق حصہ لیتے ہیں اور اس کے لیے بے لوث خدمات سر انجام دیتے ہیں۔ اضافی کام میسر آئے تو اس کے محصولات اس کے کھاتے میں ڈالتے ہیں۔ مالیاتی امور میں شفافیت یقینی بنائی گئی ہے۔

کارگزاری[ترمیم]

"Divine Reality"

الحمد للہ ہم عالم اسلام کے ہر دلعزیز نوجوان مبلغ حمزہ ایندریاس تزارتزس کی کتاب کا اردو ترجمہ "حقانیت خداوندی" کے عنوان سے کر چکے ہیں۔ کتاب جلد منظر عام پر آ رہی ہے۔

تراجم[ترمیم]

تدبر مفید انگریزی مضامین کا اردو میں ترجمہ کرواتا ہے۔ ایسے کچھ مضامین فیس بک پیج پر دستیاب ہیں جبکہ ہم اپنا ویب گاہ جلد لانچ کرنے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا[ترمیم]

ہم تازہ صورت حال کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنا پیغام وقتاً فوقتاً دیتے رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں ویڈیوز اور پوسٹرز بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

فیس بک [1]

ٹویٹر