تفسیر الحسنات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

تفسیر الحسنات یہ تفسیر اردو کی بہترین تفاسیر میں شمار ہوتی ہے۔

مصنف[ترمیم]

اس کے مفسر ابو الحسنات سید محمد احمد قادری ہیں

تفسیر کا تعارف[ترمیم]

چھ ضخیم جلدوں پر مشتمل یہ تفسیر، تفسیری محاسن کا حسین و جمیل مرقع ہے۔ اس میں رکوعات کے حساب سے تفسیر کی گئی ہے۔ سب سے پہلے آیات کا سلیس اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد مشکل الفاظ کی تحقیق کی گئی ہے۔ اور اس کے بعد تمام آیات کی مفصل تفسیر کی گئی ہے۔ قرآنی الفاظ کے رسم الخط کے بارے میں بھی قابل قدر معلومات مہیا کی گئی ہے۔ یہ تفسیر کلام پاک کی تفسیر کے ساتھ قرآن پا ک کا علمی پس منظر اور تاریخی گردوپیش بھی مہیا کرتی ہے۔ آیت کی تفسیر کے ساتھ یہ وضاحت بھی ملتی ہے کہ قرآن کے نزول نے دینی سطح پر انقلاب کے ساتھ ساتھ علمی اور تہذیبی زندگی میں کیا انقلابات پیدا کیے۔ تفسیر میں ایسا انداز رکھا گیا عام آدمی اور علما حضرات دونوں ہی اس تفسیر سے استفادہ کرسکتے ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تفسیر الحسنات،ضیاء القرآن پبلیکیشنز لاہور