تلا شاہ قبرستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تلا شاہ قبرستان
سسی پنوں کی کہانی کی نقش نگاری

تلا شاہ قبرستان انگریزی (Tilla Shah Graveyard) پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ کی تحصیل جام نواز علی کے چھوٹے گائوں نئوں آباد کے قریب تر مغرب میں واقع ہے۔ یہ تاریخی قبرستان سندھ میں کلہوڑہ اورتالپور دور حکومت کا ہے۔[1][2]

محل وقوع[ترمیم]

تلا شاہ کا تاریخی قبرستان گائوں نئوں آباد کے قریب مغرب-جنوب میں اور ضلع سانگھڑ کے شہر جام نواز علی سے 8 کلومیٹر کے فاصلے پر مشرق-جنوب میں ہے۔ جام نواز علی سے قبرستان تک راستہ جاتا ہے۔

نقش نگاری[ترمیم]

تلا شاہ کے قبرستان میں موجود مقابر کی دیواروں پر بہترین نقش نگاری کی ہوئی ہے۔ یہ نقش نگاری اسلامی اور مغل آرٹ کا نادر نمونہ ہے۔ نقش نگاری میں کیلیگرافی بھی ہے۔ اس کے علاوہ مقابر کی دیواروں پر عشقیہ داستان، فروٹ، مچھلیاں، پھول، پرندے، پھولوں، پتوں اور جامیٹری کی ڈزائنوں کے نقش ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 26 جون 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2019 
  2. http://heritage.eftsindh.com/districts/sanghar/tilla-shah-graveyard.php