تعریف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

علم منطق کے موضوعات میں ایک اہم موضوع تعریف کا موضوع ہے۔ تعریف یعنی ذہن میں موجود معلومات کے ذریعے ایک مجہول اور غیر معلوم مفہوم تک رسائی حاصل کرنا۔

تعریف کے فوائد[ترمیم]

کسی بھی کلمہ کی تعریف اس کلمہ کے مفہوم کو دوسرے کلمہ کے مفہوم ومعنی کے ساتھ غلط ہونے سے بچاتی ہے۔ اگر کلمات اور الفاظ کی تعریفات واضح اور روشن نہ ہوں تو انسانی ذہن انتشار اور حیرانی کا شکار رہتا ہے۔ تعریف کو منطق کی اصطلاح میں حد بھی کہتے ہیں چونکہ الفاظ کی تعریف سے ان کی حد بندی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ان کا مفہوم ایک دوسرے سے جدا رہتا ہے۔