ترکیب نحوی اور اصول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صفحہ نمبر 55


ترکیب نحوی اور اصول[ترمیم]

جملہ اسمیہ اور جملہ فعلیہ کے مختلف اجزا کو الگ الگ بیان کرنے اور اُن کے باہمی تعلق کو ظاہر کرنے کو ترکیب نحوی کہتے ہیں۔

1۔ سب سے پہلے یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ زیر ترکیب جملہ اسمیہ ہے یا فعلیہ۔ 2۔ اگر کسی جملے میں فعل ناقص ہو تو وہ جملہ اسمیہ ہوتا ہے۔ فعل ناقص معلوم کرنے کے بعد جملے میں مبتدا اور خبر معلوم کی جاتی ہے۔

3۔ اگر کسی جملے میں فعل ناقص کی بجائے فعل تام ہو تو اس صورت میں جملہ فعلیہ ہوتا ہے۔ اس جملے میں میں فاعل، مفعول اور متعلقات معلوم کرتے ہیں۔

4۔ اگر کسی مصرع یا شعر کی ترکیب نحوی معلوم کرنی ہو تو پہلے اس کی نثر بنا لیتے ہیں۔

5۔ ترکیب نحوی میں جملہ اسمیہ کی ترتیب یہ یونی چاہیے۔

فعل ناقص، مبتدا، خبر، متعلق خبر۔

6۔ ترکیب نحوی میں جملہ فعلیہ کی ترتیب یہ ہونی چاہیے۔

فعل، فاعل، مفعول، متعلق فعل۔