تصویری لغت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تصویری لغت (انگریزی: Picture dictionary) یا عکسی لغت ایک ایسی لغت ہے جس میں الفاظ کی تعریف کسی تصویر یا قلمی صورت گری کی شکل میں ہوتی ہے۔ تصویری لغتوں کا استعمال متعدد تدریسی ماحولوں میں ہوتا ہے، جیسے کہ کہ اسکولی بچوں کو ان کے مادری زبان کے الفاظ یا آگے کی عمر کے لوگوں کو بیرونی زبان سمجھانا۔ اس سلسلے کی مشہور کتاب کلچرلی آتھینٹک پکٹوریل لیکسیکن ہے۔تصویری لغتوں کو اکثر مختلف موضوعات کے تحت ترتیب دیا جاتا ہے نہ کہ حروف تہجی کے تحت الفاط و تصویر کو یکجا کرنے کی کوشش کی جائے۔ اس کے علاوہ ان میں چند ہی الفاظ کو شامل کیا جاتا ہے کیوں کہ اس کا مقصد ہر شامل لفظ کو تصویری شکل میں پیش کرنا ہوتا ہے۔

اسی سے ملتا جلتا مگر جدا گانہ تصور بصری لغت ہے، جو کئی سلسلہ وار طویل نام نہ نام تصویروں پر محیط ہے، جس سے صارفین کسی طویل تر شے کے مخصوص جزء کے نام کا پتہ چلا سکتے ہیں۔


مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]