تفسیر ثنائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

تفسیر ثنائی ابوالوفاء ثناء اللہ امرتسری (المتوفی 1948ء ) کی ہے جومعروف اہل حدیث عالم مناظرتھے۔

تفسیر ثنائی ایک آسان، مختصر اور مخالفین اسلام کے اعتراضات کے جواب پر مشتمل تفسیر، یہ سات جلدوں میں تیار ہوئی اور پہل اشاعت 1895ء میں طبع ہوئی، جس کے بعد بار بار طبع ہوئی اور ہو رہی ہے۔ اس زمانہ میں مخالفین کی طرف سے جو شبہات اسلام کے خلاف پیش کیے جاتے تھے، ثناء اللہ امرتسری نے ان کا علمی اور تحقیقی جواب دیا ہے اور اسلام کی حقانیت کو ٹھوس دلائل سے ثابت کیا ہے اس تفسیر کے لکھنے کا محرک کیا ہوا؟ اس کو مولانا کے ایک عزیز نے تفسیر ثنائی کے شروع میں نقل کیا ہے، آیات کا ترجمہ سہل انداز میں کیا گیا ہے تفسیر مختصر مگر جامع ہے، عام طور سے مصنف نے متشابہ آیات کی تفسیر اور بعض نزاعی مسائل میں سلف یعنی متقدمین علما کے مسلک کو راجح قرار دیا ہے؛ البتہ بعض مقامات پر جمہور علما کے مسلک سے انحراف بھی کیا ہے، اس لیے ان کے معاصر علما نے اس تفسیر پر تنقید بھی کی ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تفسیر ثنائی،ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری، ناشرمکتبہ قدوسیہ،لاہور