تریویندر سنگھ راوت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
تریویندر سنگھ راوت
TrivendraSinghRawat.jpg 

مناصب
وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ (8 )   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں منصب (P39) ویکی ڈیٹا پر
آغاز منصب
18 مارچ 2017 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png ہریش راوت 
  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
معلومات شخصیت
پیدائش 20 دسمبر 1960 (59 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
پوڑی گڑھوال ضلع  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of India.svg بھارت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں سیاسی جماعت کی رکنیت (P102) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر

تریویندر سنگھ راوت (پیدائش 20 دسمبر 1960)[1] ایک بھارتی سیاست دان ہیں۔ ان کا تعلق سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے۔ اور اس وقت بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے آٹھویں اور موجودہ وزیر اعلیٰ ہیں۔

تریویندر سنگھ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سنہ 1979ء سے سنہ 2002ء تک رکن تھے اور اتراکھنڈ حصے میں آرگنائزنگ سیکرٹری بنے اور سنہ 2000ء میں ریاست میں قائم ہونے کے بعد بنے۔ وہ سنہ 2002ء میں پہلے مجلس قانون ساز انتخابات میں دوئی والا حلقے سے منتخب ہوئے تھے۔ ان کی سنہ 2007ء کے انتخابات میں نشست برقرار رہی اور انہوں نے ریاست کے وزیر زراعت کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں۔[2][3] بطور بھارتیہ جنتا پارٹی رکن وہ جھارکھنڈ کے انچارج اور اتراکھنڈ کاڈر (cadre) کے صدر تھے۔ سنہ 2017ء میں دوئی والا سے دوبارہ کامیاب ہونے اور جماعت کو اکثریت ملنے کے بعد انہیں وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا اور انہوں نے اتراکھنڈ میں اپنی حکومت بنائی۔[4]

سوانح[ترمیم]

تریویندر سنگھ راوت 20 دسمبر 1960ء[1] کو اتراکھنڈ کے ضلع پوڑھی گڑھوال میں تحصیل کوٹ دوار میں کھیراسین گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ تریویندر کے والد کا نام پرتاپ سنگھ اور والدہ کا نام بودھا دیوی ہے۔ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے اور نویں نمبر پر ہیں۔ ان کا بیاہ سنیتا سے ہوا۔ سنیتا راوت معلمہ ہیں اور دہرہ دون کے اسکول میں تعینات ہیں۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں۔[1] انہوں نے ہیموٹی نندن بہوگونا گڑھوال سے منسلک بِرلا کیمپس، سری نگر سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ [5]

تریویندر سنگھ روات نے سنہ 1979ء میں دائیں بازو تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ میں شمولیت اختیار کی اور سنہ 1985ء میں اتراکھنڈ حصے میں اس کے پرچارک (مبلّغ) بنے۔ بالآخر انہوں نے اس سے جڑی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔ وہ بی جے پی کے اتراکھنڈ حصے کے لیے آرگنائزنگ سیکریٹری بنائے گئے اور اس دوران سینئر لیڈر لال جی ٹنڈن کے ساتھ کام کیا۔ وہ اتراکھنڈ تحریک میں بے انتہا متحرک تھے اور اس دوران کچھ مرتبہ گرفتار بھی ہوئے۔ جب علاقے کو سنہ 2000ء میں ریاستی حیثیت مل گئی تو ترویندر راوت کو ریاست کاڈر (cadre) کا بی جے پی صدر بنایا گیا تھا۔[5] سنہ 2014ء میں وہ دوئی والا سے ضمنی انتخابات ہار گئے اور ان کی نشست پر سابق وزیر اعلیٰ رمیش پوکھریال جیت گئے تھے۔ سنہ 2017ء میں وہ دوئی والا نشست جیت گئے۔ جس کے بعد بی جے پی نے انہیں وزیر اعلیٰ نامزد کیا اور انہوں نے 18 مارچ 2017ء کو عہدے کا حلف اٹھایا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ "Trivendra Singh Rawat journey from RSS pracharak to CM - त्रिवेंद्र सिंह रावत का आरएसएस प्रचारक से मुख्‍यमंत्री तक का सफर" (ہندی زبان میں)۔ جاگرن۔ 18 مارچ 2017۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  2. "Trivendra Singh Rawat, ex-RSS pracharak, to be CM of Uttarakhand"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 17 مارچ 2017۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2017۔
  3. "Who is Trivendra Singh Rawat?"۔ دی انڈین ایکسپریس (امریکی انگریزی زبان میں)۔ 2017-03-17۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-17۔
  4. "Uttarakhand: BJP MLA Trivendra Singh Rawat to take oath as chief minister"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 17 مارچ 2017۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2017۔
  5. ^ ا ب کوویتا اُپادھیائے (18 مارچ 2017)۔ "Grassroots worker now set to lead"۔ دی ہندو۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2017۔